Baaghi TV

Tag: سندھ

  • فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، سات خواتین سمیت 9 ملزمان  گرفتار

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، سات خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتارکر لیا

    جیکب آباد کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کی، ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات برائے سماجی برائیوں کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن مشتاق احمد بنگوارنے اسٹاف پولیس ہمراہ کامیاب کاروائی کی تھانہ سول لائن کی حدود جانی ڈیرو چوک میں واقع فحاشی کا اڈہ چلانے والی خاتون ملزمہ ثناء آرائیں کے اڈے پہ چھاپہ مارا، اس دوران 07 خواتین ملزمان سمیت 09 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنکی شناخت 01 زین ولد لاشار بگٹی 02 امیر بخش بہرانی 03 دیبا بھٹی 04 نادیہ آڑائیں 05 نیلم آرائیں 06 نازیہ آرائیں 07 فری آرائیں 08 نینا آرائیں 09 چندہ آرائیں کے طور پر ہوئی، ملزمان کے خلاف FIR No. 64/2023 u/s 294 PPC OF PS CIVIL LINE مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    عوامی حلقوں نے فحاشی کے اڈے پر چھاپے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس کو فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنی چاہئے، عوامی حلقوں کے مطابق غلط کام کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، پولیس کا پر صحیح کام میں ساتھ دیں گے،

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    دوسری جانب پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں پنجاب کے شہر گوجر خان میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ لڑکیاں، سات لڑکے گرفتار کر لیے ہیں ،گوجر خان پولیس نے فحاشی کے بدنام زمانہ اڈے پر چھاپہ مارا ہے، پولیس نے ڈہوک حیات علی میں فحاشی کے اڈے پر کاروائی کے دوران پانچ لڑکیاں اور نو لڑکے گرفتار کرلیے ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ریڈ کیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور ساڑھے سات ہزار رقم بھی برآمد کر لی ،اہلیان علاقہ کے مطابق فحاشی کا یہ اڈہ کافی عرصے سے قائم تھا اسکے خلاف اہل علاقہ نے متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات بھی کیں لیکن بااثر نائکہ کی وجہ سے کاروائی نہ ہو سکی شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک نذیر گھیبہ کو اس قبحہ خانے کے خلاف کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے

  • وزیراعظم کی سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے25 ارب روپےکی منظوری

    وزیراعظم کی سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے25 ارب روپےکی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپےکی منظوری دے دی،یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ ہوگی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

    انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، اس وقت ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا،وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے ضرور حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں-

    بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

    جس کے بعد وزیراعظم نے جمعےکو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی علاوہ ازیں ا س حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اور ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں بجٹ سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

    سیاست میں بات چیت اور ڈائیلاگ کے بغیرآپ ملک نہیں چلا سکتے،رانا ثنا اللہ

    کے پی کے ضلعی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا …

  • کراچی اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا،بلاول

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی جیالا منتخب ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے، یہ کامیابی پورے پاکستان کی فتح ہے یہ کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی، جمہوریت بہترین انتقام ہے شہرِ قائد کو حقیقی معنوں میں عروس البلاد بنائیں گے، کراچی اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلامتیاز حل کریں گے مرتضیِ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سمیت پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر اب بھاری ذمہ داریاں ہیں مجھے یقین ہے، ماضی میں کٹھن ترین حالات کا مقابلہ کرنے والے جیالے اب کی بار بھی سرخرو ہوں گے

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو مبارک باد دی اور کہا کہ جیالوں کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونا کراچی کی کامیابی ہے، پورے پاکستان کی فتح ہے سندھ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کاوَنسلوں میں جیالوں کا منتخب ہونا تاریخی فتح ہے یہ فتح قائدِ عوام کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر کاربند رہنے کا انعام ہے، جیالوں کی جدوجہد و قربانیوں کا ثمر ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں آج کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک جدوجہد اور صدر آصف علی زرداری کے تدبر کی دلیل ہے یقین ہے، تمام منتخب نمائندے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے آج کا دن کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی مسائل حل کرنے اور سہولیات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے دور کا آغاز ہے

    مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ،کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا۔ شازیہ مری
    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ہے اوروہ کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا۔ یقین ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی کسی ایک پارٹی کا نہیں ہم سب کا ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں کے منتخب میئرز اور ڈپٹی میئرز کو بھی مبارکباد دی

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

    مرتضی وہاب کی قیادت میں کراچی پھر امن اور روشنیوں کا شہر بنے گا، نیئر بخاری
    سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے سندھ کے نومنتخب میئرز اور ڈپٹی میئرز کو مبارکباد دی ،اور کہا کہ بھٹو اسٹ جیالے مرتضٰی وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد، سندھ بھر کے پارٹی کارکنوں عہدیداران کو سلام، ووٹرز کا شکریہ، نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ کے جیالے فتحیاب، بلدیاتی نمائندوں کی جیت کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے، پیپلز پارٹی کے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان تمام طبقات کے نمائندے اور عوام کے خادم ہونگے،آج کی تاریخی کامیابی آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سندھ پیپلز پارٹی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،مرتضی وہاب کی قیادت میں کراچی پھر امن اور روشنیوں کا شہر بنے گا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عام انتخابات میں ملک بھر سے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے،

    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی کو وڈیروں کی اوطاق کہنے والے حافظ نعیم الرحمان کو کراچی نے اپنی اوقات یاد دلادی ہے۔ حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔ جس طرح عمران خان پر عدم اعتماد کیا گیا اسی طرح حافظ نعیم پر آج سٹی کونسل کراچی نے عدم اعتماد کیا ہے ثابت ہوچکا کے بدزبانی الزام تراشی اور لسانیت کی سیاست انسان کو تنہا کردیتی ہے۔ اکثریت کی دعوی کرنے والی جماعت اسلامی کو اپنی اوقات کا پتہ چل گئی ہوگی۔ جس جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک ایم این اے تک نہیں وہ جماعت خود کو عمران خان کی طرح مقبول جماعت سمجھ رہی ہے۔ عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرکے لسانیت اور فرقیواریت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔ جماعتی بندیادوں پر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی ثابت کرتی ہے کے لسانیت کی سیاست مسترد ہوچکی ہے۔کراچی میں مرتضی وہاب سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے میئرز ، ڈپٹی میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کراچی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں میئرز و ضلع کونسل چیئرمین پیپلز پارٹی کے امیدوار منتخب ہونا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کی فتح ہے۔ اب عام انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں عوام کی قوت سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

  • بلاول کی  پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کو سندھ کے ہسپتالوں کے دورے کی دعوت

    بلاول کی پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کو سندھ کے ہسپتالوں کے دورے کی دعوت

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر رضوان بھیو کی قیادت میں پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات ہوئی ہے،

    ینگ ڈاکٹرزنے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، چیئرمین کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کر دیا، بلاول بھٹو نے ڈاکٹر رضوان بھیو کی پارٹی خدمات اور جدوجہد کی تعریف کی، ینگ ڈاکٹرز کی پیپلز پارٹی میں شولیت کو سراہا اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی، بلاول بھٹو نے پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کو سندھ کے ہسپتالوں کے دورے کی دعوت دیدی

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بجٹ 2023 کے حوالے سے ورچوئل اجلاس ہوا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس میں بجٹ 2023 پر تفصیلی گفتگو ہوئی ورچوئل اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور شازیہ مری نے شرکت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس کے شرکاء نے بجٹ 2023 پر تحفظات کا اظہار کیا، ورچوئل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی سے متعلق نکات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا،

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کو پی وائی او وسطی پنجاب کے رہنما آصف بلوچ نے اپنے بھائی کاشف بلوچ کے قتل کی تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب پولیس کو آصف بلوچ کے بھائی کاشف بلوچ کے قتل کیس کی تفتیش کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی ضلع اوکاڑہ سے صدر سجاد الحسن بھی موجود تھے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • فریال تالپورسے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کملا بھیل کی ملاقات

    فریال تالپورسے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کملا بھیل کی ملاقات

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے تھرپارکر ضلع کونسل کے وائس چیئرپرسن کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کملا بھیل کی ملاقات ہوئی ہے،

    اس موقع پر ضلع کونسل تھرپارکر کے چیئرمین کے عہدے کے لیے پی پی پی امیدوار ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو اور پی پی پی منارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری پونجو مل بھیل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ،زرداری ہاوَس میں ملاقات کے دوران کملا بھیل نے انہیں اہم عہدے کے لیے نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،وائیس چیئرپرسن برائے ضلع کونسل تھرپارکر پی پی پی امیدوار کملا بھیل نے فریال تالپور کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر کملا بھیل نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی شکرگذار ہوں، جنہوں عوام کی خدمت کے لیے بڑی ذمہ داری دی ہے

    کملا بھیل کا کہنا تھا کہ فریال تالپور میری محسن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہر مرحلے پر میری رہنمائی اور حمایت کی ہے ،فریال تالپور کا کہنا تھاکہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن تھا کہ خواتین کو ہر شعبے میں آگے لایا جائے خصوصاً جمہوری اداروں میں قائدانہ رول ہو ،کملا بھیل کو ڈسٹرکٹ کاوَنسل میں اہم ترین ذمہ داری ملنے سے تھرپارکر کی خواتین کے حوصلے بڑھیں گے، مسائل بھتر انداز میں حل ہوں گے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

  • الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی میں گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جون کو سندھ بھر کے تمام منتخب بلدیاتی منتخب نمائندوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کے لئے تمام گرفتار منتخب نمائندوں کی ہیڈ آف کونسلز کے انتخابات میں حاضری کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے 15جون کوہونےوالے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلز کے ہیڈ کے انتخابات کے لیے خط لکھا-

    الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے، اور چیف سیکرٹری سندھ تمام منتخب نمائندوں کی حاضری الیکشن کے روز یقینی بنائیں۔

    عثمان بزدار،فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ …

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے تمام منتخب نمائندوں کی موجودگی کے انتظامات کیے جائیں اور کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے۔

  • امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید امداد کا اعلان

    امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کے لیے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: امریکا نے جون کے وسط سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے ملک کی تاریخ کے بد ترین سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کا اعلان کیا ہے-

    پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ خوراک کاسنگین بحران دیکھا ہے16 لاکھ سےزائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں،صحت کی فراہم کردہ سہولتیں ناکافی ہیں۔

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے مزید امداد کا اعلان کیاہے،سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے پہلے 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی، اب ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد مزید جاری کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا

  • منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی،وزیراعلٰی سندھ

    منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی،وزیراعلٰی سندھ

    وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک وارنٹ کے ذریعے ایک ملزم گرفتار کیا گیا،جس کے بعد ہنگامے ہوئے،اس ماحول میں بھی سندھ کے مفادات کو پیچھے نہیں چھوڑا ہے،

    وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی ، ریڈیو پاکستان اس خطے کے پرانے ریڈیو اسٹیشن میں شمار ہوتا ہے، کراچی میں لوگوں کو تکلیف دی گئی، ایک بس کو جلا دیا گیا واٹر بورڈ کے املاک کو آگ لگائی گئی ،لوگوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی گئی ،درخت کی ٹہنیوں کو توڑ کر آگ لگائی گئی، عمران خان سے شروع ہو کر جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کی نشاندہی ہو گئی ہے ، جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں گرفتار ہونگے،مردم شماری پر ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا ،میرے لئے وہ مردم شماری درست ہوگی جس میں ہر فرد کو گنا جائے، ہم اپنی ہر ذمہ داری کو پوری کررہے ہیں ،7 ملین تک آبادی کو کم گنا گیا میرے لیے تعصب پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں مردم شماری قبول نہیں ہے ہماری مردم شماری 65 ملین کے قریب آنی چاہیے کئی بلاکس کو وقت سے پہلے بند کر دیا گیا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بتایا گیا کہ اگر ہمارے لیڈر کو کچھ ہوا تو نقصان پہنچائیں گے اب کچھ لوگ بیانات بدل رہے ہیں، کچھ لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، عمران خان کا موقف عیاں ہورہا ہے، جس طرح لوگوں کو پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا، اسی طرح پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں، جنہوں نے حملہ کیا تھا اس میں پی ٹی آئی کے لیڈر اس کے پیچھے تھے ، ہم ویڈیو میں دکھائیں گے کہ کون کون سے رہنما اس میں موجود ہیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، جن کے موٹر سائیکل جلائی گئی ہے ، ان کو حکومت موٹر سائیکل لیکر دے گی،میں ایڈوانس میں کہہ رہا ہوں یہ جو ہماری بسیں جلائی گئی ہیں ان کا پیسہ عمران خان کا گھر بیچ کر میں ان سے بھرواؤں گا، اس کے سارے پیسے ان سے وصول کریں گے،

  • علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے اور اسےصوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے سب جیل قرار دیا ہے-

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کےذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو ان کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا جب کہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی متعین رہے گی۔

    علی زیدی نے کہا کہ انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کا حکام کو بتایا تو وہ گھر لے آئے ہم نے اپنے کارکنوں کوتشدد یا امن وامان خراب کرنےکی ہدایت نہیں کی، کارکنان سےملنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیایاسمین راشد کو کارکنوں کو روکنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

    واضح رہے کہ علی زیدی کو 9 مئی کے روز شہر قائد کے علاقے کالا پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز علی زیدی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیک آباد جیل حکام کے حوالے کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے27 نئے ترقی پانے والے ایس پیز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے27 نئے ترقی پانے والے ایس پیز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے27 نئے ترقی پانے والے ایس پیز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کی سربراہی میں 27 نئے ترقی پانے والے ایس پیز کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر پولیس افسران شریک تھے، آئی جی پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ پولیس کی تقریبات میں خصوصی شرکت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کا حوصلہ بلند کیا ہے،چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ ایس پیز کی 4 سال بعد ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ترجیحی بنیادوں پر ڈی ایس پیز کو ایس پیز کی پوزیشن پر ترقی دی،

    وزیراعلیٰ سندھ نے نئے ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب نئے ایس پیز کو عوام کے تحفظ کیلئے لگن اور محنت سے کام ہے، ترقی پانے والے نئے ایس پیز کی سروس کا 20 سے 25 سالوں کا تجربہ ہے، ایس پیز اپنے تجربے سے امن امان کی بہتری کیلئے کام کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے ایس پیز افسران کو رینک لگائے اس موقع پر رینک لگنے والے ایس پیز کی فیملی ممبران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کیا

    ترقی پانے والے ایس پیز میں وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس او ٹو اصغر علی شاہ بھی شامل ہیں، پروموٹ ہونے والوں میں انصار مٹھانی، لبنا ٹوانا، سہیل شاہ، لیاقت عباسی، اورنگزیب عباسی، ارباب سومرو، منیر عرسانی، شکیل سرفراز، شاہنواز، رانا اقبال، رشید رند، علی بخش، رسول بخش، محمد ریاض، اصغر علی، منظور پنہور، جمع خان، راجہ اظہار، ملک قاسم، شاہد علی، راحت کمال، عارف رانا، فیصل نور، وقار شامل ہیں

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے