Baaghi TV

Tag: سری لنکا

  • دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

    دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے

    قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی کو بھی شامل کیا ہے،قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں، قومی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں محمد حریرہ اورعامر جمال کو پہلی بار شامل کیا گیا، سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے

    ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز ،چار فاسٹ بولرز ،چھ مستند بیٹرز اوردو وکٹ کیپرز شامل ہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اورسرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے انہیں آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے

    سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی

    پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے

     

    یادگار یادیں جڑی ہیں،

     انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی

    پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان

  • سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے

    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے یادگار یادیں جڑی ہیں، وہ دن نہیں بھول سکتا جس دن محترمہ بینظیربھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی دی تھی۔ سری لنکا میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی ملاقات ہوئی۔ ارجنا رانا ٹنگا سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے، انہوں نے ملاقات میں 1996 کرکٹ ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کیں دوران ملاقات سابق کپتان نے کہا کہ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں، وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی، پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔ انہوں نے احسان مزاری سے بلاول بھٹو سے متعلق بھی دریافت کیا۔وفاقی وزیر احسان مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالا ملک ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں سری لنکا کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرینگے ،واضح رہے کہ لیجنڈری ارجنا رانا ٹنگا سری لنکن سپورٹس کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔

  • پاکستان  ،سری لنکا ٹیسٹ سیریز اگلے مہینے ہونے کا امکان

    پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ سیریز اگلے مہینے ہونے کا امکان

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے جو کہ 16 سے 20 اور 24 سے 28 جولائی کو ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ سے قبل یہ ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
    ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے 22 اگست تک کھیلی جائے گی۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے وزراء   کھیلوں کو  فروغ دینے کے لئے پر عزم

    پاکستان اور سری لنکا کے وزراء کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پر عزم

    باغی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے سپورٹس منسٹر روشن رانا سنگھے، نے آئی پی سی پاکستان کے وزیر احسان الرحمن مزاری سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں لیجنڈری سری لنکن کرکٹ ارجن رانا ٹنگا اور وزارت کھیل کے سیکر یٹری بھی موجود تھے،ملاقات میں کھیلوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، باغی ٹی وی کے مطابق آئی پی سی کے وفاقی وزیر نے سری لنکا کے سپورٹس منسٹر کو ہاکی، سکواش،اور کبڈی کے شعبے میں کوچ کی کی فراہمی کے لئے تعاون کی پیشکش کی،دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کھیلوں کے زریعے ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہو نگے،پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے 52 ملین روپے کے امداد کو وزیر کھیل نے سراہتے ہوئے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزراء کے درمیان کھیلوں کو مزید فروغ دینے کے لئے نئے مفاہمت کے معاہدے سامنے لانے کے لئے پر عزم اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے دونوں ممالک کے کے تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا،

  • پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا متوقع شیڈول سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروزاتوارسے شروع ہونے کا امکان ہے یہ ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جوکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، سیریزکے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا، پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اور دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم لنکا پریمیئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی۔

    حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

    دوسری جانب سری لنکن لیگ لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے22 اگست تک کھیلی جائے گی لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے لنکا پریمیئر لیگ کےنئے ایڈیشن کے لیے بیلو کینڈی نےنیلامی کےابتدائی دن 17پلیئرز حاصل کر لیے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے-

    بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا ،فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

    کرکٹ ٹیم کی تشکیل ،سعودی ولی عہد نے پاکستان کا انتخاب کر لیا

    جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان کو 30 ہزارڈالرز میں منتخب کیا جبکہ شاہ نوازد ھانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا۔

    کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اورمحمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکولمبو سےپری آکشن معاہدہ سائن کیا۔

    مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

  • سپر اسٹار قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ کرنے کا امکان

    سپر اسٹار قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ کرنے کا امکان

    قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ کرنے کا امکان ہے سری لنکا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول ابھی جاری ہونا ہے لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا ، پی ایس ایل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف قومی فاسٹ بولر کا بوجھ کم کرنے کے لیے انہیں سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے،شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں ناصرف بولر کی گیند بازی کے چرچے ہوئے بلکہ شائقین ان کی بیٹنگ سے بھی کافی محظوظ ہوئے۔یاد رہے اس سے پہلے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی سمیت سینیئر پلیئرز کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا تھا جس میں پاکستان کو بری شکست ہوئی تھی ،

  • سری لنکا میں اینٹی ڈوپنگ پر ایشیائی ممالک کا اجلاس

    سری لنکا میں اینٹی ڈوپنگ پر ایشیائی ممالک کا اجلاس

    سری لنکا میں اینٹی ڈوپنگ پر ایشیائی ممالک کا اجلاس اختتام پزیر ہوا ، وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری نے ایونٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی
    کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کے خلاف دو روزہ ایشیائی ممالک کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ، کولمبو میں منعقدہ اٹھارہویں ایشیائی حکومتوں کے وزرائے کھیل نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اور پلیئرز کو واڈا ضابطوں کو ملحوظ خاطر رکھنے اور ممنوعہ ادویات سے اجتناب کرنے پر زور ڈالا، پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے شرکت کی ، انہوں نے بریفنگ میں اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستانی کھلاڑی واڈا قوانین کا احترام کرتے ہیں گذشتہ ماہ کوٹئہ بلوچستان میں ہونے والی نیشنل گیمز میں بھی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جس کے حوصلہ افزا نتائج آئے

  • شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز پر شدید تنقید

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹیو ی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم جس زمانے لنکن ٹیم کے پاس کھیلنے گئے تھے اس وقت وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب تھے، اسی طرح بنگلہ دیش آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار ہے مودی حکومت سے قبل جب پاکستان دورہ بھارت کیلئے جاتا تھا تو بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں لیکن ہماری گورنمنٹ نے یہی کہا کہ حکومت کی طرف سے ’’گرین سگنل‘‘ ہے۔

    شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں-

    واضح رہے کہبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ “ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گےٹورنامنٹ ایک ہی مقام خاص طور پر سری لنکا میں ہونا چاہیے-

    نامزد میزبان کے طور پر پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنا ہوگا یا دستبردار ہونا پڑے گا۔ اس صورت میں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جن میں پانچویں ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پی سی بی کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی ہے،تاحال بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    یشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو ددنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ حتمی اجلاس اس ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے کو انترویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم کواپنی حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان نہیں آئےگی۔ اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا، ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا۔

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول …

    انہوں نے کہا تھا کہ تحفظات دور کرنے کیلئے نیا ماڈل بھی تجویز کیا ہے، نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گےفائنل سمیت بقیہ میچزکسی بھی نیوٹرل وینیو پرکھیلے جائیں گےبطور میزبان ہمیں یہ اختیارحاصل ہےکہ دوسرا وینیو کونسا ہوگا، پاکستان کے علاوہ دوسرا وینیو سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ بھی ہوسکتا ہے،یو اے ای میں ہمیں کافی زیادہ گیٹ منی مل جائیگی،سری لنکا میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔

    نجم سیٹھی نے پاکستان ورلڈکپ کے میچز بنگلادیش میں کرانے کا کہہ دیا

  • پاکستان  نے مہنگائی میں سری لنکا کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو پیچھے چھوڑ دیا

    امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان نے مہنگائی میں مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : بلوم برگ کے مطابق پاکستانی روپیہ 2023 میں عالمی سطح پر اب تک کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک ہے، جو ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوئی، اور درآمدی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل میں ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں 56.8 فیصد اضافہ ہوا جب کہ کھانے پینے کی اشیا کی مہنگائی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 48.1 فیصد بڑھ گئی کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 21.6 فیصد اور رہائش، پانی اور بجلی کے بلوں میں 16.9 فیصد اضافہ ہوا-

    حکومت کو بڑا دھچکا،پاکستان ایل این جی عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ ہار گئی

    محکمہ شماریات کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، صارفین کی قیمتوں میں اپریل میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا،جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس کا موازنہ بلومبرگ سروے میں 37.2% اضافے اور مارچ میں 35.4% اضافے کے درمیانی تخمینہ سے ہے-

    امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا معاشی بحران پر قابو پاتا بھی دکھائی دے رہا ہے جبکہ رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی ، جو ڈالر کے مقابلے میں20 فیصد گری ہے اور دنیا کی کم زور ترین کرنسی میں شمار ہوئی ۔

    امریکی جریدے کے مطابق اپریل میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے تجاوز کر گئی جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے اپریل میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان سے کم ہے ،پاکستان میں مئی میں بھی مہنگائی کی شرح عروج پر رہے گی۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے 6.5 بلین ڈالر کے قرض کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکسوں اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کی افراط زر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان کے لیے اہم درآمدات برداشت کرنے اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے بیل آؤٹ فنڈز ضروری ہیں، لیکن آئی ایم ایف امداد دوبارہ شروع کرنے سے پہلے مالیاتی یقین دہانیوں کا مطالبہ کرتا ہے۔

    ماہر اقتصادیات انکر شکلا نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ کا امکان نہیں ہے، کیونکہ حقیقی شرحیں 12 ماہ کی مستقبل کی بنیاد پر مثبت ہو گئی ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ مہنگائی مئی میں عروج پر ہو گی اور خوراک کی قیمتیں آہستہ آہستہ کم ہو جائیں گی اور سال کے اوائل کے بنیادی اثرات شروع ہو جائیں گے۔

    سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں چوتھی باراضافہ

    گزشتہ ماہ، اسٹیٹ بینک نے قیمتوں کے دباؤ کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں اپنی بینچ مارک سود کی شرح کو 21 فیصد تک بڑھا دیا، جو 1956 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے آئندہ مانیٹری پالیسی کا جائزہ 12 جون کو ہونا ہے۔

    اٹلانٹک کونسل کے ساؤتھ ایشیا سینٹر کے ڈائریکٹر عزیر یونس نے بلومبرگ کو بتایا کہ حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ افراط زر کی سطح کے بارے میں مرکزی بینک کی امید غلط ہو سکتی ہے۔

    یونس نے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس لاکھ سے زائد شہری خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں، اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ مزید غربت کا سبب بنے گا۔

    مئی میں ڈالر 300 جب کہ جون میں 310 روپے کا ہوجائے گا۔ پیشنگوئی

    دوسری جانب جہاں وزیر اعظم شہباز شریف کو سیاسی بحران سے نبردآزما ہوتے ہوئے مہنگائی کی وجہ سے اضافی دباؤ کا سامنا ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔