Baaghi TV

Tag: سندھ

  • سابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

    سابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

    شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا ہے.

    غلام مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ نوین مرتضٰی جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، گھر میں صرف عورتیں اور بچے تھے اور انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی،نوین مرتضٰی جتوئی نے دعویٰ کیا کہ انہیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے،

    جی ڈی اے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا ہ،مورو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور کراچی پولیس کی بیس سے زیادہ پولیس موبائلوں میں سوار دو سو کے قریب پولیس نفری نے جتوئی ہاؤس کا گھیراؤ کیا،گھر کی تلاشی لی،سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایماء پر سب کچھ ہو رہا ہے مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے،پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کی جانب سے پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور الماریوں سے سامان نکال کر پھینک دیا گیا، گھر میں صرف عورتیں موجود تھیں، پولیس کو بتایا بھی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی.

    مسز مرتضی جتوئی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاست جرم بنادیا گیا ہے، ہمارے گھر چھاپہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،محمد عدیل بھٹہ

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

  • غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ  تعینات

    غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

    کراچی: غلام نبی میمن کو دوسری مرتبہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غلام نبی میمن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،اس سےقبل راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ کےفرائض انجام دے رہے تھے، غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 21 کےافسر ہیں، وہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں-

    پہلی مرتبہ جون 2022 میں غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد اگست 2023 میں انہیں ہٹا کر راجہ رفعت مختار کو آئی سندھ تعینات کیا گیا اور اب ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے،غلام نبی میمن اس وقت کامرس ڈویژن کے ماتحت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،غلام نبی میمن کا سول سروس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت تبادلہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہم جنرل پر9 ،لیڈیزپر تین ،ٹیکنوکریٹ پر تین امیدوار کھڑے کررہے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے، سینیٹ کے سیکریٹ ووٹ ہوتے ہیں، کوئی بھی رکن خفیہ ووٹ پارٹی کے خلاف دے سکتا ہے، بجٹ ہو یا اوپن ووٹ میں تو کوئی پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا،آج جنرل ، ٹیکنوکریٹ ، خواتین اور اقلیت پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، پارٹی قیادت پیر کو ٹکٹیں جاری کرے گی،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ووٹ پر خلاف نہیں جاسکتے،اسپیکر ، صدر پاکستان اور سینیٹ میں پابندی نہیں ہوتی ہے، 12 میں سے 12 نشستیں ملنے کی خواہش ہے،خواتین ، ٹیکنوکریٹ اور اقلیت میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں،ہم نے کئی افسران کو تبدیل کرنا ہے ، جہاں جہاں بہتر افسر مل جاتا ہے، ان کو تبدیل کریں گے ،وزیر داخلہ کے تجویز پر تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں، امن وامان کی صورتحال جلد بہتر ہوگی.

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام جاری کردیے ہیں،سندھ سے جنرل نشستوں پر کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجر اور دوست علی جاسیر امیدوار ہیں،ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر بیرسٹر ضمیر گھمرو اور سرمد علی امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی امیدوار ہوں گی،اقلیتی نشست پر سندھ سے پونجو بھیل امیدوار ہوں گے، بلوچستان سے پی پی کے امیدواروں میں ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اسی طرح جان محمد بلیدی پی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، دیگر دو امیدواروں میں میر چنگیز خان جمالی اور سردار عمر گورگیج شامل ہوں گے،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلال مندوخیل امیدوار ہوں گے، صوبے سے خواتین امیدواروں میں عشرت بروہی اور کرن بلوچ کے نام شامل ہیں، خیبرپختونخوا سے روبینہ خالد پی پی کی امیدوار ہوں گی جبکہ پنجاب سے فائزہ احمد ملک سینیٹ کی امیدوار ہوں گی، اسلام آباد سے رانا محمود الحسن پی پی پی کے امیدوار ہوں گے

  • سندھ حکومت  کا احتجاج،وزیراعظم نے چیئرمین ارسا   کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

    سندھ حکومت کا احتجاج،وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

    نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا عمل روک دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری کے احکامات واپس لے لیے

    وزیراعظم نےگزشتہ روز گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا

    قبل وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے،وزیر آبپاشی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مؤقف تھا کہ سی سی آئی میں طے ہو چکا کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن بنیاد پر صوبوں کے ممبر سے ہوگی جس پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے مؤقف کو مان لیا ہے۔

    سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا تھامراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف تعیناتی بلکہ جس شخص کو تعینات کیا گیا اس پر بھی اعتراض ہے، ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو، نگران حکومت نے آرڈیننس سے ترمیم کردی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا

    وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتحاد نہیں ہے سپورٹ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی پاکستان مسلم لیگ ن کو سپورٹ ہے ، اتحاد نہیں اور سپورٹ بلکل ان کیساتھ رہے گی لیکن کچھ باتوں پر ہمارا مؤقف بہت واضح ہے

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

  • رمضان پیکج: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی فی خاندان 5000 روپے نقد دینے کی منظوری

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا،سندھ کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کوکنٹرول کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کم آمدنی والے 4.5 ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    اجلاس میں بتایا گیا کہ مینیمم ویج کا مقصد جن کی ماہانہ آمدن 34000 روپے ہیں، ماہانہ 32000 روپے کمانے والے خاندان صوبے کی آبادی کا 60 فیصد بنتا ہے، ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دیے جائیں گے، اگر 3.5 ملین خاندان کو 5000 روپے دیے جائیں گے تو حکومت پر 22.5 بلین روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے۔

    اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت دی کہ خیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کراچی میں آج ہی سے کریک ڈائوں شروع کیا جائے اور صوبے کے باقی ڈویژنوں میں بھی کمشنرز متعلقہ اضلاع میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔

    9 مارچ سے بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پیشگوئی

    دوران اجلاس کمشنر کراچی نے کہا کہ ہم نے اشیائے خردونوش کی پرائس نوٹیفائے کر دی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ اشیاء کی نوٹیفائیڈ قیمتوں کو مارکیٹ میں یقینی بنائے، میں خود بھی اچانک پرائس چیک کرنے کے لیے نکلوں گا،محکمہ زکوٰ ۃ سندھ 110000 غریب خاندانوں کو 14000 روپے ادا کرے گی، صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوراں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے، رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھے۔

    یمن حوثیوں کا مغربی ملک کے ایک جہاز پر میزائل حملے،2 افراد ہلاک 6 …

  • صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

    صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

    صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہیں، آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات جمع ہو چکے ہیں ایک شہری شمیم احمد نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں

    شہری شمیم احمد نے سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے، شہری نے اس موقع پر کہا کہ "میں اسٹیل مل کا ریٹائرڈ ملازم ہوں” سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے صدارتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے شہری شمیم احمد سے سوال کیا کہ آپ کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا طریقہ کار نہیں معلوم؟ شہری نے جواب دیا کہ نہ میں کسی کو جانتا ہوں نہ مجھے کوئی جانتا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہری سے سوال کیا کہ آپ کو قانون کا علم نہیں،شہری شمیم احمد نے کہا کہ مجھے سب معلوم ہے لیکن میں ایک آزاد شہری کے طور پر آیا ہوں،

    صحافی نے سوال کیا کہ آزاد امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی کا کیا فیصلہ ہوگا؟چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کرنے تھے کرلیے، مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، 2 مارچ کو کاغذات نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے،الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے،صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

  • ہم جلد اسٹریٹ کرمنلز اور کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    ہم جلد اسٹریٹ کرمنلز اور کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج اپنے شہید قائدیں کی حاضری دینے آیا ہوں،

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں، سندھ کی عوام نے جو پیپلز پارٹی اور مجھے عزت دی ہے میری کوشش ہوگی ان کی امیدوں کی تکمیل کروں، ہمارے خلاف وہ تیظیمیں احتجاج کر رہی ہیں جن کو پولنگ ایجنٹ بھی نہیں مل رہے تھے، آج میں نے امن امان سے متعلق اہم اجلاس کیا ہے، ہم جلد اسٹریٹ کرمنلز اور کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیں گے، ہم نے پہلے بھی کام کر کے دکھایا ہے اور اب بھی عوام کی خدمت کرینگے، سیلاب متاثرین کے علاوہ تمام بےگھر لوگوں کیلئے گھروں کا بندوبست کرینگے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کام کر کے دکھایا ہے اور دوسروں نے صرف اعلانات کئے ہیں.

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر حاضری دی،وزیراعلیٰ سندھ نے لعل شہباز قلندر کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی،وزیراعلیٰ سندھ نے لعل شہباز قلندر کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر اور ڈی آئی جی حیدر آبادنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی لگائی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے عرس مبارک کے دوراں مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بنایا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لعل شہباز قلندرکے عرس کے انتظامات میں سکیورٹی کے علاوہ زائرین کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے افسراں کو ہدایت دی کہ زائرین کی سہولیات کے لئے پانی، واش رومز اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں

    وزیراعلیٰ سندھ کے سکواڈ میں شامل پولیس گاڑی کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق،چھ زخمی
    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سکواڈ میں شامل پولیس موبائل الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں، تیز رفتاری کے سبب ائیرپورٹ روڈ پر پولیس موبائل الٹ گئی جس میں سوار 7 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی وحید سیال کے نام سے شناخت کی گئی، پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    بلاول بھٹو کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

    میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

  • سندھ میں بھی تاریخ رقم،مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب

    سندھ میں بھی تاریخ رقم،مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب

    پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں

    سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے مطابق 148 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا،سید مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ اُن کے مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی 36 ارکان نے ووٹ دیا،وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوا، وزیر اعلی سندھ کیلئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدمقابل تھے

    سید مراد علی شاہ کل شام گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعلی کا حلف اُٹھائیں گے۔تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی ہے

    بلاول بھٹو کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

    میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ صوبے کی بہتری کے لئے ہم سب بہتر کردار ادا کریں گے، کوشش کریں گے کہ ایوان کو اچھے طریقے سے چلائیں۔ملک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، مل کر چلیں گے تو مسائل حل ہوں‌گے،

    جو نئے بھائی آئے ہیں یہاں آپ روز آکر سبق سیکھیں گے ،سراج درانی
    پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہوں, مراد علی شاہ تیسری بار منتخب ہوئے ہیں , جو نئے بھائی آئے ہیں یہاں آپ روز آکر سبق سیکھیں گے ,کراچی سندھ کا حصہ ہے, اس کی ڈویژن کی بات نہ کریں ,آپ یہاں روز آئیں گے تو سیکھ جائیں گے،سیلاب آئے تو مراد علی شاہ ہر جگہ پہنچ جاتے تھے, میرے علاقے میں زیادہ نقصان ہوا تھا,مراد علی شاہ نے بڑا ہارڈ ورک کیا،ہم نے صوبے کو آگے چلانا ہے ,

  • مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب

    مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ بن گئی

    مریم نواز شریف پنجاب کی 20 ویں وزیراعلی منتخب ہوئی ہیںَ ،پاکستان کی تاریخ میں مریم نواز شریف وزیراعلی بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،مریم نواز کی تقریب حلف برداری تقریبا آج دن ڈھائی بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی،تقریب حلف برداری میں میاں نوازشریف ،نامزد وزیراعظم میاں شہبازشریف سمیت خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ دیگر مہمان شرکت کریں گے

    میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
    وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر میری آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے قدرت کا نظام ہے، پہلے مشکلات سے گزارنا اور پھر نوازرنا، میں سر جھکا کر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، امید کرتی ہوں یہ ایوان جمہوری اصولوں اور جمہوری پرچم کو سربلند رکھے گا، افسوس ہے اپوزیشن ارکان موجود نہیں، میرا دل تھا وہ جمہوری عمل کا حصہ بنتے، سیاست، جمہوریت میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے ، ہم پر بھی لمبا عرصہ مشکل وقت رہا، جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، اپوزیشن ہوتی تو میری تقریر کے دوران شورشرابہ کرتی مجھے خوشی ہوتی، ان کی غیرموجودگی میں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں ان کی بھی وزیراعلی ہوں جنہوں نے ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا،اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے ہر وقت اسی طرح کھلے ہیں جس طرح میری جماعت کے کارکنوں کے لیے، نوازشریف شہبازشریف، پوری جماعت، ایک ایک ایم پی اے، ایک ایک کارکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں،پیپلزپارٹی، آئی پی پی، ق لیگ اور ضیا لیگ کے ارکان کا شکریہ، جتنی وزیراعلی ن لیگ کی ہوں اتنی دوسری جماعتوں کی بھی ہوں، ہم سب مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے،پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اس منصب کے لیے نامزد کیا ،میرے دل میں کسی کے انتقام یا بدلے کا کوئی جذبہ نہیں،

    میری والدہ آج یہاں میرے ساتھ موجود نہیں لیکن انکی دعائیں ہر وقت میرے ساتھ موجود ہوتی ہیں،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری یہاں موجودگی سیاسی کارکن کی خدمات کا اعتراف ہے، میرا اعزاز ہر ماں ، بہن ، بیٹی کا اعزاز ہے، امید ہے یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے میرے بعد کوئی اور خاتون یہ جگہ لے، اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ اپنے مخالفین کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں، میری والدہ آج یہاں میرے ساتھ موجود نہیں لیکن انکی دعائیں ہر وقت میرے ساتھ موجود ہوتی ہیں،میں مرحوم والدہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‌کہ انہوں نے مجھے ایسے حالات کے لئے تیار کیا جس کا انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے ان سے گزرنا پڑے گا،میری ماں کی دعائیں ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں ،وہ کہا کرتی تھیں کہ زندگی آسان نہیں تب مجھے ان چیزوں کی سمجھ نہیں آتی تھیں،انہوں نے سکھایا کس طرح مصائب میں صبر کیا جاتا ہےمیں آج اپنی والدہ او ر قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں،قوم کے نوجوانوں بچوں بچیوں بیٹے بیٹیوں کو کہتی ہوں کہ اپنے والدین کی عزت کریں انکی زندگی میں انکی قدر کریں کیونکہ والدین کی دعائیں انسان کو وہاں تک پہنچا دیتی ہیں جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا،

    رمضان پیکج،طلبا کو لیپ ٹاپ،نوجوانوں کو قرضے،منشور پر کل نہیں آج سے عمل کریں گے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ نامزدگی کے بعد نوازشریف نے میرے ساتھ پلان ترتیب دیا، مفید مشورے دیئے،اس کرسی پر وہ شخص بھی رہا جسے پنجاب سپیڈ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔ زیادہ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، نوازشریف، شہبازشریف کی لیگیسی کو آگے بڑھانا چیلنج ہے، میرا مقابلہ اپنی جماعت میں بیٹھے سینئر لوگوں کی کارکردگی سے ہے، میں نے پارٹی اور عوام کی توقعات سے بڑھ کر کام کرنا ہے، آج سے پہلے میری شناخت سیاسی کارکن کے طو رپر تھی، سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر سب میرے ہاتھ مضبوط کریں، تاکہ ہم مل کر پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کر سکیں، مجھے احساس ہے پانچ سال اور دن کے چوبیس گھنٹے بھی بہت تھوڑے ہیں،میرے سامنے وہ چھوٹا کسان بھی ہے جس پر ہماری معیشت چلتی ہے، وہ ہماری طرف دیکھ رہا ہے،2016 کے بعد مجھ پر بڑا کٹھن وقت گزرا ہے، مشکلات سے گزرنے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے، کل سے نہیں آج سے منشور پر عملدرآمد شروع ہو گا،میرا ویژن ہے کہ پنجاب کو معیشت اور تجارت کا مرکز بنائیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کی سہولیات فراہم کرنا ہے، میری خواہش ہے کہ پنجاب میں ایسا سسٹم لے کر آؤں کہ لوگوں کو بجلی، گیس، فون کنکشن کے لیے دربدر نہ ہونا پڑے، ون ونڈو حل فراہم کریں گے،بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات دیں گے تاکہ لوگ سرمایہ کاری کریں،کرپشن پر زیروٹالرنس ہوگی، رشوت کی روک تھام کے لیے شفاف طریقہ کار لے کر آئیں گے،عام عوام کے لیے میری ہیلپ لائنز کھلی رہیں گی خود مانیٹر کروں گی، رسپانس ٹائم کم سے کم ہو، ہم عوام کے خادم ہیں مراعات کیساتھ کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے، نگہبان کے نام سے رمضان ریلیف پیکج بنایا ہے،65 سے ستر لاکھ لوگوں کے گھروں میں رمضان پیکج ڈیلیو ر ہو گا،رمضان ریلیف پیکج کا سامان لوگوں کے گھروں پر ڈلیور کرنے کا پلان بنایا ہے،لوگوں کو قطاروں میں لگا دیکھتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، اس بار نیا ماڈل ہے، عوام کا حق انکی دہلیز پر پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،یہ ٹیسٹ کیس ہے،سستے رمضان بازار لگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال رکھا جائے گا،60 ہزار آمدن سے نیچے والے مستحقین ہیں جن کی خدمت ہمارا فرض ہے،پنجاب میں کس کو کس چیز کی ضرورت ہے، سنٹرلائزڈ ڈیٹا بنایا جائے گا، پیڈ انٹرن شپ پروگرام بڑھائیں گے، کم از کم 25 ہزار روپے دیں گے، نوجوان کو روزگار کے لیے قرضے، طلبہ کو لیپ ٹاپ دیں گے،یوتھ لون پروگرام کی تمام سکیمز کو دوبارہ شروع کریں گے،ہم آئی ٹی میں ہمسایہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں، گھر بیٹھے فری لانسنگ کے لیے مدد کریں گے،

    ہیلتھ کارڈ دوبارہ،ایئر ایمبولینس شروع کریں گے،خواتین کیلئے محفوظ پنجاب بنانا چاہتی ہوں، مریم نواز
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس بھی دیں گے، وزیراعلی ہائوس کے دروازے طلبا اور نوجوانوں کے لیے کھلے ہوں گے، ماں ہونے کے ناطے خواب ہے کہ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے سکول سے باہر نہ ہو، چند ہفتوں میں پاکستان کی پہلی ایئرایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں، نوازشریف نے پہلا ہیلتھ کارڈ 2015 میں دیا ، کئی برسوں میں ہیلتھ کارڈ کرپشن کا شکار ہوا،ہیلتھ کارڈ کو دوبارہ شروع کریں گے،کل سے نہیں بلکہ حلف اٹھانے کے بعد سیدھا آج سے ہی میں اپنے دفتر جاونگی اور منشور پر عمل درآمد کا آغاز ہوجائیگا،نرسنگ سکولوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، خواتین کے لیے بہتر اور محفوظ پنجاب بنانا چاہتی ہوں، خصوصی ہیلپ لائن لائی جائے گی، گھر سے باہر کسی بھی ضرورت کے لیے نکلنے والی خاتون کو محفوظ ماحول دینا میری ذمہ داری ہے، لڑکیوں کو بغیر کوٹہ قرضے اور سیکوٹی ملنی چاہیے،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فری دی جائیں گی۔ٹرانس جینڈرز کو مین سٹریم میں لانا ہماری ذمہ داری ہے، اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو محفوظ پنجاب دینا ہماری ذمہ داری ہے، ایسے محٖفوظ پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں کسی اقلیت کو ڈر یا خوف نہ ہو، بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دیئے جائیں گے،پنجاب میں ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا،پنجاب میں نوجوانوں کا پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ، کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا،پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو "ماڈل سکول” بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے،بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں پڑھنے والوں بچوں کی اسکریننگ کا فیصلہ، ان کی بیماری کو دور کیا جائے گا، پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل بچوں کی بہتری کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے تمام بی ایچ یو، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ہر ضلع میں ایک میجر ہسپتال بنانے کا فیصلہ، پنجاب کے ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فری ادویات دینے کا فیصلہ کیا ہے،پہاڑوں میں بسنے والی عوام اور پنجاب کی عوام کے لئے ائیر ایمبولینس دینے کا فیصلہ، ہر موٹروے پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں فری Wifi شروع کرنے کا فیصلہ، ای لائبریری کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انٹر سٹی، انٹرا سٹی تمام سڑکوں کو تعمیر کرنے کا فیصلہ، نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب میں پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کا ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے کسانوں کو جدید مشینری رعائتی قیمت پر دینے کا فیصلہ، جس کسان کو جو مشینری چاہیے اس کے لیے ون ونڈو آپریشن ڈیسک بنانے کا فیصلہ، شروعات ساہیوال اور اوکاڑہ سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے صحافیوں کے لیے انشورنس سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    مریم نواز نےتقریر کے دوران اے ایس پی شہربانو نقوی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ خاتون پولیس افسر کو دفتر بلاکر شاباش دوں گی,کسی خاتون کو ہراساں کرنا مریم نواز کی ریڈ لائن ہے، میں اس خاتون افسر کو شاباش دینا چاہوں گی جس نے کل ایک خاتون کی جان بچائی

    مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے خواتین کے مثبت عملی سیاسی کردار میں اضافہ ہوگا،عون چودھری
    استحکام پاکستان پارٹیکے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور نو منتخب ایم این عون چوہدری نےمریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننا قابل ستائش ہے،مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے خواتین کے مثبت عملی سیاسی کردار میں اضافہ ہوگا،مریم نوازشریف نے اپنی محنت،قابلیت اورلگن سے یہ مقام حاصل کیا،انشااللہ پنجاب میں ترقی کانیا دور شروع ہوگا،میاں براداران کی قیادت میں پاکستان اب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، ترقی کے اس سفر میں آئی پی پی اپنا کردار ادا کرے گی

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب خان کا کہنا ہے کہ آج کا دن جمہوری عمل کا دن تھا لیکن یہ سیاہ ترین دن تھا،اسپیکر نے اس کو روند دیا،اپنی زندگی میں ایسا نہیں دیکھا،بڑا دل کر کے اسمبلی گئے، ہم نے کہا تھا کہ جمہوری عمل سے باہر نہیں جانا، کمیٹی والوں نے قانون پڑھانے کی کوشش کی، اس انتخاب کو اخلاقی اور آئینی ہونا چاہیئے تھا جو کہ نہیں ہوا، یہ سب کو بکاؤ مال سمجھ رہے ہیں،پلے کارڈز اندر گئے، اپنے گلو بٹ اسمبلی میں لائے ،لگ رہا تھا کہ منڈی میں سبزیوں کا ریٹ لگ رہا تھا ،

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کی ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید 2 نو منتخب ارکانِ اسمبلی خضر حسین مزاری اور طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ان سے حلف لیا۔وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی، سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کی کاروائی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا، سپیکر نے بائیکاٹ کے باوجود ووٹنگ کروائی.

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کی ووٹنگ مکمل ہو گئی،مریم نواز سمیت لیگی اتحاد نے ووٹ کاسٹ کرلیے ،سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا ،لیگی اتحاد کے تمام ارکان ایوان کے باہر لابی میں موجود تھے،ایوان کے اندر میاں نواز شریف کے حق نعرے بازی کی گئی، ایوان میں مسلم لیگ نون کے 194 پیپلز پارٹی کے 13 ،مسلم لیگ ق کے 10 ،استحکام پاکستان پارٹی کے 4 اور مسلم لیگ ضیاء کا ایک اور تحریک لیبک پاکستان کا ایک رکن وزیر اعلی کے انتخاب میں شریک ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 104 ارکان نے وزیراعلی کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

    قبل ازیں رانا آفتاب احمد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت طلب کی،سپیکر ملک احمد خان نے رانا آفتاب کو بولنے سے منع کردیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف وزیراعلیٰ کا چناؤ ہونا ہے،آپ آج کے اجلاس میں نہیں بول سکتے، پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شراباکیا،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ہدایت کی کہ گیلریز میں نظم و ضبط قائم رکھیں،سپیکر پنجاب اسمبلی نےسنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم کردی

    سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اپنے حلف کی پاسداری کرونگا، آئین سے ہٹ کر کوئی دوسری بات نہیں ہو گی،میں آئین کے مطابق ایوان کو چلاؤں گا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کی ہدایت کر دی،سپیکر نے چند ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ایم پی ایز کا واک آئوٹ ختم کرانے کے لیے بھیج دیا،سپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان واپس نہ آئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی،

    اپوزیشن بائیکاٹ یا اٹھ کر نہ جائے، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں، یہ جمہوریت کا حسن ہے،مریم نواز
    ن لیگی رہنما، نامزد امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ پر خاموش نہ رہ سکیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ” اپوزیشن بائیکاٹ یا اٹھ کر نہ جائے، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں، یہ جمہوریت کا حسن ہے”.

    بائیکاٹ ختم نہ کیا پھر بھی اجلاس کی کاروائی چلے گی، سپیکر کی دھمکی پر سنی اتحا د کونسل کا بائیکاٹ ختم
    سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی، ارکان کاکہنا ہے کہ جب تک پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایوان نہیں آئیں گے۔بعد ازاں اسپیکر نے منانے کیلئے جانے والے وفد کو واپس بلالیا ،اور کہا کہ اگر سنی اتحاد کونسل نہیں آتی تو ہم پھر بھی کارروائی شروع کردیں گے ،اسمبلی سٹاف ارکان کو ایوان میں بلا کر دروازوں کو لاک کریں،سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان میں واپس آگئے ،واک آوٹ ختم کر دیا گیا.

    سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا شہباز کی جانب سے دوبارہ بات کرنے کی کوشش کی گئی، سپیکر کی طرف سے اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان دوبارہ واک آؤٹ کر گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پانچ منٹ کاوقت دیتا ہوں، اگر پانچ منٹ تک اپوزیشن ارکان نہیں آتے تو اجلاس کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا کا طریقہ کار ایوان میں بتا دیا گیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ممبران کو انتخاب طریقہ کار بتایا ،سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ انتخاب کا عمل شروع کرنے سے قبل تمام دروازے بند کر دئیے جائیں گے،

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے آج ہونے والے انتخاب کے سلسلے میں ارکانِ پنجاب اسمبلی کی اسمبلی آمد ہوئی،مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں، مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچی ،مریم نواز کے ہمراہ انکے شوہر کیپٹن رصفدر ، بیٹے جنید صفدر ، داماد ، بیٹی ، اسحاق ڈار ،مریم اورنگزیب ودیگر موجود تھے،مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچیں تو صحافیوں نے سوال کئے جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سے بات کرینگے، ضرور کرینگے، ابھی پیغام دوں گی تو سننا، مریم نواز آج پنجاب اسمبلی میں اپنے ہمراہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی تصویر لے کر گئی ہیں، مریم نواز نے ایوان میں اپنے ساتھ والدہ کی تصویر رکھی ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی آمد سے قبل مریم نواز نے جاتی امرا میں دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی اور پھر اسمبلی کے لیے روانہ ہوئیں،
    maryam

    پارٹی کے ساتھ ہوں،جہاں کہے گی کام کروں گا، رانا ثناء اللہ
    مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پنجا ب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ ہزاروں سال کی ہے، آج ایک تاریخی لمحہ ہے، مریم نواز اب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں،
    یہ تاریخی لمحہ دیکھنے پہنچا ہوں،یہ خدمت کا منصب ہے، جس طرح شہباز شریف نے خدمت کی ہے، اسی طرح مریم نواز روایات کو آگے بڑھائیں گی،ایک میرٹ کی بنیاد پر کام کریں گی، پاکستان کو سیاسی استحکام دیا جائے، اس سے ہی معاشی استحکام ہو گا، پنجاب کا اس حوالے سے بڑا کردار ہے، میں پارٹی کے ساتھ ہوں جہاں کہے گی کام کروں گا،

    مریم نواز ہماری ریڈ لائن ، کوئی بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا آتا ہے،عظمیٰ بخاری
    مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آج مریم نواز کی صورت اچھا چیف ایگزیکٹو ملنے جا رہا ہے، ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، 26 فروری پاکستان اور پنجاب کے لیے اہم دن ہے، ایوان سے منتخب ہونے کے بعد مریم نواز روڈ میپ دیں گی، مریم نواز رمضان پیکیج کا اعلان کریں گی، ہم روز کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی ڈپٹی اسپیکر کے بال نہیں نوچے، نہ دھینگا مشتی کی،مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہیں، کوئی بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا آتا ہے، کسی وزیرِاعلیٰ نے ہاؤس کو وقت نہیں دیا، ہماری وزیرِ اعلیٰ ہر فورم پر نظر آئیں گی، حمزہ شہباز قومی اسمبلی جا رہے ہیں، وہ وہاں حلف لیں گے، اسلم اقبال اگر نفری سے ڈرتے تو فرعون نہ بنتے،جو زبان ہم نے بھگتی ہے، ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر پچھتاوا کرنا پڑے، مریم نواز مختلف وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ان کا کام کرنے کا اسٹائل مختلف ہو گا۔

    پنجاب اسمبلی، قائد ایوان کا انتخاب،گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب،سیکورٹی سخت
    پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب،گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب، آئی جی پنجاب کی ہدایت، پولیس ہائی الرٹ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کی سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے، الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں، نقص امن کا باعث بننے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں، سی ٹی او لاہور اسمبلی اجلاس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں،

    سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا،سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ کیلئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروادیے،پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام قادر چانڈیو، نعیم کھرل اور دیگر نے جمع کروائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔

    غیر آئینی طور پر منتخب ہونے والی جعلی وزیر اعلیٰ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ترجمان تحریک انصاف
    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والے آج پنجاب کی ایک جعلی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کررہے ہیں،سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان آج ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے،پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے، ایک شکست زدہ خاتون کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کیلئے عوام کا مینڈیٹ چرانے کے بعد اب ایوان کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار کی ماسوائے اس کے کوئی سیاسی حیثیت و اہمیت نہیں کہ وہ عدالت سے سزایافتہ مستند قومی مجرم کی بیٹی ہے،بدترین ریاستی جبر اور دھاندلی کے باوجود ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو عوام کی مرضی کے خلاف وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، اربوں کی کرپشن کے کیسز میں سزایافتہ ایک مجرمہ کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر کے شریف خاندان کی جائیداد میں مزید اضافہ ہے،پنجاب کے عوام غیر آئینی طور پر منتخب ہونے والی جعلی وزیر اعلیٰ کی صورت اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی غیر آئینی حکومت کی عمارت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکے گی اور اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گی،

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ ہمارے 4 ایم پی ایز کو ابھی پنجاب اسمبلی آتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ اگر ان کو رہا نہیں کیا تو ابھی احتجاج کی کال دیں گے اور مریم نواز کو حلف نہیں اُٹھانے دیں گے۔ہمارے لوگوں کی گاڑیاں روکی گئی ہیں، منتخب ایم پی اے کو تھانے میں بند کر دیا گیا، ہمارے پاس ثبوت ہے، اگر رہا نہ کیا گیا، راستے نہ کھولے گئے تو ہم کال دیں گے، وزیراعلیٰ کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے، چھاپوں سے باز آ جائیں،آج پاکستان میں نہ آئین ہے نہ قانون ہے،

  • دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج،پی پی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے،ترجمان

    دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج،پی پی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے،ترجمان

    انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے آج سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم راستوں کی بندش کی وجہ سے ابھی تک مظاہرین سندھ اسمبلی نہیں پہنچ سکے

    جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کےاحتجاجی کارواں پر شیلنگ اور پتھراؤ کیا گیا ہے،جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو بھی زخمی ہو گئے،علامہ راشد محمود سومرو نےآئی جی سندھ سے فون پر گفتگو کی ہے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے،ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پارٹی رہنما راشد سومرو زخمی ہوئے ہیں، ان پر حملے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ ہیں۔

    جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی قیادت میں احتجاج جاری ہے، پولیس کی جانب سے قافلے کو بار بار روکا گیا ہے، آنسو گیس کی شلینگ کی گئی ہے، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے نہتے اور پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ قابل مذمت ہے ۔پی پی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کر سکے ۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قوم کے ووٹ چوری کے بعد سینہ زوری کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں ۔آج کراچی میں آمرانہ ادوار کی یاد تازہ کی جارہی ہے ۔جے یو آئی کارکنوں کے خون کا حساب لیں گے ۔

    دوسری جانب علامہ راشد سومرو کا کہنا ہے کہ قافلہ ایک بار شاہراہ فیصل پر روک لیا گیا ، زرداری لیگ کے اشاروں پر چلنے والی سندھ پولیس کی جانب سے شیلنگ ، فائرنگ اور کارکنان پر پتھراؤ جاری ہے،ہم پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں، کارکن تیار رہیں، جے یو آئی اس فسطائیت کا رد عمل پورے ملک میں دے گی۔ اعلی عدلیہ ہمیں پُرامن احتجاج کرنے سے روکنے پر نوٹس لے۔ پولیس غیر ضروری طور پر ہمارا راستہ کیوں روکے ہوئے ہے ۔سپریم کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان پولیس کیخلاف ایکشن لیں ۔کیا پرامن احتجاج میں حکومتی رکاوٹ بھونڈا اقدام نہیں ۔منظم دھاندلی کیخلاف جے یوآئی کا احتجاج جاری رہے گا ۔حلف اٹھالیا تو حکومتی امور کیسے چلائیں گے ۔ لاٹھی گولی کی سرکار ہم چلنے نہیں دیں گے ۔

    گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی
    قبل ازیں نگران حکومت نے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے،نگران وزیر داخلہ سندھ نریگیڈیئر (ر) حارث نوازکا کہنا ہے کہ آج 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شہر قائد کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے،کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں

    سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایاز لطیف پلیجو
    قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پولیس نے سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا، ہمارے کارکنان پر پولیس نے سخت تشددکیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری مظہر راہوجوبھی شامل ہیں، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر زینت سموں کو بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا ہے،ہمارے کارکنان کو آرٹلری میدان سمیت دیگر تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں