Baaghi TV

Tag: رنبیر کپور

  • رنبیر کپور عالیہ بھٹ اور بیٹی کو گھر لانے کے چند گھنٹوں بعد شوٹنگ پر پہنچ گئے

    رنبیر کپور عالیہ بھٹ اور بیٹی کو گھر لانے کے چند گھنٹوں بعد شوٹنگ پر پہنچ گئے

    بالی وڈ میں حال ہی میں 15 سال مکمل کرنے والے اداکار رنبیر کپور اس وقت خوشی سے جھوم رہے ہیں کیونکہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ رنبیر عالیہ اور پنی بیٹی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر لے آئے ہیں اور گھر لانے کے چند گھنٹوں کے بعد وہ شوٹنگ کرنے کےلئے نکل پڑے. رنبیر کپور ذمہ دار باپ اور ذمہ دار شوہر ہونے کے ساتھ ایک ذمہ دار پروفیشنل بھی ہیں. یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور بیٹی کو ہسپتال سے گھر لاکر پہنچ گئے ہیں اپنے کام پر . سوشل میڈیا پر ایک وڈیو سرکولیٹ کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر اپنی گاڑی

    سے اتر کر شوٹنگ کی جگہ پہنچے ہیں . یاد رہے کہ جب رنبیر اور عالیہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو دونوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہماری بیٹی کا پیدا ہونا ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر ہے. رنبیر اور عالیہ حال ہی میں برہمسٹرا میں نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔ اب رنبیر شردھا کپور کے ساتھ لو رنجن کی اگلی فلم میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے پاس رشمیکا مندنا، انیل کپور اور بوبی دیول کے ساتھ اینیمل بھی ہے۔

  • دیپیکا پڈوکون براہمسٹرا 2 میں رنبیر کی ماں کا کردار کریں گی

    دیپیکا پڈوکون براہمسٹرا 2 میں رنبیر کی ماں کا کردار کریں گی

    برہمسٹرا پارٹ 1 شیوا، جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے یہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہوئی شائقین نے بے حد سراہا . فلم میں رنبیر نے شیوا کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ عالیہ نے ایشا کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو OTT پر ابھی چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا،یہاں بھی فلم کو بہت زیادہ پذیرائی ملی. جب فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تو یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ دیپیکا پڈوکون شیو کی ماں امریتا کا کردار ادا کریں گی لیکن اب تازہ اطلاعات یہی ہیں کہ دیپیکا براہمسٹرا ٹو میں رنبیر کی والدہ امریتا کا کردار ادا کریں گی تاہم دیپیکا پڈوکون نے اس

    ھوالے سے ابھی کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا. فلم براہمسٹرا نے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کو مات دیتے ہوئے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں . شائقین اب براہمسٹرا ٹو کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار رہے ہیں . یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور نے ایک ساتھ ہی بالی وڈ میں قدم رکھا دونوں کی خاصی دوستی تھی ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ سب کو لگنے لگ گیا کہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن ایک ایسا وقت بھی آیا کہ دونوں‌نے اپنے اپنے راستے الگ کر لئے . دیپکا نے رنویر سنگھ کے ساتھ اور رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی .

  • کرینہ کپور نے اپنی بھابھی عالیہ کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا ؟‌

    کرینہ کپور نے اپنی بھابھی عالیہ کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لئے یہ سال بہت اچھا رہا ہے اس سال ان کی پہلی فلم اپنے شوہر کے ساتھ براہمسٹرا آئی جو کہ کامیابی ہو ئی اس کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کاٹھیواڑی آئی جو کہ سپر ہٹ رہی اس فلم نے ان کو انڈسٹری کی ٹاپ ٹین اداکارائوں میں‌لا کھڑا کیا ہے . اسی سال ان کی شادی رنبیر کپور کے ساتھ ہوئی . اسی سال انہوں نے حال ہی میں بیٹی کو جنم دیا ہے. عالیہ بھٹ کو ان کے سسرال والے بہت چاہتےہیں کرینہ کپور جو کہ رنبیر کپور کی کزن ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عالیہ بھٹ ہماری انڈسٹری کی عمدہ اداکارہ ہیں اور انہوں نے اس چیز کو ثابت بھی کیا ہے. گزشتہ ایک دہائی میں ان سے بہترین شاید ہی کوئی اداکارہ نظر آتی ہوں. انہوں نے کیرئیر کے عروج پر بچہ

    پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ، اور اتنی ینگ ایج میں ایسا فیصلہ کرنا بہت ہی سمجھداری اور بہادری ہوتی ہے. عالیہ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہادر انسان ہیں . ہمیں امید ہے کہ وہ ایک بہترین ماں بھی ثابت ہوں گی . انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ بے انتہا باصلاحیت ہیں . کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ رنبیر کپور کے گھر ایک ننھی گڑیا آئی ہے میں تو اس ننھی گڑیا کو چھوٹی عالیہ ہی کہوں گی .

  • عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا نام کیا رکھیں گی؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا نام کیا رکھیں گی؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پہلے الٹے سیدھے بیانات بول دینے کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں لیکن اب جب سے ان کی شادی رنبیر کپور سے ہوئی ہے وہ ہیں خبروں میں. ان کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول ہو رہی ہیں. ابھی تک عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی تاہم ان کی بیٹی کا نام کیا ہو گا یا اس کا نام کیا رکھا جائیگا اسکو لیکر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے. عالیہ بھٹ کی ایک پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک بچے سے اپنے نام کے

    سپیلنگ پوچھتی ہیں وہ بچہ ان کے نام کے سپیلنگ غلط بتا دیتا ہے اور عالیہ کی بجائے وہ آملہ کہہ دیتا ہے جس پر عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ یہ تو بہت خوبصورت نام ہے میری بیٹی ہوئی تو میں اس کا نام آملہ ہی رکھوں گی. لہذا عالیہ کے اس کلپ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نام آملہ ہونا چاہیے. کئی سوشل میڈیا صارفین میں تشویش ہے کہ عالیہ اور رنبیر اپنی بیٹی کا نام کیا رکھیں گے. یاد رہے کہ حال ہی میں عالیہ کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور دونوں فیملیاں خوشی سے نہال ہیں.

  • رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بچی کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جوڑے نے رواں سال اپریل میں شادی کی.رندھیر کپور جو کہ رشی کپور کے بڑے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی رشی کپور جن کا اپریل 2020 میں انتقال ہو گیا تھا انہیں جنت میں‌بہت زیادہ خوش ہونا چاہیے. انہوں نے کہاعالیہ اور رنبیر ہمارے لیے بے پناہ خوشیاں لے کر آئے ہیں۔ وہ ہمارے بچے ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے انہیں ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ رنبیر اور عالیہ کو میرا پیار اور آشیرواد۔ یاد رہے کہ عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کیا.انکی پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد اس خوبصورت

    جوڑے کے مداحوں اور دوستوں نے محبت کی بارش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں اور آپکی بیٹی آپ کے لئے خوشیوں کی وجہ بنی رہے. رنیبر کپور اس موقع پر ہیں بہت خوش، ان کی خوشی بھی سنبھالی نہیں‌جارہی رنبیر جو کہ عالیہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں‌نے اپنی اہلیہ کو اپنے لئے خوش بختی کہہ دیا ہے. یاد رہے کہ رشی کپور جو کہ رنبیر کپور کے والد ہیں انکی خواہش تھی کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی ہو اور وہ ان کے بچے دیکھیں لیکن یہ سب دیکھنا شاید ان کے نصیب میں‌ نہ تھا.

  • انوشکا شرما ،دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز کی عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد

    انوشکا شرما ،دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز کی عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد

    عالیہ اور رنبیر کے گھر بیٹی کی ولادت کے بعد جہاں کپور اور بھٹ فیملی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی وہیں بالی وڈ کے سٹارز بھی اس خوشی پر بہت خوش ہیں۔ اکشے کمار نے کہا کہ مبارک ہو رنبیر، بیٹی کی پیدائش سے بڑی خوشی دنیا میں کوئی نہیں۔ آپ سب کو مبارک ہو۔ سونم کپور نے لکھا کہ مبارک ہو پیاری لڑکی، اپنی شہزادی کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ شویتا بچن نے تبصرہ کیا آپ دونوں کو مبارک ہو ہمیشہ خوشی اور صحت۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاوالدین کو بہت بہت مبارک ہو اور بچی کو ڈھیروں پیار اور دعائیں۔ دیپیکا پڈوکون نے لکھامبارک ہو۔ پریانکا چوپڑانے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھامبارک ہو عالیہ اور رنبیر ولداین کے کلب

    میں خوش آمدید! چھوٹی کے لیے ڈھیروں پیار اور برکتیں۔ کترینہ کیف نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ کرن جوہر، جو رنبیر اور عالیہ کے قریبی ہیں نے نئے والدین کے لیے ایک میٹھا نوٹ لکھا اور اپنے آپ کو’فخر نانا’ کہا کاجول نے لکھا دنیا میں خوش آمدید پیاری لڑکی میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، کریتی سینن، نیہا دھوپیا، ایشان کھٹر، مادھوری ڈکشٹ، ریا کپور، مونی رائے اور دیگر جیسی مشہور شخصیات کو بھی جوڑے کو پیار اور نیک خواہشات بھیجیں ۔

  • نانا بننے پر مہیش بھٹ نے کیا خوشی کا اظہار

    نانا بننے پر مہیش بھٹ نے کیا خوشی کا اظہار

    پانچ سال تک دوستی کے رشتے میں رہنے کے بعد عالیہ اور رنبیر نے اس سال 14 اپریل کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں قریبی خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی ۔ دونوں اب بن چکے ہیں ایک بہت ہی پیاری بچی کے والدین۔ کپور اور بھٹ فیملی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ مہیش بھٹ جو کہ عالیہ کے والد ہیں وہ اپنی نواسی کا استقبال کرنے پہنچے ہسپتال ۔ مہیش بھٹ نے اس موقع پر کہا کہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے کا انتظار۔ زندگی کا ایک تازہ چمکتا ہوا قطرہ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مہیش بھٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اس سے پہلے

    بھی جب عالیہ بھٹ نے اپنی پریگنینسی کے بارے میں سب کو آگاہی دی تھی اس وقت فلمساز نے ایک پوسٹ کرکے کہا تھا کہ آہ میرے بچے کے ہاں بچہ ہونے والا ہے، میں رنبیر اور عالیہ کے لیے بہت خوش ہیں ، ہماری فیملی بڑھے گی اور اب مجھے اپنی زندگی کے سب سے اہم کردار کے لیے تیاری کرنی ہے اور وہ کردا ر ہے نانا کا۔ یاد رہے کہ عالیہ اور نبیر کپور نے محبت کی شادی کی ۔ دونوں پہلی بار ایک ساتھ بڑی سکرین پر براہمسٹرا میں دیکھے گئے جو کہ سپر ہٹ ہوئی ۔ عالیہ اور رنبیر نے اس سے قبل کبھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی۔

  • رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ، کپور فیملی خوشی سے نہال

    رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ، کپور فیملی خوشی سے نہال

    عالیہ بھٹ جن کے گھر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے انہوں یہ خوشخبری بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ہماری زندگی کی یہ سب سے زیادہ اچھی خبر ہے جو میں آپ کو کو سنانے جا رہی ہوں۔عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے اسی نوٹ کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ‘برکت’۔ رنبیر کی ردھیما کپور نے کہانی پر اپنا ردعمل پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹ بھی شیئر کیا۔ اس نے لکھا، اُف آج سب سے زیادہ خوشی کی خبر۔ سب سے پیاری بچی کے لیے قابل فخر والدین۔” سونی رازدان نے

    نوٹ شیئر کیا اور لکھا، "اوہ مبارک، اس خوبصورت تحفے کے لئے خدا کا شکر ۔ آپ سب کی محبت کا شکریہ۔ کرینہ کپور خان نے عالیہ کی پوسٹ پر ایک دلکش تبصرہ چھوڑا جس میں لکھا تھا، اف مائی منی عالیہ.میں اس سے ملنے کےلئے بے چین ہوں۔ شویتا بچن نے بھی تبصرہ کیا، آپ دونوں کو مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو۔ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ نے اپنی بھانجی کے لیے ایک پیارا نوٹ پوسٹ کیا۔ اس کی پوسٹ میں بھی خوشی کا اظہار کیا ۔یوں دونوں طرف کی فیملی کے لوگ ننھی پری کی آمد پر ہیں خوشی سے نہال۔

  • عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور انڈسٹری کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ 2022 ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر محبت کرنے والے اس جوڑے کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم برہمسٹرا نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہیں اس سال 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی واستو رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔ یہ جوڑا شادی سے پہلے پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتا رہا۔ رواں برس جون میں عالیہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر سب کے ساتھ شئیر کی. عالیہ اب ایک بیٹی کی والدہ بن گئی ہیں، جی ہاں عالیہ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے. جو کہ ان دونوں کے

    مداحوں کے لئے خوشخبری ہے. سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کپور کو ہر کوئی مبارکباد دے رہا ہے. یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کے بے بی شاور کی تقریب ان کے گھر والوں کی طرف سے منعقد کی گئی تھی.اس تقریب میں شاہین بھٹ سے لے کر ردھیما کپور ساہنی، کرشمہ کپور اور شمی کپور کی اہلیہ، نیلا دیوی، کرن جوہر سے لے کر آیان مکھرجی، نیتو کپور، سونی رازدان اور مہیش بھٹ نے شرکت کی۔ عالیہ بھٹ کے پائپ لائن میں‌خاصے دلچپسپ پراجیکٹس ہیں جیسے کہ فرحان اختر کی فلم جی لے زرا جس میں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑابھی ہیں، رنویر سنگھ، جیا بچن، شبانہ اعظمی، اور دھرمیندر کے ساتھ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے۔ عالیہ جیمی ڈورنن اور گال گیڈوٹ کے ساتھ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیوبھی کرنے والی ہیں.

  • پرینتی چوپڑا نے اینیمل فلم کیوں چھوڑٰی؟‌

    پرینتی چوپڑا نے اینیمل فلم کیوں چھوڑٰی؟‌

    اپنی پہلی فلم سے ہی پرینیتی چوپڑا نے شائقین کی شاندار داد وصول کی . بالی وڈ اداکارہ مختلف کردار کرنے کےلئے اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں.تاہم انہیں جب سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینیمل پیشکش کی گئی تو انہوں نے یہ اسے کرنے سے انکار کر دیا. اس فلم میں ان کے مقابلے میں اداکار رنبیر کپور تھے شائقین تک جب یہ خبر پہنچی تو وہ بے صبری سے ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے انتظار کرنے لگے. لیکن پرینیتی چوپڑا نے فلم اینیمل کی پیشکش کو رد کر دیا . ان کی جگہ رشمیکا مندنا فلم میں اہم خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے کیوں فلم اینیمل ٹھکرائی .انہوں نے کہا کہ جب آپ کو کوئی آفر آتی ہے تو یہ آپ کی مرضی ہوتی ہے کہ اسکو قبول کریں یا نہ کریں اور یہ ہمارا حق ہے کہ ہم کسی کردار کا انتخاب کریں یا نہ کریں اور

    آپ اپنے لئے اسی چیز کا انتخاب کرتے ہیں‌جو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے لئے ٹھیک ہے مجھے لگا کہ یہ فلم نہیں کرنی چاہیے تو میں نے نہیں‌کی . یاد رہے کہ فلم اینیمل نہ صرف ہندی میں بلکہ دیگر علاقائی جنوبی زبانوں میں بھی ریلیز ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک گینگسٹر فیملی کے گرد گھومتی ہے اور اس کی شوٹنگ ممبئی اور دہلی میں بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔ رنبیر کپور،کبیر سنگھ اور ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ رنبیر اور رشمیکا منڈنا بھی ایک دوسرے کے ساتھ پہلی بار کام کررہے ہیں.