Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ثقہ شہادتیں وصول ہونے پر اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کئی مقامات پر رمضان المبارک کے چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔علاوہ ازیں دور بین سے چاند دیکھنے کے مقامات سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں تواتر سے موصول ہوئی ہیں۔جس کے بعد سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ یکم رمضان کل بروز ہفتہ بتاریخ یکم مارچ کو ہوگی۔سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد وہ تاریخی دن آگیا جو صرف 33 سال میں ایک بار آتا ہے یعنی اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوگا۔

    سعودی عرب میں آج سے نماز عشا کے بعد تراویح کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی۔

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

  • رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک اور عید کے دوران گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خوراک رانا تنویر حسین، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چیئرمین، چیف آف مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی ڈاکٹر حسن محسن، پاکستان ادارہ شماریات کے چیف اسٹیٹیشین، وزارتِ صنعت و پیداوار، ایم ڈی پاک آئل سیڈ کے نمائندے، صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔بین الاقوامی منڈی میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں اجلاس میں قیمتوں کے استحکام، تیل و گھی کی ترسیل کو برقرار رکھنے، اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ایک غیر اخلاقی عمل ہے، جس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیرِ منصوبہ بندی نے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنتا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اشیائے خوردونوش کی بروقت دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے اشیائے ضروریہ کی سپلائی، قیمتوں اور اسٹاک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیرِ منصوبہ بندی نے ہدایت دی کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر سخت نظر رکھے اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ رمضان اور عید کے دوران قیمتوں کے استحکام کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے 300بڑے ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    کراچی سمیت متعدد ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب

  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

    رمضان المبارک کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

    اوچ شریف: جلوے بکھیرتی بھکارنیوں کی یلغار، نوجوان گمراہی کا شکار

  • رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات بدل دیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لاہور میں اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے اور چھٹی 1 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن اسکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 ہوگی۔دوسری شفٹ کا آغاز 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن دوسری شفٹ ڈھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا لیکن اختتام گرم موسم سے ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    کسٹمز نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادویات برآمد کرلیں

  • کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

    کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو کا امکان

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا لیکن اختتام گرم موسم سے ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ رواں ہفتے شہر میں موسم اسی طرح جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا جب کہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز نہیں ہوگا جب کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    کسٹمز نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادویات برآمد کرلیں

  • رمضان المبارک  اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    اسلامی کیلنڈر قمری حساب پر مبنی ہونے کے باعث رمضان کا آغاز چاند نظر آنے پر منحصر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں رمضان کے آغاز کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلامی مہینے کا آغاز ہلال کے چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے،روایتی طور پر، چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک میں مختلف کمیٹیا ں قائم ہوتی ہیں، جو آنکھوں سے چاند دیکھنے کی تصدیق کرتی ہیں، جدید دور میں فلکیاتی حسابات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، مگر کئی مسلم ممالک میں اب بھی روایتی طریقہ کار کو ترجیح دی جاتی ہے۔

    سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی کمیٹی 28 فروری 2025 کو ہلال کی تلاش کرے گی، اگر چاند نظر آ گیا تو پہلا روزہ یکم مارچ 2025 کو ہوگا، ورنہ رمضان 2 مارچ سے شروع ہوگا،پاکستان اور بھارت میں چاند نظر آنے کی روایات پر عمل کیا جاتا ہے، لہذا امکان ہے کہ رمضان 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا رویت ہلال کمیٹیاں چاند دیکھنے کا اعلان کریں گی۔

    مختلف اسلامی تنظیمیں سعودی عرب یا مقامی رویت ہلال پر انحصار کرتی ہیں برطانیہ اور امریکہ میں بعض مساجد سعودی اعلان کے مطابق یکم مارچ کو روزہ رکھ سکتی ہیں، جبکہ دیگر مقامی رویت کی بنیاد پر 2 مارچ کو آغاز کریں گی۔

    دوسری جانب رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

    سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گااس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

  • رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خورسرگرم ہوگئے ہیں،کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیاہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272 روپے کے ہو گئے ہیں، چھوٹے گوشت کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب کنزیومر ایسوسی ایشنکے مطابق انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

    ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

  • رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں  راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین میں حفظان صحت کے اوصولوں کے عین مطابق راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ سے کیا گیا ہے۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

    یو اے ای کی جانب سے 18 برس سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، قونصل جنرل نے کہا کہ راشن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں۔کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں جس میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیا خورد نوش تقسیم کی جارہیں۔قونصل جنرل نے کہاکہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    پاک افغان فورسز کشیدگی، طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

  • ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں

    ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں

    سال 2030 میں مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، جو ایک نادر اور مبارک موقع ہوگا۔

    باغی ٹی وی :اسلامی ہجری کیلنڈر چاند کے مطابق جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے چکر پر مبنی ہے، اسی فرق کی وجہ سے رمضان المبارک تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد ایک ہی عیسوی سال میں دو بار آتا ہےہجری سال 1451 میں رمضان 5 جنوری 2030ء کے آس پاس شروع ہوگا،ہجری سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030ء کو دوبارہ آئے گا،لہٰذا مسلمان 2030ء میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آخری بار ایسا موقع 1997ء میں آیا تھا، جبکہ اگلی بار یہ عظیم موقع 2063ء میں میسر ہوگا۔

    دوسری جانب سال 2025 سرمضان المبارک میں ایک حیرت انگیز فلکیاتی مظہر رونما ہونے جا رہا ہے، جو ہر 33 سال میں ایک بار دیکھنے کو ملتا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق، اس سال ہجری اور شمسی کیلنڈر میں ایک نادر اتفاق ہونے والا ہے،2025 میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا قوی امکان ہے، یعنی اسلامی مہینہ رمضان اور شمسی مہینہ مارچ ایک ہی دن سے شروع ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک نایاب فلکیاتی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، جو چاند اور سورج کے مداروں میں غیر معمولی توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے دو بڑے کیلنڈرز استعمال ہوتے ہیں؛ ایک شمسی کیلنڈر، جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، اور دوسرا قمری کیلنڈر، یعنی ہجری کیلنڈر، جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ان دونوں میں فرق پایا جاتا ہے، لیکن 33 سال میں ایک بار ایسا نایاب موقع آتا ہے جب قمری اور شمسی مہینہ ایک ساتھ شروع ہوتے ہیں۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اتفاق زمین اور چاند کی حرکات میں غیر معمولی ریاضیاتی توازن کی علامت ہے، جو ایک خاص نظام کے تحت وقوع پذیر ہوتا ہے،یہ ایک نہایت دلچسپ اور منفرد فلکیاتی لمحہ ہوگا، جو اس سال کے رمضان المبارک کو اور بھی خاص بنا دے گا۔ کیا واقعی 2025 میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا یہ تو چاند پر ہی منحصر ہوگا۔

    اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،امیر مقام

    ہجری کیلنڈر 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ گریگورین کیلنڈر میں 365 دن ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ہر سال رمضان المبارک تقریباً 10 دن پہلے آتا ہے۔ اس فرق کی بنا پر ہر 32 سے 33 سال بعد رمضان مختلف موسموں میں گردش کرتا ہے2007 سے رمضان گرمیوں میں آ رہا ہے، لیکن اب تقریباً 17 سال بعد یہ موسمِ سرما میں داخل ہو رہا ہے2028 (1449 ہجری) میں رمضان سردیوں کے عروج پر ہوگا،2044 (1466 ہجری) میں رمضان گرمیوں کے عروج پر ہوگا،2031 اور 2032 کے رمضان المبارک سال کے سب سے چھوٹے روزے ہوں گے، جن میں سحری سے افطار تک صرف ساڑھے دس گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ اور یہ سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔

    اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے پر حماس کا شدید ردعمل

  • سندھ میں  میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول تھے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں بھی توسیح کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اس اجلاس میں صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائے جائیں، بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد منعقد کروانے پر غور جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے.نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد وزیر تعلیمی بورڈ اور جامعات سندھ کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 21 سے 27 مئی کے درمیان ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

    ن لیگ رہنما کا ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    اہل قلم کی ایک یادگار نشست.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

    انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے 352 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا