Baaghi TV

Tag: سونا

  • سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 9000 روپے کمی کے بعد 514,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7716 روپے کمی کے بعد 441,325 روپے کا ہو گیاہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 90ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 920ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150روپے کی کمی سے 8ہزار 014روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کی کمی سے 6ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی۔

  • پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کتنی؟

    پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کتنی؟

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت کے بارے میں تفصیلات جاری کر دیں۔

    ملک کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہےجنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی ہے اس کے علاوہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی، ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آگئی،عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے کمی کے بعد 4لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر آگئی۔

    جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کی کمی سے 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آگئی، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 47 روپے کی کمی سے 6 ہزار 999 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزیداضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزیداضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے-

    مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8 ہزار 615 روپے پر مستحکم رہی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 385 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

  • بابا وانگا کی پیشگوئی سونے اور چاندی میًں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب

    بابا وانگا کی پیشگوئی سونے اور چاندی میًں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب

    بابا وانگا کی پیشگوئیاں ایک بار پھر عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

    بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیوں میں دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا اور کاغذی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی، جس کے باعث سونا، چاندی اور تانبا لوگوں کے لیے محفوظ ترین سرمایہ کاری کے ذرائع بن جائیں گےان پیشگوئیوں کے بعد کئی افراد نے اپنی بچتیں قیمتی دھاتوں میں منتقل کرنا شروع کر دیں گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ مزید بڑھا دی۔

    مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ایم سی ایکس پر سونے کی قیمت ایک وقت میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے فی 10 گرام تک جا پہنچی، جب کہ ایک سال کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیااسی طرح چاندی کی قیمت بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی 4 لاکھ روپے فی کلوگرام کی سطح کو عبور کر گئی چاندی نے بھی سرمایہ کاروں کو ایک سال میں 160 فیصد سے زائد منافع دیا، جس کے باعث اسے ایک مضبوط سرمایہ کاری آپشن کے طور پر دیکھا جا نے لگا۔

    ماہرین کے مطابق بابا وانگا کی پیشگوئیوں نے بھی اس رجحان کو مزید تقویت دی اور لوگوں نے غیر یقینی معاشی حالات کے خدشے کے تحت قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتاہم، 30 جنوری کے بعد صورتحال میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ گراوٹ مسلسل تقریباً تین دن تک جاری رہی اس دوران دونوں دھاتوں کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، منڈی کے اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث قیمتوں میں اس طرح کی کمی بیشی آتی رہتی ہے۔ تاہم بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے باعث سونا اور چاندی اب بھی طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر اہمیت رکھتے ہیں۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے-

    مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کے اضافے سے 5لاکھ 19ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 030روپے بڑھ کر 4لاکھ 45ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 967ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 444روپے کے اضافے سے 8ہزار 269روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 381روپے کے اضافے سے 7ہزار 089روپے کی سطح پر آگئی۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونا 14800 روپے اضافے کے بعد 529,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12689 روپے اضافے کے بعد 453,671 روپے کا ہو گیا ہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 415,880 روپے ہو گئی،جبکہ عالمی بازار میں سونا 148 ڈالر اضافے کے بعد 5064 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 109روپے کے اضافے سے 9ہزار 255روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 93روپے کے اضافے سے 7ہزار 934روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی عالمی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی عالمی قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے-

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت قیمت 2.7 فیصد اضافے کے بعد 5 ہزار 071 اعشاریہ 79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے گزشتہ روز عالمی سطح پر سونے کے نرخ میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا تھا اور فی اونس قیمت 137ڈالر اضافے سے 4 ہزار 813 ڈالر ہو گئی تھی، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ تقریباً ایک ماہ کی کم ترین سطح کو چھو گیا تھا اس سے قبل جمعرات کو سونے نے 5,594.82 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ بلند ترین سطح بھی حاصل کی تھی اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 4.5 فیصد بڑھ کر 4,859.30 ڈالر فی اونس ہو گئے۔

    امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس نے پیر کو کہا کہ جنوری کی روزگار سے متعلق اہم رپورٹ اس جمعہ کو جاری نہیں کی جائے گی کیونکہ وفاقی حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن جاری ہے۔ یہ شٹ ڈاؤن ہفتے کے روز اس وقت شروع ہوا جب کانگریس لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت کئی سرکاری محکموں کی فنڈنگ کے لیے معاہدہ منظور نہ کر سکی۔ اگرچہ امریکی سینیٹ نے جمعہ کو اخراجاتی پیکیج منظور کر لیا تھا، تاہم ایوانِ نمائندگان اجلاس میں موجود نہیں تھا۔

    ایوانِ نمائندگان سے پیر کو اس قانون سازی پر غور متوقع تھا اور حتمی ووٹنگ منگل کو ہونے کی توقع تھی ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن نے امید ظاہر کی ہے کہ شٹ ڈاؤن چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں منگل کے روز 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا-

    اسپاٹ گولڈ 0120 جی ایم ٹی تک 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,837.16 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ تقریباً ایک ماہ کی کم ترین سطح کو چھو گیا تھا-

    یہ بحالی اس وقت سامنے آئی جب امریکی فیڈ چیئرمین کے لیے کیون وارش کی نامزدگی اور سی ایم ای گروپ کی جانب سے مارجن کی شرائط سخت کیے جانے سے قیمتی دھاتوں کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی تھیں قبل ازیں جمعرات کو سونا 5,594.82 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح تک گیا تھا۔ اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 3 فیصد بڑھ کر 4,791.10 ڈالر فی اونس ہو گئے۔

    جنوری میں سونے کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا، جو نومبر 2009 کے بعد سب سے بڑی ماہانہ بڑھوتری تھی، جبکہ چاندی 19 فیصد تک مہنگی ہوئی۔ تاہم وارش کی نامزدگی کے بعد ڈالر میں مضبوطی اور مارجن کی شرائط میں اضافے نے قیمتی دھاتوں پر دباؤ بڑھایا۔

    سی ایم ای گروپ نے پیر کی مارکیٹ بندش کے بعد قیمتی دھاتوں کے فیوچرز پر مارجن کی ضروریات بڑھا دیں دوسری جانب امریکی لیبر بیورو کے مطابق جزوی سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث جنوری کی ملازمتوں سے متعلق رپورٹ جمعے کو جاری نہیں کی جائے گی۔

    سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ 2026 میں فیڈرل ریزرو کم از کم دو مرتبہ شرح سود میں کمی کرے گا، اور کم شرح سود کے ماحول میں بغیر منافع دینے والا سونا عموماً بہتر کارکردگی دکھاتا ہے اسپاٹ سلور 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 81.61 ڈالر فی اونس ہو گئی، جبکہ پلاٹینم میں معمولی اضافہ اور پیلیڈیم میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرلی ہے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 21200 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے عالمی بازار میں سونا 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے اور نئی ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے اور فی دس گرام قیمت 227روپے کے اضافے سے 10ہزار 438روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    ‎کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور سونا 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں