Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • افغانستان میں نو دنوں میں تیسری باز زلزلے کے جھٹکے

    افغانستان میں نو دنوں میں تیسری باز زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں گزشتہ نو دنوں کے دوران تیسری بار زلزلہ آیا ہے

    افغانستان کے جنوبی علاقوں میں آج اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ،افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سےکتنا نقصان ہوا ؟ تخمینہ لگایا جارہا ہے،افغانستان میں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا افغان صوبے ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا

    واضح رہے کہ نو دنوں میں افغانستان میں تین زلزلے آچکے ہیں، پہلے زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی، آج تیسرا زلزلہ آیاہے

    واضح رہے کہ افغانستان صوبہ ہرات میں زلزلہ کی وجہ سے دو ہزار سے ذائد افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں،طالبان کی حکومت کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان "محمد جانان سائق” کا کہنا ہے کہ تقریباً 9,240 افراد زخمی ہوئے ہیں

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل ہرات میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے افغانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی گروپ افغانستان میں داخل ہو کر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جا چکے ہیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ نے افغانوں کے ساتھ ایرانی عوام کی ہمدردی اور دوستی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تعاون اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

  • افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    کابل: شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

    دوسری جانب افغانستان میں جمعہ کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جب کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

    قدرتی آفات سےنمٹنے کے ادارے کےترجمان ملا جان صائق نےکہا ہے کہ تین صوبوں میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا ہے دو سر ی جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے 2 لاکھ ڈالر کی رقم افغانستان کے حوالے کر دی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ شامل ہے۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک

  • افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ،کرکٹر راشد خان کا   ورلڈکپ کی میچ  فیس متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ،کرکٹر راشد خان کا ورلڈکپ کی میچ فیس متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    افغانستان کے صوبے ہرات میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے میں 2 ہزار سے زائد انسانی جانیں چلی گئیں جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو 2 ہزار سےزائد انسانی جانوں کو نگل گیا ،افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جب کہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی

    ملک میں قدرتی آفت کے باعث سنگین صورتحال پر کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود افغان آل راؤنڈر راشد خان جو اس نے اپنی ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زلزلہ متاثرین کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہےمیں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی-

    شکاگو میں ایک ہی دن ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے …

  • پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت گئے

    پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت گئے

    اسلام آباد: 8 اکتوبر 2005 کی صبح پاکستان میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے کو 18برس گزرگئے۔

    باغی ٹی وی: صوبہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 7.6ریکٹر اسکیل کی شدت سے آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور 2005ء میں دنیا کا چوتھا بڑازلزلہ تھا جب کہ اس سے قبل دسمبر 2004ء میں 9.0ریکٹر اسکیل کی شدت سے انڈونیشیا کے زیر سمندر زلزلے کے باعث اٹھنے والی سونامی کی لہر کے نتیجے میں لاکھوں ہلاکتیں ہوئی تھیں-

    8اکتوبرکے زلزلےسے آزادکشمیر، خیبرپختونخوا کےبعض علاقےبری طرح متاثر ہوئے تھےاس زلزلے سے 30لاکھ افراد بےگھر ہوئے تھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے۔

    زلزلے کے باعث دریائےکنہارکےکنارے واقع خوبصورت شہربالاکوٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا، آزادکشمیر میں مظفرآباد سے باغ، راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل سوز مناظر تھے،ایک اندازےکے مطابق 12000 طلبا و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلےمیں زندہ درگور ہوئے8 اکتوبر 2005 کے زلزلے سے 5لاکھ سے زائدگھر،سینکڑوں کلومیٹرسٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات مکمل تباہ ہوئےاس کے علاوہ سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو چکے تھے۔

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 ہوگئی

    جب کہ ایران کے شہر بام میں 2003ء میں زلزلے سے 30ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کی شدت 6.7تھی۔ جنوری 2001میں بھارتی صوبے گجرات میں 20ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جون 1990ء میں شمال مغربی ایران میں زلزلے کے نتیجے میں 40ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ جولائی 1976ء میں چین میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل مئی 1970میں پیرو کے شہر ماونٹ ہواسکاران میں زلزلے اور مٹی کے تودے گرنے سے 70ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اسی طرح دسمبر 1939ء میں ترکی کے شہر ایر زنکن میں تقریباً 40ہزار ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ 1935میں کوئٹہ میں آنے والے زلزلے سے 50ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔1927ء میں چین میں زلزلے کی تباہی سے 80ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ چین ہی میں 1927میں ایک اور زلزلے میں دولاکھ افراد ہلاک ہو گئے۔1923ء میں جاپان کے شہر اوکلا ہوما میں زلزلے نے ایک لاکھ 40ہزار افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ جب کہ چین ہی میں 1920میں آنے والے ایک زلزلے سے 2لاکھ 35ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے-

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

  • افغانستان میں  زلزلے سے اموات کی تعداد   2 ہزار سے زائد ہو گئی

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی

    ہرات: افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو 2 ہزار سےزائد انسانی جانوں کو نگل گیا ،افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ زلزلوں میں 320 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ طالبان کے ایک مقامی اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کئی افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہم اپنی جانب سے پوری کوشش کررہے ہیں لیکن پھر بھی مدد کی ضرورت ہے۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

    https://x.com/OCHAAfg/status/1710727853434920971?s=20
    اس کے علاوہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ بعد میں تین افٹر شاکس کو بھی محسوس کیا جن کی شدت 6.3، 5.9، 5.5 تھی امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہون کا خدشہ ہے،جیولوجیکل سروے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے نقشے میں خطے میں سات زلزلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    ادھرعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہرات ضلع کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جبکہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ہرات صوبہ ایران کی سرحد سے ملتا ہے،جبکہ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں فراہ اور بادغیس اور کچھ قریبی ایرانی قصبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

    پی آئی اے پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

  • بھارت اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارت اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے

    شمال مشرقی ہندوستان اور ان کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ آج مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر 5.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں نارتھ گارو ہلز میں 10 کلومیٹر (6.2 میل) گہرائی میں تھا۔

    جبکہ مقامی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ریاستوں کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کے کچھ دیگر حصوں میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 47 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی کردی
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

  • 84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    سولرسسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلہ آسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زیرِزمین چمن فالٹ لائن میں تیزلرزش ریکارڈ کی گئی ہے، قوی امکان ہے کہ اس علاقے میں اگلے دو روزمیں کوئی زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 6 یا اُس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے سطح سمندرکے قریب فضا میں برقی چارج کا اتارچڑھاؤ ریکارڈ کے جانے کے باعث نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں (بشمول بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ نقشے میں واضح کیے جانے والے یہ علاقے بطور ایک اندازہ بتائے گئے ہیں اور زلزلہ آنے کے درست مقامات کے تعین کا کوئی حتمی طریقہ نہیں ہے زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے چمن فالٹ لائن کوممکنہ زلزلے کا انتہائی طاقتور ریجن قراردیا ہے۔

    فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ

    واضح رہے کہ چمن فالٹ لائن جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جو پاکستان کے صوبہ بلوچستاب میں واقع ہے، اس فالٹ لائن میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے علاقے بھی شامل ہیں900 کلو میٹر طویل اس فالٹ لائن پر31 مئی 1935 میں کوئٹہ میں انتہائی ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک

  • مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر دیا

    مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر دیا

    ماہرین کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ مراکش کے بعد اسرائیل حکومت کی ناکامی کی وجہ سے شدید زلزلےسے تباہ کن مناظر کا مشاہدہ کر سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: "یروشلم” رپورٹ کے مطابق اسرائیل حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار متان یاہو انگلمین نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ چھ ماہ پہلے، یہ ترکی تھا جمعہ کو مراکش کو ایک مہلک زلزلے کا سامنا کرنا پڑا اسرائیلی ریاست ان سخت یاد دہانیوں کے باوجود زلزلے کی تیاریوں کو نظر انداز کر رہی ہے کسی تباہی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا انتظار کرنے کے بجائے یہ ضروری ہے کہ وزیراعظم اور متعلقہ وزارتیں فوری طور پر خامیوں کو دور کریں۔

    اسرائیل افریقی اور عرب ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے اور اس وجہ سے اسے ایک بڑے اور مہلک زلزلے کے خطرے کا سامنا ہے،افریقی پلیٹ شمال جنوبی محور کے ساتھ منقسم ہے جسے ”بحیرہ مردار“ یا شامی افریقی رفٹ کہا جاتا ہےیہ رفٹ جنوبی ترکیہ سے شام، لبنان، وادی اردن، وادی عربہ، بحیرہ احمر، اور جنوب کی طرف افریقہ کے مشرقی ساحل کے ساتھ خلیج عقبہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان رفٹ زونز کے قریب ترین علاقے بڑے زلزلوں کے لیے حساس ہیں۔

    پوری بستی میں اکلوتا زندہ بچ جانے والا مراکشی

    اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق اور ماہر ارضیات ڈاکٹر ایریل ہیمن کے مطابق، اسرائیل میں شامی افریقی رفٹ کے ساتھ آنے والے زلزلوں کا پتہ آٹھویں صدی تک لگایا جا سکتا ہے اور یہ ہر 80 سال بعد آتے ہیں،چھ یا اس سے زیادہ شدت کا آخری بڑا زلزلہ 1995 میں ایلات کے علاقے میں آیا تھا۔

    ڈاکٹر ایریل ہیمن نے کہا کہ بہت سے چھوٹے زلزلے جو بمشکل محسوس کیے جاتے ہیں اس خطے میں باقاعدگی سے آتے ہیں اور بغیر کسی واقعے کے گزر جاتے ہیں۔ اس کے باوجود، اگلے 50 سالوں کے اندر جنوبی لبنان اور بحیرہ مردار کے جنوبی حصے کے درمیان ایک اور طاقتور زلزلے کے زیادہ امکان کو سمجھنا مناسب رہے گا’اسرائیل میں بڑیم شدت کا زلزلہ ”اگر“ نہیں بلکہ ”کب“ کا سوال ہے‘۔

    سعودی عرب اوریورپ تک نئی راہداری کابھارتی نقشہ جعلی ثابت

    انہوں نے کہا کہ مراکش میں تباہی اسرائیل کے لیے ایک اور انتباہی علامت ہے۔ ایسا زلزلہ یا شاید اس سے بھی زیادہ طاقتور زیادہ دور نہیں اگلا زلزلہ 10 منٹ یا 10، 20، 50 سال دور ہو سکتا ہے، تمام نئی ٹیکنالوجی کے باوجود، زلزلے کی پیش گوئی کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ’ زیر زمین کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ہو رہی ہیں، لیکن بہت آہستہ اور امید ہے کہ زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

  • کیا واقعی رونالڈو نے مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے اپنا لگژری ہوٹل  کھول دیا؟

    کیا واقعی رونالڈو نے مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے اپنا لگژری ہوٹل کھول دیا؟

    مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 2059 ہے، رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا اور مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔

    رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر مراکش میں 6.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔زلزلے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد دو، دوہزار سے بڑھ گئی ہے، سعودی عرب کے کلب النصر کے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ میں مراکش میں آنے والے زلزلے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ فٹ بال اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ اس مشکل وقت میں، مَیں مراکش میں سب کے لیے محبت اور دعائیں بھیج رہا ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    جبکہ ہفتے کے روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رونالڈو نے زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ دینے کے لیے مراکش شہر میں واقع اپنا ہوٹل پیستانا سی آر سیون کھول دیا لیکن عالمی ادارے کے مطابق ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کی صبح وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی شب آنے والے زلزلے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2,012 ہو گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 2059 ہوگئی ہے۔ان میں سے 1404 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • مراکش میں زلزلے سے قبل آسمان پر چمکنے والی پراسرار نیلی روشنی کیا تھی؟

    مراکش میں زلزلے سے قبل آسمان پر چمکنے والی پراسرار نیلی روشنی کیا تھی؟

    مراکش میں زلزلے کی قیامت سے قبل آسمان پر چمکنے والی پراسرار نیلی روشنی نظر آئی-

    باغی ٹی وی: ہفتہ کی صبح مراکش میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں عرب دنیا ابھی تک صدمے میں ہے جس میں اب تک 2 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں زلزلے کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ان ویڈیوز میں زلزلے سے قبل اور اس کے بعد کے خوفناک مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ان ریکارڈ شدہ فوٹیج میں نیلی روشنی کی پراسرار چمک دکھائی گئی ہے یہ منظر کسی ایک کیمرے میں ریکارڈ نہیں ہوا بلکہ کئی مقامات پر سی سی ٹی فوٹیج میں اس کی عکس بندی کی گئی ہے یہ چمک اغادیر کے زلزلے سے عین پہلے افق پر نمودار ہوئی اس روشنی کے بارے میں کسی نے کوئی ٹھوس معلومات نہیں دیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایسے مناظر آفات کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے دیکھے جا سکتے ہیں؟۔

    مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی

    https://twitter.com/iamAkramPRO/status/1700644303842759128?s=20
    یہ روشنی عجیب نہیں ہے کیونکہ اس کی ظاہری شکل ترکیہ میں گذشتہ فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے پہلے دوسرے نگرانی کرنے والے کیمروں نےریکارڈ کی تھی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے 45,000 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے تھے زلزلے کی روشنی کچھ بھی نہیں بلکہ ایک روشن ماحولیاتی رجحان ہے جو آسمان میں ٹیکٹونک دباؤ، زلزلہ کی سرگرمی، یا آتش فشاں پھٹنے کے علاقوں میں ظاہر ہوتا ہے تاہم یہ تبصرہ بہت سی دوسری آراء کی طرح ایک رائے ہے۔

    زلزلے کی روشنی (یا EQL) ہزاروں سالوں سے دکھائی دے رہی ہے اور اس کا پتہ 89 قبل مسیح تک لگایا جا سکتا ہے تاہم ہر دور میں سائنسدانوں کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہو سکا کہ یہ کس طرح کی روشنی ہے سائنس فکشن میں بھی س طرح کے مناظر کو عجیب اور غیر مانوس سمجھا جاتا ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    یہ ایک روشن ماحول کا رجحان ہے جو یا تو زلزلہ کی سرگرمی یا آسمانی واقعہ کا باعث بنتا ہے زلزلے کی لائٹس ہر وقت ظاہر نہیں ہوتی ہیں، لیکن یہ صرف زلزلے کے وقت اور مرکز کے قریب ہی نظر آتی ہیں، جو کہ ٹیکٹونک دباؤ کی سب سے زیادہ مقدار والا علاقہ ہے۔

    ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر سے وابستہ فلکی طبیعیات دان فریڈمین فرینڈ کی 65 سیسمک لائٹس کے پیٹرن کے تفصیلی تجزیے کے بعد کی گئی تحقیق کے مطابق،یہ روشنیاں اس وقت بنتی ہیں جب ان کے نیچے مخصوص قسم کی چٹان (جیسے بیسالٹ اور گیبرو) میں برقی چارجز متحرک ہوتے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

    ایک اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زلزلے کے مراکز کے قریب شدید ٹیکٹونک دباؤ کی وجہ سے اس جگہ کو پیزو الیکٹرک اثر کہا جاتا ہے اس صورت میں کوارٹج بیئرنگ چٹانیں کمپریس ہونے پر مضبوط برقی میدان پیدا کرنے کے لیے مشہور ہیں تاہم اس نظریہ کو بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا گیا ہے۔

    زلزلے کی لائٹس پہلی بار 1965 میں جاپان میں آنے والے زلزلے کے دوران کیمرے میں قید ہوئی تھیں اس کے بعد یہ دیگر مقامات پر بھی دیکھی گئیں۔سنہ 2008ء میں چین، 2009 میں اٹلی اور حال ہی میں 2017 میں میکسیکو میں دیکھی گئی تھیں-

    کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع