Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • انڈونیشیا میں  6.0 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں اتوار کی صبح 6.0 شدت کے زلزلے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور پوزو ریجنسی کو ہلا گیا جبکہ قریبی علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ایجنسی کے مطابق 29 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،انڈونیشیا ’پیسفک رنگ آف فائر‘ پر واقع ہے، جو ایک انتہائی زلزلہ خیز خطہ ہے جہاں زمین کی مختلف پلیٹیں ملتی ہیں اور بڑی تعداد میں زلزلے آتے ہیں۔

  • ایران میں 5.7 شدت کا  زلزلہ

    ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

    ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں منگل کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔

    جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھازلزلہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایران کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہوا،ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں  زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت 5.4، گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھاپی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مئی سے جون کے دوران کراچی میں 57 سے زائد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھےاسی عرصے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    ایرانی صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  • روس کے مشرقی ساحل کے قریب  زلزلہ، سونامی کی وارننگ

    روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ

    روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، خوفناک زلزلے کے باعث 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں، زلزلے سے بندرگاہوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ممکنہ سونامی کے باعث بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی، جاپان اور فلپائن میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی، ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی، فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ بھی خالی کرا لیا گیا۔

    لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

    زلزلے کے باعث کیلی فورنیا، واشنگٹن، ہوائی، الاسکا، چلی، اوریگن کیلئے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی، سونامی کی لہریں روسی ساحل سے ٹکرا گئیں، مشرقی جاپان میں ریلوے سروس معطل کر دی گئی، جاپان کے شہر ہوکیڈو میں بھی سونامی کی لہریں آئیں۔

    واضح رہے کہ 20 جولائی کو بھی روس میں 5.0 اور 6.7 شدت کے زلزلے آئے تھے جن پر سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 7.4 شدت کا زلزلہ 08:49 جی ایم ٹی پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد USGS نے خبردار کیا کہ ’کچھ ساحلی علاقوں کے لئے خطرناک سونامی لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے، روسی ساحلوں پر 30 سینٹی میٹر سے ایک میٹر (تقریباً 3.3 فٹ) تک بلند لہریں پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ جاپان اور امریکی ریاست ہوائی میں 30 سینٹی میٹر (ایک فٹ) سے کم اونچی لہروں کی توقع ہے، زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں پیٹروپاولووسک کامچاتسکی شہر سے تقریباً 150 کلومیٹر (93 میل) مشرق میں واقع تھا۔

    5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا،عظمیٰ بخاری

  • شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ

    شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ

    شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ گرگان کی آبادی 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،تاہم مقامی انتظامیہ نےعلاقے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں،ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • انڈونیشیا  میں 6.7 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ

    مشرقی انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا-

    عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ پیر کو مشرقی انڈونیشیا کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا زلزلہ مغربی انڈونیشیا کے وقت کے مطابق شب 12 بج کر 49 منٹے ( پاکستانی وقت کے مطابق رات10 بج کر 49 منٹ پر ) آیا اور اس کا مرکز مشرقی مالوکو صوبے کے شہر ٹوال سے تقریباً 177 کلومیٹر مغرب میں 66 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، اور انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ زلزلے میں ’ سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں تھی،زلزلے کے نتیجے میں ساحلی علاقے میں فوری طور پر کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    وسیع جزیرہ نما ملک انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’ رنگ آف فائر’ پر اپنی پوزیشن کی وجہ سے کثرت سے زلزلوں کا سامنا کرتا ہے’ رنگ آف فائر’ شدید زلزلہ سرگر میو ں کا مرکز ایک قوس نما علاقہ ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں جو جاپان سے جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے طاس تک پھیلا ہوا ہے۔

    اس علاقے میں جنوری 2021 میں سولاویسی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے 2018 میں، سولاویسی کے پالو میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی سے 2200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور 2004 میں، آچے صوبے میں 9.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے سونامی آیا اور اس کے نتیجے میں انڈونیشیا میں 170000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، وزیرِ اعظم

  • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلو میٹر دور جبکہ گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

    گزشتہ روز بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔

    پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں،مصطفی کمال

    لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

  • :بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلہ،21 مکانات تباہ

    :بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلہ،21 مکانات تباہ

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا صوبائی آفاتِ ناگہانی سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 21 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ پانچ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے مکانات گرنے کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیاترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، زیادہ نقصان سے بچاؤ کے لیے خیمے روانہ کر دیے گئے ہیں،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کوہِ سلیمان کے دامن سے متصل علاقوں رکھنی، چھپر، مہمہ، صمند خان اور رڑکن میں بھی اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • پشین میں زلزلے کے جھٹکے

    پشین میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے پشین میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا-

    پشین میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جب کہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے، یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، منگل کو زلزلے کے 19ویں زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 11 بجکر 34 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا مرکز شمال مشرقی ڈی ایچ اے سٹی سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئیاس سے قبل بھی صبح 9 بجکر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اس وقت ملیر کے جنوب مشرقی علاقے کے قریب تھا۔

    چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق کراچی کے اطراف موجود فالٹ لائن متحرک ہو چکی ہے، جہاں زیر زمین توانائی جمع ہو رہی ہے جب تک یہ توانائی خارج نہیں ہو جاتی، زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے جا سکتے ہیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید جھٹکوں کا امکان موجود ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال فالٹ لائن کی مسلسل سرگرمی کی علامت ہے اور اس پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جون سے اب تک کراچی میں مجموعی طور پر 19 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ شدت 3.6 میگنیٹیوڈ جبکہ کم ترین شدت 2.1 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی۔

    ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کے مطابق 11 جھٹکے ضلع ملیر میں محسوس کیے گئے، جبکہ دیگر جھٹکوں کا مرکز کورنگی کا جنوب مغربی حصہ اور ڈی ایچ اے کا شمال مشرقی علاقہ رہا۔