Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    دوسری جانب ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہےڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔

    جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

  • رمضان  المبارک کے آخری عشرے میں  حرمین شریفین کیلئے پرمٹ کی شرط ختم

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلئے پرمٹ کی شرط ختم

    مکہ معظمہ: رمضان کے آخری عشرے کے لیے حرمین شریفین کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی۔

    باغی ٹی وی:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ عمرہ یا مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے۔ پرمٹ نسک ایپلی کیشن سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔

    دوسری جانب مسجد نبوی کے انتظامی امور کی ذمہ دارجنرل پریذیڈنسی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کی مناسبت سے تیاریاں تیز کردی ہیں مسجد نبوی انتظامیہ نے یکم رمضان سے 19 رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا –

    پریذیڈنسی ایجنسی رمضان کے مہینے کے لیے اپنے منصوبے کے مطابق مسجد نبوی کو 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں کی آمدورفت کے لیے تمام خدمات کے ساتھ تیار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مسجد نبوی کی چھت کو بھی نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    روضہ شریف پر یکم رمضان سے 19 رمضان المبارک تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کے لیے زائرین کو رات ڈھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سےعشاء تک کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے زائر خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور پھر رات 11 بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری ہوں گے۔

  • کینیڈا میں پہلا روزہ  23 مارچ کو ہو گا

    کینیڈا میں پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو گا

    ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نے کل 23 مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے آج 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

    پہلا روزہ 23 یا 24 مارچ جبکہ عید الفطر 22 اپریل کو ہی …

    واضح رہےکہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت مشرق وسطی کے کئی ملکوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا،

    پاکستان میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں چاند دیکھنے اور ملک بھر سے شہادتیں لی جائیں گی –

    سعودی عرب؛ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 23 مارچ …

  • رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

    رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

    دبئی میں حالیہ رمضان المبارک میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دبئی کے رہائشی جو اس سال رمضان المبارک کے دوران افطار کا کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں یہ اعلان دبئی میں اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمے نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران عطیہ کیے گئے کھانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کیا-

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت افطار اور کھانا تقسیم کرنے والوں پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا دبئی حکومت نے عطیہ کردہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اجازت پر زور دیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اسلامک افیئرز اور چیریٹیبل ایکٹیویٹیز کے شعبہ میں رفاہی سرگرمیوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مصعب دہی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ بغیر اجازت کے کھانا تقسیم کرے گا اسے غیر مجاز خیراتی عمل تصور کیا جائے گا۔

    خلاف ورزی کرنے والے قانونی احتساب کے تابع ہوں گے، جیسا کہ 2015 کے لیے امارات دبئی میں فنڈ ریزنگ کو ریگولیٹ کرنے والے فرمان میں کہا گیا ہے۔

    اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

    حکومت نے اعلان کیا کہ لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزار درہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ عائد کیا جائے گا یا کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی-

    افطار کے کھانے کی تقسیم کے لیے اجازت نامے کی ضرورت کے فیصلے کا مقصد عطیہ کیے گئے کھانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے رمضان المبارک کے دوران خوراک کی تقسیم سے متعلق ضروری قواعد پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے روحانی عکاسی اور عقیدت کا مہینہ ہے۔ افطار کے کھانے کا اشتراک مقدس مہینے کا ایک اہم پہلو ہے، اور اس دوران خیراتی کاموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تاہم، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ عطیہ کردہ کھانا استعمال کے لیے محفوظ ہے، اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ایک ضروری قدم ہے-

    لیجنڈز لیگ:شاہد آفریدی نے ٹرافی افغان عوام کے نام کردی

  • رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    اسلام آباد: حکومت نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپےرکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔

    دوسری جانب جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کردیا۔ جامعہ نعیمیہ کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے اداکرنا ہوں گے۔

    اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے،جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجورکے مطابق 48 ہزارروپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا،کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلایاجائےسرکاری سبسڈی والاآٹااستعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم150ادا کرسکتے ہیں۔

    لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی مقامی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم اداکریں۔گندم کانصاب آدھاصاع ہے جو ایک کلو9سوگرام ہے۔جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3کلو840گرام ہے۔مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

  • رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

    رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی ہےکہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جب کہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 21یعنی 29شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور حکومت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے۔

  • سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

    سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

    ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

    سعودی عرب : شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری

    ایک انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔

    بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالی کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،امریکی کمانڈر جنرل

    العنزی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

  • رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟

    رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟

    لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل کے ماہرین کا کہنا ہے بدھ 22 مارچ کی شام ہلال کی رویت کا امکان انتہائی کم ہے-

    باغی ٹی وی: رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں، نیا چاند منگل 21 مارچ 2023 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

    ٹھٹھہ : ہلال احمر نے دینی مدرسے میں قران پاک ، دینی کتب اور …

    29 شعبان المعظم یعنی بدھ 22 مارچ 2023ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 19 گھنٹوں سے زائد ہوگی تاہم دیگر موسمی کیفیات کے باعث پاکستان میں بدھ 22 مارچ کی شام ہلال کی رویت کو آنکھ سے بہ آسانی دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، اِس طرح پاکستان میں یکم رمضان المبارک 23مارچ 2023ء کو ہونے کا امکان انتہائی کم ہے۔

    چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

    خالد اعجاز مفتی نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں مطلع انتہائی شفاف ہوا تو وہاں ہلال کی رویت کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا البتہ پہلا روزہ جمعتہ المبارک 24 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

  • رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

    ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کے دوران بیرون ممالک میں قرآن پاک کی 10 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے مختلف سائزاور دنیا کی 76 سےزائد زبانوں میں ترجموں پر مشتمل قرآن پاک کی کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    ایچ ای سی نے جامعات کو نئے اداروں کو الحاق دینے سے روک دیا

    قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گےجو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلکس نے تیار کیے ہیں۔کنگ فہد گلوریئس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کردہ کاپیاں دنیا کے 22 ممالک میں موجود اسلامی مراکز کو مہیا کی جائیں گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق کنگ فہد کمپلکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلیٰ سعودیہ کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ کاکہناتھا قرآن پاک کی کاپیوں کو مختلف ممالک میں رمضان المبارک تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شپنگ کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں-

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنیادی مرکز صحت بمبوریت کو ایمبولنس کا تحفہ

    ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے 22 ممالک میں سعودی سفارتخانوں کےساتھ رابطےکر لیے گئے ہیں اور اب مترجم قرآن پاک کے نسخے انتہائی محفوظ طریقے سے سفارتخانوں کے حوالے کیے جائیں گے-

  • سعودی عرب اورامارات میں رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر23 مارچ کو ہو گا

    سعودی عرب اورامارات میں رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر23 مارچ کو ہو گا

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا۔

    باغی ٹی وی : امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے امارات میں تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان قریبی رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔

    قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروزجمعۃ المبارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔

    واضح رہے امارات میں پچھلے سال رمضان المبارک کا آغاز یکم اپریل کو ہوا تھا۔

    2019 میں پاکستان اوربھارت جوہری جنگ کے قریب تھے،امریکی مداخلت نے کشدگی کو روکا،سابق امریکی وزیر…

    آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط ہے اور اس کے ہر سال شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کا فرق ہوتا ہے کیونکہ شمسی سال 365 دنوں پر پھیلا ہوتا ہے اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

    اس لیے شمسی کیلنڈر کو سامنے رکھا جائے تو رمضان کی آمد ہر سال دس دنوں کے فرق سے ہوتی ہے۔ اسی کا اثر عیدالفطر پر بھی آتا ہے۔ امارات میں عید الفطر کے بعد سال 2023 کے دوران پانچ دیگر مواقع پر ہوں گی۔