Baaghi TV

Tag: سری لنکا

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:قومی ٹیم لاہور سے سری لنکا کیلئے روانہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:قومی ٹیم لاہور سے سری لنکا کیلئے روانہ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم لاہور سے سری لنکا کیلئے روانہ ہو گئی۔

    پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی، پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی،15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکوا ڈ میں کپتان سلمان علی آغا،ابرار احمد اور بابر اعظم شامل ہیں،فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ،قومی اسکواڈ میں محمد نواز، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی،پاکستان ٹیم حکومت کے فیصلے کے مطابق 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے مؤقف کو دہراتے ہوئے لیگ مرحلے کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں، بی سی بی نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کا بھی کہا، آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات شیئر کیے گئے آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنےکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرےگروپ میں منتقل کرنےکے امکان پر بھی بات ہوئی، بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر، ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

    دمبولا: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرت ہوئے سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا ،پاکستان نے ہدف17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    دمبولا میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،جانتھ لیانگے 31 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، چرتھ اسالنکا اور وینندو ہسارانگا 18، 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاوپنر کامل مشارا کو صفر پر سلمان مرزا نے آؤٹ کیا، دھننجیا ڈی سلوا 10 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، کپتان داسن شناکا نے 12 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سلمان مرزا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت با آسانی 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیاپاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صائم ایوب 24 رنز بناسکےاس کے علاوہ سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان 18 اور عثمان خان 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    میچ رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، پاکستان کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہےجبکہ پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی داسن شناکا کے سپرد ہے سری لنکن الیون میں پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چریتھ اسالنکا، جنتھ لیاناگے، ونندو ہسرنگا، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 27 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 16 جبکہ سری لنکا نے 11 میچز جیتے ہیں دونوں ٹیمیں آخری بار پاکستان میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں، جہاں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،گرین شرٹس نے اپنی آخری 5 ٹی20 میچز میں صرف ایک شکست کھائی ہے، جو اتفاقاً سری لنکا کے خلاف ہی تھی۔ دوسری جانب سری لنکا کو آخری 5 میچز میں صرف 2 فتوحات حاصل ہو سکیں۔

  • پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز: سری لنکا نے  اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز: سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ایک اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دھننجیا دے سلوا کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےدھننجیا دے سلوا نے جون 2024 میں نیدرلینڈز کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ سے پہلے ایک بڑے موقع پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    سری لنکا کےاسکواڈ میں داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامیَل مشارا، کُسال مینڈس، کُسال پیریرا، دھننجیا دے سلوا اور چریتھ آسلنکا شامل ہیں،اس کے علاوہ جینتھ لیاناج، کامندو مینڈس، ونیندو ہسارنگا، ڈنیتھ ویلا لیج، مہییش تھیکشانا، دُشن ہیمّنٹھا، ٹریوین میتھیو، دُشمنتا چمیرا، متھییشہ پاتھیرانہ، نُوان تُوشارا اور ایشان ملکنگا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ترک صدر کی توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو رنگیڑی ڈمبلا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈمبلا میں کھیلی جائے گی یہ مقابلے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر فروری سے مارچ کے دوران کریں گے۔

    محکمہ موسمیات کی شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی

  • ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کی سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

    ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کی سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

    ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔80 کے مجموعے پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور محمد نواز نے ناقابل شکست بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کی زمہ دارانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلیں۔اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان علی آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، کامندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاتھن آسالنکا نے 20، پریرا اور ہاسارنکا نے 15، 15، پاتھن نسنکا نے 8 جبکہ کوشل مینڈس بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ چمیکا کرونارتنے 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے بھارت کے خلاف گزشتہ میچ والی ٹیم ہی سری لنکا کے خلاف برقرار رکھی۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی میچز میں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔

    مستونگ میں دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 زخمی

  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ: پاکستان کی سری لنکا کو  شکست

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ: پاکستان کی سری لنکا کو شکست

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-18 اور 23-06 رہا،پاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں گزشتہ شب بھارت کو بھی دو صفر سے ہرایا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

    سیلاب ،مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک

    9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    شادی کے لئے بھارت آنے والی امریکی خاتون قتل ، لاش جلا دی گئی

  • ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی20 ایشیاء کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز اسکور کیے، یوں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، سری لنکا نے 170رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا، کوشال مینڈس نے 74رنز بنائے، کمیندو مینڈس نے26 رنز اسکور کیے،

    پہلے بیٹنگ میں افغانستان نے 8 وکٹ پر 169رنز اسکور کیے، افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ 5 چھکے لگائے، یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا، افغانستان کی اننگز کےآخری اوور میں 32 رنز بنے۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 48 فلسطینی شہید

    برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید

    برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید

    امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے

  • سری لنکا : دو سابق وزیروں کوکرپشن پر   25 سال قید کی سزا

    سری لنکا : دو سابق وزیروں کوکرپشن پر 25 سال قید کی سزا

    کولمبو : سری لنکا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں دو سابق وزیروں کو 20 سے 25 سال قید کی سزا سنا دی-

    سابق کھیلوں کے وزیر مہیندناندا الُتھگامگے اور سابق تجارت کے وزیر انیل فرنینڈو کو عدالت نے ریاستی خزانے سے 53 ملین سری لنکن روپے (تقریباً 1.77 لاکھ امریکی ڈالر) کی خردبرد کا مجرم قرار دیادونوں نے یہ رقم 14,000 کیرم بورڈز اور 11,000 ڈرافٹس سیٹس خرید کر تقسیم کرنے میں استعمال کی، تاکہ سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی 2015 کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچایا جا سکے، جو ناکام ہوئی تھی۔

    عدالت نے الُتھگامگے کو 20 سال اور فرنینڈو کو 25 سال قید کی سزا دی، ساتھ ہی 2,000 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیامہیندناندا الُتھگامگے اب راجاپاکسا حکومت کے سب سے سینئر رکن بن گئے ہیں جنہیں کرپشن پر سزا ملی ہے ان پر ایک اور کیس بھی جاری ہے، جس میں انہو ں نے مبینہ طور پر چینی کمپنی کو 60 لاکھ ڈالر کی کھاد کی ادائیگی کی، حالانکہ کھاد کبھی فراہم نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ الُتھگامگے نے 2020 میں ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں میچ فکسنگ کا دعویٰ کیا تھا، جسے بعد میں تحقیقات کے باوجود ثابت نہیں کیا جا سکاہمیں 2011 کا ورلڈ کپ جیتنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے میچ بیچ دیا،سری لنکا نے وہ فائنل میچ بھارت کے خلاف چھ وکٹوں سے ہارا تھا اس الزام کی کھلاڑیوں نے سختی سے تردید کی تھی۔

  • سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

    سری لنکا میں جنگلی حیات کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہبارانا کے وائلڈ لائف ریزرو کے قریب پیش آیا، جب ہاتھی ریلوے ٹریک سے گزر رہے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دیگر ہاتھی شدید زخمی حالت میں جنگل کی طرف بھاگ گئے۔حکومتی ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے تمام سابقہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، اور اب حکومت جنگلی جانوروں کو ریلوے حادثات سے بچانے کے لیے نئے میکنزم پر کام کر رہی ہے۔ سری لنکا میں ہاتھیوں کو نقصان پہنچانا مجرمانہ فعل تصور کیا جاتا ہے، جہاں تقریباً 7,000 جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

    حالیہ برسوں میں سری لنکا میں ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔ کسان اکثر اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے ہاتھیوں کے خلاف لڑتے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 150 افراد اور 450 ہاتھی ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی ہاتھیوں کو گاؤں میں گھسنے سے روکنے کے لیے بجلی کی باڑ، خندقیں اور دیگر رکاوٹیں نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایشیائی ہاتھی انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے مطابق خطرے سے دوچار نسل میں شامل ہیں اور قدرتی ماحول میں ان کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

  • بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    خیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی اسپورٹس پولیس نے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد لنکا ٹی 10 لیگ میں فرنچائز کے مالک بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔پریم ٹھاکر کو جمعرات کو کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم کے وسطی ضلع میں کھیلی جارہی لنکا ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں ’گال مارولز‘ ٹیم کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں آج کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔لنکا ٹی 10 لیگ گال مارولز ٹورنامنٹ کی چھ ٹیموں میں سے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق پریم ٹھاکر کی گرفتاری ویسٹ انڈیز کے ایک غیرملکی کھلاڑی کی شکایت کے بعد عمل میں آئی ہے جس نے میچ فکس کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔حکام اب اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جس سے افتتاحی لنکا ٹی 10 ٹورنامنٹ کی سالمیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ