Baaghi TV

Tag: سوشل میڈیا

  • 2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ

    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ

    تازہ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں سوشل میڈیا ایپس اور ان کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    دنیا بھر میں ڈجیٹل رحجانات پر نظررکھنے والی ایک کمپنی ڈیٹا اے آئی نے 91 صفحے کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت اور اس پر گزارے گئے عوامی وقت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارم کے علاوہ نئی ایپ بھی اپنی جگہ بناسکیں جن میں ’بی ریئل‘ نامی تصویری ایپ بھی ہے جن کے صارفین اگست 2022 میں 53 لاکھ تھے اور اب ایک کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ان میں امریکی صارفین کی اکثریت ہے اور میٹا کی ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اب بھی سرفہرست ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹک ٹاک ایپ کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جو سب سے زیادہ بھی ہے۔ اس سال بالخصوص لائیو اسٹریمنگ اور لائیو شاپنگ اسٹریم بہت مقبول ہوئیں۔ پھر ٹک ٹاک نے ایپ کے اندر ہی کرنسی خریدنے اور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی جسے بہت سراہا گیا ہے۔ اس سال امریکی صارفین چین اور جاپان سے بازی لے گئے اور انہوں نے سب سے زیادہ وقت سوشل میڈیا ایپ پر صرف کیا۔ سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر عالمی پیمانے پر تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022 میں سوشل میڈیا ایپس پر گزارے گئے وقت میں بھی 17 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق اس سال بھی سوشل میڈیا ایپس کے استعمال اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

  • سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتارکر لیا گیا

    پانچ رکنی گروہ عرصہ دراز سے فیس بک پر لڑکی بن کر نوجوانوں سے دوستیاں کرتا تھا پانچ رکنی گروہ ملاقات کے بہانے نوجوانوں کو بلا کر لوٹ لیتا تھا پانچ رکنی گروہ درجنوں نوجوانوں کو ملاقات کے بہانہ بنا کر لوٹ چکا ہے بہارہ کہو پولیس نے کشمیر کے رہائشی پانچ رکنی گروہ کو ڈھوک جیلانی سے گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا،گروہ کے قبضے سے پسٹل،رسیاں اور چہرہ ڈھانپنے والا کپڑا برآمد کر لیا گیا

    اے ایس آئی سرفراز احمد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ رکنی گروہ ڈکیتیاں بھی کرتا تھا، برآمدگی بھی کر لی گئی ہے پانچ رکنی گروہ چھینے گئے موبائل فونز راولپنڈی راجہ بازار فروخت کرتا تھا گروہ میں نبیل راجہ،سمیع،بلال احمد،امتیاز عباسی اور محمد عمران شامل ہیں

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیاں بن کر لوگوں کو پھنسانے والا مرکزی ملزم شہباز گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کاروائی کی ہے اوراندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا،سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیاں بن کر لوگوں کو پھنسانے والا مرکزی ملزم شہباز گرفتار ہوا ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لاتعداد جعلی آئی ڈیز بنائی ہوئی تھے ملزمان لوگوں کو ملنے کے بہانے بلا کر ان کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان نے گزشتہ سال جنوری میں ایک چن زیب نامی شہری کو پھنسا کر ملنے کے بہانے بلایا واردات کرنے لگے تو اس نے مزاحمت کی ،مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری چن زیب کو قتل کردیا تھا

  • کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم بارے ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم بارے ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم: ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت میں ایف آئی اے نے کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی ہدایت کردی اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
     واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھاکہ یو ٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت ووقار کو مجروح کیا گیا۔

  • عمران خان ثابت کریں کہ آڈیو غلط ہے،وزیر داخلہ کا چیلنج

    عمران خان ثابت کریں کہ آڈیو غلط ہے،وزیر داخلہ کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت ہے، کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کیلئے نادرا کارڈ ضروری ہوگیا ہے،فیصل آباد کے نادرا آفس کی استعداد کار کو 3 سے4 گنا بڑھا یا جا رہا ہے،علی پور بنگلہ میں بھی نادرا دفتر قائم کیا جائے گا،

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں تھوڑے عرصے کیلئے ہماری حکومت آئی،حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جا ری ہے، اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے، آئی ایم ایف بجلی ،پیٹرول اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھ رہا ہے،اسحاق ڈار نے بھی بڑے مشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے، عمران خان اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، عمران خان ملک میں پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے عالمی اور ملکی سطح پر ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عمران خا ن ایک منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ایسے شخص کو اس ملک پرمسلط کیا گیا جو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا نہیں سوچتا، اس ملک کی سیاست اس طرح نہیں چل سکتی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے قتل کئے تھے تو جھوٹا ہیروئن کا مقدمہ بنانے کے بجائے مجھے گرفتار کر لیتے،عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو موقع سے پکڑا کیا گیا تھا، 2 دن پہلے پریس کانفرنس کر کے کہہ رہا ہے وہاں پر 3 لوگ تھے، اب تین لوگ ڈال دیئے تاکہ وہ لوگ ہی نہ ملیں، عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے،عمران خان آڈیو ٹیپ کی فرانزاک کرانے کا چیلنچ کریں نا،عمران خان ثابت کریں کہ یہ آڈیو غلط ہے، عمران خان کوووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرنا چاہئے،ہم ووٹ کی طاقت سے اس آدمی کو ملک کی سیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں، کہتا ہے مہنگائی ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ تم نے کیا اور توڑ دیا، عدم اعتماد کی تحریک کا پتہ چلا تو اس نے قیمتیں کم کی تھیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے،

  • نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کے موثراستعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

    نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کے موثراستعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

    نوجوانوں کے لیے پرنٹ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ

    ساہیوال ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام زمہ داران اور نوجوان کے لیے میڈیا و ڈیجیٹل میڈیا کے استعداد کار میں اضافے اور ذرائع ابلاغ کے جدید ٹولز کو بہتر استعمال کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈیجیٹل میڈیا کے ٹریئنر احمد فوزان، احتشام خالق ، فرید رزاقی ، کامران اشرف نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے گفتگو کی۔

    سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبر کی افادیت و اہمیت کے لیے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں۔ پریس کانفرنس ، ایونٹ، مختلف بیٹ پر رپورٹنگ کے طریقہ کار سکھائے ، احمد فوزان نے ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت و اہمیت اور سوشل میڈیا کے بدلتے رجحانات پر خصوصی گفتگو کی۔ کامران اشرف نے موبائل جرنلزم کے حوالے سے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹولز کے استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کی مدد سے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ سے لیکر ایڈیٹنگ اور وائس اوور ٹولز کی مدد سے نیوز پیکج اور ڈیجیٹل سٹوریز کو کور کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے موبائل فون ٹولز کے حوالے سے تربیت کی۔

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    پنجاب حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم میں ارم شہزادی کی بھی تقرری

    فرید رزاقی نے ٹویٹر کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔ انہوں نے ٹویٹر ٹرینڈز کے حوالے سے ٹولز بارے آگاہی دی۔ احتشام خالق نے سوشل میڈیا اور سیاسی بیانیہ کے سیشن میں سوشل میڈیا ٹرینڈز کے حوالے سے تربیت کی۔ انہوں ساہیوال کے علاقوں کے حوالے سے اعداد و شمار اور سوشل میڈیا کے پیجز کو استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت کی ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصراللہ گورایہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلیل کی بنیاد پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مضبوط بیانیہ بنائیں۔ یونین کونسل، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر سوشل میڈیا کمپین کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں

  • میرا دل یہ پکارے آجا فیم لڑکی نے اپنا ڈریس تین لاکھ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

    میرا دل یہ پکارے آجا فیم لڑکی نے اپنا ڈریس تین لاکھ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا اب ایک ایسی طاقت بن چکا ہے کہ جس پر کسی کو بھی راتوں رات سٹار بنا دیا جاتا ہے. حال ہی میں عائشہ نامی ایک لڑکی میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کی وجہ سے مشہور ہو گئی ہے اب تک اس کے کئی انٹرویو ہو چکے ہیں اور اس وقت اسکو ایک سلیبرٹی بنا دیا گیا ہے. عائشہ نے دل یہ پکارےآ جا پر ڈانس جس جوڑے میں‌ کیا ہے وہ اسے اب فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور ڈریس فروخت بھی وہ تین لاکھ روپے میں کررہی ہے. اس سے قبل اس لڑکی کے ھوالے سے ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی اور لوگوں کو بتایا کہ عائشہ کے والد کو انٹرویو کرنے کی غرض کال کی تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے انٹرویو کے دس لاکھ روپے لوں گا

    کیونکہ اسکے پیچھے بہت سارے میڈیا ہائوسز والے ہیں جو پیسے زیادہ دے گا وہ اسی کو انٹرویو دے گی. یوں عائشہ نامی یہ لڑکی اپنے مشہور ہونے والے اس گانے کو کیش کروا رہی ہیں . جبکہ سوشل میڈیا پر اس رجحان پر مختلف تبصرے کررہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ ایسی لڑکیاں اور لڑکے جن کے کریڈٹ پر ٹکے کا کام نہیں ہوتا ان کو سلیبرٹی کی طرح ٹریٹ کر نا مناسب عمل نہیں ہے اس رجحان کی وجہ سے بہت سارے محنت سے آگے آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی.

  • ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ریشم

    ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ریشم

    اداکارہ ریشم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے سماجی کاموں کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں . ریشم اس وڈیو میں کسی فلاحی ادارے میں موجود ضرورتمند خواتین میں شالیں تقسیم کررہی ہیں. ریشم اس وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ دوسروں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے اور دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے. یہ پہلی بار نہیں جب ریشم کسی کی مدد کررہی ہیں اس سے پہلے بھی ان کی متعدد وڈیوز سامنے آچکی ہیں ان کی ایسی وڈیو

    بھی سامنے آئیں جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو خوراک ڈال رہی ہیں اور خوراک کے ساتھ ہی انہوں نے شاپر بھی پانی میں پھینک دیا اس چیز کو لیکر ان پر بہت تنقید ہوئی جس پر ریشم نے ایک وڈیو بنا کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی شاید سب سے بڑی غلطی ہے. ریشم اکثر نیاز بھی بنا کر تقسیم کرتی ہیں ان کی نیاز تیار کرنے اور بانٹنے کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کرتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ ریشم سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے بھی بہت سارے لوگوں سے آگے دکھائی دیں تھیں .

  • اداکاری کرنا چاہتی ہوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عائشہ کی خواہش

    اداکاری کرنا چاہتی ہوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عائشہ کی خواہش

    سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت سمیٹنے والی عائشہ نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ” دل یہ پکارے آجا ” پر ڈانس کسی تیاری کے ساتھ نہیں کیا تھا. میری دوست کی شادی تھی بس وہاں تقریب میں‌یہ گانا چلایا گیا اور مجھ سے فرمائش کی گئی کہ ڈانس کریں تو میں نے بغیر تیاری کے ڈانس کیا. عائشہ نے کہا کہ میری ڈانس وڈیو اتنی وائرل ہو جائے گی مجھے اندازہ نہیں تھا. میری ڈانس وڈیو جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تو میرے والدین سمیت میں نے دیکھی . میرے والدین نے مجھے سپورٹ کیا ہے لیکن ہمارے کچھ رشتہ دار ناراض ہوئے ہیں لیکن اگر میرے والدین میرے ساتھ ہیں تو مجھے کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہیں ہے. عائشہ نے مزید کہا کہ مجھے اداکاری کرنے

    کا بہت زیادہ شوق ہے اب جب میری وڈیو مشہور ہو گئی ہے تو میں چاہوں گی کہ مجھے اداکاری کرنے کا موقع دیا جائے. انہوں نے کہا کہ میری وڈیو وائرل ہونے کے بعد میرے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی عزت دیدی ہے اب میں چاہتی ہوں کہ میں اپنا کیرئیر بنائوں .

  • بیٹے نے ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا ہے والد مومن ثاقب

    بیٹے نے ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا ہے والد مومن ثاقب

    مومن ثاقب اور ان کے والد نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے بیٹے مومن نے مجھے بہت خوشیاں دی ہیں اور میرا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ہے. مجھے بہت خوشی ہےکہ میرے بیٹے نے اپنی محنت کے بل پر اپنا نام اور مقام بنایا. انہوں‌نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مومن ثاقب کو اسکے ہر کام میں سپورٹ کیا اچھی بات یہ ہے کہ اس نے بھی مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا. موم ثاقب نے بھی کہا کہ میں آج جو بھی ہوں صرف اپنے والد کی وجہ سے ہوں . مومن ثاقب کے والد نے کہا کہ مومن بچپن میں بہت شرارتی اور ضدی ہوا کرتا تھا ، میں اسکی ہربات

    مانتا تھا. مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا اج بھی میرا فرمانبردار ہے. مومن ثاقب نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ ہمیشہ وہ بچوں کی مرضی کے مطابق ان کو مسقتبل چننے کااختیار دیں ، ایسا ہونے سے بچے میں اعتماد اتا ہے. میرے والدین نے اس حوالے سے مجھے بہت زیادہ اعتماد دیا. مومن کے والد نے کہا کہ بچوں‌ کی مرضی کو ہر معاملے میں پیش پیش رکھنا چاہیے اس چیز سے بچے والدین کے لئے قریب سے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں. یاد رہے کہ مومن ثاقب نے سوشل مٰڈیا سے شہرت حاصل اور آج یہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں‌.

  • حرا مانی سے ان کے پرستار ہیں سخت ناراض

    حرا مانی سے ان کے پرستار ہیں سخت ناراض

    اداکارہ حرا مانی جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بات چیت کرتی رہتی ہیں سوشل میڈیا پر کبھی اپنی تصاویر شئیر کرتی ہیں تو کبھی اپنی وڈیوز اپلوڈ . حال ہی میں انہوں نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جن میں وہ بولڈ لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں. جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر اپلوڈ کیں وہ آگئیں تنقید کی زد میں ان کے مداح ان کی بولڈ تصاویر کو دیکھ کر کافی ہیں ناراض. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ اس طرح سے بولڈ‌لباس پہن کر تصاویر بنا کر انہیں‌پبلک کرنا مناسب بات نہیں ہے. حرامانی

    ان تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہیں کہ وہ شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر سیلفی بنا رہی ہیں. یوں اپنی اپلوڈ کردہ تصاویر کی وجہ سے حرامانی ہی اس وقت شدید تنقید کی زد میں. یاد رہے کہ حرامانی نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ گلوکاری بھی کرتی ہیں اور ان کے مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں . ویسے تو ان کے کریڈٹ پر کافی ڈرامے ہیں لیکن میرے پاس ہو تم ڈرامہ سیریل نے انہیں بے پناہ پذیرائی دی. اس کے بعد ان کے کافی ڈرامے آئے جن میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کئے.