Baaghi TV

Tag: روس

  • روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم:روس ہمارا مرکز ہوگا:شہریوں کی کثرت کا فیصلہ

    روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم:روس ہمارا مرکز ہوگا:شہریوں کی کثرت کا فیصلہ

    ماسکو:روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیرقانونی الحاق کا پیش خیمہ‘ قرار دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صوبوں لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا جو ملک کے تقریباً 15 فیصد علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں، میں روس سے الحاق کیلئے جمعہ کو ریفرنڈم کا آغاز ہوا ووٹنگ منگل تک جاری رہے گی۔یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم پر ماسکو کے حامی حکام کی طرف سے مہینوں تک بحث کی جاتی رہی ہے۔روس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ خطے کے لوگوں کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کا ایک موقع ہے۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ آپریشن کے آغاز سے ہی ہم نے کہا تھا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا چاہئے اور موجودہ صورتحال اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ اپنی قسمت کے مالک بننا چاہتے ہیں۔

    عالمی رہنماؤں نے اس ریفرنڈم کی مذمت کی ہے، مذمت کرنیوالوں میں امریکی صدر جو بائیڈن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے ساتھ ساتھ نیٹو، یورپی یونین اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم شامل ہے۔روسی صدر پوتن نے بدھ کو مزید 3 لاکھ فوجیوں کو جنگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر مغرب نے تنازع پر اپنی ’جوہری بلیک میلنگ‘ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا، ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔

     

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • چین کا روس اور یوکرین کے درمیان مشاورت اور مذاکرات سےجنگ بندی کا مطالبہ

    چین کا روس اور یوکرین کے درمیان مشاورت اور مذاکرات سےجنگ بندی کا مطالبہ

    چین نے روس اور یوکرین کے درمیان مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم متعلقہ فریقوں سے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات اور مشاورت کا راستہ اختیار کریں۔ تاکہ تمام متعلق فریقوں کی سلامتی سے متعلق امور کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

    روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے،یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    چین کی وازارت خارجہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ تمام ممالک کی کامل آزادی اور علاقائی سلامتی و خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں اور احترام کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ یہ اہتمام اقوام متحدہ کے اصولوں اور چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ سب ملکوں کی سلامتی کے لیے ان کی جائز تشویش کو مد نظر رکھتے ہوئے سنجیدہ کوشش کی جانی چاہیے تاکہ مسئلے کا پرامن حل نکل سکے۔

    چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فوج کو مزید متحرک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی روسی صدر نےمزید تین لاکھ فوجیوں کو بھی جنگ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ترکیہ کی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کے روسی اعلان کی مذمت

    سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں روسی صدر پیوٹن نے روسی افواج کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں اپنی حدوں سے آگے بڑھ گئے۔

    صدر پیوٹن نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ہمارے پاس مغربی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت ہتھیار ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو جنگ میں دھکیلا جب کہ روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

    قبل ازیں گزشتہ ہفتے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ ن اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بات چیت اور مذاکرات کے زریعے جنگ بندی کریں تاکہ تمام فریقوں کی تشویش اور تحفظات کا ازالہ ہو سکے۔ اس طریقے سے تمام فریقوں کے سلامتی سے متعلق جائز مطالبات کو دیکھا جاسکتا ہے ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کے لیے ایسا ماحول بنائے گی جس میں جنگ بندی ممکن ہو جائے۔

    مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی

  • ترکیہ کی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کے روسی اعلان کی مذمت

    ترکیہ کی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کے روسی اعلان کی مذمت

    ترکیہ نے یوکرین کے روسی قبضے میں لیے گئے علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کےاعلان کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سی جاری بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ نے کبھی بھی کریملن کے کریمیا کو اپنے ساتھ ملانے کی کوتسلیم نہیں کیا ہے۔

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کا کریمیا کو 2014 میں اپنے ساتھ ملایا تھا جس کی وجہ سے رواں سال کےآغاز میں 24 فروری کو روس یوکرین جنگ شروع ہو گئی۔

    ترکیہ نے ریفرنڈم کرانے کے روسی اعلان کی مذمت کی اور کہا عالمی برادری اس طرح کے ناجائز اور غیر قانونی اقدامات کی حمایت نہیں کرتی ہے۔

    دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سےدونوں ملکوں کےدرمیان براہ راست جنگ بندی کی کوشش میں ہیں ترکیہ کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عالمی رہنماوں کو بتایا ہے کہ روس اور یوکرین دونوں جنگ سے نکلنے کے لیے باعزت راستہ چاہتے ہیں۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی خطے دونباس میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اوریوکرین کے روسی فوج کے زیرقبضہ علاقے کھیرسن میں کریملن کے حامی حکام نے روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے-

    دونباس اور کھیرسن میں 23 سے 27 ستمبر تک روس کا حصہ بننے کے لیے ریفرینڈم منعقد ہوگا فروری میں یوکرین میں فوج بھیجنے سے کچھ دیرقبل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے خود ساختہ دونیتسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد تسلیم کیا تھا یوکرین میں روس کی جارحیت کےابتدائی دنوں میں ماسکو کے فوجیوں نے جنوبی علاقے کھیرسن میں بھی ووٹنگ کا انعقاد کیا تھا-

    عوامی کونسل نے کھیرسن میں ریفرینڈم کے دن 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک مقرر کرنے کی منظوری دی ہےاس کےکچھ ہی دیر بعد دونیتسک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاعلان کیا کہ اسی تاریخ کو دونباس میں بھی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

  • روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے،یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے،یوکرینی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ سے روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو حملے سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرنے کا پابند بنایا جائے۔

    صدرزیلنسکی نے ایک خطاب میں کہا ہے کہ نہ صرف روس پر مالی جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ سزا کے طور پر یو این سلامتی کونسل میں اس کی ویٹو پاور کو بھی ختم کیا جائے یوکرین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ہم فوری طور پر روس کے لیےسزا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فوج کو مزید متحرک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی روسی صدر نےمزید تین لاکھ فوجیوں کو بھی جنگ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں روسی صدر پوٹن نے روسی افواج کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں اپنی حدوں سے آگے بڑھ گئے۔

    صدر پوٹن نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ہمارے پاس مغربی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت ہتھیار ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو جنگ میں دھکیلا جب کہ روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

  • مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی

    مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار ہیں۔

    سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں روسی صدر پوٹن نے روسی افواج کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں اپنی حدوں سے آگے بڑھ گئے۔

    صدر پوٹن نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ہمارے پاس مغربی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت ہتھیار ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو جنگ میں دھکیلا جب کہ روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

    خیال رہے کہ صدر پوٹن کی جانب سے روسی افواج کو متحرک کرنے کے اعلان پر روسی وزیر دفاع نے بتایا کہ 3 لاکھ روسی ریزرو فورسز کو متحرک کریں گے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یوکرین کے مشرقی خطے دونباس میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اوریوکرین کے روسی فوج کے زیرقبضہ علاقے کھیرسن میں کریملن کے حامی حکام نے روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا نے روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو اسے مزید نتائج برآمد ہوں گےانہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے اس کے لیےامریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ دونباس اور کھیرسن میں 23 سے 27 ستمبر تک روس کا حصہ بننے کے لیے ریفرینڈم منعقد ہوگا فروری میں یوکرین میں فوج بھیجنے سے کچھ دیرقبل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے خود ساختہ دونیتسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد تسلیم کیا تھا یوکرین میں روس کی جارحیت کےابتدائی دنوں میں ماسکو کے فوجیوں نے جنوبی علاقے کھیرسن میں بھی ووٹنگ کا انعقاد کیا تھا

    العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علیحدگی پسندعہدیدارڈینس میروشنیچینکو نے لوگانسک نیوز پورٹل کوبتایا کہ عوامی کونسل نے کھیرسن میں ریفرینڈم کے دن 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک مقرر کرنے کی منظوری دی ہےاس کےکچھ ہی دیر بعد دونیتسک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاعلان کیا کہ اسی تاریخ کو دونباس میں بھی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    ایک الگ بیان میں دونیتسک باغی گروپ کے رہنما ڈینس پشیلن نے صدرولادیمیرپیوٹن پرزوردیا ہے کہ وہ اس خطے کو جلد سے جلد روس کا حصہ بنانے پر غورکریں دونباس کے طویل عرصے سے مصائب کا شکار لوگ اس عظیم ملک کا حصہ بننے کے مستحق ہیں، جسے انھوں نے ہمیشہ اپنا مادرِوطن سمجھا ہے-

    ماسکو کے مقرر کردہ اس خطے کے سربراہ ولادیمیرسالدو نے ستمبر کے اسی ہفتے میں ریفرینڈم کا اعلان کیا ہے اورایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کھیرسن خطے کے روسی فیڈریشن میں داخلے سے ہمارا علاقہ محفوظ ہو جائے گا اور تاریخی انصاف بحال ہو جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین اورنیٹو کے رکن ممالک کی مسلح افواج کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود یہ ایک ضروری فیصلہ ہے۔نیٹو ممالک ہماری سرزمین پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دونباس کے صنعتی علاقے کے بڑے حصے پر 2014ء سے ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہےتب ملک گیر مظاہروں کے بعد یوکرین کے کریملن نوازصدر کو معزول کردیا گیا تھا اس وقت روس نے یوکرین کے علاقے جزیرہ نما کریمیا کو پارلیمان میں رائے شماری کے بعد ضم کر لیا تھا۔روس کے اس اقدام پریوکرین اورمغرب نے تنقید کی تھی اور اس کے ردعمل میں مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

  • روس کی جانب امدادی سامان کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

    روس کی جانب امدادی سامان کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

    پاکستان میں سیلابی صورتحال نے تبای مچا دی ،عظیم انسانی سانحے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے سیلاب متثرین کی امداد کا اعلان کیا گیا روس کی حکومت کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین افراد کی مدد کے لئے پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے دی گئی امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہے۔

    انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ


    امداد سامان سندہ حکومت کے صوبائی وزیر برائے رلیف اور بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔

    واضح رہے کہ ویلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ۔

    سندھ میں 701،بلوچستان میں 300،خیبرپختونخوا میں 306افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 191،آزاد کشمیر میں 48اور گلگت بلتستان میں 22اموات رپورٹ کی گئیں۔

    پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد کی اسلام آباد آمد، سیلاب متاثرین…

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20لاکھ 9ہزار 794گھروں کو نقصان پہنچا۔ 9لاکھ 98ہزار 407مویشی ہلاک ہوئے،ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12ہزار 716کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں-

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خثسک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔

  • روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    ماسکو: روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنےکی خبریں جھوٹ ہیں۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    کریملن نے کہا کہ روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    اس سے قبل یوکرین نے پچھلے ہفتے ازیوم میں سیکڑوں اجتماعی قبریں ملنےکا دعویٰ کیا تھا یوکرین کے علاقے خار کئیف کے شہر ایزوم میں روسی فوج پر مغربی دنیا اور یوکرین کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کی سیٹلائٹ تصاویرسامنے آئی تھیں سامنے آنے والی تصاویر میں درختوں کے درمیان اجتماعی قبر میں لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی تھیں-

    تصاویر میں روسی فوج کے انخلا سے پہلے اور بعد کے جنگل کے مناظر دکھائے گئے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ درختوں کے درمیان اجتماعی قبر کھودی گئی تھی لاشوں کے یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب مقامی حکام نے قبر سے سینکڑوں لاشیں نکالنا شروع کیں جن میں کچھ کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ بعض کے گلے میں پٹے تھے۔

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    یوکرین کے اہلکاروں نے قبر کی جگہ کو کھودنا شروع کیا تو درختوں کے درمیان تقریبا 200 لاشیں بکھری ہوئی تھیں خار کئیف کے گورنر نے کہا تھا یہ ایک اجتماعی قبر ہے لاشوں کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے ہیں، حکام تحقیقات کریں گے اور اس معاملہ سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یہ قبرستان روسی جنگی جرائم کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بہت سی لاشیں شمال مشرق میں دیگرمقامات پربھی مدفون ہیں اس صورتحال میں غیرملکی طاقتیں یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھائیں۔ جنگ کے نتائج کا انحصار باہر سے ہتھیاروں کی ترسیل کی رفتار پر ہے۔

    انہوں نے کہا یہاں 450 لاشوں کو دفن کیا گیا تھا کہ لیکن بہت سے مقامات پر الگ الگ طور پر بھی لوگوں کو قتل کرکے دفنایا گیا ہے۔ ملنے والی ان لاشوں کی حالت سے واضح ہے کہ ان لوگوں پر تشدد کیا گیا۔ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں سے پورے خاندان غائب ہیں۔

    خیال رہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہرکا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔

    یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

  • چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان پر کوئی غیر معمولی حملہ کیا گیا تو ہم ضرور جواب دیں گے۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تائیوان کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے تائیوان کی سیکیورٹی کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

    بائیڈن نے کہا امریکہ کافی عرصہ سے ہی ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ سے اتفاق کرتا ہے۔ تائیوان اپنی آزادی کا فیصلہ خود کرتا ہے، ہم تائیوان کی آزادی کیلئے متحرک ہیں نہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

    ان سے پھر پوچھا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملے کا فیصلہ کیا تو کیا امریکی مردو خواتین تائیوان کا دفاع کریں گے تو جواب میں بائیڈن نے ہاں میں جواب دیا۔

    بائیڈن کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ نے کہا کہ امریکی پالیسی باضابطہ طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔ امریکہ یہ نہیں بتائے گا کہ وہ جزیرہ تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں تاہم یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اپنا فیصلہ ہے۔

    دوسری جانب یوکرین اورروس کے درمیان جاری جنگ سےمتعلق امریکی صدر نے کہا روسی صدر پیوٹن ہمارے ارادے کو توڑ نہیں سکتا۔ امریکہ یوکرین کی اس وقت تک مدد کرتے رہے گا جب تک اسے ضرورت رہے گی۔

    افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے چین نے پھرمطالبہ کردیا

    امریکی صدر بائیڈن نے کہا یوکرین جنگ نہیں ہار رہا بلکہ کچھ علاقوں میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یوکرین کو دی جانے والی بڑی امداد اور یوکرین عوام کی بے مثال بہادری اور عزم ہے۔

    امریکی صدر نے کہا روس کی یوکرین سے مکمل بے دخلی اور اس کی خودمختاری کو تسلیم کرنا اور یوکرینی عوام کا روس کو ہزیمت کا شکار کرنا ہی جنگ میں یوکرین کی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان حالات سےمعلوم ہوگیا کہ روس اتنا اہل اور قابل نہیں جتنا لوگ اس کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ روس یوکرین کے بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہا اور وہاں پر تباہی پھیلا رہا، اس سب کو فتح نہیں کہاجاسکتا بلکہ یہ تو ایک گھناؤنی حرکت ہے، اسے فتح سمجھنا مشکل ہے۔

    خیال رہے کہ چند ماہ پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کا جواز نہیں۔

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

  • روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریژیا پر میزائل حملہ کیا میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیاخوش قسمتی سے کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا –

    روس نے زاپوریژیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرین میں لاپتہ ہونے کے بعد کیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی ایک حملے میں جوہری پلانٹ کی بجلی کئی دن تک معطل رہی تھی اور ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی تھی روس نے عالمی برادی کے انتباہ کے باوجود جوہری پلانٹ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور صرف گزشتہ ماہ 3 حملے کیے تھے۔

    یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

    حال ہی میں امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

    صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گےایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہاتھا کہ روس انتہا کی کارروائی کرے گا اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔

    امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل…