Baaghi TV

Tag: سوشل میڈیا

  • اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

    اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

    اکیسویں صدی،سوشل میڈیا کا ٹائم،کوئی بند نہیں کر سکتا،عمران خان کی 2017 کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے سوشل میڈیا پر پابندیوں کے حوالہ سے جن جذبات و خیالات کا اظہار کیا تھا آج اسی کے خلاف چل رہے ہیں، مطلب وزیراعظم عمران خان بدلے نہیں یوٹرن پر یوٹرن لے رہے ہیں،

    تحریک انصاف کی حکومت سوشل میڈیا پر شکنجہ کس رہی ہے، حکومت پر کی جانے والی تنقید کو روکنے کے لئے ایسا قانون لایا گیا جس پر سیاسی جماعتیں بھی احتجاج کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے اس قانون کو عدالت میں لے جانے کا اعلان کیا ہے،اب وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا کے حوالہ سے 23 مئی 2017 کو کی جانے والی گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا، سوشل میڈیا پر کیمپین کا ری ایکشن آتا ہے، کئی بار میں نے فیصلہ کیا ہو تو ہماری ٹیم ہمارے ہی خلاف ری ایکشن کرتی تو کیا اب اسکا حل ہے کہ میں سوشل میڈیا بند کروں، یہ اکیسویں صدی ہے، سوشل میڈیا کا ٹایم ہے، لوگوں کو پکڑ کر ایف آئے اے حراست میں لے،شرم آنی چاہئے سوشل میڈیا کو اب کوئی نہیں روک سکتا، ٹرمپ سوشل میڈیا سے جیتا ہے، فوج کی آڑلے کر آزادی اظہار رائے کا منہ بند کریں گے اپنی حکومت کو تنقید سے بچانے کے لئے،

    17 مئی 2017 کو ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی سوشل میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے، اسکو سمجھ ہی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا ہے کیا، یہ جو کر رہے ہیں اسکا غلط تاثر جائے گا

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں،صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کیا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آرڈیننس پر تنقید کو بلا جواز قرار دیا گیا ، اگر آرڈیننس فیک نیوز کو روکنے کے لیے ہے تو اس میں تشریح کیوں نہیں کی گئی؟آرڈیننس کا سیکشن 20 آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، حکومت کا کاروبار آرڈیننس پر ہی چل رہا ہے، ساڑھے 3سال میں 70 سے زائد آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں،اگر نیت ٹھیک تھی تو ترامیم پارلیمان میں کیوں پیش نہیں کی گئی؟پارلیمان کے اجلاس کیوں ملتوی کیے گئے؟ نئی ترمیم میں آن لائن ہتک عزت کو ناقابل ضمانت اور قابل سزا جرم بنا دیا گیا آرڈیننس کے مطابق ہتک عزت کا دعویٰ متاثرہ فریق کے ساتھ کوئی بھی کر سکتا ہے،ہتک عزت ہوئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کون کرے گا؟ ایف آئی اے کا دائر وسیع کر دیا گیا ،مارشل لا کے قانون ناقابل قبول ہیں حکومت پر تنقید ریاست پر تنقید نہیں، پی ٹی آئی خود کو ریاست سمجھنا بند کرے،ہم پیکا قانون کو چیلنج کریں گے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اچانک آرڈیننس لانا سمجھ سے بالاترہے حکومتی آرڈیننس تمام پاکستانیوں پر لاگو ہوگا،حکومت کی جانب سے زبان بندی کیلئے کالا قانون لایا گیا ہے، حکومتی آرڈیننس اظہاررائے کی آزادی کو روکنے کے لیے لایا گیا ہے،ہرقانون میں بہتری لانا ضروری ہوتا ہے، تبدیلی کے نعرے لگانے والے اس ترامیم کو پڑھ لیں،عمران خان نے عوام کوذہنی غلام بنانے کیلئے ترمیم کی،کسی حکومتی ادارے پر تنقید پرضمانت نہیں ہوسکے گی،تمام سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا گفتگو اس میں شامل ہے پیکا 2016 کا قانون ہے جس میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کیں ،حکومت بتائے پیکا قانون میں اچانک ترامیم کیوں کی گئی؟پیکا قانون میں ترامیم اس لیے کی گئی ہیں کہ عمران خان کو تنقید برداشت نہیں،سب سے پہلے یہ قانون عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے ،جھوٹے الزامات پرعمران خان کو گرفتار کر کے 10سال سزا دینی چاہیے،ڈیلی میل میں شہبازشریف کے خلاف جھوٹی خبر چلوائی گئی، یہ کالا قانون ،زبان بندی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کوئی بھی ادارہ جو حکومت نے بنایا اس پر تنقید قابل سزا جرم بنا دیا گیا ،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے فیک نیوزدینے والے کوبغیروارنٹ گرفتاری پکڑ لے گی، کالے قانون میں فیک نیوزکی کوئی تعریف موجود نہیں ،فیک نیوز تصور کر کے مقدمہ درج اور گرفتار کر لیا جائے گا 5سال بعد فیک نیوزنہ نکلے تو یہ اس کی قسمت ہے الزام کی کوئی تعریف موجود نہیں ہے اس قانون میں فیک نیوز کہہ دینے سے سزا ہو جائے گی ،ری ٹویٹ کرنے پر بھی 5 سال سزا ہوگی،

    فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کے اظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم 

    پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

    فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    پیپلز پارٹی الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام کو خاموش کرانے کے حکومتی سازش کی بھر پور مخالفت کرتی ہے،پی پی رہنما شازیہ مری کہتی ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا ایک نیا منصوبہ ہے،حکومت کو اپنی نااہلی اور ناکامی واضح طور پر نظر آ رہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کے لئے قانون ہی تبدیل کیا جا رہا ہے،حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انتخابات چوری کرنے نہیں دیں گے،شازیہ مری نے مزید کہا کہ عوام کو نا گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟پیکا قانون کے تحت عام لوگوں کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے،

    اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام تقاریر وعدے دعوے بھول گئے اب چند نام نہاد VVIPs بچاؤ کے لئے میڈیا آزادی کو قید کرنے کا PECA آرڈیننس جاری کردیا اس ڈراؤنے قانون نے صحافیوں ایڈیٹرز میڈیا مالکان انسانی حقوق تنظیموں کو متحد کردیا ہے خانصاحب آرڈیننس فوری واپس لیں ورنہ میڈیا غیض وغضب کا انتظار کریں

  • خبردار:سوشل میڈیا پرعزت اچھالنا قابل سزا جرم :قانون سازی حتمی مراحل میں داخل

    خبردار:سوشل میڈیا پرعزت اچھالنا قابل سزا جرم :قانون سازی حتمی مراحل میں داخل

    لاہور: خبردار:سوشل میڈیا پرعزت اچھالنا قابل سزا جرم :قانون سازی حتمی مراحل میں داخل ،اطلاعات کے مطابق انتخابات کے لیے طے شدہ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل سزا جرم قرار دینے کے مجوزہ قوانین وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیے گئے ہیں۔اس حوالے سے آگاہی مہم بھی ساتھ ہی شروع کردی گئی ہے

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کو مجوزہ قوانین کے ڈرافٹ بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قانون کی عملداری سے معاشرے میں الزام تراشی . لعن طعن اور کردار کُشی میں کمی آئے گی

    اس حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہےکہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔

    دوسری طرف حکومت نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ اب ارکان پارلیمان اور وزرا بھی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔اس قانون کے پاس ہونے سے پی ٹی آئی کو بہت زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے

    وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    حالانکہ حکومتی عہدیداران کی عوام الناس میں اپروچ سے فائدہ ہوتا ہے ، لوگ اپنے شکوے شکایات کھل کربیان کرتے ہیں اور ان کا حل چاہتے ہیں ، یہی جمہوریت کا حُسن ہے

    تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اب اس میں تبدیلی کے لئے وفاقی کابینہ نے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

  • جی میل پلیٹ فارم پر جلد ہی اہم تبدیلیاں متوقع

    جی میل پلیٹ فارم پر جلد ہی اہم تبدیلیاں متوقع

    تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں بہت عرصے بعد جی میل نے بھی بہت سی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے یہ تبدیلیاں 8 فروری سے جی میل میں نمودار ہونا شروع ہوں گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے مقبول ای میل کلائنٹ جی میل کے لیے ایک نیا ڈیزائن لائے گی۔ دوبارہ ڈیزائن گوگل ورک اسپیس کے لیے کمپنی کے نئے منصوبوں کا حصہ بننے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جی میل کو Gmail ونڈو کے اندر گوگل چیٹ، میٹ اور اسپیس کے قریب لے آئے گا۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ انٹیگریٹڈ ویو کے ساتھ نیا جی میل 2022 کی دوسری سہ ماہی تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ آپ اس سال جون سے پہلے نیا انٹرفیس دیکھ سکتے ہیں۔

    فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا

    گوگل ورک اسپیس بلاگ یہ بھی تجویز کرتا ہے کہ ورک اسپیس کے صارفین 8 فروری سے نئے انٹیگریٹڈ ویو کی جانچ شروع کر سکتے ہیں اس کے بعد اپریل میں یہ ازخود (ڈیفالٹ) شامل ہونے لگیں گی سب سے پہلے اس میں چیٹ، گوگل میٹ اور اسپیسس کو باہم منسلک کیا جائے گا کاروباری اور کام والے جی میل اکاؤنٹس میں ورک اسپیس کو اہمیت دی جائے گی اس طرح اب ای میل میں چھوٹی ونڈوز تیرتی نظرآئیں گی اور بائیں ہاتھ پر لگے بڑے بٹن سے اس کی مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    نئے جی میل انٹرفیس میں جی میل، میٹ، چیٹ اور اسپیسز کے لیے الگ الگ حصے ہوسکتے ہیں۔ فوٹو بشکریہ گوگل
    اپریل میں تمام صارفین اس نئے لے آؤٹ پرمنتقل ہوسکیں گے نئے لے آؤٹ کے تحت نوٹی فکیشن بلبلوں کے صورت میں نمودار ہوکر آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائیں گے اور جی میل بہت انٹرایکٹو انداز میں پیش کیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ گوگل اپنے ای میل پلیٹ فارم پر بطورِ خاص کاروباری اور دفاتر کے ای میل کے لیے بہتر آپشن پیش کرنا چاہتا ہے۔ اس طرح آپ بہت تیزی سے ای میل، چیٹ، اسپیس اور دیگرآپشن تک پہنچ سکتے ہیں۔ اسی لیے بہت آسان اور واضح انٹرفیس بنایا گیا ہے۔

    گوگل کے مطابق نئے لے آؤٹ کو اپ ڈیٹ کرنے والے صارفین آج دستیاب میل اور لیبل آپشنز کی وہی فہرست دیکھ سکیں گے۔ ورک اسپیس ٹولز میں تبدیلیوں کا سب سے پہلے اعلان ستمبر 2021 میں کیا گیا تھا۔ اس میں شامل خصوصیات میں سے ایک یہ تھی کہ صارفین Google Meet لنک کے بغیر دوسرے Gmail صارفین کے ساتھ ون آن ون کال کر سکتے تھے-

    ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

  • یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

    یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

    سان فرانسسكو:یوٹیوب بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی سی ای او سوسن ووچسکی نے ایک خط میں کہا ہے ہم نے یوٹیوب ایکوسسٹم میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تخلیق کار ابھرتی ٹیکنالوجی سے مالی فوائد حاصل کریں جن میں این ایف ٹی جیسی چیزیں بھی شامل ہیں اس لیے ویڈیو بنانے والوں اور مداحوں کے لیے ان تجربات کو جاری رکھا جائے گا-

    اسی خط میں گیمنگ اور شاپنگ کے لیے بھی یوٹیوب کا دائرہ وسیع کرنے کا کہا گیا ہے لیکن خط میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ وہ ’ویب تھری‘ سے متاثر ہیں جن میں کرپٹو، ڈی سینٹرلائزڈ آٹونومس آرگنائزیشن (ڈے اے او) اور این ایف ٹی شامل ہیں۔

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

    اس سے قبل ٹویٹر نے صارفین کو سہولت فراہم کی تھی کہ وہ پروفائل تصویر میں این ایف ٹی بطور نقل لگاسکیں اب سے چنددن پہلے میٹا نے بھی کہا تھا کہ وہ بالخصوص میٹاورس اور انسٹاگرام کے لیے این ایف ٹی کی تجارت پر غور کررہی ہے پہلے مرحلے میں لوگ ٹوکن کو بطور ڈسپلے رکھ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ تخلیق کار پہلے ہی اپنی مشہور ہوجانے والی ویڈیو کو بطور این ایف ٹی فروخت کررہے ہیں ان میں سے ایک ویڈیو گزشتہ برس این ایف ٹی کے طور پر فروخت ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کا نام ’چارلی بٹ می‘ تھا جس میں ایک چھوٹے بچی اپنے بھائی کی انگلی پر کاٹ رہی ہے یہ ویڈیو 7 لاکھ 61 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی پھر ڈیوڈ آفٹر ڈینٹسٹ نامی ایک ویڈیو این ایف ٹی کے طور پر 11 ہزار ڈالر میں بکی تھی-

    سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے 4500 سال قبل بنائے گئے مقبرے دریافت

    این ایف ٹی کیا ہے؟
    این ایف ٹی سے مراد نان فنجیبل ٹوکن ہے یہ ایک خاص قسم کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کسی تصویر، ویڈیو یا دیگر قسم کے آن لائن مواد کا اصل مالک کون ہے معاشیات کی زبان میں فنجیبل اثاثے سے مراد کوئی ایسی چیز ہے جس کا فوری تبادلہ ممکن ہے، جیسے روپے پیسے۔ اگر کوئی آپ کو 100 روپے کا نوٹ دیتا ہے تو آپ اس کا تبادلہ دو 50 روپے کے نوٹوں سے کرسکتے ہیں۔

    مائیکروسافٹ نے ’کینڈی کرش‘ بنانے والی کمپنی خرید لی

    این ایف ٹی ڈیجیٹل دنیا میں ‘اپنی نوعیت کے واحد’ اثاثے ہیں جن کی خرید و فروخت کسی دوسرے اثاثے کی طرح ممکن ہے۔ لیکن یہ مواد آن لائن موجود ہوتا ہے، ہمارے ہاتھوں میں کسی ٹھوس شکل میں نہیں این ایف ٹی میں جاری ہونے والے ڈیجیٹل ٹوکن یا سرٹیفیکیٹ کے ذریعے یہ پتا چل سکتا ہے کہ کسی آن لائن اثاثے کا اصل مالک کون ہے اسی طرح ہم ٹھوس حالت میں پائے جانے والے اثاثوں کے لیے بھی این ایف ٹی جاری کر سکتے ہیں جو اس کے اصل ہونے کی دلیل دیتا ہے۔

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر…

    ہانگ کانگ میں پرائیویٹ ایکویٹی فرم اوسیرس گروپ میں پارٹنر سردار احمد درانی کا خیال ہے کہ این ایف ٹی کا اصل مقصد یہ ہے کہ ڈیجیٹل آرٹ (تصاویر، ویڈیوز یا دیگر آن لائن مواد) کی نقل تیار نہ ہوسکے اور اس میں تحریف نہ ہوسکے۔ یہ ایک قسم کی ڈیجیٹل آئی پی (انٹیلیکچوئل پراپرٹی) ہے وہ کہتے ہیں کہ امریکہ میں بھی کھیلوں کی مختلف لیگز نے اپنے کولیکٹیبلز (کھیلوں کے سامان یا کارڈز) کو این ایف ٹیز میں تبدیل کیا اور اب وہ لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں۔

    سردار درانی کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں اور آن لائن مواد کو این ایف ٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اصل مالکان یا فنکار اپنا کام اور اس کے جملۂ حقوق محفوظ رکھ سکیں۔

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

    ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار علی عباس حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کبھی آپ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے جس پر علی عباس نے جواب دیا بالکل مجھے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی وجہ سے گالیاں پڑی تھیں۔

    علی عباس نےمزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک تصویر آئی تھی دوپٹے کے بغیر حالانکہ ماہرہ خان نے پورے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ان کا لباس بالکل بھی غیر مناسب نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی لیکن پھر بھی لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کررہے تھے اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شور مچا ہوا تھا کہ ماہرہ خان ڈوپٹے کے بغیر کیوں آگئیں۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے ماہرہ خان کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر انہوں نے دوپٹہ نہیں پہنا تو چلو تم دیکھنا بند کردو لیکن ماہرہ خان کی حمایت کرنے پر مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑیں۔

    اداکار کا مزید کہ لوگوں نے مجھے اتنا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی گالیاں دیں جو مجھے زندگی میں کبھی کسی نے نہیں دیں۔ مجھے لوگوں کا رویہ بہت برا لگا اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی گزشتہ برس مئی میں کراچی پریس کلب کے باہر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان، شہریار منور، نادیہ حسین، صنم جنگ، گلوکار فلک شبیر، سماجی کارکن جبران ناصر اور سیاسی کارکن فاروق ستار سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا

    سوشل میڈیا پر جہاں فنکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سراہا گیا تھا وہیں لوگوں کی بڑی تعداد نے صرف اس بات پر فوکس کیا کہ ماہرہ خان احتجاج میں بغیر دوپٹے کے شریک ہوئی ہیں۔ اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے ماہرہ خان کی احتجاج میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آپ مسلمان ہیں آپ کا دوپٹہ کہاں ہے؟‘‘ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ دوپٹہ نہ لینے سے تمہاری پکڑ ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر جب تنقید حدسے بڑھ گئی تو علی عباس کے علاوہ یاسر حسین اور اداکار احمد علی بٹ نے ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اور تنقید نگاروں کو جواب دیا تھا کہ ’’جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آیا، ان کو عقل کہاں سے نظر آئے گی، شرم اپنی نظروں میں ڈھونڈو، عورت کے لباس میں نہیں، کپڑوں سے نکل کر اصل مسئلے پر بات کرو خدا کا خوف کرو-

  • سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

    سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

    ریاض :سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ دی ہے کہ افواہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    عرب نیوز کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں افواہ پھیلائی تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو سوشل میڈیا پر دشمن ملکوں کی جانب سے گھڑی گئی جھوٹی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔

    اتھارٹی نے بتایا کہ حال ہی میں ریاض میں میوزک کنسرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ جن سعودی شہریوں نے ان افواہوں کو پھیلانے میں حصہ لیا ہے انہیں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی سعودی عرب میں سزا پانچ سال سے زائد قید اور 30 لاکھ ریال جو کہ پاکستانی 14کروڑ8 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    یہ سزائیں پاکستان میں نہیں بلکہ سعودی عرب میٰں نافذ ہیں ، پاکستان میں تو سوشل میڈیا تو آزا ہے ہی مگرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پراب جھوٹی اورفیک خبروں کا ذریعہ بن گئے ہیں‌، خصوصا حکومت کے خلاف اپوزیش اور دیگر ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے بعد ایسی ایسی خبریں وائرل ہورہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

    دوسری بات یہ ہےکہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین کوایسے غلط اورمنفی پراپیگنڈے کو کنٹرول کرنےکےلیے نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس سلسلے میں رکاوٹ بھی وہی ذرائع بن رہے ہیں جو فیک نیوز اورمن گھڑت خبروں اورتبصروں کا سہارا لیتے ہیں‌

  • نئے سوشل میڈیا قوانین : کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا

    نئے سوشل میڈیا قوانین : کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا

    اسلام آباد:غیر قانونی آن لائن مواد، سوشل میڈیا کمپنیوں‌ کے حوالے سے اہم خبر،اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سوشل میڈیا قوانین کے نفاذ کے بعد حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے، سنیک ویڈیو اور پیگو نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کرا لی،پی ٹی اے نے سنیک ویڈیو اور بیگو کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

    اس تناظر میں پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Snack Video) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (BIGO Live, Likee) رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔

    ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا، بعد ازاں کمپنیوں کو "رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” سے جاری کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد ہٹانے اور بلاک کرنے کے رولز 2021 (پروسیجر، نگرانی اور حفاظت) کے تحت پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

    ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سروس اور یوزر بَیس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی، اس سے قبل وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کے ان نئے قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

    سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

    بھارتی فلم انڈسٹری کےسُپر اسٹار سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں ی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :سانپ کے کاٹنے کے 2 ہفتے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھوڑے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ گھوڑے کا منہ‘- تصویر میں سلمان خان نے گھوڑے کو خود سے بہت قریب کر رکھا ہے-

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

    سلمان خان کی پوسٹ کو اب تک 16 لاکھ 96 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا اور لائیک کیا جا چکا ہے پوسٹ پر جہاں اُن کے فین خوب محظوظ ہوئے،اور دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا وہیں اس تصویر کو کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف، ٹیلی ویژن اداکار ارجن بجلانی اور یوویکا چوہدری نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے دل والے ایموجی شئیر کئے-

    ایک صارف نے لکھا کہ بیچارا گھوڑا، سوچ رہا ہے، آج تو ٹائیگر دبوچ ہی نہ لے، ایک مداح نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی زیادہ پیار مت کرنا کاٹ لے گا‘،جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’دونوں ہی گھوڑے ہیں، ایک زمین پر بھاگتا ہے اور دوسرا باکس آفس پر، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں سلمان خان‘۔

    بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

    ایک خاتون صارف گھوڑے کو خوش قسمت قرار دیا کیونکہ سلمان خان نے اسے گلے لگارکھا ہے خاتون نے لکھا کہ گھوڑا بہت خوش قسمت ہے، جسے گلے لگایا گیا، یہاں کتنی لڑکیاں ہیں ،جو آپ کو گلے لگانا چاہتی ہیں۔

    حال ہی میں سلمان خان کو سانپ کے کاٹنے کی خبر سامنے آئی تھی اسی تناظر میں ایک مداح نے سلمان کو گھوڑے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کاٹ لے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کو 25 دسمبر کو اُن کے فارم ہاؤس پر سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا مگر انہیں اگلے ہی دن ڈسچارج کردیا گیا۔

    سلمان خان فیروزہ والا بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ بتا دی

  • آئیں، میڈیا پرسن بنیں، فنڈ ہم دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان

    آئیں، میڈیا پرسن بنیں، فنڈ ہم دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان

    آئیں، میڈیا پرسن بنیں، فنڈ ہم دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی ملاقات ہوئی ہے

    صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا ،صوبائی وزراء نے محکموں میں اصلاحات کے جاری پروگرامز پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔محکموں میں اصلاحات کرکے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔پنجاب کے بے مثال ترقیاتی پروگرام کے تحت ہر ضلع میں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے سابقہ کلچر کو ختم کیا ہے۔سابق دور میں ترقیاتی فنڈز کو ذاتی پسند و ناپسند کے تحت خرچ کیا گیا۔نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کررہے ہیں۔مخالفین ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین اور مکمل اعتماد ہے۔عثمان بزدار

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، ملاقات میں حلقو ں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں لالہ طاہر رندھاوا، سبین گل خان، لطاسب ستی، ندیم قریشی اور محمد سلیم شامل تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست۔ملک میں پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی۔یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی۔ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔ہماری حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پنجاب میں رواں مالی سال 740 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام جاری ہے۔ہر علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے۔ اب کوئی علاقہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

    قبل ازیں محکمہ اطلاعات، ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارچیف منسٹر آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کئے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں -با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے- پنجاب کے نوجوانو ں کو ملازمتوں کے لئے عمر کی حد میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی-پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دیں گے-پنجاب کی تاریخ میں 740 ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہواہے-گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیاہے -عوام کی بہتری کے لئے حکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے-چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے-کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدید تکنیک،ابلاغی ماڈل اور ریسرچ سے آگاہی ضروری امر ہے – چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا اور کمیونیکیشن کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا ہے-پاکستان کے بالخصوص پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے – ڈی جی پی آر کی ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کے لئے مفید ثابت ہو گی -محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں اطلاعاتی، صحافتی اور ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے-ڈی جی پی آر سے تربیت یافتہ میڈیا گریجوایٹس صحافتی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے عملی زندگی میں قدم رکھیں گے – چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے – ڈی جی پی آرکا ادارہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے – نوجوان میڈیا پرسنز کو فرائض کی انجام دہی میں معروضیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے- حقائق کو من وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی بنیادی ذمہ داری ہے-وزیراعلیٰ آفس کے دروازے عوام،طلبہ اور میڈیا کے لئے کھول دئیے گئے ہیں -ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے گریجوایٹس مبارکباد کے مستحق ہیں –

    ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا تھا کہ دو سالہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے لئے 6کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرینگ میڈیا گریجوایٹس کو 20ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے- چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے دروازے کھول دے گا-سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں 50فیصد کوٹہ طالبات اور 10فیصد ورکنگ جرنلسٹ کے بچوں کیلئے مختص ہے -چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے لئے 7ہزار امیدوار تھے،ہر ضلع سے میرٹ پر 2 طلبہ کو منتخب کیا گیا-تقریب میں صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملتان ڈویژن او رمتعلقہ حکام نے شرکت کی

    ینگ میڈیا گریجوایٹس نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا، سماویہ ظفرکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انٹرن شپ پروگرام شروع کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں – ثناء علیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں –ماہ جبیں عابد کا کہنا تھا کہ دورافتادہ علاقے کے میڈیا گریجوایٹس کو ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اعزاز ہے ،جودت ندیم کا کہنا تھا کہ ینگ میڈیا گریجوایٹس کیلئے ڈی جی پی آر کی ٹریننگ سود مند ثابت ہوگی-اسامہ ہمایوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ جنہوں نے صوبہ بھر کے نوجوانوں کی آواز سنی-

    ینگ میڈیا گریجوایٹس کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت طلبہ کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں -انٹرن شپ پروگرام سے ہماری پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا-ڈی جی پی آر میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے دوران بہت سیکھا۔پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے بارے میں عملی تربیت حاصل ہوئی ہے وہ قابل فخر ہے۔پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل میڈیا گریجویٹس کو پیڈ انٹرن شپ کا جو موقع فراہم کیا اس پر وہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

  • ٹک ٹاک ایپ کانیا فیچر:کھانے بھی کھائیں اور منافع بھی کمائیں

    ٹک ٹاک ایپ کانیا فیچر:کھانے بھی کھائیں اور منافع بھی کمائیں

    واشنگٹن: دنیا بھر میں مقبول ایپ ٹک ٹاک اب صارفین کو اپنی سائٹ پر کھانے بھی ڈیلیور کرے گی۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور سائٹ ٹک ٹاک اب صرف کھانوں کی عالمی شہرت یافتہ ایپ ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس اور گرب ہب کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے جس کے بعد سائٹ پر مقبول کھانوں کی ڈیلیوری کی جائے گی۔

    پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

    عرب نیوز نےبلوم برگ کے حوالے سے بتایا کہ ٹک ٹاک کچن کا مینیو ایپ کی مقبول ڈشز پر مبنی ہوگا اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مینیو میں فیٹا پاستا بھی شامل ہے جس کو گوگل نے 2021 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش قرار دیا تھا ابتدائی طور پر مینیو میں پاستا، چپس، سمیش برگرز اور کارن ربز شامل ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کچن کو 300 مقامات پر لانچ کیا جائے گا جو مارچ میں ڈشز کی ڈیلیوری کا آغاز کرے گے جبکہ آئندہ سال کے اختتام تک ٹک ٹاک کچن کے ایک ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    پاکستان دیکھتا رہ گیا:اور بھارت بازی لے گیا،بھارتی حکومت ملک کی خاطر ڈٹ گئی:پاکستان میں بلیک میلرڈٹ…

    ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کے شریک بانی نے بلوم برگ کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ مینیو میں ہر تین ماہ بعد تبدیلی کی جائے گی۔

    ٹک ٹاک نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ منافع میں سے کچھ رقم ان افراد کو بھی دی جائے گی جن کے کھانوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر مقبول ہوئی ہوں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ منافع کس شرح سے دیا جائے گا۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی