Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • پی ٹی آئی کا  شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار

    پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا۔

    اہم پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیابیان میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ کثیرالجہتی مفادات کے امین اور لائقِ تحسین ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ماضی اور حال کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں اور سعودی قیادت و عوام کی فلاح و ترقی کے حوالے سے نیک تمنّاؤں کے اظہار کے ساتھ اس ضمن میں بطور جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    اسلام آباد: سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اپنے دور ے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑہانے کے لئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا،ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کوسراہا،آرمی چیف کی سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آ رمی چیف کی دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔

  • پاکستان اور سعودی  وزرائے خزانہ  کی  امریکا میں ملاقات

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے امریکہ میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا گیا اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت،کون ہوگا نیا گورنر سندھ؟

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران ریکوڈک، ریفائنری، زراعت اور کان کنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انکے وفد کا حصہ تھیں، اس دوران وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھاجس کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے غزہ کی پریشان کن صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے بعد سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرےگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ہے، وہ مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے انکی ملاقاتیں ہوں گی،جس میں کئی معاہدے کئے جائیں‌گے، پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خلیجی خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کی جی ڈی پی 2022 میں 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،ابھی سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم وفد اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا اور کارروائی مکمل کرے گا، سعودی عرب کی اعلیٰ کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں اور حکام نے پاکستانی تاجروں کو معیشت کے تمام شعبوں میں ہم منصبوں سے ملنے اور مشترکہ منصوبوں کی شکل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بی ٹی بی کے کاروباری معاہدے کرنے کے لیے تیار رکھا ہے، سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا تھا، سعودی وفد میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے شامل ہیں، وفد میں سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ، دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

    سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی.

    بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے،سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے ایک ہفتے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان آیا ہے جس میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے شامل ہیں، وفد میں سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ، دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

    سعودی وفد خارجہ، صنعت وتجارت، زراعت، معدنیات، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے ملاقاتیں ہوں گی سعودی وفد سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مشاورت کرے گا۔سعودی عرب کی زراعت، تجارت، توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے –

    وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائیننگ منصوبے ،خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں ، ریکوڈک کے ایک ارب ڈالر کے شیئر ز خریدنے ، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع ، اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

    سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔

  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل  کی پاکستانی علماء کرام سے ملاقات

    رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستانی علماء کرام سے ملاقات

    رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم کی پاکستان آمد اور پاکستانی علماء کرام سے ملاقات ہوئی ہے
    پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی رہائش گاہ پر تقریب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اور معزز وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، معزز سعودی سفیر استاد نواف بن سعید المالکی کے اس بابرکت تقریب کے انعقاد پر شکر گزار ہیں،پاکستانی علماء نے مسلمانوں کی بیداری میں نمایاں ترین کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں علماء کی نمائندگی موجود ہے جو بغیر کسی تفریق کے تمام طبقات اور مکاتب فکر کی آواز ہے، پاکستانی علماء کی زیر نگرانی دسیوں ہزار مدارس مسلک اعتدال اور سلف صالحین کے منھج کے مطابق کام کررہے ہیں، پاکستانی علماء کا مملکت عربیہ سعودیہ کے ساتھ قدیم روحانی اور برادرانہ تعلق ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے فلسطینی بھائی جس وحشیانہ صہیونی بربریت کا سامنا کررہے ہیں اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، صہیونی اسرائیل کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے جہاں انسانی حقوق کو پامال کرکے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کیا جارہا ہے، فلسطینی صورتحال ہم سے وحدت کا تقاضا کررہی ہے اور پوری امت مسلمہ اس سلسلے میں مملکت سعودیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے آپ کی صحت و عافیت اور تمام مسلمانوں کے امن و اطمینان کے لیے دعا گو ہیں،

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • اعلیٰ سطحی سعودی وفد رواں ماہ پاکستان آئیگا،5 ارب کی سرمایہ کاری متوقع

    اعلیٰ سطحی سعودی وفد رواں ماہ پاکستان آئیگا،5 ارب کی سرمایہ کاری متوقع

    اسلام آباد:پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے لیے حکومت کی جانے والی کوششیں رنگ لانے لگیں، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا اعلی سطح کا وفد 17 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال ہوا، پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کے لیے سعودی عرب کا یہ اعلی سطحی وفد جس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے علاوہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدالفصیل خالد ، وزیر صنعت ، وزیر توانائی سمیت دیگر وزراء، سرمایہ کار اور اقتصادی ماہرین شامل ہوں گے پاکستان پہنچ رہا ہے۔

    وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائیننگ منصوبے ،خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں ، ریکوڈیک کے ایک ارب ڈالر کے شیئر ز خریدنے ، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع ، اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

    عالمی بینک سے پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے کتنا قرضہ ملے گا؟

    سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔

    اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے،امریکا

    سعودی عرب ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

  • سعودی عرب  ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

    سعودی عرب ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

    لوئٹہ: سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے،سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہےسرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان اور سعودی عرب معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

  • پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ قیمتی سرمایہ ہے، فیصل مسجد سے سیرت میوزیم تک سعودی عرب کی محبتوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم نے سیرت نبویﷺ پر آگاہی کے لیے تعمیر ہونے والے سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں مسلم ورلڈلیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم آل عیسیٰ بھی شریک تھےوزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ قیمتی سرمایہ ہے، فیصل مسجد سے سیرت میوزیم تک سعودی عرب کی محبتوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد نےکہا کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، سعودی حکومت پاکستان کے لیے بے پناہ محبت کے جذبات رکھتی ہے جب بھی پاکستان مشکل میں آیا تو سعودی عرب نے دل کھول کر ساتھ دیا، سعودی ولی عہد نے ہمارے دورے کے دوران وفد کی پذیرائی کی، بہت جلد اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی گفتگو سے ہمیشہ پاکستان کے لیے محبت نظر آتی ہے پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہےسیرت میوزیم اسلاموفوبیا کے ناپاک پروپیگنڈےکے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا،گزشتہ دہائی میں وسائل پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے نظریاتی تصادم پیدا کیا گیا، اسلام اور مسلمانوں سے متعلق منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔

  • سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

    سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،عطا تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنے حلقے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے، پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل موجود ہیں، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئےانہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی اورمسجد نبویﷺ میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا،خانہ کعبہ میں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اپنے حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

    ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری

    خواتین پرتشدد پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    دوسری جانب مسلم لیگ نواز کو عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق ننکانہ صاحب کے صوبائی حلقہ پی پی 133 سے دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امید وار رانا محمد ارشد کامیاب ہو گئے، ای سی پی نے رانا محمد ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد کے ووٹ سب سے زیادہ نکلے۔

    میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں، اسماعیل …