Baaghi TV

Tag: روس

  • نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی، قیمت میں بڑی کمی

    نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی، قیمت میں بڑی کمی

    نجی گندم مارکیٹ کریش ہوگئی، قیمت میں بڑی کمی

    پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ شدید مندی کے نتیجے میں کریش ہوگئی۔ جبکہ راولپنڈی میں نجی گندم کی قیمت میں 750 روپے فی من کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں گندم کی قیمت 5250 سے کم ہو کر 4500 روپے ہو گئی۔ پنجاب میں نجی گندم کی قیمت 4500 تا4600 روہے فی من ہے مگر خریدار غائب ہیں۔ سرکاری گندم کوٹہ بڑھ جانے کے بعد فلور ملز نے نجی گندم کی خریداری کم کر دی۔ ذخیرہ اندوزوں نے فلور مل مالکان کو سستے داموں گندم فروخت کرنے کی پیشکش شروع کردی تاہم ملز نے انکار کردیا۔ لاہور میں سرکاری آٹے کی دستیابی میں بہتری کا آغاز ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں ٹرکنگ پوائنٹس پر بھیجے گئے آٹے کی فروخت کم ہوگئی۔ تاہم شمالی لاہور میں سرکاری آٹے کی اضافی طلب اور فروخت برقرار ہے۔ محکمہ خوراک نے اسمگلنگ روکنے کےلیے سرحدی اضلاع کی چیک پوسٹوں پر اسپیشل ٹیمیں تعینات کر دیں۔

    دوسری جانب ملک میں آٹے کی قلت دور کرنے کےلیے حکومت کی جانب سے گندم درآمد کی جارہی ہے۔ روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانیوالی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ روس سے گندم کے دو جہاز پہنچے ہیں۔ روس سے مزید ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔ حکومتی سطح پر مجموعی طور پرساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے۔ 30 مارچ تک روس سے حکومتی سطح پر درآمد کی جانیوالی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    مختلف ممالک سے بھی درآمدی گندم لیکر جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ اب تک ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ آچکی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور اس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ سستا آٹا لینے کے چکر میں گزشتہ روز ایک ہرسنگ نامی مزدور کی بھگ دڑ میں جان بھی چلی گئی تھی.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    یاد رہے ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں آٹے کی قیمت میں تقریباً تین فیصد (2.81 فیصد) تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ رواں ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کم از کم 200 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

  • یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    یوکرین کا ایک مگ 29جنگی طیارہ اپنےہی ائیرڈیفنس کا شکارہوکرتباہ

    کیف: روس یوکرین جنگ کےدوران یوکرینی ائیرڈیفنس نظام اوسا نےاپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کونشانہ بناکرتباہ کردیا ہے۔روسی سینٹ کےنائب سربراہ کے حوالے سےبتایا ہےکہ یوکرینی فوج کے ائیرڈیفنس نظام نےدونتسک علاقےکےشہرکوراخف شہر میں اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

    امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

    رپورٹ کے مطابق اپنے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے 13 دسمبر 2022 کو بھی یوکرینی افواج کی مختلف برگیڈز نے ایک دوسرے پر توپخانے اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے۔ لوہانس علاقے کی افواج کے کمانڈر آندرے ماروچکو نے یوکرینی فوج میں ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی اور باہمی رابطے نہ ہونے کا ثبوت ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجیوں اور یوکرینی افواج میں اختلاف کی وجہ سے بھی یہ واقعات پیش آ رہے ہوں۔

    اسلام آبا د کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری

    25 فروری 2022ء کو بھی یوکرینی ائرڈیفنس نے اپنے ہی ایک سوخوئی 27 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جو کی ایف شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس واقعے میں الیکسنڈر اکسانچنکو مشہور یوکرینی پائلٹ مارا گیا تھا۔یوکرینی افواج میں ہونے والے اس نوعیت کے پے در پے واقعات کے باعث امریکہ نے اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرینی افواج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

  • امریکہ ،مغرب اوراپنے مخالفین سےنہ ڈرنے والے روسی صدرپوتن پرمذہبی رہنما کا وار چل گیا

    امریکہ ،مغرب اوراپنے مخالفین سےنہ ڈرنے والے روسی صدرپوتن پرمذہبی رہنما کا وار چل گیا

    ماسکو:روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز کا اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یوکرین نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوچاریک نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی جانب سے عارضی طور پر جنگ بندی کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہر اس تجویز کا جو جنگ کے خاتمے اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت ہو خیر مقدم کرتا ہے۔

    یوکرینی حکام اور امریکی وزارت خارجہ نے روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کی تجویز کو منافقت قراردیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے جنگ بندی پر مبنی روس کی تجویز کو دکھاوا قراردیا۔یوکرین کے صدر زیلسنکی کے مشیرمیخائیلو پودو لایاک نے کہا کہ روس یوکرینی علاقوں کا قبضہ چھوڑے تو ہی جنگ بندی ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اپنی منافقت اپنے پاس رکھے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان آرتھوڈکس عیسائیوں کی کرسمس کے موقع پر کیا ہے۔

    روس کے مذہبی پیشوا نے صدر ولادیمیر پوتین سے سیزفائر کی درخواست کی تھی۔کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست قبول کرتے ہوئے روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک سیزفائر رکھا جائے۔

    بیان میں یوکرین کے ساتھ تمام مقامات پر مکمل جنگ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کریملن نے یوکرین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ لوگ کرسمس کی رسومات ادا کرسکیں

  • روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا

    روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا

    واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں مقبوضہ یوکرینی شہر مکیوکا میں یوکرین کی جانب سے فوجی ٹرینگ سینٹر میں امریکی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 89 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    یورپی یونین کے لیے پہلی سعودی خاتون سفیر مقرر

    اس واقعے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی ہلاکتوں میں امریکا کا ہاتھ نہیں ہے۔

    کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کررہا ہے جبکہ روسی فوجی اڈے پر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا روس کا الزام بے بنیاد ہے۔

    جان کربی نے مزید کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، یوکرین پرجارحیت روس نے کی اور روس ہی اپنے نقصانات کاذمہ دار ہے۔

    صومالیہ : دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی نے اپنے بیان میں میزائل حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے مافیفکا شہر میں روسی فوجی اڈے پر میزائل حملہ نئے سال کے آغاز پر کیا گیا تھا، یوکرینی حملے میں روسی فوج کا بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

    اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماکیفکو میں نقصان کی وجہ سپاہیوں کا نئے سال کے موقع پر موبائل فون کا استعمال ہے ماکیفکو میں ہونے والے فوجی نقصان کی وجہ جاننے کے لیے کمیشن تحقیقات کر رہا ہے۔

    روسی حملے میں ایک ہی دن میں 130 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

  • روسی حملے میں ایک ہی دن میں 130 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

    روسی حملے میں ایک ہی دن میں 130 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

    ماسکو:روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونتسک میں یوکرینی فوج میں شامل غیر ملکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے حملے میں ایک سو تیس سے زائد یوکرین کے آلہ کار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکوف نے اعلان کیا ہے کہ خارکیف میں یوکرینی فوج کے خلاف روسی فوج کی کارروائی میں چالیس سے زائد فوجی اہلکارہلاک، اور تین بکتر بند گاڑیاں اور فوجی ٹرک تباہ ہوئے ہیں۔

    اس ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روسی فوج یوکرین کے دو ہزار آٹھ سو سے زائد ڈرون طیارے تباہ کر چکی ہے۔ کونا شنکوف نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کے تین سو پچپن جنگی طیارے، ایک سو نننانوے ہیلی کاپٹر، دو ہزار آٹھ سو سات ڈرون طیارے، تین سو نننانوے دفاعی سسٹم، سات ہزار تین سو بیاسی ٹینک، سیکڑوں فوجی و جنگی نیز بکتر بند گاڑیاں، نو سو سڑسٹھ راکٹ لانچر، تین ہزار سات سو اڑسٹھ توپ اور مارٹر ہتھیار اور سات ہزار نو سو خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

    امریکہ اور مغربی ملکوں نے یوکرین کے خلاف روسی فوجی کارروائی کے بہانے شدید ترین پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ یوکرین کو مختلف قسم کے جدید ترین جنگی ساز وسامان فراہم کیا اور ہتھیاروں کی سپلائی کا یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا ہے جبکہ فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کا یہ اقدام صرف جنگ کے طویل ہونے کا باعث بن رہا ہے کہ جس کے اور زیادہ بد تر نتائج برآمد ہوں گے۔

  • روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور جرمنی کی معیشت

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور جرمنی کی معیشت

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے جرمنی کی معیشت کو ڈبو دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں افراط زر 70 سال بعدانتہائی سطح تک پہنچ گئی 2021 میں جرمنی میں افراط زر کی شرح 3.1 فیصد تھی اور جنگ کے بعد2022 میں جرمنی میں افراط زرمیں 7.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

    طیارے کے انجن میں پھنس کرشہری ہلاک

    1951 میں جرمنی میں سالانہ افراط زر 7.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ افراط زرمیں اضافے کی وجہ توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

    دوسری جانب جرمن وزیر دفاع کرسٹائن لیمبرچ کو نئے سال کیلئے ویڈیو پیغام میں آتش بازی کے دوران روس یوکرین جنگ کا تذکرہ کرنا مہنگا پڑگیا،وزیر دفاع نے نئے سال کےموقع پر جاری کئے گئےویڈیوپیغام میں آتش بازی کے دوران روس یوکرین جنگ کا تذکرہ اور کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی تھی۔

    ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    https://twitter.com/RikeFranke/status/1609635971221409792?s=20&t=yLYKzOQg_NM9bjaOYgEQwA
    بعد ازاں جرمن وزیر دفاع کے غیر سنجیدہ رویےکا نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے اپوزیشن کا کہنا ہے کے مستقبل بنیادوں پر وزیر دفاع کی طرف سے آنے والے بیانات شرمندگی کا باعث ہیں جس کی تازہ مثال حالیہ بیان ہے۔

    لیمبرج کی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں انتہائی غیر سنجیدہ کہا جارہا ہے۔

    تیونس میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

  • ہمارے صرف 63 فوجی مرے,یوکرین غلط پروپگنڈہ کر رہا ہے : روس

    ہمارے صرف 63 فوجی مرے,یوکرین غلط پروپگنڈہ کر رہا ہے : روس

    ماسکو:یوکرین کے ایک دن میں 760 روسی فوجی مارنے کے دعوے پر روس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط پروپیگنڈا ہے اور ہمارے صرف 63 فوجی مرے ہیں۔

    سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا معمّہ حل،ملزم گرفتار

    یوکرین نے نئے سال 2023 کے پہلے روز بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن میں روس کے 760 فوجی ہلاک کئے گئے ہیں جس پر روس کا کہنا ہے کہ دونستک میں یوکرین کے میزائل حملے میں ہمارے صرف 63 فوجی مارے گئے ہیں۔

    قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نو کے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔

    ارشد شریف کے قتل کا الزام؛ امجد شعیب کو ناصر بٹ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ خارکیف اور دونباس میں غیر ملکی ایجنٹوں پر روس کے حملے میں 70 غیر ملکی کرایے کے فوجی ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔

  • یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

    یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

    کیف: یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔

    کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق

    دوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔

    بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔

    روس کی طرف سے سخت سردی کے موسم میں یوکرین پر مسلسل حملوں کے دوران عمارتوں سمیت برقی تنصیات کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے جس کے باعث ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے۔

    یوکرین سے لڑنے والے روسی فوجیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

  • یوکرین سے لڑنے والے روسی فوجیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

    یوکرین سے لڑنے والے روسی فوجیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

    ماسکو: روس یوکرین میں لڑنے کے لیے تعینات فوجیوں اور ریاستی ملازمین کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا.غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ماسکو کی جانب سے کیف کے خلاف عسکری مہم کا حصہ بننے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی پر مشتمل اقدام ہے کیونکہ حالیہ چند ماہ کے دوران روس کو یوکرین میں متعدد جنگی مقامات پر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    روس کا مغرب اور یورپ کوپیغام: ایٹمی آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں کی نمائش پیش کردی

     

     

    کریملن کے ترجمان کے مطابق ٹیکس کا نیا اقدام ان تمام روسی فوجیوں سے متعلق ہے جو یوکرین کے چار علاقوں میں لڑ رہے ہیں جس میں ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا شامل ہیں۔ انہوں انسداد بدعنوانی کے قانون میں شامل استثنیٰ کا حوالہ دیا تھا جس کی تفصیلات روسی حکام نے بعد میں شائع کی گئی۔

    یورپ دوہری مصیبت میں پھنس گیا:شدید سردی میں روس نےگیس سپلائی بھی کم کردی

     

    ترجمان کریملن کے مطابق فوجیوں، پولیس، سیکورٹی سروسز کے ارکان اور چاروں خطوں میں خدمات انجام دینے والے دیگر ریاستی ملازمین کو اب “اپنی آمدنی، اپنے اخراجات، اپنے اثاثوں” کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    افغانستان کوامریکا، روس اورچین کےدرمیان اختلافات کا مرکز دیکھنا نہیں چاہتے،حامد…

     

    روسی مراسلے کے مطابق یوکرین میں روسی افواج کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ “انعامات اور تحائف” وصول کریں اگر وہ “انسان دوستانہ کردار” کے حامل ہوں۔ ٹیکس ریلیف کا اطلاق خدمت کرنے والوں کے شراکت داروں اور بچوں پر بھی ہوگا۔

  • روسی وفد کا جلد دورۂ پاکستان کا امکان:تیل کی خریداری پربات ہوگی

    روسی وفد کا جلد دورۂ پاکستان کا امکان:تیل کی خریداری پربات ہوگی

    اسلام آباد: روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو سے وفد جنوری میں پاکستان پہنچے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریداری سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور سیکر ٹری پٹرولیم شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق روسی وفد میں آن لائن روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔دوران اجلاس روسی حکام نے انیس اور بیس جنوری کو تیل کی خریداری سے متعلق مزید بات چیت کے لیے پاکستان آمد کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات ہوئی۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

    یاد رہےکہ نومبر میں پاکستانی وفد نے روس کا دورہ کیا تھا اس دورے کے دوران روس نے پاکستان کو روسی خام تیل پر 30 سے 40 فیصد تک رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فی الحال یہ رعایت نہیں دے سکتے۔

    پاکستانی وفد جو روس گیا تھا اس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، جوائنٹ سیکریٹری اور ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام شامل تھے۔

    پاکستانی وفد کی جانب سے ماسکو میں مذاکرات کے دوران رعایت کی درخواست کی گئی تاہم ماسکو نے پاکستان کو خام تیل پر 30 سے 40 فیصد تک رعایت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    ماسکو کی جانب سے وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مارکیٹ میں دوسرے خریداروں سے رسیدوں کے بیک لاگ کی نگرانی کے لیے والیوم پہلے ہی بک ہو چکے تھے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ روسی تیل عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں سے سستا ہے اور اسے پاکستانی ریفائنریوں میں چھانٹا جا سکتا ہے اور ایک نجی ریفائنری اس سے قبل تیار شدہ مصنوعات کی تیاری کے لیے روسی خام تیل استعمال کر چکی ہے۔

    روسی فریق نے پاکستان سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ پہلے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (PSGP) منصوبے کے لیے اپنے وعدے کا احترام کرے۔ جی ٹی جی انتظامات کے تحت پراجیکٹ ماڈل کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے، شیئر ہولڈنگ معاہدے کی صرف چند شقیں زیر التوا ہیں۔

    جب کہ پاکستان روس سے ”کروڈ بیل آؤٹ” کے لیے بات کر رہا ہے، یہ بات کوئی راز نہیں ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک کے پاس فی الحال ایندھن کی قلت پر قابو پانے کے لیے کوئی طویل مدتی منصوبہ نہیں ہے۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ