Baaghi TV

Tag: سندھ حکومت

  • تنقید پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل، سندھ حکومت کو ’بچے جمورہ‘ قرار دے دیا

    تنقید پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل، سندھ حکومت کو ’بچے جمورہ‘ قرار دے دیا

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے ’بچے جمورے‘ ہمیشہ سے صرف تنقید ہی کرتے آئے ہیں، ان کے پاس نہ کچھ دکھانے کو ہے اور نہ بتانے کو۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید کے دن بھی سندھ حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید کا سہارا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خود گراؤنڈ میں جانا ضروری نہیں، کیونکہ پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزرا گراؤنڈ پر موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں۔ اس وقت اصل مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔ پنجاب میں صفائی کا عمل مسلسل جاری ہے جب کہ سندھ میں دو دن سے وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا منظر سے غائب ہیں۔

    میئر کراچی کی جانب سے شہر کی سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب سے اسپرے کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کراچی کو صاف کرنے کی بھی صلاحیت نہیں اور صرف تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جو میڈیا کو نظر آ رہا ہے وہی دکھا رہا ہے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، محاورہ ہے: محنت کر، حسد نہ کر۔”

    پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تعلیم کے لیے 110 ارب روپے مختص

    اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ

    مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

    مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

  • سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

    سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

    سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کے استقبال، اجرک و سندھی ٹوپی دینے اور تحائف پیش کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے میں بچوں کو مہمانوں کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ اس عمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری تقریبات میں اجرک، سندھی ٹوپی یا دیگر تحائف پیش کرنے کی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے، اور اس نئی پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ تعلیمی ادارے رسمی تقاریب کے بجائے تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔سندھ حکومت نے تمام اداروں کو ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کا پابند قرار دیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔

    سیالکوٹ: قحبہ خانہ پر چھاپہ، نائیکہ سمیت 11 گرفتار، اشتہاری فرار

    سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

  • سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا  اقدام

    سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اقدام

    پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس نئی سروس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، سفر کو محفوظ بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔سندھ حکومت کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس منصوبے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں کیا گیا، جب کہ سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اسے سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

    سئیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایک ایکس پر ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سروس نہ صرف خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرے گی بلکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس میں خواتین کے لیے خصوصی پنک ٹیکسیوں کے علاوہ عام شہریوں کے لیے نارمل ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی، جنہیں آسانی سے موبائل ایپ کے ذریعے طلب کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    بھارتی شہر میں خوفناک آگ، 14 افراد ہلاک

    پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    پہلگام ڈرامہ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی خفیہ دستاویزات لیک،مقصدپاکستان کو بدنام کرنا

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو خود قتل کیا،مبشر لقمان

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

  • کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کراچی میں مجموعی طور پر 172 ڈرائیورز کو گوفتار کرلیاگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق 172 گاڑیاں ضبط کرکے عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیا گیا جبکہ لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز گرفتار کئے گئے اور اس کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 172 ڈرائیور گرفتار کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق 3 دن کے دوران غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط، سی این جی کی 19 کٹس ضبط کی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 1099 جرمانے کے چالان کئے گئے اور اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    ٹریفک پولیس کی 16 سے 19 اپریل تک کی پیشرفت رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کردی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ڈمپر، لوڈر، کمرشل وہیکل کی اسپیڈ 30 مقرر ہے اور ہر صورت عمل کرایا جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے نہ دیا جائے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

    کراچی کی دونوں بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز پر 36 گھنٹوں سے کام بند ہے جبکہ اس بارے حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرانے کی جانب کوئی پیش ورفت نہیں ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور آصف سخی اور امان پراچہ نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز موجود ہیں اورٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے یہ کنٹینرزاٹھاے نہیں جارہےاور کنٹینرز کے ڈھیر لگ گئے۔صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن طارق گجرنے کہا کہ بندرگاہ پر ہیوی ٹریفک کی جانب سے مال نہ اٹھانے سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کا کام ٹھپ ہوگیا ہے،اندرون ملک اور کراچی سے یومیہ 10 ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے،سندھ حکومت بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کرنے کے لیے چھ ماہ وقت دے۔

    نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف سخی نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز پورٹس پر پڑے ہیں اور ان میں موجود مال خرابہ ہونے کا اندیشہ ہے،بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز سے کنٹینرز نہ اٹھنے کے سب یومیہ 150 ڈالر ڈیٹینشن لگتا ہے،ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز ٹرمینلز پر جمع ہونے کے سبب لاکھوں ڈالر کا ڈیٹینسشن دینا پڑے گا۔ کھانے پینے کی اشیاء سمیت ہزاروں کنٹینرز پورٹ پرپھنسے ہوئے ہیں،امپورٹر جرمانے کی رقم اپنے سامان میں جمع کردے گا جس کی وجہ سے ان اشیا کی قیمتیں مہنگی ہوجائیں گی۔

    سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

    برطرفی معطل، سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین بحال

    کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

    کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

  • سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید  احتجاج

    سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

    سندھ حکومت نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو %62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے، خشک سالی میں ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ سے زیادتی ہے۔

    جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے، ٹی پی لنک فوری طور پر بند کی جائے۔

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • سندھ  ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور روڈ سیفٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات دی گئی اور ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے ایم وی آئی سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں کمرشل گاڑیوں کے معائنے کے لیے 10 ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، کراچی میں دو ایم وی آئی سینٹرز پہلے سے ہی فعال ہیں، مزید سینٹرز پر کام کو جلد از مکمل کیا جائے۔ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر ای وی آئی سینٹرز کے قیام سے گاڑیوں کی شہر میں داخل ہونے سے قبل فٹنس کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ کراچی میں تین مزید اور سندھ کے باقی اضلاع میں 5 ایم وی آئی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے ابتدائی مرحلے میں 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کروانے کے لے بھی ضروری اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید، محفوظ اور عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، جون میں 34 نئی الیکٹرک بسیں اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچیں گی، جبکہ مزید 100 بسیں بھی جون ہی میں پہنچ جائیں گی۔اجلاس میں اسیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پی ڈی صہیب شفیق اور دیگر موجود تھے۔

    لاہور قلندرز کا کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف، کراچی مشکلات کا شکار

    لاہور قلندرز کا کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف، کراچی مشکلات کا شکار

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس رقم سے ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • سندھ حکومت کا  نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز  کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات میں 3 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنزشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کی انڈس اور حیدرآباد کی اسرااورجی سی یونیورسٹی میں نوجوانوں کیلئے سیشنز کا انعقاد کردیا گیا ہے، جبکہ سر سید یونیورسٹی اور یو آئی ٹی یونیورسٹی میں آج پیر اور کل بروز منگل کو سیشنز منعقد ہونگے، اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں مھران یونیورسٹی، جناح یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی،گرین وچ اور جامعہ کراچی میں سیشن کا انعقاد شروع کیا جارہا ہے.محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو محکمہ کھیل کی جانب سے بزنس ماڈل بنانے، کاروبار کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جارہی ہے،سیشنز میں انٹرپرینیورشپ ٹریننگ اور ماہرین کے پینلز ڈسکشن کے علاوہ کامیاب نوجوانوں کی اسٹوریز کو بھی جگہ دی گئی ہے،تاکہ نوجوانوں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کی جاسکی.

    محکمہ کھیل امور نوجوانان سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دو ڈویژن کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات میں 3 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ نوجوانوں کو بزنس ماڈل بنانے، کاروبار شروع کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جاسکی. ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی طرف سے قائم کردہ کامیاب کاروبار ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کرداد ادا کرتے ہیں، محکمہ کھیل و امور نوجوانان ، نوجوانوں کو بزنس پلاننگ، مارکیٹنگ، فنانس اور مینجمنٹ جیسے موضوعات پر سیشنز دے رہا ہے.

    گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ، الیکٹرک وہیکلز پر بھی لاگو

    کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

    ماموں سمیت قریبی عزیز کی زیادتی، 16 سالہ لڑکی کی خودکشی

    وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  • سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    سندھ حکومت کا زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

    سندھ حکومت کی جانب سے زائد کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے، جس کے تحت مسافروں کو اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 600 روپے واپس کرائے جا چکے ہیں۔

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ حکام نے مختلف کارروائیوں میں 5,294 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 3,979 گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عید کے دوران بھی کرایوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مہم جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    مسافروں کو زائد کرایوں سے نجات دلانے کے لیے موثرحکمت عملی اپنائی گئی ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو بس اڈوں اور شاہراہوں پر چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی زائد کرایہ وصول کرتا ہے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے۔

    پاکستانی سات افراد کی جعلی اسکواش کھلاڑی بن کر نیوزی لینڈ کے ویزے کی کوشش

    پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل

  • سندھ،اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے  گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد

    سندھ،اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈووکیٹ جنرل جواد ڈیرو، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ بتائیں آپ لوگ اس سے اسکیم سے کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مقف دیا کہ درخواستگزار رکن سندھ اسمبلی ہے۔ درخواست گزار نے اسمبلی میں بھی مخالفت کی تھی، لیکن اس کے باوجود گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ لیکن یہ معاملہ اسمبلی میں کیسے گیا ہوگا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہاں درخواست پر تو کوئی بل یا ایکٹ نظر نہیں آرہا۔

    وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے گاڑیوں کی خریداری کیخلاف قرار داد پیش کی تھی۔ بحیثیت شہری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی جائیں گی تو میں بھی متاثر ہوں گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے متاثر ہو سکتے ہیں۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ بجٹ اور پیسہ سندھ حکومت کا ہی خرچ ہوگا۔ لگژری گاڑیوں کے بجائے 1000 سی سی کی گاڑیاں خریدی جائیں۔عدالت نے درخواستگزار سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو گاڑیوں کی سی سی پر مسئلہ ہے۔ عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کونسے رولز اور پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وکیل نے موقف دیا کہ بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کون سے حقوق متاثر ہوئے آپ کے۔ کونسے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ مجھے وقت دے دیں میں رولز اور پالیسی کی خلاف ورزی سے متعلق تفصیلات دے دوں گا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ وقت نہیں دے سکتے، پہلے ہی کیس زیر التوا ہے۔ عوامی مفادات کو سیاسی مفادات نہ بنایا جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے دلائل میں کہا کہ یہ صرف پبلسٹی کے لیے کر رہے ہیں۔ یہ لگژری گاڑیاں نہیں بلکہ ضرورت ہیں۔ درخواست کو مسترد کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری غیر ضروری نہیں، نہ ہی گاڑیوں کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس بہت اہم ذمے داریاں ہوتی ہیں۔ گاڑیوں کی خریداری ضروری ہے تاکہ افسران ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے آخری بار خریداری 2010 اور 2012 میں ہوئی تھی۔ سوزوکی کلٹس کی اوسط عمر 6 سال یا ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر ہے۔ بیشتر گاڑیاں اپنی میعاد پوری کر چکی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق و دیگر کی درخواست مسترد کردی۔

    پاکستان سمیت دنیا میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بجلی قیمت میں کمی، جلد ہی وزیر اعظم اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

    پاکستان کا میانمار ،تھائی لینڈ زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

    عیدالفطر سے قبل پٹرول سستا،نوٹیفکیشن آگیا