Baaghi TV

Tag: سندھ

  • کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کے مسائل سننےکے لیےگورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہرعوامی شکایات سننےکےلیے گھنٹی کا افتتاح کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گھنٹی لگانے کا مقصد عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے، گھنٹی گیٹ کے باہر لگائی ہے کوئی بھی گھنٹی بجا کر شکایات درج کروا سکتا ہے۔

    شرجیل میمن نے چیف جسٹس کوکھلا چیلنج کردیا

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل آرمی چیف کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں ان کا مقصد ملک دشمنوں کو خوش کرنا ہےعمران خان اس وقت ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، ان کے خلاف اگر ثبوت سامنے آئے تو ان پر پابندی لگنی چاہیے۔

    قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نےکہا تھا کہ ہمارا اس وقت ملک میں فتنے سےمقابلہ ہے فتنے سے جان چھڑانے پر بھی غور و فکر کیا جائے گاعمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا کیونکہ ایجنٹ کا کام ہی یہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔

    ملک میں گرمی کی شدید لہر

    گورنر سندھ نے مزید کہا تھاکہ عمران خان سی پیک کو مکمل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، اُن کے دور میں منصوبے پر کام رکا ہوا تھا عمران نے کل عدالت میں بیٹھ کر بھی آرمی چیف کےخلاف بات کی، اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے جو کچھ عمران خان کے کارکنوں نے کیا، اس طرح کراچی میں ہوتا تو سب پھانسی چڑھتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو افواج پاکستان اور قائداعظم سے اظہاریکجہتی کےلیے اجتماع ہوگامردم شماری ہماری ریڈلائن ہے، کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ دکھائی گئی تو میں مستعفی ہوجاؤں گا روزمرہ کی بنیاد پر مردم شماری کو دیکھ رہا ہوں، میں خالد مقبول سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں چھوٹےصوبوں میں احساس کمتری جنم لے رہا ہے۔

    نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی شدہ پرچوں کا شیڈول جاری

  • رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے،منظور وسان

    رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے،منظور وسان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھ کر رواں ماہ کے حوالہ سے پیشگوئی کی ہے

    منظور وسان مختلف اوقات میں پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں، اب عمران خان کی گرفتاری، اسکے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پھر عمران خان کی رہائی، 14 مئی کو الیکشن کے لئے سپریم کورٹ کا حکم، حکومتی اتحاد کا الیکشن سے انکار، ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیشگوئی کی اور کہا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآ رہا ہے بہت کچھ ہونے والا ہے عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے جب کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکو الیکشن کرائے

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ہو سکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہیے عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • ڈرگ مافیا کے خلاف مل کر کام کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

    ڈرگ مافیا کے خلاف مل کر کام کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کیا ہے

    ملاقات میں صوبے میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر سردار شاہ، مکیش چاولہ، ساجد جوکھیو، مشیر اعجاز جکھرانی، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر افسران شریک تھے،وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو آگاہی دی کہ منشیات کے خاتمے کیلئے میری سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، چیف سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی چیئر کرتے ہیں، ڈی جی رینجرز بارڈر اورسائیٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں،آئی جی پولیس شہروں اور ٹائونز کی کمیٹیز کو دیکھتے ہیں،

    مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ ایکسائیز پولیس کی صوبے بھر میں 46 فیلڈ آپریشن کمیٹیز کام کرتی ہیں، گزشتہ چار سالوں سے صوبے میں نارکوٹکس کے 509 مقدمات زیر سماعت ہیں، 370 مقدمات کے عدالتوں نے فیصلے دیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں نشہ کے عادی لوگوں کی بحالی کیلئے 60 بستروں کی اسپتال، حیدآباد اور سکھر میں 45 بستروں کے اسپتال ہیں، ڈاکٹروں کے نشہ کے عادیوں کے 5 بیچز کو تربیت دی گئی ہے ، وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کا کہنا تھا کہ ہر سینٹرل جیل میں نشے کے عادی لوگوں کی بحالی کا یونٹ قائم کرنا چاہتا ہوں،صوبائی مشیر جیلز کا کہنا تھا کہ جیلوں میں نشے کے عادی افراد کا علاج کروایا جاتا ہے، آئی جی پولیس نے کہا کہ شہروں میں منشیات مافیا کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے، سپلائی لائن کو کسی حد تک کنٹرول کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بارڈر پر مزید سختی کی جائے تاکہ منشیات ملک میں داخل نہ ہوسکے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف مل کر کام کیا جائے گا ڈرگ مافیا کے خلاف وفاقی اور صوبائی ایجنسیز رابطے کے ساتھ آپریشن جاری رکھیں گی تعلیمی اداروں کو ہر صورت منشیات سے پاک رکھا جائے گا منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کے علاوہ وفاقی حکومت بھی مزید ادارے قائم کرے گی

     آئی جی ہو سپاہی یا کوئی بھی ہمارے لئے قابل احترام ہے

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

  • سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز،مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری

    سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز،مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری

    کراچی: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا کہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔

    نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان

    ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 90 ہزار 96، سکھر 62 لاکھ 14ہزار 842 افراد اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59لاکھ 78 ہزار 147 افراد کی مردم شماری ہوئی ہے میر پور خاص ڈویژن کی آبادی 49لاکھ58 ہزار 562افراد تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد کی متنازع مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے بڑی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    ذرائع کے مطابق کراچی میں چھ اور حیدرآباد میں سات مئی کو اسٹیک ہولڈرز کانفرس بلائی جائے گی، جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا جائے گااسٹیک ہولڈرز کانفرس میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو بھی مدعو کئے جانے کا امکان ہے کانفرنس میں مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا

    ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز،لیبارٹری اور او پی ڈی کا دورہ کیا اورہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہسپتال سے متعلق بریفنگ بھی دی ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج یہاں عذرا پیچوہو کے ساتھ کورنگی میں بچوں کے اسپتال کا افتتاح کرنے آیا ہوں ہم نے ایک ایکٹ کے تحت یہ ادارہ قائم کیا ہے ۔یہ ہمارا پہلا اسپتال ہے، اس اسپتال میں جو سہولیات ہیں، نجی اسپتال کی اگر سہولیات جمع کرلیں لیکن پھر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں یہاں 52 انکیوبیٹر ہیں، پورے سندھ میں بات کی ہے سب اس اسپتال کے ڈاکٹرز کو دعائیں دے رہے تھے اس اسپتال میں وہ بچہ آتا ہے جس کا بچنا مشکل ہوتا ہے 89 فیصد بچہ یہاں سے ٹریٹ ہوکر جاتا ہے سکھر، لاڑکانہ ،میرپور خاص شہید بے نظیر آباد میں بھی ایسے اسپتال بنانے کا شروع کردیا ہے۔ ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،کورنگی میں اسپتال ہے ، ہم نے کورنگی میں دو فلائی اوورز بنائے ہیں۔ ہم ضرورت کے مطابق چل رہے ہیں، یہاں پنچاب سے بھی لوگ آتے ہیں افغانستان سے بھی لوگ آتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کے لوگوں کو چلڈرن اسپتال کے قیام پر مبارک باد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے یہ اسپتال ضلع کورنگی کےعوام کیلئے تحفہ ہے سندھ حکومت نےکورنگی کیلئے بہترین روڈ انفرااسٹرکچر اورٹرانسپورٹ کی سہولت دی ہے نوزائیدہ اموات کی شرح کو کم کرنے کےلیے سسٹم تجویز کیا گیا ہے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی

    عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

    بھارت اور امریکا کا خوفناک منصوبہ بے نقاب ،پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    ملک بھرمیں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب میں کل 3بجے مظاہرے کئے جائیں گے احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرزبھرپور شرکت کریں اور صوبوں اور مرکزمیں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔

    ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

    رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاق میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 25 اپریل کو احتجاج ہوگا، سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

    نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیارہےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنے دیا جائے۔

  • گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام

    گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام

    کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس کراچی میں عوام کے لئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ناسا نے خلا سے زمین کی دلکش ویڈیو شئیر کر دی


    مرحوم قوال امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد صابری نے والد کا کلام سنا کر سماں باندھ دیا، اور افضل صابری نے بھی خوبصورت پرفارمنس دی اور گورنر سندھ اور حاضرین کی جانب سے بھرپور داد وصول کی۔

    اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مجدد نےآج میرے دوست امجد صابری کی یاد تازہ کردی، اس کی آواز اور انداز بالکل اپنے والد جیسا ہے، میری دعا ہے کہ مجدد اپنے والد کی طرح نام کمائے۔

    بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

    گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے، مجھے سیکیورٹی کے تھریٹس موصول ہوئے ہیں، لیکن اس کے باوجود عوام میں جانا ترک نہیں کیا۔


    دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت کی بھی گورنر ہاﺅس پہنچے،عید کی مبارکباد دی اور گورنر سندھ کے ساتھ صوبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا-


    علاوہ ازیں ترکیہ کے قونصل جنرلز Cemal Sangu بھی گورنر ہاﺅس کے مہماب بنے اور ، قونصل جنرل نے پورے رمضان کامیابی سے افطار کے انعقاد کو سراہا-

    سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

  • آئین کی وہ شق بتا دیں جس میں ہو کہ آپ آپس میں مذاکرات کریں،شرجیل میمن

    آئین کی وہ شق بتا دیں جس میں ہو کہ آپ آپس میں مذاکرات کریں،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عید الفطر کی نماز راول فارم ہاؤس ٹنڈوجام میں اداکی، نمازعید کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے حلقے کے عوام سے ملاقات بھی کی، بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے آئین کی وہ شق بتا دیں جس میں ہو کہ آپ آپس میں مذاکرات کریں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں فلاں جماعت کے ساتھ بات کریں یہ قابل قبول نہیں افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل حل ہوں آپ کا جو کام نہیں ہے وہ کام آپ نہ کریں یہ آپ کا کام نہیں کہ کہیں کہ آپ لوگ مذاکرات کریں

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ ضروری اور معتبر پارلیمنٹ ہے اس سے کوئی سپریم نہیں اور اسے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ایک سیاسی جماعت کے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر راہ ہموار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جس طرح اسمبلیوں کو تحلیل کیا گیا وہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا اسمبلیوں کو توڑنے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے جنہوں نے آئین کو اغوا کیا انہیں سزا دینا پڑے گی کیا وجہ ہے کہ اس کو ڈھیل دی جا رہی ہے ہم توقع کر رہے ہیں کہ اس پر سزا کا اعلان کیا جائے

    ،پانی میں کرنٹ کے کوئی شواہد نہیں ملے،

    سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

  • صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری، پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے،کچے کا ہزاروں ایکڑرقبہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا، بنگلی، فریدا کوکانی، شمشیر مزاری میں پولیس کیمپ قائم کیے ہیں۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ترجمان کے مطابق نوزبنداور بستی حسن ملک میں بھی پولیس کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرلیا جہاں پولیس اورڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب روجھان میں گیارہویں روز بھی پولیس کی جانب سےعسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کی جاری ہے، دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …

    ترجمان پولیس کے مطابق سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا ڈی پی او مہر ناصرسیال کے مطابق آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 18مجرمان گرفتار ہوچکے پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشہ روز انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا تھاکہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روزکوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔

    ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے

  • سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی: پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئےنوٹس کے مطابق ضلع دادو کے علاقے کیرتھر بلاک میں ریان ون کنویں سے گیس برآمد ہو ئی ہے ،یہ پولش کمپنی پی او جی سی اور پی پی ایل کا جانٹ ونچر ہے ابتدائی طور پر اس کنویں سے 7.8 ایم ایم ایس سی ایف روزانہ گیس حاصل ہو گی ۔

    ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف

    پو لینڈ کی معروف ملٹی انرجی کمپنی پولش آئل اینڈگیش کمپنی (پی او جی سی) نے ضلع دادو سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلا میہ جا ری کیا ہے۔ پی او جی سی 1997سے پاکستا ن پولینڈ اور وسطی یورپ کی سب سے انرجی کمپنی PKN ORLEN کے برانچ آفس کے طور پر کام کر ہی ہے جس کی سب سے بڑی حصص دا ر پولش گورنمنٹ ہے۔

    پاکستا ن میں یہ کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری پر اپنے امور سر انجا م دے رہی ہےاس شراکت دا ری میں ورک انٹرسٹ کا 70فیصدحصہ پی او جی سی جبکہ30فیصد حصہ پاکستا ن پیٹرولیم لمیٹڈ کے پاس ہےپاکستا ن میں اس کمپنی نے ضلع دادو میں واقع یرتھر بلاک میں قدرتی گیس کے 15کنو یں کھو دیں ہیں جہاں سے اب یو میہ 55ملین معیاری مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی)گیس قومی گرڈ کو ارسا ل کی جا رہی ہے۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی …

    قدرتی گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت مذکوررہ بالا کیرتھر بلاک میں نئے کمپنی ہٰذا کے نئے کنویں ریان ون (Rayyan-1) کی کھو دائی کا نتیجہ ہے ریان ون پر کام کا آغاز 5دسمبر 2022میں ہو ا اور 11فروری 2023میں یہاں تقریباً 2446میٹر تک کھو دائی کی گئی اوریہاں کیے گئے ڈرل سٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کے ابتدائی نتائج کے مطابق اس کنویں سے یو میہ 7.8ملین معیا ری مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جس کا 28/64″چوک سائز پر ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (ڈبیلو ایچ ایف پی) 1920پاؤنڈ فی مربع (پی ایس آئی) ہےریان ون کا انٹر گریٹی ٹیسٹ بھی کامیا بی سے مکمل کر کیا گیا ہے۔

    روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟