Baaghi TV

Tag: سری لنکا

  • سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

    سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

    سری لنکا میں انتخابی کمیشن نے عام انتخابات کے جو نتائج ظاہر کیے، اس کے مطابق مارکسی نظریات کی طرف مائل صدر انورا کمارا دسانائیکے کی پارٹی نے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

    دسانائیکے کی قیادت والا اتحاد، نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ستمبر میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد سے صدر اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے مینڈیٹ کی تلاش میں تھے، جس کا مقصد ایک ایسے ملک میں غریبوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے، جو حالیہ برسوں میں غربت کا شکار رہا ہے۔عام انتخابات سے قبل تک صدر دسانائیکے کے اتحاد کے پاس پارلیمنٹ کی کل 225 نشستوں میں سے صرف تین نشستیں تھیں۔اسی وجہ سے صدر نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا اور نئے مینڈیٹ کی تلاش میں الیکشن کرائے گئے۔سری لنکا کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جو تازہ ترین نتائج شائع کیے گئے اس کے مطابق، جمعرات کے انتخابات میں این پی پی نے تقریباً 62 فیصد یا 5.4 ملین ووٹ حاصل کرتے ہوئے 52 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔انہیں دیگر جماعتوں پر اب بھی بڑی سبقت حاصل ہے اور اس طرح پارلیمنٹ میں ان کا اتحاد اکثریت حاصل کرنے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔صدر دسانائیکے نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا تھا کہ ان انتخابات کو، "ہم سری لنکا کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ہمیں ایک مضبوط پارلیمنٹ کی تشکیل کے لیے مینڈیٹ کی توقع ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں یہ مینڈیٹ دیں گے۔”ان کا مزید کہنا تھا، "سری لنکا کے سیاسی کلچر میں تبدیلی آئی ہے جو ستمبر میں شروع ہوئی تھی اور اسے جاری رہنا چاہیے۔”حزب اختلاف کے رہنما ساجیت پریماداسا کی سماگی جنا بالایوگیہ پارٹی نے 13 سیٹیں جیتی ہیں اور اسے تقریباً 19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

  • پاکستان کو شکست،سری لنکا نے ہانگ کانگ سپر سکسز  کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان کو شکست،سری لنکا نے ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل جیت لیا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نا م کر لیا-

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 6 وکٹ پر 72 رنز بنائے تھے،پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق 48 رنز بناکر نمایاں رہے کپتان فہیم اشرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےعامریامین 6، حسین طلعت اور شہاب خان نے ایک ایک رن بنایا اوپنر آصف علی صفرپر آؤٹ ہوئے،جبکہ سری لنکا کے دھننجایا لکشن اور تھارندو رتنایاکے نے دو، 2 وکٹیں لیں۔

    سری لنکا نے ایک اوور قبل73 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی سری لنکا کی جانب سے تھارندو رتنایاکے 16 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے، سندون ویرکوڈی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، لہیرو مدھوسنکا نے 19 رنزبنائے،جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سپر سکسز فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا جبکہ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر جگہ بنائی،دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 3وکٹ سے ہرا دیا، 104رنز کا ہدف سری لنکا نے ایک گیند قبل 3وکٹ پر حاصل کرلیا، سری لنکا کے سندون ویراکوڈی 50رنز بنا کر نمایاں رہے ،دھننجایالکشن24اورنمیش ویموکھتی نے 12رنز سکور کئے۔

    جبکہ ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز کا ہدف دیا تھانمونگ کوک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 107 رنز بنائے آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

    ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ: آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے ،جبکہ عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

  • سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    برسوں بعدوطن واپس آنے پر قیدیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کو دعائیں دیں.وطن واپس آنے والی بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹا آپکا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے ہیں۔آپ کی بہت مہربانی۔ یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔ وطن واپس آنے والے شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں۔جن حالات میں قید تھے ۔ شکر ہے ہم واپس وطن آئے۔محسن نقوی اور عبدالعلیم کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہمیں اپنے گھر واپس لائے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشیں بار آور ،5 خواتین اور51 مرد قیدیوں کو سری لنکا سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لی اور سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس ایشو کو اٹھایا،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کئے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں۔ قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : سری لنکا میں قید 56 پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کے باعث وطن واپس آئیں گے، پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہوگیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کے لیے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی،وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

  • سری لنکا کرکٹ کا سنتھ جے سوریا  کو  فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

    سری لنکا کرکٹ کا سنتھ جے سوریا کو فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

    کولمبو: سری لنکا کرکٹ نے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا اس سے پہلے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے، سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی-

    واضح رہے کہ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز جبکہ انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہے۔

  • کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    ڈھاکا: کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا ڈسانائیکے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سری لنکا کے صدارتی الیکشن میں کمیونسٹ نظریے پر یقین رکھنے والے انوورا کمارا نے کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے 10 لاکھ ووٹوں میں سے تقریباً 53 فیصد ووٹ حاصل کیے،انورا کمارا نے انتخابات میں اپنے مدمقابل اپوزیشن رہنما ساجیت پریما داسا کو شکست دی۔

    انتخابات میں فتح کے بعد انورا کمارا کا کہنا تھا ترقی و استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے اور سنہالیوں، تاملوں، مسلمانوں اور تمام سری لنکن شہریوں کا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات گزشتہ روز ہوئے تھے۔

    پاکستان میں آئی پی پیز کا کردار،ہوشربا انکشافات منظرعام پر آگئے

    صدر مملکت آصف زرداری کی مبارکباد
    صدر مملکت آصف زرداری نے سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، انہوں نے کہا پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں بہترین تعاون کرتے آئے ہیں،صدر انورا کمارا کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گےانہوں نے سری لنکا کی قیادت، عوام کے لیے مسلسل خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سری لنکا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    لیہ: تیز رفتار بس کی ٹریکٹر ٹرالی کوٹکر، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، خراب کارکردگی پر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفیٰ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، خراب کارکردگی پر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفیٰ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، خراب کارکردگی پر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دے دیا ہے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر سری لنکن ٹیم کی ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے استعفیٰ دے دیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرس سلورووڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے،اپنے استعفیٰ میں کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنے خاندان کو وقت نہیں دے پا رہا تھا، زیادہ وقت اپنوں سے دور رہنا پڑتا تھا اب اپنی فیملی اور قریبی افراد سے مشاورت کی ہے جس کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

    صحافی نوید شیخ ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بری طرح ہارنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بعد سری لنکا میں بھی استعفوں کا سلسلہ شروع ، لگتا ہے غیرت اور احساس ندامت کی کمی صرف پاکستان میں ہی ہے۔

  • وزیرداخلہ سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات میں قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

    وزیرداخلہ سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات میں قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی۔ سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی۔جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی،وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں،پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،

    ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا۔چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسراور متعلقہ افسران کے علاوہ سری لنکن ہائی کمشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیرِاعظم

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

  • سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

    سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

    کولمبو: سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ راہب Galagodaatte Gnanasara کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا اس قبل بھی بدھ راہب کو جیل ہوئی، 2018 میں انہیں ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے انہیں معاف کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا