Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح شدید جھٹکے محسوس کئے گئے مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی-

  • آج پاکستان بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے

    آج پاکستان بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے

    لاہور: آج پاکستان بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے،طاق راتوں میں شب قدر تلاش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج منگل بعد نماز عصر لاکھوں مسلمان اعتکاف کے لئے مساجد میں پہنچ جائیں گے، جس کے لئے مساجد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

    پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں …

    اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئےبعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اورافطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہل خانہ کا ہوتا ہے۔

    دوسری جانب مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے لیےالیکٹرانک ’’زائرین‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی گئی مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار 200 مرد و خواتین روزہ دار اعتکاف کر رہے ہیں مسجد نبویﷺ میں مرد معتکفین کے لیے مغربی چھت مختص کی گئی ہے جبکہ خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبویﷺ کے شمال مشرقی حصے کو مختص کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا جاتا ہےاعتکاف عربی زبان کا لفظ ہےجس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں، اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں جس میں فرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہےخاص طور پر طاق راتوں میں لیلہ القدر کی تلاش میں معتکفین رات بھر جاگ کر عبادات میں مشغول رہتے ہیں۔

    عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • مسجد الحرام میں اچانک بارش کے دلکش مناظر،ویڈیو

    مسجد الحرام میں اچانک بارش کے دلکش مناظر،ویڈیو

    مکہ مکرمہ: رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں اچانک بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا –

    باغی ٹی وی: مکہ المکرمہ میں خانہ کعبہ کے زائرین اور معتمرین نے آج پیر کی صبح فجر سے پہلے المسجد الحرام پر ہونے والی خیر و برکت کی بارش کے درمیان خوبصورت لمحات گزارے بارش سے معتمرین نہال ہوگئے اور اللہ کے شکر گزار بندے اس کی کبریائی اور پاکی کا ورد کرتے رہے-

    مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار سے زائد مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے


    رمضان جو کہ رحمتوں کا مہینہ ہے، مقام دنیا کا سب سے مقدس ترین ہو اور پھر اللہ کی رحمت مینہ کی شکل میں بادلوں سے برس رہی ہو تو اس خیر و برکت کی بارش میں عبادت کےلطف اُٹھانےوالے خوش قسمت ترین افراد ہی ہوں گے نمازی خوشی سےجھوم اٹھے، اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکر گزار ہوتے رہے۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    اس دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی کے شعبہ جات بھی متحرک ہوگئے محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں آج سے بارشوں کے نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے باعث وقفے وقفے سے بارشیں مزید ایک دو دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔

  • مسجد نبوی میں الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی خصوصیات

    مسجد نبوی میں الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی خصوصیات

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نمازیوں کے لیے اعلی معیار کے قالین بچھائے گئے ہیں جن میں الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہیں جس میں قالین کی تیاری، اس کا مقام، دھونے کے اوقات اور انفرادی شناخت کی معلومات موجود ہوتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق انتہائی پُر تعیش اور الیکٹرانک سسٹم سے منسلک ان قالینوں کو ایک مربوط نظام کے تحت استعمال کیا جاتا ہے مسجد نبوی کی 25 ہزار قالین ’’ آر ایف آئی ڈی‘‘ سسٹم سے منسلک ہیں جسےایک مربوط نظام کےتحت استعمال کیاجاتا ہےچپ میں سارا ڈیٹا حتیٰ کہ قالین کے دھونے کے اوقات بھی محفوظ ہوتے ہیں۔

    نیا وائرس، سعودی عرب، یو اے ای، کویت نے شہریوں پر لگائی پابندی

    جس الیکٹرانک سسٹم سے یہ چپ منسلک ہوتی ہیں اس سسٹم میں قالین کا سارا ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ قالین کی تیاری، اس کا استعمال، اس کی جگہ، اس کے دھونے کے اوقات تک محفوظ ہوتے ہیں۔ قالینوں کی تعداد گننے اور ڈیجیٹل بار کوڈ پر آئٹم ڈیٹا پرنٹ کرنے کے ذریعہ ہر قالین کی ایک الگ انفرادی شناخت بھی موجود ہوتی ہے۔ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے قالینوں کی کل تعداد اور بچھائے گئے قالینوں کی تعداد بھی معلوم ہو رہی ہوتی ہے۔

    اس خصوصی قالین کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔ انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس قالین میں کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ قالین نمازیوں کو عبادات کی ادائیگی کے دوران مکمل سکون اور آرام فراہم کرتا ہے۔

    خالص ایکریلک یارن کے ڈھیر کا وزن 4000 گرام فی مربع میٹر لگایا گیا ہے۔ یارن کے ڈھیر کی اونچائی 14 ملی میٹر تک پہنچتی ہے۔ ایک قالین کی کل اونچائی 16 ملی میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ قالین کے فی مربع میٹر میں 575 ہزار ناٹ یا گرہیں ہوتی ہیں۔

    ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند …

    اس قالین میں عرض سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 115 دھاگوں کا لگایا گیا ہےاور طول سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 52.5 دھاگوں کا لگایا گیا ہے۔ مسجد نبوی میں الیکٹرانک نظام سے مربوط ایسے 25 ہزار قالین موجود ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ پرافطار ڈنرکا اہتمام،اذان، نماز اور تلاوت قرآن کے خصوصی انتظام

    برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ پرافطار ڈنرکا اہتمام،اذان، نماز اور تلاوت قرآن کے خصوصی انتظام

    بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پُرتکلف افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: برطانیہ میں مقیم ممتاز مسلم رہنماؤں کو دونوں مقامات پر مدعو کیا گیا تھا اور جہاں اذان، نماز اور تلاوت قرآن پاک کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھےکنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے برطانیہ کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر مہمانوں کا استقبال کیا –


    انہوں نے برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کی خدمات کا اعتراف کیا انہوں نےاسلام کو امن و سلامتی کے مذہب کے طور پر سراہتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان اب برطانیہ کی مذہبی اور سماجی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔


    تقریب کی خاص بات شرکاء کے لیے مزیدار پاکستانی کھانوں کا اہتمام تھی پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں-


    اس کے علاوہ برطانوی دفتر خارجہ کے لنکاسٹر ہاؤس میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں برطانوی وزیر خارجہ کیمی بیڈنوچ اور وزیر تجارت لارڈ جانسن نےشرکاء سےخطاب کیا وزراء نےلندن کودنیامیں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا حاضرین کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور برطانیہ میں مقیم مسلم برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزرا نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصر کی جامعہ الازہر کے امام شیخ ہانی سعد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اپنی تلاوت کلام پاک سے تمام حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

    اس تقریب میں بھی روایتی پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں مہمانوں نے لذیذ کھانے سے لطف اٹھاتے ہوئے منتظمین کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

  • رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلئے پرمٹ کی شرط ختم

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہےجو لوگ نسک ایپ کےذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔

    قبل ازیں رمضان کے آخری عشرے کے لیے حرمین شریفین کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی ہے،سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔

    شکر گزاری کا جذ بہ شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے،تحقیق

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ عمرہ یا مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے۔ پرمٹ نسک ایپلی کیشن سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔

  • روزہ اور سائنس

    روزہ اور سائنس

    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا زیادہ تر وقت عبادت میں گزارتے ہیں سارا دن بھوکے پیاسے رہتے ہیں جہاں اس کی دینی اعتبار سے فضیلت ہے وہیں آج سائنس بھی اس طریقہ کار کی متعرف ہے، مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سال بھر میں صرف 1 ماہ کے لئے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کی جائے تو اس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    افطاری میں تربوز کھانے کے فوائد

    انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران اس عادت کو اپنایا جاتا ہےکہ دن میں 16 گھنٹے تک بنا کچھ کھائے پیے گزارتے ہیں دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان میں صبح صادق سے سورج ڈھلنے تک کم و بیش 11 سے 15 گھنٹے تک بھوکے اور پیاسے رہتے ہیں جبکہ بقیہ اوقات میں کھانا کھاتے ہیں۔

    رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

    برطانوی ماہر غذائیت ریچل کلارکسن کے مطابق کھانے میں وقفہ بڑھانے کا طریقہ وزن میں کمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کھانے میں وقفے کا عمل جسم کے ایک ایسے اندرونی عمل کی شروعات کرتا ہے جس کو ’آٹو فیگی‘ کہا جاتا ہے آٹو فیگی کے دوران انسانی جسم اندرونی خلیوں کی از سر نو تعمیر شروع کر دیتا ہے خصوصاً وہ جگہ جہاں ڈی این اے موجود ہوتا ہے یعنی نیوکلیئس، اس کے ساتھ مائیٹوکونڈریا جہاں انسانی خلیوں کو درکار توانائی مہیا کرنے والے کیمیائی مواد بنتا ہے اور لائسوسومز جو خلیوں سے فضلہ خارج کرتے ہیں، ان میں بھی یہ عمل اندرونی طور پر انھیں توانا کرتا ہے۔

    روزہ اور صحت مند غذائی عادات

    اس عمل کے دوران نئے سرے سے انسانی جسم کے خلیے جنم لیتے ہیں اور کچھ ایسا مواد بھی پیدا ہوتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے خلیوں کی زندگی بڑھ جاتی ہے اب تک ہونے والی سائنسی تحقیقات کے مطابق آٹو فیگی انسانی جسم کے مدافعتی نظام میں بہتری لاتی ہے –

  • سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،رمضان المبارک کی مبارکباد

    سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،رمضان المبارک کی مبارکباد

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کےمطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرےکو رمضان کی مبارکباد دی۔

    سری لنکا کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نےرواں 10 مارچ کو بیجنگ میں2016 سےمنقطع سفارتی تعلقات بحال کرنےاوربرسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا امیرعبداللہیان نے اتوار کو کہا تھا کہ ملاقات کے لیے تین مقامات تجویز کیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان، پولیس ہائی …

    ریاض نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ معاہدہ سفارتی تعلقات کی بحالی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔دونوں اطراف کی مشترکہ خواہش کے مطابق اختلافات کو بات چیت اور مکالمے کے ذریعے حل کرنا ہےمعاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا جس میں اس میں طے شدہ دفعات شامل تھیں جن میں ہر ملک کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا تھا۔

  • ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں-

    باغی ٹی وی : مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو استحکام دیا،آج کے روز ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ بن کر رہے گا۔

    رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری

    مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اس وطن کو استحکام کی جانب گامزن کیا، ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، مشکلات ہیں لیکن انشاء اللّٰہ مل کر ان مشکلات پر قابو پائیں گے ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، دو مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش میں خود دیکھ رہا ہوں۔

    ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

    وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں ہر تحصیل، ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈیننس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔

  • رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری

    رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ 75سال ہوگئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں، قائداعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں،قائد کےفرمان اور سوچ کو اپنالیں تو معیشت کو دوبارہ اوپر لے جاسکتے ہیں، ہم اس عزم کو لےکر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔

    ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

    انہوں نےکہا کہ کچھ چیزوں میں عدم استحکام ہے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے، ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب قبل ازیں نمائش چورنگی پر فلاحی ادارے کی جانب سے شہریوں کے لیے پورا رمضان سحری کا انتظام کیا گیا ، گورنر سندھ بھی فلاحی ادارے کے دسترخوان پہنچے اور لوگوں میں اپنے ہاتھوں سے سحری تقسیم کی اور گھروں میں لے کر جانے کے لیے بھی شاپروں میں پیک کی انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارہ 25 ہزار لوگوں کو راشن پہنچا چکا ہے، یہاں پر 250 دیگیں روزانہ سحری اور افطاری میں بنوائی جارہی ہیں، دعا ہے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں لوگوں کو روزگار ملے، یہاں آنے والے سب لوگ مڈل کلاس کے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی …

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 اور 40 ہزار ماہانہ کمانے والا سحری اور افطاری کی سکت نہیں رکھتا، دعا ہے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں، لوگوں کو روزگار ملے رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیےکھلے ہیں، عوام پورے 30 دن گورنر ہاؤس میں آئیں، افطار ڈنر کریں جو لوگ آج افطار کے لیے آئیں گے انہیں قرآن مجید اور جائے نماز تحفہ میں دیا جائے گا-