Baaghi TV

Tag: سری لنکا

  • سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں،بابر اعظم

    سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں،بابر اعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں ،اس کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلتی رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےسری لنکا کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا اور اسی سیریز کے پوائنٹس خاصےاہم ہیں، ہوم سیریز میں ہر ٹیم مضبوط ہوتی ہے جس سے فائدہ ہوتا ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے وکٹیں لینی ہیں اور اسی پر فوکس کرنا ہے،وہاں کی وکٹوں اور اسپنرز کے مطابق سویپ پربھی کام کیا ہےٹیسٹ میں ایڈجسٹ ہونےمیں وقت لگتا ہےہم نے بحیثیت ٹیم اس پر کام کیا ہے کہ صورتحال کے مطابق ہم نے کیسا کھیلنا ہے اور ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آرہے ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپنرز کا شعبہ اچھا ہے،یاسر شاہ واپس آئے ہیں، وہاں اسپنرز کو مدد ملےگی، مجھے اپنے فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے ،وہ ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں، ٹف کنڈیشنز میں چیلنجز ہوتے ہیں لہٰذا اسی کے مطابق خود کو تیار بھی کیا ہے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے کیمپ میں آکر فاسٹ بولروں کی بہت حوصلہ افزائی کی-

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیل رہی ہے سب کو خوش ہونا چاہیےہمیں چیئرمین اور بورڈ سے اسپورٹ ملی، ہم اچھا کھیلے اسی کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، ابھی کمبی نیشن پر کہنا قبل ازوقت ہے، سری لنکا میں سائیڈ میچ بھی ہے اس کے بعد پلیئنگ الیون کا سوچیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں ٹیسٹ میں ڈبل محنت کر رہا ہوں تاکہ میری رینکنگ اس میں بھی مزید بہتر ہو،بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ابھی بہت وقت ہے، ہماری اپنی کرکٹ بہت زیادہ ہےلہٰذا ابھی اس کے بارے میں نہیں سوچا۔

    ومبلڈن اوپن:اعصام الحق کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

  • پاکستان کی تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں جیت

    پاکستان کی تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں جیت

    لاہور:پاکستان نے تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ جیت لی،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سونے کے 8اور چاندی کے 4تمغے جیت کر میدان مار لیاجبکہ سری لنکا نے سونے کے 6اور چاندی کے 6تمغے جیتے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں کی تین کیٹیگریز میں سری لنکا نے سونے کے میڈلز جیتے
    ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

    اس موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سواتے چیمپئن شپ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کو مبارکباددی ، ان کا کہنا تھا کہ سواتے چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے ہوئے، سری لنکا کی ٹیم نے اچھے ڈسپلن کیساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
    چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،

    محمد طارق قریشی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہارکیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے، صدر سواتے فیڈریشن سری لنکانے کہا ہے کہ انہیں چیمپئن شپ کے انعقاد پر بہت خوشی ہوئی ہے، چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،

    پرساد وکرما سنگھے نے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھی مہمان نوازی کی ہے جس پر شکرگزار ہیں،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ
    سواتے کے کھیل کے فروغ کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا تعاون قابل تحسین ہے،

    اس تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم غلام مصطفی شاہ بھی موجود تھے

  • سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوران طوفانی بارش،گرینڈ اسٹینڈ گر گیا

    سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوران طوفانی بارش،گرینڈ اسٹینڈ گر گیا

    کولمبو: سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ میں طوفانی بارش سے گرینڈ اسٹینڈ گرگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث گرینڈ اسٹینڈ گرا تو خوش قسمتی سے وہاں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کےمابین کھیلے جارہےگال ٹیسٹ میچ کا دوسرا تاخیر کا شکار ہے-

    کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک ،500 زخمی


    میزبان سری لنکا نے پہلی اننگز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز اسکور کرلیے ہیں کھیل کے پہلے روز 13 وکٹیں گری تھیں جبکہ خراب موسم کے باعث میچ کو روک دیا گیا تھا، پچ کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ماہرین ٹیسٹ میچ تین روز میں ختم ہونے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔

    دوسری جانب گراؤنڈ اسٹاف نے میدان اور پچ کو ڈھانپ دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کا عندیہ دیا ہے۔

    قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قبل ازیں کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوئےتھےمقامی حکام کاکہنا تھا کہ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

    ٹولیما کے علاقے میں سالانہ سان جوآن اور سان پیڈرو کی تقریبات جاری تھیں، کہ اچانک لکڑی سے بنا اسٹیڈیم ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی، اسٹیڈیم کا یہ حصہ تین منزلہ تھا، جس پر کئی شہری سوار تھے،عالمی میڈیا کے مطابق ایک بیل اسٹیڈیم سے نکل کر رہائشی گلیوں میں بھاگ گیا تھا اگرچہ کولمبیا میں جانوروں سے بدسلوکی ایک جرم ہےبیل فائٹ اور مرغوں کی لڑائیوں کو ان کے پیچھے ثقافتی تاریخ کی وجہ سے تحفظ حاصل ہے۔

  • سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن

    سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن

    سری لنکن حکومت نے ملک میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگا دیا-

    باغی ٹی وی : ” الجزیرہ” کے مطابق سری لنکا نے اچانک ایندھن کی سپلائی پر پابندی لگا دی اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کو کہا، جس سے مزید بدامنی کا خطرہ بڑھ گیا کیونکہ حکومت مہینوں سے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے خود مختار قرض کے بحران کی وجہ سے ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

    سری لنکن کابینہ نے 10 جولائی تک نجی گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صرف ضروری سروسز کو ایندھن دستیاب ہوگا کابینہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیصلے کے بعد بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ بندرگاہ، طبی سروسز اور فوڈ ٹرانسپورٹ کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس مشکل وقت میں گھر میں رہ کر آن لائن سروسز فراہم کریں۔

    بیان کے مطابق سری لنکا کو اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔

    سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری معیشت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے اور ایندھن خریدنے کے لیے رقم موجود نہیں، جبکہ ضروری اشیا کی قلت اور بجلی کا بحران بھی بدترین ہوگیا ہے۔

    بھارت میں 4 سال پرانی ایک ٹوئٹ پرمسلمان صحافی گرفتار

    معاشی بحران میں کمی لانے کے لیے سری لنکن حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ بھارت اور چین سے بھی مؤخر ادائیگیوں پر درآمدات کے لیے بات چیت کی جارہی ہے-

    سری لنکا میں سرکاری اسکولوں کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر میں رہ کر کام کریں، جس کے باعث دارالحکومت کولمبو میں آج کل سڑکیں ویران نظر آتی ہیں

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے رعایتی قیمت پر ایندھن حاصل کرنے کے لیے وزرا کے وفد قطر اور روس پہنچ گئے ہیں۔

    بھارت میں مودی مخالف ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنےاور ٹوئٹس ہٹانے کا انکشاف

    حکومت نے پہلے ہی سرکاری اسکولوں کو بند کر دیا تھا اور سرکاری ملازمین سے کہا تھا کہ وہ گھر سے کام کریں تاکہ نقل و حمل کو کم کیا جا سکے، جس سے گزشتہ دنوں دارالحکومت کولمبو میں اور اس کے آس پاس کی بہت سی سڑکیں ویران ہو گئی تھیں، یہاں تک کہ ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں کھڑی کلومیٹر تک لمبی قطاروں میں کھڑی تھیں۔ فلنگ اسٹیشنوں کو دوبارہ بھرنا ہے۔

    مئی میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے بعد صدر گوتابایا راجا پاکسے کے بھائی کے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ اگرچہ راجا پاکسے نے اس کے بعد سے پارلیمنٹ میں حمایت حاصل کی ہے اور اپنی مدت کے آخری دو سال تک کام کرنے کا عزم کیا ہے، لیکن کشیدگی برقرار ہے۔

    سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ

  • سری لنکا : پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں،حالات مزید خراب ہوگئے

    سری لنکا : پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں،حالات مزید خراب ہوگئے

    کولمبو:سری لنکا کی حکومت نے اتوار کو ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔سیلون پیٹرولیم کارپوریشن نے کہا ہے کہ اس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ 15 فیصد اضافے کے ساتھ ڈیزل کی قیمیت 460 روپے یا 1.27 ڈالر فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 550 روپے یا 1.52 ڈالر ہے

    ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    یہ اعلان وزیر توانائی کنچنا ویجیسکیرا کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا جب انہوں نے تیل کی نئی کھیپ سے متعلق کہا تھا کہ اس میں غیرمعینہ مدت تک تاخیر ہوگی۔ ویجیسکیرا نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پمپ سٹیشنوں کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں تیل کی سپلائی تقریباً دو دن کے لیے کافی تھی لیکن حکام نے اس کو ضروری خدمات کے لیے رکھا ہے

    اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان

    ادھرامریکی محکمہ خزانہ اور وزارت خارجہ سے ایک وفد ’ضرورت مند سری لنکن شہریوں‘ کی مدد کے لیے کولمبو پہنچ گیا ہے۔ امریکی سفیر جولی چنگ نے کہا ہے کہ ’سری لنکن شہریوں کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی چیلنج کا سامنا ہے۔‘ امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں اس نے سری لنکن شہریوں کی مدد کے لیے 158.75 ملین ڈالر کی نئی مالی مدد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پہلے ہی ایک ہنگامی اپیل کی تھی کہ وہ دو کروڑ 20 لاکھ آبادی والے جزیرہ نما ملک کے کمزور طبقے کے لیے 47 ملین ڈالر اکٹھا کرے گا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک اعشاریہ سات ملین شہریوں کے لیے ’زندگی بچانے والے امداد‘ کی ضرورت ہے۔ شدید قلت اور اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہر پانچ میں سے چار افراد نے اپنے کھانے میں کمی کر دی ہے۔

    معاشی مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا

    ملک میں پیٹرول کی کمی وجہ سے ہسپتالوں کے عملے کی حاضری میں بھی کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ سنیچرہفتے کو سری لنکن وزیراعظم نے پارلیمان کو خبردار کیا تھا کہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔‘ سری لنکا کی حکومت نے کہا اپریل میں کہا تھا کہ ممکنہ بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہی ہے۔ سری لنکا کی حکومت 51 بلین ڈالر کا غیرملکی قرض دینے سے قاصر ہے

  • سری لنکا نے آئی ایم ایف سے پھر امیدیں جوڑ لیں

    سری لنکا نے آئی ایم ایف سے پھر امیدیں جوڑ لیں

    کولمبو:آئی ایم ایف ہی مشکل میں کام آتی ہے ، کوئی کسی کے ساتھ اس طرح معاشی تعاون نہیں کرتا جس طرح آئی ایم ایف کرتی ہے ،شاید یہی وجہ ہے کہ دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا نے تیل کی درآمدات پر ادائیگیوں کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے امیدیں جوڑ لیں۔

    سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے…

    سری لنکا میں معاشی بحران سنگین شدت اختیار کرگیا ہے اور سری لنکن وزیراعظم نے آنے والے دنوں میں غذائی قلت کی بھی گھنٹی بجا دی ہے۔سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں آئندہ آنے والے مہینوں میں تقریباً 50 لاکھ افراد غذائی قلت کا براہ راست شکار ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث سرکاری ملازمین کو 2 ہفتے گھر سے کام کرنے کا حکم جاری کردیاگیا ہے۔

    اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان

    خبرایجنسی کے مطابق سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اور نجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کو دفاتربلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل سری لنکا میں سرکاری ملازمین کے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    سری لنکا میں اسکول بھی دو ہفتے کیلئے بند کردیے گئے ہیں اور وزارت تعلیم نے آن لائن کلاسز بجلی کی فراہمی سے مشروط کردی ہیں۔ وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبہ کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن کلاسز کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے۔سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کاسنگین بحران ہے اور بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کررہا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد پیر کو کولمبو جا کر قرض دینے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

  • ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    کولمبو: سری لنکا میں ایندھن کے سنگین بحران کے بعد اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طورپر معطل ہونے کے بعد حکومت نے اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے ہیں۔وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبا کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کےلیے کہا ہے۔

    سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اورنجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کودفاتربلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سری لنکا کی حکومت نے رواں ہفتےمیں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

    ادھر چند دن پہلے اقوام متحدہ نے خبردار کیاتھا کہ مالی بحران کے باعث سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے جہاں پہلی ہی لاکھوں افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے مزید بتایا کہ سری لنکا کے سنگین انسانی بحران کے شکار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

  • سری لنکن معاشی بحران،  لوگ بذریعہ سمندر ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے

    سری لنکن معاشی بحران، لوگ بذریعہ سمندر ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے

    کولمبو:سری لنکن معاشی بحران، بذریعہ سمندر لوگ ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے.بدترین معاشی بحران کا سامان کرنے والے ملک سری لنکا کی بحری افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر ملک چھوڑنے والے 90 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو سری لنکن بحریہ نے اپنی جاری کردہ جاری بیان میں کہا ہے کہ شمال مغربی ساحل پر ماہی گیروں کی کشتیوں میں مہاجرین کو لے کر جایا جا رہا تھا۔ پندرہ افراد کو مارویلا کی بندرگاہ کے قریب جبکہ 76 کو چیلو کے پانیوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے…

    نیوی کے ترجمان کیپٹن انڈیکا ڈی سلوا کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تقریباً 250 افراد کو پکڑا ہے جو کشتیوں کے ذریعے ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلرز سیاسی اور معاشی بحران کے متعلق لوگوں کو بہکاتے ہیں اور بیرون ملک بہتر زندگی کا لالچ دیتے ہیں۔

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    خیال رہے، دو کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والا ملک سری لنکا شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، حد درجہ مہنگائی کے علاوہ ادویات اور تیل سمیت اشیائے خورد و نوش کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

    معاشی مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا

    یاد رہے، گزشتہ ماہ حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگست تک خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ سری لنکن حکومت کے کیمیائی کھاد پر عائد پابندی ختم کرنے کے باوجود اس کی درآمد ممکن نہیں ہو سکی ہے جو دراصل آئندہ پیداوار کے لیے درکار ہے۔

    علاوہ ازیں، سمندری راستوں سے ملک چھوڑ کر جانے کی کثیر تعداد کھیتی باڑی اور ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

  • سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے چھاجانے کا خدشہ

    سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے چھاجانے کا خدشہ

    کولمبو:سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے چھاجانے کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں پاور سیکٹر کی ایک یونین نےکہا کہ وہ حکومت کی نئی قانون سازی کے خلاف احتجاج میں آدھی رات سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرے گی، جس سے ممکنہ طور پر اس ملک میں بجلی بند ہو جائے گی جو پہلے ہی دہائیوں کے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

    سری لنکا کی اہم پاور کمپنی سرکاری طور پر چلنے والے سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (CEB) کے تقریباً 1,100 انجینئرز میں سے تقریباً 900 جمعرات کو ڈیوٹی کے لیے ڈیوٹی نہیں کریں گے اور جو پہلے سے پاور پلانٹس، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی سہولیات میں ہیں، وہ آدھی رات کو چلے جائیں گے۔

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    یاد رہے کہ 1948 میں آزادی کے بعد سے سری لنکا کے سب سے خطرناک معاشی بحران نے اس کے 22 ملین لوگوں میں سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں، ایندھن اور کھانا پکانے کی گیس کے لیے لمبی قطاروں کے ساتھ ساتھ ادویات سمیت ضروری اشیاء کی قلت بھی ہے۔

    معاشی مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا

    غیر ملکی کرنسی کی کمی کے باعث بجلی پیدا کرنے کے لیے درکار ایندھن کی درآمدات پر اثرانداز ہونے کے بعد اس سال کے شروع میں بھی ملک بجلی کی طویل کٹوتیوں سے دوچار تھا، حالانکہ مون سون کی بارشوں سے پن بجلی کی پیداوار میں بہتری آنے سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ،سری لنکا نےپاکستان کو پیچھےچھوڑدیا

    سری لنکا یہ پاوریونین ملک کے پاور سیکٹر پر حکمرانی کرنے والے قانون سازی میں ترمیم کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، جس میں قابل تجدید بجلی کے منصوبوں کے لیے مسابقتی بولی پر پابندیاں ہٹانا شامل ہے۔یونین کے جوائنٹ سکریٹری دھمیکا وملارتنے نے رائٹرز کو بتایا کہ "وزیر کے ساتھ بات چیت ناکام رہی ہے۔ یہ ترامیم دھوکہ دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد مسابقتی بولی کی اسکیم کو منسوخ کرنا ہے، جو عوام کو کم قیمت پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہے۔”

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ،سری لنکا نےپاکستان کو پیچھےچھوڑدیا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ،سری لنکا نےپاکستان کو پیچھےچھوڑدیا

    کولمبو:سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 29 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔

    سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو کو 10 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تجربہ کار اینجلو میتھیوز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے دو میچوں میں دو سنچریوں سمیت 344 رنز بنا ئے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر40 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان 44نمبر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ،تاہم سری لنکا کی بہتر وننگ اوسط نے پاکستان کو پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔پاکستان کا وننگ اوسط 52 اعشاریہ 38 ہے جبکہ سری لنکا کا 55.56 ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 75.00 وننگ اوسط کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف جولائی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

    اس سے پہلے سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو جیت کے لیے 29 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے 3 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔اوشادا فرنانڈو 21 اور کپتان دیموتھ کرونا رتنے 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 169 رزن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔شکیب الحسن 58 اور لٹن داس 52 رنز بناکر نمایاں رہے تھےجبکہ مشفق الرحیم 23 اور محمود الحسن جوئے 15 رنز بناسکے۔ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا ۔

    سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی جانب سے چمندا واس کے بعد ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے۔کسوتھ راجیتھا نے 2 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز بنائے تھے۔ مشفق الرحیم نے ناقابل شکست 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ لٹن داس نے 141 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے کسون راجیتھا نے 5 اور اسیتھا فرنانڈو نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    سری لنکن نے ٹیم نے پہلی اننگز میں 506 رنز بنائے تھے۔اینجلو میتھیوز 145 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے جبکہ دنیش چندیمل نے 124 ، کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے 80 اور اوشادا فرنانڈو نے 57 رنز بنائے تھے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس فتح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے سری لنکا کے نام ہوگئی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔