Baaghi TV

Tag: سونا

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 35 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی،جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 83 ہزار 36 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے گھٹ کر 4لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7ہزار 329 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6ہزار 283 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 137 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 71ہزار 936روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 11ہزار 746روپے بڑھ کر 4لاکھ 04ہزار 609روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 7ہزار 169روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں  میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 395 ڈالر کی سطح پر آگئی،جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 61ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے بڑھکر 3لاکھ 96ہزار 035روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 7ہزار 029روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 69روپے کے اضافے سے 6ہزار 026روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔

  • سونا سستا ، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونا سستا ، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا جبکہ چاندی مہنگی ہو گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 375 ڈالر کی سطح پر آگئی ،جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی سے نئی قیمت 4لاکھ 59ہزار 936روپے ہو گئی،اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 94ہزار 320روپے کی سطح پر آگئی۔

    دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 13روپے کے اضافے سے 6ہزار 949روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 11روپے کے اضافے سے 5ہزار 957روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 4,432.74 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ، جو 5 جون کے بعد سونے کی بلند ترین قیمت ہےاس کے علاوہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 1.7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4,492.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی،دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے بعد 66.30 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.7 فیصد اضافے کے بعد 1,765.26 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.8 فیصد اضافے کے بعد 1,394 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی حالیہ تیزی نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی توجہ قیمتی دھات کی جانب مبذول کر لی ہے، تاہم آئندہ دنوں میں امریکی مہنگائی کے اعدادوشمار اور شرح سود سے متعلق توقعات سونے کی قیمت کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی،ماہرین کے مطابق اگر عالمی معاشی اور جغرافیائی سیاسی حالات سونے کے حق میں برقرار رہے تو درمیانی مدت میں اس کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 57 ہزار 336 روپے ہو گئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے پر پہنچ گئی،جبکہ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 08 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 349 ڈالر کی سطح پر آگئی،5 روزمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 29 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 66 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 918 روپے کی سطح پر آگئی۔

    خیال رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں مسلسل بلند رہنے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,322.28 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی، گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،اس کے علاوہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,381.60 ڈالر فی اونس پر آ گئے،دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 63.45 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.1 فیصد کمی کے بعد 1,742.50 ڈالر جبکہ پیلاڈیم کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 1,362.97 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

    مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمانے کے لیے سونے کی کچھ مقدار فروخت کیے جانے کے باعث قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی فی الحال مارکیٹ کے رجحان میں کسی بڑی تبدیلی کی نشاندہی نہیں کرتی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 55 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے کی سطح پر آ گئی۔

    دوسری،جانب،مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 351 روپے فی تولہ اور 51 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 444 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 54سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے ہیں۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 4ہزار 40ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی،فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 65ہزار 600روپے ہو گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 68 سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 68روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 58روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔