Baaghi TV

Tag: سوشل میڈیا

  • سوشل میڈیاٹیمز کے ذریعے ریاست مخالف پرویپگنڈہ،پی ٹی آئی نے کیا سرکاری وسائل کا استعمال

    سوشل میڈیاٹیمز کے ذریعے ریاست مخالف پرویپگنڈہ،پی ٹی آئی نے کیا سرکاری وسائل کا استعمال

    تحریک انصاف کے عہد اقتدار میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے ریاست مخالف پراپیگنڈہ کا انکشاف سامنے آیا ہے

    چیئرمین پی ٹی آئی کا جعلی امیج گھڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا، سرکاری وسائل کے بل بوتے پر پی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو گیا، مخالفین کی کردار کشی اور ہرزہ سرائی کیلئے سوشل میڈیا ٹیموں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، سرکاری منصوبوں کی تشہیر کے بجائے زہریلا پراپیگنڈا کیا جاتا رہا. سرکاری وسائل غیر قانونی سیاسی تشیہری مہم کیلئے استعمال، پی ٹی آئی دور کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آ گیا،

    سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو پی ٹی آئی کے مذموم بیانیے کو پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا، جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کو شخصیت پرستی اور جھوٹ کے پرچار کیلئے استعمال کیا گیا، ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے، پروپیگنڈہ مہم، ڈس انفارمیشن، سازشی بیانیہ سازی اور عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے استعمال کیا گیا، سرکاری پیسوں سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی مکروہ حرکت بے نقاب ہوئی، معاشرے میں نفرت انگیز بیانئے سے عدم استحکام کو فروغ دیا گیا، پراپیگنڈا اکاؤنٹس کے فالورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے لیکن اختتام پر یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنان استعمال کرتے رہے، مجموعی طور پر اس پروجیکٹ کی لاگت 870 ملین رکھی گئی تھی،مزید تحقیق میں پی ٹی آئی کے مبینہ طور پر بدنیتی پر مبنی ایجنڈے کا انکشاف ہوا جس میں سوشل میڈیا ٹیمز کو پی ٹی آئی نے غیر قانونی طور پر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا،▪ ان ملازمین کی تنخواہ 25ہزار – 40 ہزار روپے تھی اور سرکاری فنڈز سے ان سوشل میڈیا ٹیموں پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، پی ٹی آئی کے اس ریاست مخالف پروپیگنڈے میں شامل 800پہلے سے موجود اکاؤنٹس کی جب تحقیق کی گئی تو چشم کشا حقائق سامنے آئے۔ ان ملازمین میں سے 72.5 فیصد اکاؤنٹس کا 2021 سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف کوئی سیاسی جھکاؤ ہی نہیں تھا،جون 2022 کے بعد 86فیصد اکاؤنٹس نے اپنا سیاسی جھکاؤ تبدیل کر لیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پی ٹی آیی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر من گھڑت بیانیے کی وجہ سے پاکستان کی جڑیں کھوکھلا کرنے کی سازش کی گئی،فردوس عاشق اعوان
    استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر دو دہائیوں کی سیاست نے ملک کی قومی وقار کو مجروح کیا ہے،بے بنیاد من گھڑت بیانیے کی وجہ سے پاکستان کی جڑیں کھوکھلا کرنے کی سازش کی گئی،نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کر نے کا بیانیہ ترتیب دیا گیا،ملک کی سیاست کا رکھ رکھاؤ اور رواداری کو پامال کیا گیا،معاشرے کو انتشار کا شکار کیا گیا،خاندانوں کے اندر تفریق پیدا کی گئی، ایک شخص کی امیج بلڈنگ اور اسکے بیانئے کو آگے بڑھانے کے لئے کے پی کے حکومت کے اے ڈی پی کے فنڈ میں870ملین روپے رکھے گئے،
    آٹھ سو اکاؤنٹ ایسے کھولے گئے جہاں پیسے ٹرانسفر کئے گئے، ان پیسوں کا استعمال ریاست اور عوام کے درمیان دراڑین ڈالنے کے لئے کیا گیا،قومی اداروں کو کمزور کرنے کے لئے ان پیسوں کا استعمال کیا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں کو بارود سے بھر کر ریاستی اداروں کے لئے استعمال کیا گیا،تحقیقات میں ایسے ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے تانے بانے زمان پارک اور بنی گالا تک جاتے ہیں،سوشل میڈیا ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے اداروں کے خلاف بیانئے کو پرموٹ کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کے پی کے میں میڈیا سیل بنا کر اپنے ٹاپ ٹرینڈ کی خواہش کو پروان چڑھایا،

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کا کبھی کوئی نظریہ تھا ہی نہیں ، یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی جو کہ ریاست پاکستان کے خزانے سے پیسے دے کر کروائی جا رہی تھی۔ غریبوں کی خون پسینے کی کمائی سے دیئے گئے ٹیکس کا پیسہ جو پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پروپیگنڈے کے لئے جھونک دیا،پی ٹی آئی نے پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان کا ایسا استعمال کیا جواخلاقیات اور شرافت کے اصولوں کے خلاف تھا، عوام کے پیسوں پر ریاست مخالف مواد پھیلایا گیا،▪ ان اکاؤنٹس نے 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے، تشدد پر بھڑکانے اور ممکنہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر درڑیں ڈالنے کی کوششیں کیں، جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کی بھرتی کا عمل غیر قانونی اور فراڈ پر مبنی تھا

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

    سرکاری خزانے سے معاوضہ دے کر اداروں کے خلاف بیان بازی کی گئی،عطا تارڑ
    رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف حکومت نے سوشل میڈیا ٹرولز بھرتی کئے ،ہمارے پاس تفصیلات ہیں کہ سفاکانہ طریقے سے عوامی پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا،2019 میں خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنشرز کے طور پر 1100 لوگ بھرتی کئے،ان ٹرولز کو بھرتی کرنے کا مقصد صحافیوں، سیاستدانوں کو گالیاں دینا تھا،اس منصوبے پر کل 87 کروڑ روپے خرچ ہونا تھا ،اس معاملے پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے،کیا یہ نوکریاں تحریک انصاف کی ملکیت تھیں؟پارٹی کی تشہیر کے لئے پارٹی فنڈز سے پیسے جاری ہونا چاہئیے تھے،غریب عوام کا 87 کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا ،غریب سے دوائی، روٹی اور تعلیم کا حق چھینا گیا،سرکاری خزانے سے معاوضہ دے کر اداروں کے خلاف بیان بازی کی گئی،جن مجرمان نے ان 1100 لوگوں کو بھرتی کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے،ایسے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا قومی فریضہ ہے،اس گھناؤنے عمل پر کل ایک ارب سے زائد پیسہ خرچ کیا گیا

  • انتخابات وقت پرہوں گے،نگران وزیر اطلاعات کی یقین دہانی

    انتخابات وقت پرہوں گے،نگران وزیر اطلاعات کی یقین دہانی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، نفرت انگیز بیانیہ، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا،مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کی ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے برطانوی پولیٹیکل قونصلر کو ملک میں انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

    اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، برطانیہ کے ساتھ میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام سے غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیہ کو پہچانے میں مدد ملے گی، یہ پروجیکٹ آن لائن سپیس پر غلط اور نفرت انگیز بیانیہ کی نشاندہی کرنے والے اہم سرکاری اداروں اور اہلکاروں کے علم، استعداد اور ہنر کو مزید بہتر بنائے گا،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے،سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں،صحافیوں کو تربیت کی فراہمی کیلئے برطانیہ کے جدید میڈیا نصاب سے مدد لی جائے گی۔انفارمیشن سروس اکیڈمی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی،انفارمیشن سروس اکیڈمی میں نفرت انگیز بیانیہ اور غلط معلومات کے حوالے سے آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں گے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے کئی کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے میسجز بھیجتے ہیں

    اداکاہ نوال سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرانہیں پیغام بھیجتے ہیں،اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اسے ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے سوشل میڈیا پر بہت پیغام آتے ہیں، میں انہیں پڑھ کر حیران ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں، مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آیا پاکستانی کرکٹر جو مجھے پیغام بھیج رہے ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، کیسے کسی لڑکی کو میسج کر کے اسکی تعریف کر سکتے ہیں؟

    اداکارہ نوال نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے،اداکارہ نوال نے سوشل میڈیا پر پیغام بھجوانے والے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا البتہ انکے نام پیغام میں کہا کہ ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے،

  • ایلون مسک کاصحافیوں کے لئے بڑا اعلان

    ایلون مسک کاصحافیوں کے لئے بڑا اعلان

    ایکس اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایکس استعمال کرنے والے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اظہارِ رائے کی آزادی اور لکھاریوں سے متعلق بیان جاری کیا ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر آپ صحافی ہیں جو لکھتے ہوئے آزادی چاہتا ہے اور زیادہ آمدنی کا خواہش مند ہے تو اس پلیٹ فارم پر اپنی لکھائی پبلش کرے۔


    ایلون مسک کی ٹویٹ پر پاکستانی جرنلسٹ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم اور دنیا بھر میں ہزاروں ایسے لوگ ہوں گے جو آزادانہ طور پر بات نہیں کر سکتے، یہ پلیٹ فارم صحافیوں کی زندگیاں بدل دے گا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ میں ایک صحافی ہوں اور آپ نے قتل اور عصمت دری سے متعلق جرائم کی خبریں شیئر کرنے پر میرے اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی۔ اسی لیے ویب سائٹس اب بھی جرائم کی اطلاع دینے کے لیے اچھی ہیں۔ آپ کو پہلے اس مسئلے کو ٹھیک کرنا چاہیے۔


    ایک ایکس کے صارف نے لکھا کہ ‘سوشل میڈیا کا مستقبل اتنا روشن کبھی نہیں رہا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ آپ ایک نعمت ہیں، ایلون! آپ کا وژن بے مثال ہے-

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئیٹر) پر بلاک فیچر ختم کرنے کا کہہ دیا

    قبل ازیں سوشل میڈیا ایپ ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا کیونکہ ایکش نے اہم فیچر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کیے گئے سوال کے جس میں انہوں نے پوچھا کہ کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ اپنی وجوہات بتائیں۔

    واضح رہے کہ صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دیگر صارفین کے سامنے سوالات رکھے تھے جس پر جواب خود مالک ایلون مسک نے دے دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ بلاک کو فیچر کے طور پر ڈیلیٹ کیا جائے گا، سوائے براہ راست میسج کے علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    تاہم خیال رہے کہ بلاک فیچر صارفین کو اپنے مواد کو مکمل طور پر دیکھنے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے اور اس آپسن کو کب ہٹایا جائے گا اب تک اس حوالے سے مسک نے کوئی تاریخ نہیں دی ہے کیونکہ یہ آپشن ابھی تک موجود ہے جبکہ ایک صارف کی جانب سے یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بلاک آپشن کو ہٹانا ایپ اسٹور کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا آیا اسے ہٹایا جائے گا یا پھر اس کا متبادل تلاش کیا جائے گا-

  • خواتین اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کیس کی سماعت ملتوی

    خواتین اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کیس کی سماعت ملتوی

    سندھ ہائیکورٹ ،خواتین اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کا معاملہ ،اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا ، عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبری خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں ،ٹویٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا، درخواستوں کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی کر دی گئی،

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ یو ٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دئگر اداکارائوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا ،یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے ، اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،

    پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

     جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے.

    ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کونسے کھلاڑی کتنا کماتے ہیں؟

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کونسے کھلاڑی کتنا کماتے ہیں؟

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے دنیا کی مشہور شخصیات کی کمائی کرنے کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں، رونالڈو ایک پوسٹ سے 32 لاکھ 30 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔دوسری جانب ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی ایک پوسٹ سے 25 لاکھ 60 ہزار ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انسٹا گرام کی ایک پوسٹ سے 11 کروڑ 45لاکھ روپے کماتے ہیں۔

  • عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،وکلا

    عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،وکلا

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وکلا سے کہا ہے کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتا۔

    باغی ٹی وی : جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکلا سے میٹنگ میں کہا کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتاجیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پرپھیلائی گئی مختلف ویڈیوز جعلی ہیں۔

    قبل ازیں اٹک جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسکے وکلاء نے ملاقات کی تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات ایک گھنٹہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد کروائی گئی ڈپٹی سپریڈنٹ کے کمرہ میں ہونے دو گھنٹہ چیئرمین سے ملاقات رہی۔ دوران ملاقات پاور آف اٹارنی پر چیئرمین کے دستخط کروائے گئے۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری

    وکیل نے بتایا تھا کہ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے حوالہ سے مسائل کا ذکر کیا۔ چیئرمین کو جیل میں سی کلاس دی گئی ہیں اورکسی قسم کی کوئی سہولیات یہاں نہیں۔ جیل کے بیرک میں نہ ٹی وی ، اخبار نہ روشنی ، نہ کھڑکی نہ روشن دان اور نہ ہی باہر سے کھانے کی اجازت دی جارہی۔ بیرک کے چھت سے ساری رات بارش کا پانی ٹپکتا رہا ، دن کو مکھیاں اوررات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں۔

    چیئرمین نے بتایا تھا کہ جیل میں اگر سی کی جگہ ڈی کلاس بھی مجھے دی جائے تو مجھے قبول ہے جیل کے اندھیرے والے کمرے میں رکھا ہوا ہے اتنی تکالیف کے باوجود چیئرمین کا مورال بلند چہرے پر بشاشت اور تازگی تھی وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں کبھی غلامی نہیں کروں گا ان کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا چاہے جو مرضی ہے یہ کرلیں۔

    بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر …

    واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

  • چلی سےچارسدہ آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

    چلی سےچارسدہ آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

    بھارت اور چین سے سوشل میڈیا پر دوستی اور محبت کے بعد ساؤتھ امریکا کے ملک چلی سے پاکستان کے شہر چارسدہ آنے والی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی: 36 سالہ نیکولی آنار اگلسالوس اسپینش نزاد امریکن نیشنلٹی ہولڈر ہیں، مذکورہ خاتون کا تعلق چلی سے ہے اور ان کی شہریت امریکی ہے، خاتون ایپل کمپنی میں مینیجر کے عہدے پر ہیں نے نے اسلام قبول کرنے کے بعد چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ سے شادی کرلی ہے قبول اسلام کے بعد نیکولی کا نیا نام نورین رکھا گیا ہے، جبکہ 27 سالہ اکرام اللہ عمر میں اپنی اہلیہ سے 9 سال چھوٹے ہیں-

    بھارت کے بعد چینی لڑکی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی

    اکرام اللہ نے کہا ہماری دوستی سوشل میڈیا پر رابطے کے دوران ہوئی تھی، میں ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، نورین اسپینش زبان بولتی ہے اور مجھے اپنے ساتھ امریکا لے کرجانا چاہتی ہے نورین کہتی ہےکہ اگر تم ساتھ نہیں جاؤگے تو میں یہاں رکتی ہوں ہم دونوں کو ایک دوسرے کی زبان سمجھ نہیں آتی، ہم گوگل ٹرانسلیٹ سے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں نورین دو ماہ کے ویزہ پر پاکستان کے شہر چارسدہ میں اپنے سسرال میں مقیم ہیں، جس کےبعد وہ اکرام اللہ خان کو اپنےساتھ امریکا لے جانا چاہتی ہیں نورین اسلام قبول کرنے اور اکرام اللہ خان کے ساتھ شادی کے بعد اب باقاعدہ پشتو ثقافت کے مطابق برقہ پہنتی ہیں۔

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

  • بھارت کے بعد چینی لڑکی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی

    بھارت کے بعد چینی لڑکی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی

    سوشل میڈیا پر دوستی، پھر پیار اور پھر شادی، چینی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کو دل دے بیٹھی اور شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی

    چینی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق لڑکی اور لڑکا تین برسوں سے آپس میں رابطے میں تھے، دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی،باجوڑ کے جاوید کے ہاں چینی لڑکی پہنچی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے،پولیس حکام کے مطابق لڑکی تین ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے، سنیپ چیٹ کی وجہ سے دونوں‌ کی دوستی ہوئی،

    پولیس حکام کے مطابق جاوید ثمر باغ میں اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھیرا ہوا ہے، چینی لڑکی تین دن پہلے اسلام آباد پہنچی جہان سے جاوید اسے لے کر ثمر باغ آیا، چینی لڑکی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی لڑکی انجو پاکستان آئی تھی جس نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا اور شادی کر لی،جس کے بعد فاطمہ کے والد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

  • سوشل میڈیا نیا دور ہے جس سے ہم سب گزر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    سوشل میڈیا نیا دور ہے جس سے ہم سب گزر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان الیکٹرانک ترمیمی بل کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں 140 چینل لائسنسنگ ہے، سوشل میڈیا نیا دور ہے جس سے ہم سب گزر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 35 نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز، 52 تفریحی چینلز، 25 ریجنل چینلز، نان کمرشل اور ایجوکیشن کے 6، سپورٹس کے 5، ہیلتھ اور ایگرو کے 7 چینلز، ایجوکیشن کمرشل کے 10 چینلز ہیں،2023ءمیں میڈیا کا منظر نامہ بدل چکا ہے، اظہار رائے کا ایک نیا پلیٹ فارم سوشل میڈیا کی صورت میں موجود ہے یہ تمام چینلز سائبر اسپیس پر بھی موجود ہیں، پچھلے دور میں چار سال کے دوران میڈیا پر سنسر شپ رہی، میڈیا کی زبان بندی کی گئی-

    انہوں نے کہا کہ ملک میں 4 سال میڈیا پر سنسر شپ رہی، چیئرمین پی ٹی آئی کو میڈیا پریڈیٹر کا خطاب ملا، انہیں یہ خطاب ان کے سیاسی حریفوں نے نہیں بلکہ عالمی صحافتی اداروں نے دیا، چلتے پروگرام پیمرا کی ایک جنبش سے بند ہوجاتے تھے،چلتے پروگرام بند کئےگئے، ان 4 سالوں میں پی ایم ڈی اے کا بھی شوشہ چھوڑا گیا، جس کی ہم نے بھرپور مخالفت کی اور اس کی منظوری کو ناکام کیا ،چینلز صرف چیئرمین پیمرا کی وجہ سے معطل کر دیئے جاتے تھے، پچھلے چار سال صحافیوں کےپیٹ میں گولیاں ماری گئیں، ان کی ناک کی ہڈیاں ٹوٹیں، انہیں اغواء کیا گیا،میر شکیل الرحمان کو جیل میں بھیجا گیا-

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر کالا قانون لانے کی کوشش کی گئی، اس قانون کے خلاف ہم سب نے دھرنے دیئے، اس کی مخالفت کی، ہر سیاسی پارٹی سمیت میڈیا کی تنظیموں نے اس کی مخالفت کی، اس وقت کے وزیر اطلاعات صحافیوں کے منہ پر چپیڑیں مارتے تھے پی ایم ڈی اے جب بن رہی تھی تو اس وقت کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں دیکھ لوں گا کہ کیسے قانون منظور نہیں ہوتا-

    انہوں نے کہا کہ 2022ءمیں مجھے پارٹی کے اعتماد سے وزیر اطلاعات کا منصب ملا 23 اپریل 2022 کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہوئی، میڈیا سے تمام افراد اس میٹنگ میں موجود تھے، میٹنگ میں رہنمائی کی گئی کہ کس طرح ذمہ دارانہ میڈیا کی بنیاد رکھ سکتے ہیں،11 ماہ اس پر صلاح و مشورے جاری رہے،ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن میں فرق کو واضح کیا گیا۔

    سیما حیدر نےنریندرمودی اوریوگی آدتیہ ناتھ سے مدد مانگ لی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا جاتا تھا یہ رپورٹر بہت بولتا ہےاس کو نوکری سے نکالو، ان تمام چیزوں میں شفافیت کیلئےہم مل بیٹھے تھے، یہ بل حکومت نہیں میڈیا اور پاکستان کا بل ہے، نومبر 2021 میں ہیومن رائٹس کمیٹی نےاس بل پر بیان دیاتھا، پاکستان نے اس پرایک قرارداد پاس کی اور انٹرنیشل پریکٹس میں موجود قانون کو دیکھتے ہوئے بل بنایا گیا کچھ لوگوں کوتکلیف ہے یہ قانون کیوں بن گیا، جو لوگ اس بل پر بات کر رہے ہیں یقیناً ان لوگوں نے بل نہیں پڑھا، بل میں جوترامیم کی گئیں وہ عام آدمی کی بھی سمجھ میں ہیں،بل میں ورکرز کے بقایا جات 2ماہ میں ادا کرنےکا بھی لکھا گیا، دو ماہ میں تنخواہ نہیں ملی تو حکومت ادارے کو بزنس نہیں دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ان تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے میری معاونت کی کہ کس طرح ہم میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، تمام تنظیموں کے ساتھ اس بل پر مشاورت کا سلسلہ جاری رہا، ہم نے پہلی مرتبہ پیمرا قانون میں فیک نیوز، ڈس انفارمیشن، مس انفارمیشن کی تعریف کو شامل کیا-

    منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

    دوسری جانب مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءمنظور کرلیا، پیمرا بل گزشتہ ایک سال کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کیا گیا یہ اسٹیک ہولڈرز جوائنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں جن میں پی ایف یو جے، پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس شامل ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ بل کا بنیادی مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود کوبہتر بنانا اور پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور اخلاقی میڈیا ماحول کو فعال کرناہےجیسا کہ دنیا بھرکےجمہوری ممالک میں رائج ہےیہ بل مختلف اہم دیرینہ مسائل اور معاملات کوحل کرے گا جن میں چیئرمین پیمرا کےغیرمرتکزاختیارات، پیمرا اتھارٹی اورشکایات کونسل میں پی ایف یوجےاورپی بی اے کی نمائندگی کا فقدان، صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی تعریف شامل ہیں۔

    توشہ خانہ کیس:چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور