Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ترکیہ زلزے کی پیشگوئی کرنیوالےسیسمولوجسٹ کی جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس نے ایک بار پھر ایک خوفناک انتباہ جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس نے جون کے پہلے ہفتے کے دوران ایک شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے جسے انہوں نے "زبردست” قرار دیا ہے۔

    جاپان، طوفانی بارشیں،معمولات زندگی معطل، 3 افراد ہلاک


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ ۔ اضافی ہوشیار رہیں ساتھ ہی اپنی بات کی تائید میں انہوں نے اہم سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آ سکتا ہے تاہم یہ زمین کی پرت اور اس پر دباؤ کی شدت پر منحصر ہے۔

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان


    ہوگریبٹس نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیشگوئی کی تھی ان میں سب سے اہم ان کی 6 فروری کو ترکی کی سرزمین پر آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی تھی جس میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے-

    العربیہ کے مطابق ماہرین زلزلہ اور ماہرین ارضیات، ہوگریبٹس کے نظریات کو مسترد کرتے ہیں،کیونکہ بہت سے ماہرین اور مطالعات میں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ زلزلوں کی تاریخ کی قبل از وقت پیشگوئی نہیں کی جا سکتی تاہم، ہوگریبٹس اپنے نظریات پر قائم ہیں اور سیاروں کی حرکت، ان کے قربت اور زمین پر ان کےاثرات کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں اور زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

    جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

  • اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: شدید زلزلے کے جھٹکوں سے اسلام آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان

    پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہلم، سوات، راولپنڈی، شانگلہ، دیامر، پنڈدادنخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 محسوس کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد ہے زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ خیبر پختونخوا کے شہر سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج …

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

  • خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کے جھٹکے پشاور اور سوات سمیت گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے لوئر دیر اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں-

    نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    گلگت کے علاقے غذر اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروںسے باہر نکل آئے-

    بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلےکا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

  • وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔

    وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات؛ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش …

    ذرائع کے مطابق کئی سال سے اس علاقے میں زیرِ زمین دھماکے اور جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں تاحال زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان اور اس کی شدت کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

    ہنزہ شمالی پاکستان کا ایک علاقہ ہے۔ اسے وادی ہنزہ بھی کہتے ہیں۔ یہ گلگت سے شمال میں نگر کے ساتھ اور شاہراہ ریشم پر واقع ہے۔ اسلام آباد سے 700 کلومیٹر کے فاصلے شاہراہ ریشم کے کنارے پر واقع یہ وادی سطح سمندر سی 2500 میٹر بلند ہے اسلام آباد سے اس کا راستہ حسن ابدال۔ ایبٹ آباد۔ مانسہرہ۔ تھا کوٹ۔ بشام۔ داسو۔ چلاس۔ گلگت سے ہوتا ہوا ہنزہ آتا ہے-

    برج چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے اعزاز میں حویلی ریسٹورنٹ میں عشائیہ، تصاویر

    یہ وادی 7900 مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ ہنزہ میں مقامی راجا کی حکومت ہوتی تھی جسے میر آف ہنزہ کہا جاتا تھا.عام طور پر ہنزہ کو ایک شہر کا نام سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ ایک وادی کا نام ہے جس میں بہت سی چھوٹی چھوٹی وادیاں اور قصبے شامل ہیں وادی تین علاقوں پرمشتمل ہے-

    کریم آباد میں موجود میر کا پرانا گھر بلتت قلعہ کریم آباد کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔۔۔۔۔ تقریباً 700 سال پرانا یہ قلعہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہےکریم آباد کے قریب ہی ایک اور پرانا قصبہ التت ہے جو وادی ہنزہ کا سب سے پرانا علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس میں موجود التت قلعہ 900 سال پرانا ہے۔

    اسلام آباد؛ تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی کال کا ڈراپ سین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت سمیت پشاور کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاترسے باہر نکل آئے-

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

    زلزلے کے جھٹکے باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، صوابی اور ملتان سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیےگئے ہنگو، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر، کرم، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کا انتہائی خطرناک کھیل، مراد سعید نے کیا عدالت سے رجوع

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔

  • مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح شدید جھٹکے محسوس کئے گئے مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی-

  • بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکے

    بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکے

    بحیرہ عرب زلزلے سے لرز اٹھا ،زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے ڈھائی سے 3 بجے کے دوران محسوس کیے گئے، زلزلے کا پہلا جھٹکا 2 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا، پہلے زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

    امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے آیا، تیسرے زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔

  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی: ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی زلزے کے اث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

    خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

    واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 9 جاں بحق جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل تھے-

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

    کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

  • قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جانی نقصان سے محفوظ

    قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جانی نقصان سے محفوظ

    قصور
    دنیا بھر کے بیشتر ممالک کی طرح گزشتہ رات ضلع قصور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً رات 9 بج کر 50 منٹ پر قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
    زلزلہ کی شدت سے در و دیوار ہل گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے
    زلزلہ کے جھٹکے ایک منٹ سے کم وقت تک محسوس کئے گئے
    واضع رہے کہ گزشتہ رات آنے والا شدید زلزلہ 7.7 شدت کا تھا جس سے ترکمانستان ، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان ، چین ، افغانستان اور کرغزستان و افغانستان متاثر ہوئے ہیں
    ملک کے بیشتر حصوں سے کچھ نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم اللہ تعالی کے خاص فضل اور کرم سے ضلع قصور سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
    علماء کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان سے قبل آنے والا زلزلہ ہمارے لئے آسمانی پیغام ہے کہ اللہ کو راضی کیا جائے اور آمد رمضان کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ بابرکات میں اپنے رب کو زیادہ سے زیادہ راضی کرنے کے ساتھ غریب اور مستحق لوگوں کا سہارا بنا جائے
    علماء کرام نے خاص زور تاجر حضرات پہ دیا کہ اس ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی و بلیک مارکیٹنگ سے توبہ کرکے رب سے معافی طلب کی جائے بصورت دیگر اس ماہ مقدس ماہ رمضان میں 2005 کے آنے والے زلزلے کو یار رکھا جائے جب 17 سیکنڈ میں اربوں روپیہ کے مالک فقیر ہو گئے تھے

  • ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر بیلہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے شہر بیلہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا لوھ بخوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    بلوچستان: سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز بیلہ کے شمال مغرب میں 46 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

    واضح رہے کہ آج صبح تاجکستان اور چین کی سرڈ پر بھی 4.3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 171 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ادھر براعظم جنوبی امریکی کے ممالک ایکواڈور اور پیرو میں 6.7 شدت کے زلزلے میں 15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے دوسرے بڑے شہر گویاکیل کے جنوبی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیرو کے شمالی علاقے میں بھی اتنی ہی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے،بھارتی وزیر خارجہ

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایکواڈور کے ساحلی علاقے گویاز سے تقریباً 50 میل (80km) جنوب میں تھا۔ اس علاقے کی آبادی 30 لاکھ سے زیادہ ہےزلزلے کے جھٹکے ایکواڈور اور پیرو میں محسوس کیے گئےتاہم جانی و مالی نقصان زیادہ ایکواڈور میں ہوا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے دونوں ممالک کے دو بڑے شہر لرز اُٹھے اور درجنوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اب تک ایکواڈور میں 14 جب کہ پیرو میں ایک فرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ایکواڈور میں زخمیوں کی تعداد 125 سے تجاوز کرگئی اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ پیرو میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے معمول کی بات ہیں 2016 میں آنے والے ایک زلزلے میں 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی