Baaghi TV

Tag: سندھ

  • جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی جانب سے سندھ کے پانی پر ڈاکے اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں باب الاسلام کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی، سندھو دریا پر ارسا اکارڈ میں تبدیلی کرکے کینال بنانے کی سازش اور سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھو دریاء پر سندھ کا حق ہے کوئی بھی ڈیم یا کینال سندھ کی اجازت کے بغیر نہیں بن سکتے اس سلسلے میں جید علماء کرام کی کالاباغ ڈیم کے خلاف فتویٰ موجود ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے 16 نومبر کو کراچی میں سندھ کے پانی پر ڈاکے اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں جے یو آئی کی ایک کمیٹی جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے، صوبائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالاباغ ڈیم سمیت سندھو دریا پر کینال بنانے کے خلاف ایک جید علماء کی جانب سے غور کے بعد فتویٰ جاری کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28 نومبر کو سکھر میں ہونے والی باب الاسلام کانفرنس ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دی گی، اس سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں صوبائی رہنما 10نومبر کو قمبر شہداد کوٹ، 13 نومبر کو شکارپور، 14 نومبر کو خیرپور میرس، 17 نومبر کو کندھکوٹ، 18 نومبر کو سکھر، 19 نومبر کو گھوٹکی، 20 نومبر کو جیکب آباد اور 21 نومبر کو لاڑکانہ اضلاع کا تفصیلی دورے کریں گے، اجلاس میں سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا میر محمد میرک، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مولانا عبدالمالک ٹالپر، ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، مولانا محمد اسحاق لغاری، مولانا محمد غیاث، محمد سلیم سندھی، حاجی محمد رفیق سومرو اور مولانا عبد الحمید مہر نے بھی شرکت کی۔

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

  • سندھ کا پانی کسی صورت  چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

    سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

    پیر صاحب پگارا نے کہاہے کہ ارسا ایکٹ میں ترامیم اور دریائے سندھ سے مزید6کینال نکالنے اور سندھ کا پانی کسی صورت میں چوری کرنے نہیں دیں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر صاحب پگارا نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت کراچی کے پینے کا پانی کم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، اور میں سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ بچا مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا ، جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد جی ڈی اے کی تنظیم سازی ڈویژن ، ضلعی اور مرکزی سطح پر کی جائے گی ، اجلاس میں شرکا نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو وفاق کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا اور دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ، اجلاس میں شرکا نے حقیقی جمہوریت قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات جعلی اور فارم 47 کے تحت تھے جن کو مسترد کرتے ہیں ، جی ڈی اے کے اجلاس میں جعلی اسیمبلی کے وسیلی پاس کی گئی 26 آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ، اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی ، محمد علی درانی ، سید مظفر حسین شاھ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم ، غلام مرتضی جتوئی ، سید زین شاھ ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، سید راشد شاھ ، سردار عبدالرحیم ، ایاز لطیف پلیجو ، سائرہ بانو ، حسنین مرزا اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے مزید کہا کہ ملکی جمہوری سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رہے گے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے حاصلات کے لیے عوام کو جاگنا ہوگا اور جی ڈی اے سندھ کے عوامی مسائل کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے ، اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور صحافیوں سے ہونیوالے زیادتیوں کی مذمت کی گئی اس موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد علی درانی نے اجلاس کے شرکا کو وفاق میں ہونیوالے سیاست سے آگاہی دی۔

    عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

    وزیراعلی سندھ کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

  • عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

    عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

    پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں سندھ بھر باالخصوص کراچی کے عوام پی پی پی کو فتح سے ہمکنار کریں گے، عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کراچی ڈویژن کے ضلعی صدرو جنرل سیکریٹریز اور بلدیاتی امیدواروں کے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شریک پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرو نے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کاونسلرز کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ڈویژن کی ہر یوسی اور وارڈ میں الیکشن سیل بنائے جائیں گے اور بھرپور ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلائی جائے گی، جس کے دوران ہر یوسی میں انتخابی جلسے ہوں گے جس سے پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وقار مہدی نے کہا کہ کراچی شہر کے دیرینہ مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو کراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں صوبائی حکومت کے 200 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی کی جانب سے بھی ہر یوسی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ٹان چیئرمینز بھی عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی عوام کے واحد حقیقی ویژنری لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شیدائیوں کا شہر ہے۔ اجلاس میں جاوید ناگوری، راجہ رزاق، سردار خان، اقبال ساند، عابد ستی، جانی میمن، حبیب جدون، تیمور سیال، امداد جوکھیو، شہزاد مجید، ریاض بلوچ، جمیل ضیا، شرجیل رضوانی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار موجود تھے۔

    وزیراعلی سندھ کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    علی خورشیدی کا کراچی میں پانی کی قلت پر اظہار تشویش

  • 26 ویں ترمیم کے بعد سب جوابدہ ،کوئی بھی مقدس گائے نہیں رہا.شرجیل میمن

    26 ویں ترمیم کے بعد سب جوابدہ ،کوئی بھی مقدس گائے نہیں رہا.شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں تین چار اہم اشو ہیں، ملک میں نیا نظام لاگو ہو چکا ہے، ماضی کا طریقہ کار کے تحت جج صاحبان خود جج مقرر کرتے تھے،بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں ترمیم کے لیے بہت محنت کی.

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں اب ہر شخص احتساب کے زمرے میں آئے گا، پارلیمنٹ کا کردار اہم ہوگیا ہے، ماضی میں چند ججوں نے جوڈیشل ایکٹوزم کے تحت من مانیاں کیں،افتخار چوہدری ثاقب نثار جیسے ججز من پسند فیصلے کرتے رہے، چھبیسویں آئینی ترمیم سے ہم سب کے لیے اچھا ہوگا، اب انصاف کے لیے بیس پچیس سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اب ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت فیصلے کر سکتے ہیں،چھبیسویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مساوی حقوق ملیں گے ، سندھ ہائی کورٹ کے سینیئر جج احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں نہیں لیا گیا، بہت سارے جونیئرز کو سپریم کورٹ میں لیا گیا تھا، تب سارے وکلاء ججز خاموش کیوں تھے، ہم تمام ججز کا احترام کرتے ہیں، انصاف سب کے لیے ہونا چاہیئے،پارلیمان آئین و قانون بناتی ہے، اس کے کردار کو برقرار رکھا گیا ہے، ہمارے پاس بین الاقوامی شہرت کے حامل ججز ہیں،بدقسمتی سے افتخار چوہدری کے بعد ماحول خراب ہوا، دنیا بھر میں کہیں بھی ججز نہ ججز کی تقرریاں کرتے ہیں، نہ ان کو ہٹاتے ہیں،پاکستان جیسے قانونی نظام والے معاشروں میں حکومتیں ہی سلیکشن یا پھر مشاورت ججز کی تقرریاں سے کرتی ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں حکومت نے صرف ججز کی تقرریوں میں اپنا حصہ ڈالنے والا اپنا اختیار واپس لیا ہے، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، امریکہ اور جنوبی افریقہ میں، ججز کی تقرریاں حکومت کی طرف سے عدلیہ کے مشورے سے کی جاتی ہے، 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد سب کا احتساب ہو گا، کوئی مقدس گائے نہیں رہا،26 ویں آئینی ترمیم جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا حالانکہ نمبرز پورے تھے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر جماعت کو ساتھ لے کر چلیں گے.

    اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • سندھ  میں  قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

    سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

    خیر پور:پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہو-1 کنویں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق لسٹڈ کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہو ون کنویں کے ساون ساؤتھ بلاک لوئر گورو بی ریزروائر ریت سے گیس کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

    او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ کنویں کو 18 اگست 2024 کو کھودا گیا تھا اور اسے کامیابی کے ساتھ 12،675 فٹ ایم ڈی کی گہرائی تک کھود دیا گیا ہے اس کنویں سے 4100 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی جی) کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (ڈبلیو ایچ ایف پی) پر تقریبا 10 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

    کمپنی نے بتایا کہ تازہ ترین دریافت نے ساون ساؤتھ بلاک میں مزید کھوج کے کام کو کم کردیا ہےمذکورہ دریافت سے مقامی وسائل سے ملک میں توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی بنیاد میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    چین 2050 میں رہ رہا ہے،خریداری پر پام پیمنٹ ٹیکنالوجی کا ا ستعمال

    جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل (20 فیصد ورکنگ انٹرسٹ)، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی ایل)، آپریٹر (75 فیصد)، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) (2.5 فیصد) اور سندھ انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (ایس ای ایچ ایل) (2.5 فیصد) شامل ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو-1 کے کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر دریافت کیے تھے،او جی ڈی سی ایل نے بتایا تھا کہ کنویں کو 15 جون 2024 کو کھودا گیا تھا اور اسے کامیابی کے ساتھ 12،442 فٹ کی گہرائی تک کھود دیا گیا ہےاس کنویں کا کامیاب تجربہ 4000 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی جی) کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (ڈبلیو ایچ ایف پی) پر تقریبا 10 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی رفتار سے کیا گیا۔

    اسرائیل کا حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں فیصلہ کن منصوبہ تیار

    دریں اثنا او جی ڈی سی ایل اور سی این پی سی چوانگنگ ڈرلنگ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جو عوامی جمہوریہ چین میں ڈرلنگ اور اپ سٹریم آئل فیلڈ سروسز میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاکہ پاکستان میں شیل اور گیس کے امکانات تلاش کیے جاسکیں۔

  • ڈی آئی جی سکھراور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سےہٹادیا گیا

    ڈی آئی جی سکھراور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سےہٹادیا گیا

    کراچی: ڈی آئی جی سکھرپیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع کے باعث حکومت سندھ نے دونوں افسران کو عہدوں سےہٹادیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب کے سپرد کیا گیا ہے،جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپورسمیع اللہ کےسپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پیرمحمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پرڈاکوؤں سےرابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیرمحمد شاہ پر الزامات عائد کیے تھے، الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیرقیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہےکمیٹی میں ڈی آئی جی عامرفاروقی اور ڈی آئی جی تنویرعالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائےگی۔

  • سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولر، سیکریٹری اور آڈٹ افسر بننے کے لیے آئی بی اے کراچی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کی تقرری کے لیے ٹیسٹ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے یہ ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کے تحت لیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے وزیرِ اعلی سندھ کو سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر 2023 کو سندھ میں تعلیمی بورڈز میں مذکورہ بالا عہدوں پر تقرری کے حوالے سے ایک سمری وزیرِ اعلی کو بھیجی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی نے چیئرمین، سیکریٹری، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور آڈٹ افسر کی خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے تلاش کمیٹی کے ذریعے اشتہار کی اشاعت اور اس کے بعد انتخاب کی اجازت دی تھی۔جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے چیئرمین، سیکریٹری، امتحانات کے کنٹرولر اور آڈٹ افسر کی خالی اسامیوں کا اشتہار دیا تھا لیکن ان عہدوں پر تقرری کے عمل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے HCA 47/2024 میں حکمِ امتناع کو خارج کر دیا ہے اور محکمہ بورڈز و جامعات کو تلاش کمیٹی کے ذریعے تقرری کے عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت دی ہے۔محکمہ بورڈز و جامعات تلاش کمیٹی ایکٹ 2022 کے تحت آئی بی اے کراچی اور تلاش کمیٹی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے مسابقتی عمل کے ذریعے مذکورہ بالا افسران کی جلد تقرریوں کے عمل کو مثر طریقے سے شروع کرے گا۔چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بتایاکہ 2 سو سے زیادہ امیدوار ہونے کے باعث آئی بی اے کراچی سے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صرف کامیاب امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے بلایا جا سکے۔

    جے یو آئی کے لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

  • بینظیر بھٹو کے مخالفین بھی قابلت کو مانتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    بینظیر بھٹو کے مخالفین بھی قابلت کو مانتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےشہدائے کارساز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا 18 اکتوبر 2007 کو پاکستان کی عوام نے شاندار استقبال کیا، لوگوں کی واحد امید محترمہ بینظیر بھٹو تھی، کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک کا سفر 10 تا 11 گھنٹوں میں ہوا تھا، جب پہلا دھماکہ ہوا تو ہم نے سمجھا کہ ٹرانسفارمر پھٹا ہے بعد میں دوسرا شدید دھماکہ ہوا،جہاں سے آواز آئی وہاں دیکھا تو کافی ہمارے جیالے جانثار شہید ہوگئے تھے، محترمہ بینظیر بھٹو تھوڑی دیر پہلے ہی مزار قائد پر تقریر کو فائنلائیز کرنے نیچے گئی تھیں، کافی ہمارے کارکنان شہید اور زخمی ہوئے، بہادر ہیں ہمارے جیالے جنہوں نے دھماکوں کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو کی حفاظت کی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جان کو خطرہ ہونے کے باوجود وہ پاکستان آئیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مخالفین بھی قابلت کو مانتے ہیں اور بھادری کو سلام پیش کرتے ہیں ،آج 17 سال ہوگئے ہیں اور ہم ہر سال شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے شہدائے کارساز آتے ہیں،عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ آج چیئرمین بلاول بھٹو قیادت حیدرآباد میں یادگار شہیدا کی یاد میں جلسہ میں شریک ہوں،

    کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی،شرجیل میمن

    بلاول بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،فریال تالپور

    کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

    میرپورخاص: سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، ریلی اور شمعیں روشن

    پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

  • کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی،شرجیل میمن

    کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ 2007 کا وہ دن تھا جب ہمت اور امید کی علامت شہید بی بی برسوں کی جلاوطنی کے بعد اپنے پیارے وطن واپس آئیں،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی واپسی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے امید کی کرن تھی، کارساز پر پیپلز پارٹی کے 180 جیالوں نے اپنی قائد کی حفاظت کے لیے خود کو قربان کر دیا، کارساز کے شہداء نے پاکستان کے جمہوری مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود شہید بی بی جمہوریت کی بحالی، پسماندہ افراد کا ہاتھ تھامنے کے لیے اپنے مشن پر ثابت قدم رہی،پیپلز پارٹی عوام کی آواز کا نام ہے، کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی، کارساز جیسے حملوں کے باوجود ہمارے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے گئے، کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے خوشحال، پرامن اور جمہوری پاکستان کے وژن کے لئے قربانی دی، حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مستحکم جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے،

    بلاول بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،فریال تالپور

    کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

    میرپورخاص: سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، ریلی اور شمعیں روشن

    پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

  • شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

    شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی کانفرنس ہونے جارہی ہے، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چند روز قبل کراچی میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، ایک جماعت کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا، مذہبی جماعتوں نے بھی مارچ کا اعلان کیا،کسی بھی قسم کے تصادم کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کو نافذ کیا گیا تھا، جن تنظیموں نے احتجاج کیا انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی،مذہبی تنظیموں کے لوگ بھی سڑکوں پر آئے ہوئے تھے، انہوں نے نہ صرف مظاہرے کئے بلکہ پولیس پر حملے بھی کئے، پولیس موبائل نظر آتش کی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے تشدد کی راہ اختیار کی، حکومت سندھ نے گرفتاریاں کی ہیں،حکومت سندھ کا مقصد یہ تھا کہ کوئی تصادم، لڑائی جھگڑا نہ ہو، جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور منفی پیغام جائے،جنہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ان پر خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، جنہوں نے پولیس موبائل جلائی، سرکاری املاک کونقصان پہنچایا ان پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ پرامن رہیں، ملک اور صوبے کو آگے لے کر جائیں،حکومت دفعہ 144 سوچ سمجھ کر اور بہت سے پہلوئوں کو نظر میں رکھ کر نافذ کرتی ہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، سب کافرض ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اسکو ہاتھ میں نہ لیں،

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟

    ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

    "شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

    اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

    پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

    پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے