Baaghi TV

Tag: سلامتی کونسل

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 نئے ممبران منتخب

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 نئے ممبران منتخب

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور زمبابوے کو 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سالہ مدت کے لیے منتخب کرلیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی جس نے ایک نشست کے لیے سخت لابنگ کی تھی، 104 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جب کہ پرتگال کو 134 اور آسٹریا کو 131 ووٹ ملے،ایشیا پیسیفک گروپ کی نشست کے لیے فلپائن اور کرغزستان کے درمیان مقابلہ ووٹنگ کے چار راؤنڈ تک چلا، کرغز ستان نے بالآخر ضروری دو تہائی اکثریت حاصل کر لی اور سلامتی کونسل کی اپنی پہلی نشست 49 کے مقابلے 142 ووٹوں سے حاصل کر لی۔

    سلامتی کونسل اقوام متحدہ کا واحد ادارہ ہے جو پابندیاں لگانے اور طاقت کے استعمال کی اجازت جیسے قانونی طور پر پابند فیصلے کر سکتا ہے، اس کے پانچ مستقل ویٹو والے ارکان ہیں، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا،باقی 10 ممبران منتخب کیے جاتے ہیں جن میں ہر سال پانچ نئے ممبر شامل ہوتے ہیں۔

  • اسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسرائیل کا لبنان کے تاریخی قلعے پر قبضہ، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسرائیل کی جانب سے لبنان میں تقریخی قلعے بیفورٹ پر قبضے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جارحیت کو وسعت دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو ایک ہنگامی اجلا س کرے گی، اجلاس کی درخواست فرانس کی طرف سے کی گئی تھی، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان میں جاری بڑی کشیدگی کا کو ئی جواز نہیں بنتا، انہوں نے لڑائی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ لبنان پر جنگ اُس وقت مسلط کی گئی جب حزب اللہ نے امریکی اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کے بدلے میں اسرائیل کی طرف راکٹ داغے۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس:اسحاق ڈار غزہ کا مقدمہ پیش کریں گے

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس:اسحاق ڈار غزہ کا مقدمہ پیش کریں گے

    نائب وزیراعظم و،وزیر خارجہ اور سینیٹر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری 2026 کو فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے،یہ اجلاس برطانیہ کی وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت ہوگا، جو اس وقت سلامتی کونسل کی صدر بھی ہیں۔

    بریفنگ کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے فلسطین سے متعلق اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کریں گے،جانب سے مغربی کنارے پر اپنے کنٹرول کے حالیہ غیرقانونی فیصلوں کی سخت مخالفت کا اظہار کریں گے، اور غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور دیں گے اسحاق ڈار سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد، انسانی امداد میں اضافے اور غزہ کی بحالی و تعمیرِ نو کے فوری آغاز کی ضرورت کو اجاگر کریں گے۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

    وہ اس امر کو بھی نمایاں کریں گےکہ پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں، بشمول 8 عرب و اسلامی ممالک کے گروپ اور امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تکمیل اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے،دورے کے موقع پر وہ اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےاس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اور مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

    باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

  • پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ مطالبہ کردیا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر بحث کے دوران کیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور اس کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خطے اور دنیا کو متاثر کرتے ہیں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد خطے میں بعض دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنتہ الہندوستان اور بلوچ لبریشن آرمی جیسی تنظیموں کو نئی زندگی ملی اور انہوں نے اپنی کارروائیاں تیز کیں بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملے کیے جن میں 48 بے گناہ شہری جان سے گئے،کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی-

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے مشرقی ہمسایے کی کھلی حمایت سے یہ گروہ پاکستان کے اندر سفاکانہ دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کرےانہوں نے اجلاس میں اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ بعض دہشت گرد عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، جو علاقائی امن کے لیے خطرہ ہےعاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔

    دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی دہشت گرد یا اس کا سہولت کار قانون سے بالاتر نہیں اور تمام عناصر سے بلا امتیاز قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر بلوچستان میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی اور تشدد کو کسی بھی جواز کے تحت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

    ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے شہریوں، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ملک میں امن و استحکام ممکن ہے۔

  • سلامتی کونسل کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت

    سلامتی کونسل کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز بلوچستان میں 31 جنوری کو مختلف مقامات پر ہونے والے ’بزدلانہ اور گھناؤنے دہشت گرد حملوں‘ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے-

    یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہی گئی، جسے وزارتِ خارجہ نے بھی شیئر کیا بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے ان حملوں کو ’انتہائی قابلِ مذمت‘ قرار دیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    یہ بیان ہفتے کے اختتام پر بلوچستان میں مختلف مقامات پر ہونے والے مربوط دہشت گرد حملوں کے بعد سامنے آیا منگل کے روز سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے دوران کالعدم عسکری تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 197 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ ان کارروائیوں میں 22 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ’دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، ار کا نِ سلامتی کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بیان میں تمام ممالک سے اپیل کی گئی کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

    سلامتی کونسل نے اس امر کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے تمام اقدامات ناقابلِ جواز اور مجرمانہ ہیں، چاہے ان کا مقصد، وقت، مقام یا مرتکب کوئی بھی ہو، اور ان کے خلاف اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔

  • امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا-

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب تاکہ امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی پر غور کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے اس اقدام کو خطرناک مثال قرار دیا ہے،کولمبیا، جسے روس اور چین کی حمایت حاصل ہے، نے اس 15 رکنی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی۔

    گوئٹریس کے ترجمان اسٹفان ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل تمام بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں وہ اس بات پر گہری تشویش رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، وینزویلا کی صورتِ حال سے قطع نظر، یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اکتوبر اور دسمبر میں پہلے ہی دو اجلاس کر چکی ہے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کے اقوام متحدہ کے سفیر سیموئیل مونکاڈا نے سلامتی کونسل کو خط لکھا اور اس کارروائی کو نوآبادیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جمہوری حکومت کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی ہے امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے، جو کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

  • پابندیاں ختم کرنے سے انکار پرایران کاشدید ردعمل

    پابندیاں ختم کرنے سے انکار پرایران کاشدید ردعمل

    ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں،ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گاایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔

    نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو 27 ستمبر کے بعد یہ پابندیاں خودکار طریقے سے بحال ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی آئی اے ای اے کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم تصور ہوگا،وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ایران پر کسی بھی نئی پابندی کا مطلب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا خاتمہ ہوگا۔

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھی،اس فیصلے کے نتیجے میں ’’اسنیپ بیک میکانزم‘‘ کے تحت 28 ستمبر کو 30 روزہ مدت پوری ہونے پر تمام پرانی پابندیاں خودبخود بحال ہو جائیں گی،رواں ماہ 10 ستمبر کو ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی بحالی کا معاہدہ قاہرہ میں ہوا تھا، جس پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے تھے۔

    روسی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،اسٹونیا

  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق اہم مباحثے کا انعقاد نیویارک میں ہوا، جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی، جس میں عالمی سطح پر جاری تنازعات کو پرامن اور مؤثر مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی قرارداد کو قابلِ ستائش اقدام قرار دیا اور کہا کہ دنیا میں جاری تنازعات کا حل پرامن اور سفارتی ذرائع سے نکالا جانا ناگزیر ہے۔

    انہوں نے خاص طور پر غزہ اور یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک انسانی المیے ہیں، جن کا فوری حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اور متاثرین کو بھوک اور افلاس کا سامنا ہے۔انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں اور ان کے حل کے لیے کثیرالجہتی مکالمے اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

    قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی

  • پاکستان  خطے کی  صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرئے گا

    پاکستان خطے کی صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرئے گا

    پاکستان نے خطے کی صورت حال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بھی اجاگر کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح بھارت کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    دوسری جانب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

    واضح رہے کہ رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

    بھارت کی ناپاک منصوبہ بندی،اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم،پاکستان بھی تیاروبیدار

    پاک بھارت سرحد پر جنگ کے خطرات،امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفرسے روک دیا

    بھارتی بیانیہ انتہائی خطرناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، مراد علی شاہ

    اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، میزائل کے مرکزی ایئر پورٹ پر جا گرا

  • چین فلسطینیوں  کے لیے سلامتی کونسل میں بول پڑا

    چین فلسطینیوں کے لیے سلامتی کونسل میں بول پڑا

    چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دے جبکہ اردن اور مصر نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

    کرم کشیدگی: اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن گاؤں خالی کرانے کا فیصلہ
    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض
    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    بلدیاتی الیکشن میں بار بار تاخیر پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری