Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

    سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب کامیاب رہا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ، وزیراعظم اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 ماہ میں یہ پانچویں ملاقات تھی، قریبی روابط اور باہمی اعتماد سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، مؤثرپالیسیوں سے ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اپنے دورہءِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی.

    وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا-

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل،واپس روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل،واپس روانہ

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہء سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم نے اپنے دورہءِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی. وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی.

    وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا. دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا

  • فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فرانس اور سعودی عرب ایک پیج پر

    فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فرانس اور سعودی عرب ایک پیج پر

    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور ممکنہ فلسطینی ریاست کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

    صدر میکرون کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وہ اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو جون میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے عالمی سطح پر توجہ کا مرکز رہا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مزید سفارتی کوششیں کی جائیں۔صدر میکرون نے کہا کہ وہ اور سعودی ولی عہد فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنے سفارتی کوششوں کو مزید بڑھائیں گے، تاکہ اس بحران کو حل کرنے کی راہ پر گامزن ہوا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی شراکت داروں کو اس معاملے کے حل کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

    صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا؟ تو میکرون نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کریں گے جب یہ قدم دو طرفہ تسلیم کی تحریک کے آغاز کے طور پر اٹھایا جائے گا۔صدر میکرون نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اس بات کا خواہاں ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی جانب قدم بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس یورپی اور غیر یورپی اتحادیوں کو اس معاملے میں شامل کرنا چاہتا ہے جو اس دو ریاستی حل کی سمت میں قدم بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور فلسطین کے مکمل آزاد ہونے تک اس کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعلقات قائم نہیں کیے جا سکتے۔ یورپی یونین کے بعض نمائندوں نے فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ سفارتکاری کو سراہا ہے، تاہم بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے بغیر فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کرنا پیچیدہ مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

    فرانسیسی صدر کا یہ اعلان عالمی سیاست میں اہم تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر یہ کانفرنس کامیاب ہوتی ہے اور دونوں طرف سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے، تو یہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ تنازعہ کے حل کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

  • فرانسیسی صدر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    فرانسیسی صدر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہےدارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے انہیں سلامی پیش کی۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی، ماحولیاتی پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی فرانسیسی صدر ریاض میٹرو لائن کا بھی دورہ کریں گے۔

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دیدی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دیدی

    ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابقسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت بجٹ کی منظوری کے لیے خصوصی اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں سعودی ولی عہد نے معاشی استحکام، پبلک، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور دیگر ترقیاتی فنڈز کے کردار پر زور دیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے،مالی سال 2025ء میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 ٹریلین ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 ارب ریال ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 26.88 بلین ڈالرز بنتا ہے۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام وزیروں اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ویژن 2030ء کے مطابق ریاست میں سماجی ترقی کے منصوبوں کو شروع کریں تاکہ مملکت کے 2030ء تک کے ویژن کے لیے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔

  • بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کا تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےسعودی عرب کے حوالہ سے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے

    نجی ٹی وی جیو سے بات کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ "سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے ، سعودی عرب نےہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی،بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا”۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا

    بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ نے انصار عباسی کے ذریعے بشریٰ کے بیان کی تردید بھی کی تھی تاہم انہوں نے اب خود نجی ٹی وی سے بات کر کے بشریٰ کے بیان کی دوبارہ تردید کی ہے

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،خواجہ آصف

    فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو شک نہیں کہ ان کااشارہ سعودی عرب کی طرف نہیں ،فیض حمید اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ایک سکے کے دو رخ ہیں،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے سعودی عرب پر الزامات افسوسناک ہیں، بشریٰ بی بی کی ویڈیو دوبارہ سن لیں کسی کو شک ہے تو، بشریٰ بی بی کا اشارہ سعودی عرب کی طرف ہی تھا،فیض حمید اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی چیز ہیں،فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،انہوں نے پہلے امریکی غلامی نامنظور نعرہ لگایا اب امریکی غلامی منظور ہے، بشریٰ بی بی پیسے مانگ رہی ہیں،کچھ پاس سے بھی خرچ کر لیں، لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالنا یہ توجیب کتروں کا کام ہوتا ہے، اگر یہ جیب کترے ہیں بشمول، مجھے کہتے ہوئے حیا آ رہی ہے، یہ جیب کترے ہیں،بہتر ہے ڈی چوک میں چادل ڈال کر پیسے مانگنا شروع کر دیں، یہ اس حد تک بھی ویسے جا سکتے ہیں، اس کاسب سے بڑا نقصان، سعودی عرب جس طرح ہماری مدد کر رہا،معاشی صورتحال میں اور تاریخ گواہ ہے کہ 75 سالوں میں سعودی عرب ہمارے شانہ بشانہ رہا ہے، اپنی سیاست کے لئے یہ کیا کر رہے ہیں،اب نعرے لگائیں گے کہ سعودی عرب کی غلامی نا منظور ،یہ سیاست کو کہاں لے کر جائیں گے، ملکی معیشت، دفاع پر حملے کرتے ہیں،سیاست میں گند گھولا ہوا ہے، کل جو کچھ ہوا ور اس سے پہلے بھی جو بات چیت بشریٰ نے کی وہ اپنی پروجیکشن کر رہی ہیں، یہ لوگ مخلص نہیں کہ عمران کو رہا کیا جائے کیونکہ انکی دکانداری بند ہو جانی ہے، ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں، ہمارے 28لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نظر کیا جارہا ہے

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دیتی ہیں، ٹکٹ جن کو دیا جاتا ہے وہ عزت دار ہوتے ہیں،یہ ون مین شو نہیں ہوتا، لیڈروں کے ووٹ ہوتے ہیں لیکن عوامی مطالبے پر ٹکٹ عزت دار بندے کو دیا جاتا ہے، یہ انکی توہین ہے، میں سمجھتا ہوں انکا ماضی اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ انکے اخلاق،سوچ کا کیا لیول ہے، جو وار پاک سعودی تعلقات پر کیا گیا، ان شاء اللہ پاکستان سروائیو کرے گا، اس قسم کے لوگوں کے شر سے اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے، انکی گھریلو لڑائی، ورثے کی لڑائی سے اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے،

    بھاوج اور نندوں کے درمیان لڑائی،سیاسی کشتی ڈوب رہی،خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھاوج اور نندوں کے درمیان ایک کشمکش چل رہی ہے، ایسی سیاسی پستی پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آئی،کل بھی کےپی میں خونریزی ہوئی اوروزیراعلیٰ ہر چوتھےدن وفاق پر حملہ آور ہوتاہ ے،اس وزیراعلیٰ کو حملہ آور تو دہشت گردوں پر ہونا چاہیے ،توشہ خانہ سے تحفہ سب نے لیا لیکن پیرنی صاحبہ کی ویڈیوز موجود ہیں، وہ لوگوں کو جھاڑ رہی ہیں کہ سامان فلاں کے پاس آنا چاہئے، یہ موروثی سیاست کے طعنےدیتے تھے ، یہاں وارثوں میں لڑائی ہو رہی ہے ،یہ موروثی سیاست کی بدترین شکل ہے ،پی ٹی آئی کے اندر لڑائی شروع ہے، ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے اس لیے یہ بیان دیا گیا،

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کیمطابق سعودی عرب کی جانب سے جنرل باجوہ کو کہا کہ ہم یہاں شریعت ختم کررہے ہیں تم کسے یہاں اٹھا کر لے آئے ہو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خدانخواستہ شریعت کہہ رہی ہیں کیونکہ وہی وہاں لے جائی گئی تھیں۔بشری بی بی نے جنرل باجوہ کا نام لیکر جو الزام لگایا ہے اسکی جنرل باجوہ نے ایک صحافی کے ذریعہ تردید کی ہے لیکن بیان کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔ جس سعودی عرب کے متعلق بیان دیا ہے انہی سے گھڑیاں لیکر یہ کاروبار کرتے رہے ہیں، اور ان تحفوں کے بارے میں ان خاتون کی آڈیوز بھی موجود ہیں۔

    کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں، اب سیاست پر قبضہ جمانے کیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ،خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں آہستہ آہستہ پتہ چل جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں، اب سیاست پر قبضہ جمانے کیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا بھی کل اس چیز سے متعلق بیان آیا، ہماری سیاست نے کبھی اتنی پستی نہیں دیکھی تھی، خیبرپختونخوا میں کل بھی خونریزی ہوئی اور پرسوں بھی، ان کی اس شخص پر سیاست ہورہی ہے جودعویٰ کررہے ہیں کہ ہم شریعت ہیں،کوئی ایسا اقدام دیکھا دیں جو کے پی میں دہشتگردی کے خلاف کیا ہو،سیاست پر روزانہ بیان آئیں گے، کچھ دن پہلے تک بانی کہتے تھے سیاستدانوں ،اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں،اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے کچھ سیاستدانوں سے رابطے ہورہے ہیں،کل ہی عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات ہورہے ہیں،ان کا ایک قبضہ گروپ لاہور اور دوسرا پاکپتن کا ہے، اندرون خانہ لڑائی نے سیاست میں آلودہ صورتحال پیدا کردی ہے،

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مفادات کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اقدام مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،سیاسی قوتیں اپنے مقاصد کیلیے خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہیں،پاکستان اور سعودی عرب برادر ملک ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،  ہمیں سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر پر فخر ہے، پاکستان بھی سعودیہ سے قریبی تعلقات پر فخر کرتا ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے ان سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہیں، کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہیں، اب سٹوری فلوٹ کردی گئی کہ باجوہ نے کسی سے بات کی اس نے کسی اور سے بات کی، یہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں، اب شریعت کارڈ کا بھی استعمال ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے جس ملک پر الزام لگایا وہیں اپنی بیٹی کی شادی کی، اسی ملک نے انہیں تحائف دیے جنہیں بشریٰ بی بی نے بلیک مارکیٹ میں بیچ دیا۔

    دوسری جانب مشیراطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی خود وضاحت کریں گی کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے یا پارٹی کا مؤقف ہے،بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ اور کوئی تنظیمی ذمے داری نہیں،پارٹی کا مؤقف تو پارٹی کا چیئرمین یا سیکریٹری جنرل ہی بیان کرے گا، بشریٰ بی بی کا اپنا نکتۂ نظریہ ہے، اس کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے،عمران خان کو سعودی عرب نے سزا دلوائی یا حکومت سے ہٹایا اس پر پارٹی نے آج تک بیان نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔

    بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا ردعمل

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

  • حکومت نےہزاروں  بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

    حکومت نےہزاروں بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ہزاروں کی تعداد بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیئے۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز، پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کےامور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز دی جس سے سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    پاکستان سے بھکاریوں کوسعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بات چیت ہوئی اور وزیر داخلہ نے بتایاکہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں اور سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا اور اس حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گےسعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں جب چاہیں آئیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کو سراہا اور کہا کہ موجودہ قیادت میں سعودی عرب 2030 تک معاشی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

    نائب وزیر داخلہ سعودی عرب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے لیے تیار ہیں۔

  • وزیرداخلہ کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

    وزیرداخلہ کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

    سعودی عرب میں چارسوانیس پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کےلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پراتفاق ہوگیا۔وزیرداخلہ نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز بھی دے دی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور،پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پرتبادلہ کیا گیا۔پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات کی گئی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تینتالیس سو بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں۔جب چاہیں آئیں۔سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔سعودی نائب وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے لیے تیار ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

    ویڈیو:امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز کی سعودی عرب میں بولڈ پرفارمنس،جلوے

    سعودی عرب بھیک مانگنے جانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

    سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات

    پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر اتفاق

    سعودی عرب، عمران خان کی تصویر لہرانے پر شیرافضل مروت کا اسٹاف آفیسر گرفتار

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے