Baaghi TV

Tag: سندھ ہائی کورٹ

  • ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی قانون میں کوئی جگہ نہیں،وفاقی آئینی عدالت

    ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی قانون میں کوئی جگہ نہیں،وفاقی آئینی عدالت

    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ عدالتیں ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی بنیاد پر قانون کی جگہ کوئی اور معیار لاگو نہیں کر سکتیں۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ججز کو جذبات نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے عدالتیں ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی بنیاد پر قانون کی جگہ کوئی اور معیار لاگو نہیں کر سکتیں،عدالتی فیصلوں کی بنیاد ذاتی عقائد یا سیاسی حقائق نہیں بن سکتے عد التی ساکھ جذباتی فیصلوں میں نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔

    عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت ایک طالبعلم کو اسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی عدالت نے واضح کیا کہ قانون، ضابطے یا ریگولیشن میں اسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان کی اجازت موجود نہیں، اس لیے ہائی کورٹس ہمدردی، مساوات یا ذاتی احساسات کی بنیاد پر ایسے احکامات جاری نہیں کر سکتیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ججز کو بلا خوف و امتیاز قانون کے مطابق انصاف کرنا ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان افراد نہیں بلکہ آئین کے تحت چلنے والی ریاست ہے ججز نجی افراد نہیں بلکہ غیرجانبدار منصف ہوتے ہیں ۔ ہمدردی کو قانونی ذمہ داری پر ترجیح دینا عدالتی منصب سے انحراف کے مترادف ہے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹس خود آئین کی تخلیق ہیں پاکستان کا آئینی سفر ہمیشہ قانون کے دائرے میں طے ہوا ہے، جہاں ذاتی نیک نیتی یا بے لگام اختیار آئینی نظام کا حصہ نہیں، ہائی کورٹس آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت محدود دائرہ اختیار رکھتی ہیں وہ صرف وہی اختیار استعمال کر سکتی ہیں جو آئین یا قانون میں دیا گیا ہو عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی عدالتی فورم کو آئینی حدود سے تجاوز کا اختیار حاصل نہیں۔

    واضح رہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایک طالبعلم گردے کی پیوندکاری کے باعث سالانہ امتحان میں شریک نہ ہو سکے تھے طبی وجوہات کی بنا پر وہ سپلیمنٹری امتحان بھی مس کر گئے طالبعلم نے اس سلسلے میں وائس چانسلر کو 2 درخواستیں دی تھیں، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

    بعد ازاں طالبعلم نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں انہیں اسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی، تاہم وفاقی آئینی عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے احکامات قانون اور آئین کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

    یہ اہم فیصلہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے کی صورت میں جاری کیا۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی روکنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی روکنے کا حکم

    نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔

    عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق ہی نہیں تھا۔ نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا۔

    وکیل نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو کے الیکٹرک کو بھاری نقصان ہوگا اور ممکنہ طور پر آپریشن بند کرنا پڑ سکتا ہے۔کے الیکٹرک کے وکیل کے مطابق، نیپرا نے نظرِ ثانی کے دوران درخواست گزار کو نوٹس تک جاری نہیں کیا، جبکہ کمپنی نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

    ایف بی آر کی انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترمیم کی تجویز، الیکٹرانک فائلنگ لازمی قرار

    اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان

  • کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب

    کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چنگچی رکشوں سے ٹریفک نظام میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، تاہم مکمل پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ مخصوص مقامات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اعتراضات کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے پہلے 11 اور پھر 20 روٹس پر چنگچی رکشے بند کر دیے، جبکہ متاثرہ فریق سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق شہر بھر میں 60 ہزار کے قریب چنگچی رکشے چلتے ہیں اور اس پابندی سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رکشوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے تاکہ چنگچی رکشہ ڈرائیورز کا معاشی بوجھ کم ہو سکے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد حکام کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پابندی سے متعلق مکمل پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

    پنجاب، بارشوں سے24 گھنٹوں میں 28 اموات، دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ

    تربیلا ڈیم کے اسپل وے دوبارہ کھلیں گے،الرٹ جاری

    خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 20 جولائی کو طلب، 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوں گے

  • سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل صفائی عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ معاملہ 2019 کا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر 2024 میں درج کی گئی۔انکا کہنا تھا کہ جن دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا، الزام کے تحت وہ مقدمے میں نہیں ہونے چاہیے۔ ملزم کی جانب سے دستاویزات میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی۔

    انھوں نے کہا استغاثہ کے مطابق بچیوں کے نام تبدیل کیے گئے۔ عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ٹرسٹ کے پاس بچوں کے اصل نام سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ہیں۔جسٹس امجد علی سہتو نے کہا ایف آئی آر کے مطابق امریکی قونصل خانے نے شکایت کی تھی۔وکیل صفائی نے کہا جب بچے ملک سے باہر ہی نہیں گئے تو ٹریفکنگ کے الزام کیسے عائد کیے گئی ۔ وکیل صفائی نے کہا ملزم ایک سال سے جیل میں ہے۔کیس کے تفتیشی افسر نے کہا قونصل خانے میں دستاویزات میں بچوں کو لاوارث قرار دیا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا امریکی حکومت نے شکایت کی کہ چند برسوں میں بہت سے بچوں کو منتقل کیا گیا۔

    عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

  • آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ نے آئینی عدالتوں کخلاف درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئینی عدالتوں کخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ آئینی بینچز کا قیام ہوگیا ہے، درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست میں وکیل بیرسٹر علی طاہر کہاں ہیں درخواستگزار نے کہا کہ وہ شہر سے باہر ہیں، پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا وکالت نامہ درخواست میں ہی درخواستگزار نے کہا کہ میں پٹیشنر ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست میں ایک پٹیشنر ہیں۔ آپ سب کی طرف سے درخواست کیسے واپس لے سکتے ہیں۔ اس طرح درخواست واپس نہیں لی جاسکتی۔ بیرسٹر علی طاہر تمام درخواست گزاروں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی بیرسٹر علی طاہر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

    کراچی: سندھ کابینہ کی 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری

  • پیٹرولیم کمپنی کا ملازم پاکستانی شہری شام میں لاپتا

    پیٹرولیم کمپنی کا ملازم پاکستانی شہری شام میں لاپتا

    پیٹرولیم کمپنی کا ملازم پاکستانی شہری شام میں خانہ جنگی کے دوران لاپتا جبکہ ان کے بیوی اور 2 بچے محصور ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شام میں محصور پاکستانی فیملی کی وطن واپسی کی درخواست پر 27 جنوری تک فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں شام میں محصور پاکستانی فیملی کی وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔وزارت خارجہ، شام میں پاکستانی سفارتخانے و دیگر کی جانب سے جواب جمع نہیں کروائے گئے۔وکیل نے درخواست گزار کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حالات تبدیل ہوچکے ہیں، محصور فیملی سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ میری بہو اور اس کے دو بچے شام میں محصور ہیں، میرا بیٹا محمد کامران پیٹرولیم کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، شام میں خانہ جنگی کے بعد بیٹا لاپتا ہے، بہو اور بچے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔انہوں نے کہا کہ شام میں پاکستانی سفارت خانہ کوئی مدد نہیں کر رہا ہے وزیر اعظم دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں، شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں۔

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  • عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف  مل گیا

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

    سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت کے دور ان عدالت نے ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔عارف علوی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ عارف علوی سابق صدر ہیں انہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گی ان پر اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے ہیں تو عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 12 دسمبر تک سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

  • نازیبا وڈیو کیس: ملزمان  کےوارنٹ گرفتاری جاری

    نازیبا وڈیو کیس: ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے نوجوان لڑکی کو نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کے مقدمے میں 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    ہائیکورٹ میں نوجوان لڑکی کو نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل سعید الزماں ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ الفلاح پولیس نے ایک سال پہلا مقدمہ درج کیا لیکن کارروائی نہیں کی۔ ملزم تابش نے مدعیہ کو بیلک میل کرکے 2 گھر بھی ہتھیا لیے۔ ملزم نے نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک سال پہلے وائرل کی تھی۔عدالت نے ملزم تابش، خالد خوشابہ اور عبد الحمید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

    مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ طلب

  • جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کر دی

    جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کر دی

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی –

    باغی ٹی وی:جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہو گی ، آئینی بینچز کے لیے جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں-

    ذرائع کے مطابق آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا ،آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کے حق میں گیارہ ووٹ آئے ،جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اختلافی رائے دی ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دی، اجلاس کے دو ممبران عمر ایوب اور شبلی فراز شریک نہیں ہوئے،اجلاس میں دونوں ممبران کا تقریباً دو گھنٹے تک انتظار کیا گیا-

  • افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

    افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ نے نگران دور حکومت میں سندھ سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف درخواست پردرخواستگزاراور وکیل درخواست گزار کو طلبی کا نوٹس جاری کرئے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نگران دور حکومت میں سندھ سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواستگزاراور وکیل غیر حاضر رہے ۔عدالت نے درخواستگزار اور وکیل درخواست گزار کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔درخواست شیما کرمانی اور دیگر نے افغان باشندوں کی بے دخلی کیخلاف دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت حکومت سندھ سے پوچھ سکتی ہے کہ افغان شہریوں کی بیدخلی کیلیے کیا میکنزم بنایا گیا ہے۔ سندھ حکومت نگران ہے وہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔ افغان مہاجرین کو سننے کا حق دینا چاہئے، سندھ ہائیکورٹ حکم نامہ جاری کرسکتی ہے۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ