Baaghi TV

Tag: سونا

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: سونے کی عالمی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 4لاکھ 31ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 730روپے گھٹ کر 3لاکھ 68ہزار 230روپے کی سطح پر آگئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 88ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی –اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کی کمی سے 6ہزار 393 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کی کمی سے 5ہزار 480روپے کی سطح پر آگئی۔

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 400 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 9360 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے کی سطح پر آ گئی،دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہو گئی-

    دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کی کمی سے 6ہزار 664 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 438روپے کی کمی سے 5ہزار 641روپے کی سطح پر آگئی،علاوہ ازیں امریکی گولڈ فیوچرز بھی 2 فیصد کم ہو کر 4,117.70 ڈالر پر آ گئے جبکہ دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، پلاٹینم 3 فیصد کم ہو کر 1,628.55 ڈالر اور پیلیڈیم 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 1,229.28 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

    سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 189 ڈالر اضافے کے بعد 7,151 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے،ملک میں فی تولہ سونا 4,463 روپے اضافے کے بعد442,636 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4179 روپے اضافے کے بعد 378,345 روپے کا ہو گیاہے،اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 347,083 روپے ہوگئی۔

    پیر کے روز اسپاٹ گولڈ 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,209.03 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,225.80 ڈالر پر آ گئے اس کے علاوہ چاندی کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 66.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 1.3 اور 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دوبارہ سونے کی طرف رجوع کیا ہے۔

  • ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 43 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 37ہزار 993 روپے ہوگئی ہے اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 39 روپے کم ہوکر 3 لاکھ74ہزار 166 روپے ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 سینٹ کم ہوکر 4155.5 ڈالر فی اونس ہے۔

    چاندی کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی ہے جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 909 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں نے کہا کہ عالمی منڈی کے رجحانات براہ راست مقامی نرخوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے-

  • ملک میں سونے  اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

    ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی-

    آج سونے کے نرخ میں 2300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہو گیا ہے 10 گرام سونے کی قیمت 2070 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 4305 ڈالر ہو گئی ہے،دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت 144 روپے کم ہونے سے فی تولہ قیمت 7359 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    جبکہ اسپاٹ گولڈ 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,316 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ روز اس میں نمایاں کمی ہوئی تھی دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جس میں چاندی 1.8 فیصد بڑھ کر 69.18 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,757 ڈالر، اور پیلیڈیم 1.3 فیصد بڑھ کر 1,329 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ سے مثبت خبروں کے باعث تیل کی قیمتیں نیچے آئیں، جس سے مہنگائی کے خدشات کم ہوئے اور سرمایہ کاروں نے دوبارہ سونے کی طرف رخ کیا صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کی شرائط پر سخت مؤقف کے باوجود دونوں ممالک نے 14 نکاتی عبوری معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع کی گئی ہے تاکہ مستقل امن معاہدے پر بات چیت جاری رکھی جا سکے۔

  • سونے اور چاندی کی  قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت مسلسل تیسرے دن بھی 108ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 327ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت مزید 10ہزار 800روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 9ہزار 720روپے کے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 30سینٹس کے اضافے سے 70ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 230روپے کے اضافے سے 7ہزار 509روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 197روپے کے اضافے سے 6ہزار 396روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں  مزید  اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر 70سینٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 219ڈالر کی سطح پر آگئی، صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4370روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 336روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3933روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 880روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7ہزار 279 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 6ہزار 199روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں  نمایاں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تک پہنچ گیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کا نرخ 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے تک پہنچ گیا، دوسری جانب عالمی مار کیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں سونا 72 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے اسی طر ح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے مقرر ہو گئی ہےجبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 4 ہزار 200 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

    دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی کمی دیکھی گئی چاندی 1.5 فیصد گر کر 64.43 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 2.8 فیصد کمی کے ساتھ 1,678.10 ڈالر اور پیلیڈیم 0.8 فیصد گر کر 1,212.31 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

    ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن بعد پھر اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن بعد پھر اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن بعد پھر اضافہ ہوا ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر 29سینٹس کے اضافے سے 4ہزار 326ڈالر 27سینٹس کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2830روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 63روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2306روپے بڑھ کر 3لاکھ 89 ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 141 روپے کے اضافے سے 7ہزار 314 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کے اضافے سے 6ہزار 245روپے کی سطح پر آگئی۔