Baaghi TV

Tag: سندھ

  • سیلاب کے باعث تباہ حالی: وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیر نو کیلئےاے ڈی بی سے 13 کھرب 90 لاکھ روپے قرض کی اپیل

    سیلاب کے باعث تباہ حالی: وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیر نو کیلئےاے ڈی بی سے 13 کھرب 90 لاکھ روپے قرض کی اپیل

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کے لیے 15 کھرب روپے درکار ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (وسطی اور مغربی ایشیا) یوجینیو زوکوف کے ساتھ ملاقات میںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے ایک کھرب 10 ارب روپے کے قرضے کا وعدہ کیا ہے۔

    ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے وزیرخزانہ

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صوبے میں تقریباً 18 لاکھ مکانات تباہ ہوئے، ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعمیر نو کے لیے 15 کھرب روپے درکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے ایک کھرب 10 ارب روپے (50 کروڑ ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 15 کھرب روپے کی ضرورت ہے، اگر اے ڈی بی 13 کھرب 90 ارب روپے کی کمی کو پورا کرتا ہے تو ہم شکر گزار ہوں گے تاکہ تمام بے گھر افراد کو گھر مہیا کیا جا سکے۔

    صوبائی حکومت نے عوام اور نجی شعبوں کے تعاون سے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کے لیے ایک کمپنی بھی قائم کی ہے-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    اے ڈی بی کے عہدیدار نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 30 کروڑ ڈالر صوبائی حکومت کے لیے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ہوگا کراچی سے حیدرآباد تک موٹر وے کی تعمیر نو کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں سے 10 کروڑ ڈالر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دیے جائیں گے۔

    اے ڈی بی عہدیدار نے کہا کہ بینک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کرے گا جو کہ اے ڈی بی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ کے درمیان زیر غور ہے-

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

  • سندھ کےشوگرملزمالکان کا چینی ایکسپورٹ کرنےکا مطالبہ

    سندھ کےشوگرملزمالکان کا چینی ایکسپورٹ کرنےکا مطالبہ

    کراچی :سندھ کے شوگر ملز مالکان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق آئندہ سیزن میں گنے کی قیمت مقرر کرنے اور کرشنگ سیزن شروع کرنے سے متعلق منگل کو سندھ شگر کین بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر زراعت منظور وسان نے کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری زراعت اعجاز مہسر،ڈی جی زراعت، سندھ آباد گار بورڈ،سندھ چیمبر آف ایگری کلچر اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد گنے کی واحد فصل ہے جو بچ گئی ہے کاشتکاروں کو اس کی اچھی قیمت دینے کے لئے گنے کی امدادی قیمت 320 تا 330 روپے مقرر کی جائے جب کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں گنے کی یکساں امدادی قیمت ہونی چاہیے ہر صوبے میں مختلف امدادی قیمت سے شوگر ملز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    شوگر ملز مالکان نے مشیر زراعت پر زور دیا کہ وہ وفاق سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے لئے بات کرے کیونکہ ان کے پاس اضافی چینی کے اسٹاک موجود ہے جب کہ اضافی اسٹاک برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی شوگر ملز گنے کی خریداری شروع نہیں کرسکیں گے۔

    صوبائی مشیر زراعت منظور وسان نے کاشتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ نے گزشتہ سال بھی گنے کی اچھی امدادی قیمت مقرر کی تھی اس سال بھی کسانوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانون کے مطابق 30 نومبر تک کرشنگ شروع ہوتی ہے کوشش ہے کہ جلد از جلد صوبے میں شوگر ملیں چلائی جائیں۔

    شوگر ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت مقامی ضرورت سے 12 لاکھ ٹن اضافی چینی کے اسٹاک موجود ہیں حکومت چینی اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ شوگر ملز کو نقصان نہ ہوا جب کہ چینی برآمد سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکے گا۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان سیریلز ایسوسی ایشن مزمل رؤف چیپل نے سماء ڈیجٹل کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملک میں سیلاب کے نتیجے میں گنے کی فصل کو کتنا نقصان پہنچا ہے؟ ابھی تک درست اندازہ سامنے نہیں آیا انہوں نے تجویز دی کہ جب تک پوری گنے کی پیداوار سامنے نہیں آجاتی اس وقت تک چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دی جائے ایسا نہ ہو کہ پیداوار کم ہو نے کی وجہ سے ہمیں پھر چینی امپورٹ کرنی پڑی۔

  • گلوبل فنڈز کا سندھ کے 4 اسپتالوں کو آکسیجن جنریشن پلانٹ دینے کا اعلان

    گلوبل فنڈز کا سندھ کے 4 اسپتالوں کو آکسیجن جنریشن پلانٹ دینے کا اعلان

    کراچی :گلوبل فنڈ محکمہ صحت سندھ کو 4 آکسیجن جنریشن پلانٹس دے گا، آکسیجن جنریشن پلانٹس سی 19 آر ایم گرانٹ کے تحت دیئے جائیں گے، پلانٹس سندھ حکومت کی ری پروگرامنگ ریکوئسٹ پر دیئے جارہے ہیں۔ جنریشن پلانٹس کی تنصیب سے اسپتالوں کو سستی آکسیجن 24 گھنٹے میسر ہوگی۔

    محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق گلوبل فنڈ محکمہ صحت سندھ کو 4 آکسیجن جنریشن پلانٹس دے گا، پلانٹس چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ، پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ، لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد اور جامشورو میں لگائے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق آکسیجن جنریشن پلانٹس سی 19 آر ایم گرانٹ کے تحت دیئے جائیں گے، پلانٹس سندھ حکومت کی ری پروگرامنگ ریکوئسٹ پر دیئے جارہے ہیں، چاروں پلانٹس کی مالیت مجموعی طور پر لگ بھگ ایک ارب روپے ہے۔

    ذرائع کے مطابق چاروں پلانٹس بالترتیب 80 کیوبک میٹر فی گھنٹہ، 82 کیوبک میٹر فی گھنٹہ، 200 کیوبک میٹر فی گھنٹہ اور 400 کیوبک میٹر فی گھنٹہ آکسیجن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آکسیجن جنریشن پلانٹس کیئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول ایچ آئی وی / ایڈز سندھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے درخواست دی تھی، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلوبل فنڈ محکمہ صحت سندھ کو 4 آکسیجن جنریشن پلانٹس دے رہا ہے اور یہ پلانٹس نومبر کے آغاز میں سندھ پہنچ جائیں گے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر مرزا علی اظہر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آکسیجن کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور اگر کسی انسان کو 3 منٹ تک آکسیجن نہ ملے تو اس کا برین ڈیڈ ہونا شروع ہوجاتا ہے، خون میں آکسیجن کا ایک مخصوص لیول پر مینٹین رہنا ضروری ہوتا ہے اور آکسیجن کی زیادتی بھی نقصاندہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہوا میں آکسیجن اور نائٹروجن موجود ہوتی ہے، جس میں آکسیجن 21 فیصد ہوتی ہے جو ہوا کے ذریعے ہمیں ملتی ہے، کرونا وائرس کی وباء کے ایام میں آکسیجن کی اہمیت کا لوگوں کو اندازہ ہوا، جب ہر گھر میں آکیسجن سیلنڈر استعمال ہورہے تھے اور آکسیجن کی قلت ہوگئی تھی، اس کی بلیک میں فروخت کی جارہی تھی۔

    ڈاکٹر مرزا علی اظہر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹس کی تنصیب سے ان اسپتالوں کو 24 گھنٹے آکسیجن میسر ہوگی، ان سے سپلائی منقطع نہیں ہوتی اور آکسیجن کی تیاری پر لاگت میں بھی کمی آجائیگی۔

  • کراچی اورنواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،درجنوں نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی اورنواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،درجنوں نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے پرانا گولی مار سے قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر ملزم ساجد عرف ساجد گولی مار کو گر فتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم 2004میں لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے گروپ میں شامل ہوا۔ بعد ازاں 2009میں لیاری گینگ وار کمانڈرعزیر بلوچ کے کہنے پرلیاری گینگ وارپیپلز امن کمیٹی میں شامل ہو کر علاقہ کا کمانڈر مقرر ہوا اور 2016میں ملزم ارشد پپو گروپ میں شامل ہوا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2004سے 2014تک لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں بھتہ خوری، منشیات فروشی،غیر قانونی قبضہ،اسلحہ کی ترسیل، پولیس مقابلوں اور15سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھااوروہاں سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ملزم حال ہی میں واپس آکر اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔ملزم کانام سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں قتل،اقدام قتل، پولیس مقابلے، دہشت گردی اورمنشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ادھر ایک اور واقعہ میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں تھانے کے مال خانے میں ایک اور واردات پیش آئی جس میں ملزم سے برآمد شدہ چرس کو غائب کرکے کھجور رکھ دی گئی۔ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کے مطابق کلفٹن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔

    کراچی:خاتون کو ہراساں کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

    ملزم سے برآمد شدہ چرس سیل کرکے کیس پراپرٹی کے طور پر مال خانے میں رکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کیمیکل ایگزامنیشن کے لیے جب کیس پراپرٹی کھولی گئیں تو اندر سے چرس کی جگہ کھجوریں ملیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر تھانے کے عملے نے کھجور کی جگہ چرس واپس رکھ دی۔

    شرجیل کھرل اس کارروائی کو SSP آپریشن اور انویسٹی گیشن کی سرزنش قرار دیتے ہوئے SSP اسدرضا SPزاہدہ پروین کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل ایک ہی نوعیت کی وارداتوں پر سینئر پولیس افسران کی ملی بھگت کی تحقیقات بھی شروع کرنے کا حکم دیا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔منگھوپیر روڈ، بڑا بورڈ کے قریب گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    راولپنڈی:منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

    ایف آئی آر نمبر 336/2022 پاک کالونی تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ،مقدمے میں قتل، لوٹ مار ، پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں‌، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ مقتول شہری شکیل اپنے ساتھی فرید کے ہمراہ بینک سے چار لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا،

    اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن،بڑے نامی گرامی مجرم گرفتار

    مقدمہ میں لکھا ہے کہ بڑا بورڈ کے قریب ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شکیل الدین کو قتل کر دیا، فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود شاہین فورس کے تین اہلکار پہنچ گئے،پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی تو ملزمان نے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،

    متن میں لکھا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار نہال الدین بھی زخمی ہوا جو بعد میں چل بسا،ملزمان فائرنگ کرکےئ دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہوگئے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے سات اور تیس بور پستول کی گولیوں کے پانچ خول ملے،

  • سیلاب زدہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب زدہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 37 ہزار830 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کیے گئے،بدین میں 500 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے ، دادو میں 4 ہزار،حیدر آباد3ہزار اور سکھر میں 4 ہزار ایک سو راشن بیگز تقسیم کیے گئے قمبر شہداد کوٹ میں 6 ہزار 500،خیرپور میں 6 ہزار320 راشن بیگز تقسیم کیے، ٹھٹہ 2 ہزار500 اور شکار پور میں 5400 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے، مجموعی طور پر 17 لاکھ 62 ہزار 669 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جاچکے ہیں،اس وقت ریلیف کیمپوں میں 195282 متاثرین موجود ہیں جن میں 41228 بچے اور 38560 خواتین شامل ہیں ۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر نے سندھ کے علاقے میں اپنے میدانی امدادی کام کو وسعت دی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بے گھر خاندانوں کیلئے اجتماعی خیمے بنانا شروع کیے ہیں، ان منصوبوں میں ضروری خدمات جیسے کہ پناہ گاہ، پانی، صفائی، خوراک اور خاندانوں کو بااختیار بنانا شامل ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملالہ یوسف زئی کی کس سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا،

    ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

     گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود تھے 

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی ہے

  • حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتار

    حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتار

    حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتارکرلیے گئےہیں،اس حوالےسے یس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے SHO سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی گئی ہے،

    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے حیدرآباد پولیس کو شہریوں کی جانب سے موبائل اییپلیکیشن JAZZ CASH کے ذریعے دھوکہ دہی کی متعدد شکایات موصول ہورہی تھی جس میں نامعلوم ملزمان معصوم شہریوں کو اپنی جعلسازی کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے با آسانی لوٹ لیتے ہیں چند روز قبل ایسی ہی ایک شکایت تھانہ سٹی پولیس کو ایک شہری کی جانب سے موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اسے نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس نے اپنا تعارف سب انسپیکٹر امجد تھانہ سٹی سے ظاہر کیا اور بتایا کہ اس کا بھتیجا ریپ کیس میں انکی زیر حراست ہے لہٰذا آپ کی بہت بدنامی ہونے والی ہے اور میڈیا کو بھی اس کی خبر ہوچکی ہے تو آپ 20 لاکھ روپے کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی قانونی کاروائی کے بغیر آپکی عزت بچائی جاسکے جو فریادی نے اپنی عزت بچانے کی خاطر کہیں نہ کہیں سے رقم کا انتظام کرلیا اور پھر سب انسپکٹر امجد سے رابطہ کیا جس نے انہیں یہ رقم JAZZ CASH کے ذریعے ٹرانسفر کرنے کا کہا جو مختلف حصوں میں فریادی نے رقوم فراڈیے کو ٹرانسفر کردی

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    بعدازاں بھتیجے کے گھر آنے اور ایسے وقوعہ سے لاعلمی ظاہر کرنے پر فریادی کو معلوم ہوا کہ میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے جس کے بعد فریادی نے SHO تھانہ سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ سے رابطہ کیا اور سارا احوال بتایا تو ظاہر ہوا کہ سب انسپکٹر امجد نامی کوئی شخص تھانہ سٹی پر تعینات ہی نہیں ہے جسکے بعد SHO تھانہ سٹی نے ایسا کیس فریادی کی فریاد پر تھانہ سٹی میں داخل کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ فراڈ کے اس کیس کی تفتیش شروع کردی

    اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ نے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد پولیس نے انتہائی کامیابی کے ساتھ تمام تر ذرائع، ٹیکنیکل سہولیات کی مدد سے بین الصوبائی فراڈیے گروپ کو ٹریس کرلیا جس کے دو سرگرم کارندوں بنام وسیم بھٹی اور اصغر کو گرفتار کیا جبکہ اس گروپ کے اہم اور مرکزی ملزم منظور احمد جوکہ صوبہ پنجاب لاہور کا رہائشی اور سرکاری ملازم ہے اسکو لیاقت آباد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    بین الصوبائی گرفتار فراڈیے گروپ کے کارندوں نے اپنے ابتدائی بیان میں معصوم شہریوں کو مختلف طریقوں سے اپنی جعلسازی میں لاکر رقوم بٹورنے کا اعتراف کیا ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ مزکورہ گینگ بہت بڑا ہے اس گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے جبکہ فریادی سے فراڈ کرکے لوٹی ہوئی رقم جلد ریکور کی جائیگی

  • سیلاب، بارشیں، سندھ میں اموات کی تعداد 780 ہو گئی

    سیلاب، بارشیں، سندھ میں اموات کی تعداد 780 ہو گئی

    سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے امداد ی سرگرمیوں کا عمل جاری ہے

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گی ،سیلاب اور بارشوں سے 780 افراد جاں بحق اور 8422 زخمی ہوئے ،سندھ سیلاب متاثرین میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے بدین میں 1500 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے ،ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا فراہم کیا جارہا ہے،کیمپوں میں صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ،سندھ کے تینوں بیراجوں پر پانی کا بہاؤ نچلی سطح پر ہے ،منچھر جھیل میں پانی کی آمد 29500 کیوسک ہے ، منچھر جھیل میں پانی کی سطح 115.8 فٹ ہے ،

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر نے سندھ کے علاقے میں اپنے میدانی امدادی کام کو وسعت دی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بے گھر خاندانوں کیلئے اجتماعی خیمے بنانا شروع کیے ہیں، ان منصوبوں میں ضروری خدمات جیسے کہ پناہ گاہ، پانی، صفائی، خوراک اور خاندانوں کو بااختیار بنانا شامل ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملالہ یوسف زئی کی کس سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا،

    ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

     گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود تھے 

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی ہے

  • چین بھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    چین بھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کررہے ہیں،کچھ متاثرین گھروں کو واپس جانا شروع گئے ہیں،ہم اب گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرنے جارہے ہیں، عالمی بینک کا 500 ملین ڈالر سے گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہوگا،

    چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین بھی سروے کرکے کچھ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چین یا کوئی اور دوست ملک ایک گاؤں میں گھر بنائے تو کام آسان ہوگا، گھروں کی تعمیر کیلئے ہاؤسنگ کمپنی بنائی ہے، قونصل جنرل نے ہوبائی شہر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو چیک دیا،

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں سندھ کے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل تیزکردیا گیا ہے محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پی ڈی ایم اے نکاسی آب میں مصروف ہیں،متاثرہ علاقوں میں 96 ٹرک ، 35 ٹریکٹر اور81 گراونڈ اسٹینڈنگ ڈیواٹرنگ پمپس فراہم کیے،سندھ میں مزید 34 ہزار 893 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کیے گئے بدین میں ایک ہزار خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے،مزید 500 متاثرین سیلاب ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ،منچھر جھیل میں پانی کا ذخیرہ 0.561 ایم اے ایف ہے اڑل ہیڈ ریگولیٹر پر پانی کا اخراج 9130 اور اڑل ٹیل ریگولیٹر پر 17950 کیوسک ہے ،

    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملالہ یوسف زئی کی کس سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا،

    ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

     گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود تھے 

  • بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز II سے بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم معین کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 30ستمبر 2022کو ملزم کے خلاف رینجرزہیلپ لائن پر شکایت موصول ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز(سندھ)نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیزIIسے مطلو بہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے حال ہی میں ایک گھر میں ڈکیتی کی اور ڈکیتی کے بعد خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔خاتون کی مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ بھی کی۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے ہی متعدد ایف آئی آر ز درج ہیں اور اینٹی ٹیرا رسٹ کورٹ میں بھتہ خوری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

    گرفتار ملزم کومزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ایک دوسری کوشش میں پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ کے ملزمان محمد آفاق عرف عفی عرف چڈی، محمدیونس، محمد یعقوب عرف کالا،عبداللہ عرف گنجا اور کمال الدین عرف کمو کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والااسلحہ،9چھینے گئے موٹر سائیکل اور17عددموبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتوں میں 12لاکھ روپے کیش،300سے زائدموبائل فونز اور30سے 35موٹرسائیکل چھیننے کا اعتراف کیاہے۔ ملزمان چھینے ہوئے موٹرسا ئیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ ومسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے تدارک کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے،سندھ حکومت کی درخواست مسترد

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے،سندھ حکومت کی درخواست مسترد

    کراچی :الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی سندھ حکومت کی درخواست مستردکردی۔اطلاعات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن بارشوں کے باعث اسے 28 اگست 2022 تک ملتوی کردیا گیا۔

    سندھ میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اسے پھر ملتوی کردیا گیا تھا ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے صرف کراچی ڈویژن میں ہی 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتکابات کا اعلان کیا۔

    سندھ حکومت نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے، سیکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں، بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرزکی تعیناتی کے لئے مجاز حکام سے رابطے میں ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 60 کروڑ روپے فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈزکی عدم فراہمی سے بروقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس