Baaghi TV

Tag: سونا

  • عالمی سطح پر سونے کی  قیمت میں تاریخی اضافہ

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت 5200 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،اس قیمت کے بعد فی گرام سونے کے نرخ 167 ڈالر بنتے ہیں، عالمی سطح پر فی تولہ سونے کے نرخ 1950 ڈالر ہو گئے ہیں،ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خرید رہے ہیں، جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

    ادھر پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ پہلی بار ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 21 ہزار ایک سو روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت 271 روپے مہنگی ہونے سے 11911 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • عالمی سطح پر سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    سونے کی فی اونس قیمت 5097 کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 109 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے سونے کی قیمت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی اونس قیمت 5,400 ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

    پاکستان میں بھی سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں گزشتہ روز بھی سونے کے نرخ میں 10900 کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،پاکستان میں چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت 11428 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کریکشن کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تاہم اسکے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہامقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 500روپے کی کمی سے 5لاکھ 30ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی،فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 286روپے کی کمی سے 4لاکھ 54ہزار 871روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 12سینٹس کے اضافے سے 111 ڈالر 65سینٹس کی بلند ترین سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 212روپے کے اضافے سے 11ہزار 640روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 182روپے کے اضافے سے 9 ہزار 979روپے کی بلند ترین سطح پر آ

    دوسری جانب پرائمری ویژن کے گلوبل مارکیٹ اینڈ پروڈکٹ اسٹریٹجسٹ، سید اسامہ رضوی نے اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی سطح پر دو اہم محفوظ اثاثے ہیں؛ ایک امریکی ڈالر اور دوسرا سونا۔

    سونے کی قیمتوں میں جاری اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے سید اسامہ رضوی نے بتایا کہ تاریخی طور پر جب بھی جغرافیائی سیاسی تناؤ پیدا ہوتا تھا تو امریکہ براہِ راست اثرات سے محفوظ اور الگ تھلگ رہتا تھا اور ایک استحکام پیدا کرنے والے ملک کا کردار ادا کرتا تھا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر قدر کے ذخیرے کے طور پر اولین انتخاب رہا۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس بار خود امریکہ ان جغرافیائی سیاسی تناؤ کے مرکز میں ہے زیادہ تفصیل میں جائے بغیر امریکہ کے معاشی اشاریے اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں اور امریکی ڈالر پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کسی حد تک کم ہوا ہے10 سال پہلے عالمی مرکزی بینکوں کے تقریباً 66 فیصد ذخائر ڈالر میں رکھے جاتے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج یہ شرح کم ہوکر 56 فیصد رہ گئی ہے، یعنی 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، نتیجتاً لوگ امریکی ڈالر سے دور ہورہے ہیں اور سونے کی طرف رجوع کر رہے ہیں تاکہ اسے غیر یقینی صورتحال سے بچاؤ کیلئے ایک ڈھال کے طور پر استعمال کرسکیں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی نے بھی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر دیا ہے جو قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

    اسامہ کا کہنا تھا کہ چاندی ہمیشہ سے ایک اثاثے کے طور پر موجود رہی ہے، لیکن پہلے اسے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھی کیونکہ عالمی لین دین میں امریکی ڈالر کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ اب ہم چاندی میں بھی محفوظ سرمایہ کاری کے رجحانات دیکھ رہے ہیں میرا خیال ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

  • 2026 کے اختتام تک سونے کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟عالمی مالیاتی ادارے کی پیشگوئی جاری

    2026 کے اختتام تک سونے کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟عالمی مالیاتی ادارے کی پیشگوئی جاری

    عالمی مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز کے مطابق 2026 کے اختتام تک فی اونس سونے کی قیمت 5,400 ڈالر تک جاسکتی ہے۔

    بروکریج ہاؤس کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ نجی شعبے اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری ہے، جو عالمی پالیسی خدشات کے خلاف ایک مؤثر تحفظ سمجھی جا رہی ہے،پیر کے روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت 5097 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی رواں سال 2026 کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ سال سونے کی قیمت میں 64 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    گولڈمین سیچز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ادارہ یہ فرض کر رہا ہے کہ نجی شعبے کے وہ سرمایہ کار جو عالمی پالیسی اور جغرافیائی خدشات کے پیش نظر سونے کو بطور ہیج استعمال کر رہے ہیں، وہ 2026 کے دوران اپنے سونے کے ذخائر فروخت نہیں کریں گے، اس رویے کے باعث سونے کی قیمت کے لیے ابتدائی سطح پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے، جس نے قیمتوں کے اندازے کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مرکزی بینک بھی اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں تنوع لانے کے لیے تیزی سے سونے کی خریداری کر رہے ہیں، تاکہ ڈالر اور دیگر کرنسیوں پر انحصار کم کیا جا سکے۔ یہی رجحان عالمی منڈی میں سونے کی طلب کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی کشیدگیاں اور مالیاتی پالیسیوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا تو سونا آئندہ بھی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مضبوط محفوظ سرمایہ کاری بنا رہے گا، اور گولڈمین سیچز کی پیش گوئی حقیقت کا روپ دھار سکتی ہے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

    سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

    پیر کو سونے کی قیمت 5,100 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح سے تجاوز کر گئی،گرین وچ مین ٹائم کے مطابق صبح 6 بجکر 56 منٹ پر اسپاٹ گولڈ (نقد سونا) 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 5,089.78 ڈالر فی اونس پر رہا جبکہ اس سے قبل یہ 5,110.50 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا، اسی طرح فروری کی ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچر کی قیمت بھی اسی شرح سے بڑھ کر 5,086.30 ڈالر فی اونس ہو گئی، اسی دوران اسپاٹ سلور (نقد چاندی) کی قیمت 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 107.903 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ اس سے قبل یہ 109.44 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو چکی تھی-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 900روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 32ہزار 062روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 345روپے بڑھ کر 4لاکھ 56ہزار 157روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 537 روپے کے اضافے سے 11ہزار 428روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 537روپے کے اضافے سے 9ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نیتجے میں قیمتیں دھاتوں کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 65 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 ہزار 988 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 500 روپے کے نمایاں اضافے سے 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے کی سطح پر آ گئی۔ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔

    اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 526 روپے بڑھ کر 10 ہزار 801 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت 451 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 260 روپے کی سطح پر آ گئی۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میًں کمی

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میًں کمی

    عالمی منڈی میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں جمعرات کو کمی ریکارڈ کی گئی-

    اسپاٹ گولڈ کی قیمت تقریباً 1 فیصد کمی کے ساتھ 4,793.63 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ گزشتہ سیشن میں سونا 4,887.82 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھو گیا تھاامریکی گولڈ فیوچرز (فروری کی ڈلیوری کے لیے) میں بھی 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 4,790.10 ڈالر فی اونس ہوگئی، گولڈ مین سیکس نے جمعر ات کو دسمبر 2026 کیلئے سونے کی قیمت کا اپنا ہدف بڑھا کر 5,400 ڈالر فی اونس کردیا جو اس سے قبل 4,900 ڈالر فی اونس تھا۔

    جبکہ اسپاٹ چاندی 92.27 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جب کہ منگل کو یہ 95.87 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئی تھی، دوسری جانب اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی اور یہ 2,438.43 ڈالر فی اونس پر آ گئی حالانکہ بدھ کو یہ 2,511.80 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح کو چھوگئی تھی جبکہ پیلاڈیم 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,840.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے بعدپاکستان میں بھی سستا ہو گیا،گزشتہ روز سونے کے نرخ پہلی پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے، جس کے بعد قیمت کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےآج سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے ہوگئی ہےدس گرام سونا 686 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہو گئے ہیں،جبکہ آج چاندی کی قیمت 30 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 9904 روپے ہو گئی ہے،گزشتہ روز چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی-

  • عالمی سطح پر  سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کر دی

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کر دی

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

    بدھ کے روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 800 ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور امریکی ڈالر کی کمزوری نے سونے کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,821 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ کاروبار کے دوران یہ 4,843 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو بھی چھو گئی،اسی طرح فروری میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1 فیصد اضافے کے بعد 4,813 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں،ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 6ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 888روپے بڑھ کر 4لاکھ 34ہزار 123روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کے اضافے سے 9ہزار 933 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 8ہزار 515روپے کی سطح پر آگئی۔

    ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی ممالک پر ممکنہ ٹیرف، گرین لینڈ پر کنٹرول کے سخت بیانات اور نیٹو اتحادیوں پر تنقید نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا ہے،مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار امریکی ڈالر اور طویل مدتی بانڈز سے نکل کر سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ڈالر یورو اور سوئس فرانک کے مقابلے میں تین ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہا، جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی دیکھی گئی۔

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 700 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے جو بلند ترین سطح ہے گزشتہ روز سونے کے فی اونس نرخ 4 ہزار 689 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہےعالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران سونے کے نرخ میں تقریباً 70 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

    اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 686روپے بڑھ کر 4لاکھ 23ہزار 235روپے کی سطح پر آگئی۔

    ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 87 روپے کے اضافے سے 9ہزار 869 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کے نرخ 76روپے کے اضافے سے 8ہزار 461روپے کی سطح پر آ گئے۔

    گزشتہ روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں 7500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 9ہزار 782 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 8ہزار 386روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ ایران میں قیادت کی تبدیلی کے لیے امریکا کی جانب سے منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت اور جیو پولیٹیکل حالات سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا  اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 431 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے مقرر کی گئی ہے۔جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 75ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 670ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 9ہزار 782 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 8ہزار 386روپے کی سطح پر آگئی۔

    ایران میں قیادت کی تبدیلی کے لیے امریکا کی جانب سے منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت اور جیو پولیٹیکل حالات سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

    سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رجحان یہی رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

    سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود انتقال کرگئے

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیا بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہوگئی،جبکہ چاندی کی بلند ترین قیمت میں بھی 150 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 9425 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن سید نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی