Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب کی پاکستان میں  مجوزہ سرمایہ کاری

    سعودی عرب کی پاکستان میں مجوزہ سرمایہ کاری

    پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں، بیرک گولڈ کارپویشن کے زیر کنٹرول ریکوڈک پراجیکٹ میں اہم حصہ حاصل کرنے میں سعودی عرب کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اس حوالہ سے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ منارا منرلز انویسٹمنٹ کمپنی، جسے سعودی خودمختار دولت فنڈ کی حمایت حاصل ہے، ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کنی کی کوشش میں کم از کم 1 بلین ڈالر کی رقم لگانے کے لیے تیار ہے۔

    اس ضمن میں ممکنہ ڈیل چل رہی ہے، توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں لین دین کی شرائط پر ایک ابتدائی معاہدہ ہو جائے گا، پاکستان کے وسائل سے مالا مال زمین کی تزئین میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری ایک اہم سنگ میل ہوگا۔یہ اقدام سٹریٹجک سرمایہ کاری پر توجہ دینے کے ساتھ ،پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سعودی عرب کی وسیع حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ے اس اقدام کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو پاکستان کی مارکیٹ میں نسبتاً زیادہ خطرے اور زیادہ مستعدی کی حد کے ساتھ مواقع تلاش کرنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔جو چیز اس امکان کو سعودی عرب کے لیے خاص طور پر پرکشش بناتی ہے وہ پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی سازگار شرائط ہیں، جس نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں ایک عملی نقطہ نظر کا مظاہرہ کیا ہے،سعودی عرب کے 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کے مکمل ہونے کا امکان غیر یقینی ہے، معدنیات کے شعبے میں منافع بخش سودوں کی رغبت آنے والے مہینوں میں ٹھوس سرمایہ کاری میں معاون ثابت ہو گی تاہم، ان ممکنہ معاہدوں کے پیچھے محرک قوت پاکستان کی فوری ضرورت ہے کہ معاہدوں کے عمل کو تیز ،فوری کی جائے اور ملک کی معیشت کو بحال کیا جائے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی رغبت اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے وعدے نے پاکستان کو سعودی عرب جیسے سرمایہ کاروں کو فعال طور سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا ، جو بے حد مطالبات کے بغیر قابل اعتماد تجارتی مواقع تلاش کرتے ہیں۔

    خلاصہ یہ کہ ریکوڈک پروجیکٹ اور دیگر ممکنہ منصوبوں میں سعودی عرب کی دلچسپی ایک علامتی تعلقات کی نمائندگی کرتی ہے جہاں دونوں فریق اسٹریٹجک تعاون سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک ہو چکے ہیں، سعودی عرب اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور قیمتی معدنی وسائل تک محفوظ رسائی کی کوشش کرتا ہے، پاکستان کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بیرونی سرمائے سے فائدہ اٹھانا ہے۔جیسے جیسے مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے اور معاہدوں کی شکل اختیار کر لی جاتی ہے، کان کنی کی سرمایہ کاری کے دائرے میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ابھرتی ہوئی شراکت داری دونوں ممالک کے لیے باہمی خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی۔تاہم سودے پاکستان پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں کہ وہ سودے کے خاتمے پر کسی بھی طرح سے ڈیفالٹ سے بچنے کی حمایت نہیں کرتا جو کہ ایک اور مسئلہ ہے!

  • شیر افضل مروت کا سعودی عرب بارے بیان پاکستان دشمنی ہے،حافظ مسعود اظہر

    شیر افضل مروت کا سعودی عرب بارے بیان پاکستان دشمنی ہے،حافظ مسعود اظہر

    سعودی وفود کے پاکستان کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا سعودی عرب کے خلاف بیان شررانگیزی ، احسان فراموشی اور پاکستان دشمنی ہے قومی سلامتی کے ادارے شیر افضل کے بیان کا نوٹس لیں ۔ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔

    انھوں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے پاکستان میں نام نہاد رجیم چینج کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہراکر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اسلئے کہ سعودی عرب نے آج تک کبھی بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے بلکہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے اور حرمین الشریفین کے امام پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا ثبوت ہے ۔ سعودی وفود کے دوروں کا مقصد پاکستان کو معاشی ، اقتصادی اور مالی بحرانوں سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔حالیہ سالوں میں بھی سعودی عرب متعدد بار اربوں ڈالرز فنانسنگ کرکے پاکستان کی معیشت کو سہارا دے چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلئے مدد کی ہو بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر مشکل وقت میں سعودی حکمرانوں نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے گوادر میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کےلئے صرف سعودی عرب نے ہی امدادی سامان پہنچایا تھا ۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں ۔ دونوں ملکوں کی باہم دوستی کا یہ رشتہ اسی وقت قائم ہوگیا تھا جب پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ایسے حالات پی ٹی آئی کے رہنما کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف بیان بدترین احسان فراموشی اور پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ۔قومی سلامتی کے اداروں کو چاہئے کہ وہ شیر افضل مروت کے اس بیان کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کریں۔

    سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب

    خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ کی ملاقات ہوئی ہے

    دیمہ ال یحییٰ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں انفارمشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دور حاضر میں ہر ملک کی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی کا بہت پوٹینشل ہے۔ بہتر تربیت اور ٹیکنالوجی کی فراہمی سے نوجوانوں کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے کی بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ورچوئل ایجوکیشن کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔پنجاب سے سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب چپ بنانے کی صنعت، لیتھیم آئن بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ملکر کام کرسکتے ہیں۔دونوں ممالک کو زراعت اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے لیے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ پاکستانی نوجوان فری لانسرز کی محنت سے ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آرہا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔لاہور میں جدید آئی ٹی سٹی بنانے رہے ہیں۔ آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی، فلم سٹی، کمرشل اور رہائشی علاقہ تعمیر کئے جائیں گے۔

    دیمہ ال یحییٰ نے ITCN کے 24ویں ایڈیشن کی لاہور میں میزبانی پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک کی میزبانی سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ سعودی عرب نے ڈی سی او کا آغاز ٹیکنالوجی میں تعاون اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کیا تھا۔ کونسل کے بانی رکن کے طور پر پاکستان کا کردار بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت ڈی سی او کے مینڈیٹ کا بنیادی حصہ ہے۔تنظیم خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں DCO اپنا کردار ادا کرے گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت موجود ہے۔ پاکستان بطور رکن ملک ڈی سی او کے دیگر ممبر ممالک کے آئی ٹی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی شرکت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کو جی سی سی ممالک میں آئی ٹی کے شعبے میں آپریشنز بڑھانے کیلئے مدد فراہم کررہے ہیں۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
    پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیارہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈ شوز پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سنگا پور،انگلینڈ، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کے لئے روڈ شوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملک بھر میں بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے رواں ماہ سے اگست تک روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرز کے لئے دو ٹاورز مختص کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے سی او او بریگیڈئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبد اللہ نے ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دو طرفہ دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی، سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی زمینی افواج کی استعداد میں اضافے کے لیے پاک فوج کی معاونت کی توثیق کی،سعودی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی فورم کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    مشرق وسطیٰ کشیدگی،چینی وزیر خارجہ کا ایرانی و سعودی ہم منصب سے رابطہ

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والا ملعون شخص گرفتار

    سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والا ملعون شخص گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :”العربیہ” سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے ایک سعودی شہری کو (نعوذ باللہ) قرآن کریم کی آیات کے مذاق پر مبنی بصری مواد تیار کرنے اور شائع کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ملعون شخص نے قرآنی آیات پر نامناسب آڈیو پیغام بنایا تھا جس میں احکام ربانی کا مذاق اُڑایا تھا (نعوذ باللہ) اور اس آڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔

    جس پر صارفین نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کرائی تھیں پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا،یہ کارروائی سعودی عرب میں اسلام اور عوامی اخلاقیات سے متصادم جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں مذاہب، آسمانی کتب اور مقدس شخصیات کی اہانت پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

  • پی ٹی آئی کا  شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار

    پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا۔

    اہم پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیابیان میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ کثیرالجہتی مفادات کے امین اور لائقِ تحسین ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ماضی اور حال کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں اور سعودی قیادت و عوام کی فلاح و ترقی کے حوالے سے نیک تمنّاؤں کے اظہار کے ساتھ اس ضمن میں بطور جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    سعودی معاون وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

    اسلام آباد: سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اپنے دور ے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑہانے کے لئے پالیسیوں پر بات کی گئی، معزز مہمان نے دونوں اقوام کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت پر زور دیا،ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ کے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے جاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں تعاون کو سراہا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات کوسراہا،آرمی چیف کی سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آ رمی چیف کی دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف بھی کی ۔

  • پاکستان اور سعودی  وزرائے خزانہ  کی  امریکا میں ملاقات

    پاکستان اور سعودی وزرائے خزانہ کی امریکا میں ملاقات

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے امریکہ میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا گیا اور ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت،کون ہوگا نیا گورنر سندھ؟

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران ریکوڈک، ریفائنری، زراعت اور کان کنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انکے وفد کا حصہ تھیں، اس دوران وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھاجس کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے غزہ کی پریشان کن صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے بعد سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرےگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ہے، وہ مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے انکی ملاقاتیں ہوں گی،جس میں کئی معاہدے کئے جائیں‌گے، پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خلیجی خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کی جی ڈی پی 2022 میں 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،ابھی سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم وفد اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کرے گا اور کارروائی مکمل کرے گا، سعودی عرب کی اعلیٰ کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں اور حکام نے پاکستانی تاجروں کو معیشت کے تمام شعبوں میں ہم منصبوں سے ملنے اور مشترکہ منصوبوں کی شکل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بی ٹی بی کے کاروباری معاہدے کرنے کے لیے تیار رکھا ہے، سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا تھا، سعودی وفد میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے شامل ہیں، وفد میں سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ، دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

    سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی.

    بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے،سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان ہے

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے ایک ہفتے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان آیا ہے جس میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے شامل ہیں، وفد میں سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ، دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

    سعودی وفد خارجہ، صنعت وتجارت، زراعت، معدنیات، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے ملاقاتیں ہوں گی سعودی وفد سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مشاورت کرے گا۔سعودی عرب کی زراعت، تجارت، توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے –

    وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائیننگ منصوبے ،خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں ، ریکوڈک کے ایک ارب ڈالر کے شیئر ز خریدنے ، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع ، اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

    سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔