Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • پاکستان  میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    امسال رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، دنیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔

    باغی ٹی وی : مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے ہونے کی توقع ہے، اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

    وہیں فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے، پاکستان اور بھارت میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو رہمضان کے اختتام تک 14 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کیلیے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا۔

    اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔
    چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد 11 مارچ کو پشاور میں اجلاس کی قیادت کریں گے، اس دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ علاقوں میں ہوں گے تاکہ چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹس اکٹھی کی جا سکیں،پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا، لیکن 11 مارچ تک اسے کھلی آنکھ سے دیکھا نہیں جاسکے گا،پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی جبکہ پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔

  • سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

    سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت اسلامی امور اور رابطہ کی جانب سے آئمہ مساجد کے لیے جاری ہدایات میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے-

    سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہےہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے، رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی،مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ یا نشرکرنے پربھی پابندی ہوگی آئمہ مساجد رمضان کے دوران تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں کے فوائد سے آگاہ کریں، سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک 11 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

    لاہور: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

    باغی ٹی وی :رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے یہ ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ نیک کاموں کی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ماہ صیام میں نماز ، تراویح اور زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    پورا رمضان المبارک ہی رحمت و برکات والا ہے تاہم آخری عشرے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں فرزندان اسلام طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کرتے ہیں اور قرب الہٰی حاصل کرنے کیلئے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کرنے کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔

    امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہونے کا امکان ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے کی توقع ہے تا ہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی، دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے۔

    8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری …

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا، اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مقام کی نشاندہی کیلئے آلات کی …

  • رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی

    رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی

    یو اے ای: امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک صرف چھ ماہ دور ہے-

    باغی ٹی وی: متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیش گوئی کردی گئی،امارات فلکیاتی سو سائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم ا لجروان کے مطابق، فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے،سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

    کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    ابراہیم الجرون کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کی اصل تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس پرہجری کیلنڈر قائم ہےعیسوی کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے 29 یا 30 دن اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

    شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس مذہبی عبادت کا مقصد ہمدردی، روحانیت اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

  • سعودی عرب میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں،13 ممالک کے ماہرین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں،13 ممالک کے ماہرین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں،چاند جدید دوربین سےبھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی-

    حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوئی ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے پیرامیٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

    سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔

    پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔

    ادھر پاکستان میں بھی عید الفطرکاچاند دیکھنےکےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگاجس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابر آلود رہنےکےباعث شوال کاچاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔

    عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  • حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

    حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

    سعودی عرب :حرمین شریفین میں 29 ویں شب میں ختم القرآن کا عظیم اجتماع ہوا جبکہ مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کی 29 ویں شب مسجد الحرام میں ختم القرآن کی دعا میں 25 لاکھ سے زائد افراد نےشرکت کی جبکہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں 29 ویں تراویح اور ختم القران کی دعا میں مجموعی طور پر30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

    اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

    رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں ختم القرآن کے بعد امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے رقت آمیز دعا کرا ئی ،امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے امت مسلمہ خصوصاً سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔

    دوسری جانب سعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نےبدھ کو مسجد الحرام کی دو تصاویر پوسٹ کیں3 سال کے فرق سے پہلی تصویر 1441 ہجری (2020 ع) کی ہے جب دوران وبا حرم میں عمرہ اور زیارت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی اور دوسری تصویر 1444 ہجری (2023 ع) میں لی گئی ہے-


    ٹوئٹر پر سعودی وزیر کی جانب سے شئیر کی گئی پہلی تصویر میں صحن حرم کو 1441 ہجری میں کرونا وبا کے دوران نمازیوں اور عمرہ ادا کرنے والوں سے بالکل خالی دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں مسجد الحرام کو دکھایا گیا ہے، جو نمازیوں اور معتمرین سے مکمل طور پر بھری ہوئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں حرم کے ارد گرد، 3 کلومیٹر تک کا علاقہ نمازیوں سے سے بھرا ہوتا ہے۔

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    تصاویر شئیر کرتے ہوئےسعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے لکھا کہ غم انگیزغیرحاضری سے خوشگوار حاضری تک،اللہ کے فضل و کرم کے لیے حمد ہے، جیسا کہ وبا ختم ہو چکی ہے، اور مسلمان عمرہ ادا کرنے اور حرمین شریفین کی زیارت کے لیے واپس آ گئے ہیں-

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ،13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیاماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا ، عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی ۔

    دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔

    سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔

  • صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا۔

    باغی ٹی وی: کامران ٹیسوری کراچی میں بفرزون بلاک 15 میں عوام کےساتھ سحری کرنے پہنچے لوگوں نے گورنر سندھ کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے پیسے کس کو دیئے، سڑکیں کیوں نہیں بنیں،مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا۔

    عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب …

    گورنر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی بنارہا ہوں، کمیٹی میں علماء مشائخ، ڈاکٹر،انجینئر ہوں گے جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لیے مشورہ دیگا اس پر کام کرینگے، ہر 15 دن بعد کھلی کچہری ہوگی، کسی بھی صنعتکار کے پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ گونر ہاؤس میں رابطہ کرے کراچی کو آئی ٹی سی سٹی، بنائیں گےلوگوں کو کاروبار سکھائیں گے۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، رضاکارلوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہم کریں گے، کسی کے ساتھ کالج، یونیورسٹی اور ادارے میں زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجائے، گھنٹی وہ بجائے گا اور گھنٹہ ہم بجائیں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے

  • نزول قرآن،شب قدر آج  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    نزول قرآن،شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    لاہور:شب قدر آج پیر منگل کی درمیانی رات (27 رمضان المبارک) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: شب قدر کے موقع پر آج شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد ہوں گے مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا، خواتین گھروں میں مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے،،علما،آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کریں گے، بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی۔

    نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اورسامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بانٹی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہنیوں سے بہتر ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

    لیلۃ القدر کے حوالے سے قرآن کریم میں آیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس عظیم الشان رات کی عظمت و فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا “جب شب قدر آتی ہے تو حضرت جبرائیل امین فرشتوں کی جماعت کے ساتھ زمین پر آتے ہیں، ملائکہ کا یہ گروہ ہر اس بندے کے لیے دعائے مغفرت اور التجائے رحمت کرتا ہے جو ذکر الہیٰ اور عبادات میں مشغول ہوتا ہے۔

    لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں ، 75 سال قبل پاکستان کا قیام بمطابق قمری مہینہ 27 رمضان المباک ( 14 اگست 1947)کو عمل میں آیا تھا۔

    واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلة القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

  • اپریل کی وہ رات جسے ماہرین فلکیات بہت زیادہ پسند کرتےہیں

    اپریل کی وہ رات جسے ماہرین فلکیات بہت زیادہ پسند کرتےہیں

    فلکیاتی اعتبار سے رواں سال عرب دنیا میں رمضان المبارک 29 روزوں پرمشتمل ہو گا ، اس لحاظ سے وہاں عیدالفطر جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ ڈاٹ نیٹ ” کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ام القری کیلنڈر کے مطابق جمعرات 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کہہ دیا ہے۔

    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق …

    سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جمعرات کی شام چاند دیکھنے کی کوشش کریں سپریم کورٹ ان لوگوں سے درخواست کرتی ہے جو چاند کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کردیں اور وہاں اپنی گواہی ریکارڈ کرا دیں۔ یا ایسے افراد قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔

    عدالت امید کرتی ہے کہ جس میں بھی اس معاملے میں دلچسپی ظاہر کرنے کی اہلیت ہو وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہو اور اجرو ثواب حاصل کرے کیونکہ یہ کام نیکی اور تقویٰ میں تعاون کا باعث ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    دوسری جانب چند روز قبل مصرمیں فلکیاتی تحقیق کےقومی ادارے نےاطلاع دی تھی کہ ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حساب کےمطابق رواں سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اورماہ شوال کا آغاز جمعہ 21 اپریل سے ہوگا۔ یہ ہرچند سال بعد سامنےآنے والی چند نایاب چیزوں میں سے ایک ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے یورینس کے چھلوں کی تفصیلی تصویر جاری کردی

    فلکیاتی تحقیق کے مرکز کے مطابق شوال کا چاند قاہرہ کے وقت کے مطابق صبح ٹھیک 6 بج کر 14 منٹ پرپیدا ہوجائے گا اور 29 رمضان جمعرات کو شوال کا چاند دیکھنے کا دن ہوگا تاہم ماہرین نے اس روز ایک الگ فلکیاتی واقعہ کا بتایا ہے جو مصر سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں پیش آئے گا اور یہ واقعہ سورج کا مکمل گرہن ہے۔

    مصرمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی تحقیق کےپروفیسر ڈاکٹر اشرف کے مطابق 20 اپریل کو چاند زمین کے قریب ہوگا اور سورج کی ڈسک کو مکمل طور پر دھندلا دے گا، اس طرح سے یہ گرہن دنیا کے کچھ حصوں میں مکمل اوردوسرے حصوں میں کنارہ نما نظرآئے گا اس دن پوری رات آسمان پر چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ یہ سورج کے ساتھ طلوع ہوگا اور اس کے ساتھ پوری طرح غروب ہوگا۔

    ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

    انہوں نے کہا کہ چاند کا نورانی چہرہ سورج اورسیاہ چہرہ زمین کی طرف ہوگا۔ یہ رات اپریل کے مہینے کی بہترین رات تصورکی جاتی ہے جسے ماہرین فلکیات بہت زیادہ پسند کرتےہیں، کیونکہ اس سےدور دراز ستاروں کا آسمانی اجسام کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہےمکمل سورج گرہن کا راستہ جنوبی بحر ہند سے شروع ہو کر مغربی آسٹریلیااورجنوبی انڈونیشیاکےکچھ حصوں سےہوتا ہوا گزرے گاجزوی گرہن انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

    قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے کہا کہ عیدالفطر کا بابرکت ہلال نہ دیکھنے کا امکان موسمی حالات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    خلا میں موجود شہابیہ ہر سمت میں پتھر اور چٹانیں پھینک رہا ہے،ماہرین فلکیات