Baaghi TV

Tag: سیاست

  • گورنر سندھ کا مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان

    گورنر سندھ کا مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ سحری کرنے کراچی کے علاقے سمن آباد فوڈ اسٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے سحری عوام کے ساتھ کی اس دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لوگ پورے کراچی میں اب انویٹیشن لگا کر مجھے دعوت دیتے ہیں، گھر میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کیا جاسکتا ہے، لوگ ووٹ لے کر اقتدار تو لے لیتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا۔

    سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت


    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے شہر میں مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان بھی کیا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ سحر و افطار میں بند کی جائے، ایم ڈی سوئی گیس سے میری بات چیت ہوچکی ہے، ایک دن بعد ملاقات میں حتمی اقدامات کریں گے اس شہر کے کاروبار پرخاص توجہ دینا ہےجس نے بڑے دعوے اور وعدے کیے وہ ملک کا وزیراعظم بنا، ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا لیکن عمل نہیں کرسکا۔

    قوم نے ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دے دیا ہے،آصف علی زرداری

    کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ 34 قتل کے بعد ایس ایچ او نہیں بلکہ پولیس چیف بدل جانا چاہیئے صوبے کا آئی جی یہ کہے کہ 5000 اہلکار کی کمی ہے، سیکیورٹی کیمرہ نہیں ہیں تو میں بھی خاموش ہوجاتا ہوں، یہ حکومت کے کام ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : جہلم کی ممتاز سیاسی شخصیت نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا سابق ن لیگی رہنما نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری نے نذر گوندل اور تمام شخصیات کو خاش آمدید کہا-

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں۔ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا پچھلے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی ، پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی –

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    ملاقات کے دوران نذر گوندل کے ہمراہ،چوہدری اصغر گوندل،بلال نذر گوندل،تصور عباس پھپھرا اور پیر حمزہ کرامانی بھی موجود تھے انہوں نے بھی پورے گروپ کے ہمراہ پی پی میں شمولیت اختیار کی-

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

  • پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل بطور اعلیٰ ادارہ بالخصوص اور عام طور پر قانونی برادری کی نمائندہ کی حیثیت سے ہمیشہ یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے عدلیہ کو غیر جانبدار رکھنے کے لیے سیاسی معاملات میں کبھی ملوث نہ ہوں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان بار کونسل کے مطابق بدقسمتی سے سیاسی معاملات میں حالیہ سوموٹو لیا گیا تھا جس کی ضرورت نہیں تھی خاص طور پر جب یہ معاملہ دو مختلف ہائی کورٹس میں زیر سماعت تھا۔ سپریم کورٹ کا یہ معمول رہا ہے کہ جب بھی معاملہ کسی بھی ہائی کورٹ کے سامنے زیرِ سماعت ہوتا ہے تو معزز عدات مداخلت نہیں کرتی لیکن بدقسمتی سے اس طرز عمل کو بعض معاملات میں نظر انداز کیا گیا ہے خاص طور پر سوموٹو دائرہ اختیار کے معاملے میں جس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز نےسی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق ایک سروس معاملے میں جس کا اختتام معزز سپریم کورٹ کے اختلافی فیصلے پر ہوا اور عدلیہ کے وقار کو کم کیا گیا.

    الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ مریم نواز

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولرائزیشن اور تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش اور درخواست کی کہ سوموٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے معیارات بنائے جائیں اور بنچوں کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ ادارے میں ہم آہنگی برقرار رہے.
    https://twitter.com/tayyabbalochpk/status/1640723846612369409

    بار کونسل نے اپنے اعلامیہ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل عدلیہ کے ادارے کے لیے بہت عزت اور احترام رکھتی ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو کبھی بھی متزلزل نہیں ہونا چاہیے جبکہ خاص طور پر سپریم کورٹ کے تازہ ترین فیصلے کے پیش نظر، یہ ایک اہم معاملہ ہے۔

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا تھانے کے سامنے …

    علاوہ ازیں بارکونسل نے اس بات پر تشویش کرتے ہوئے کہا ایک فل کورٹ کو روکتے ہوئے، دو معزز ججز جنہوں نے اس معاملے کو سننے سے انکار کر دیا تھا، ملک و قوم کو انتشار کی صورتحال سے بچانے کے لیے آئین کی تشریح کے حوالے سے معاملے کی سماعت کریں جبکہ کونسل کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں کے کردار کشی سے گریز کریں، وہ صرف فیصلے پر تبصرہ کریں ججز پر نہیں سپریم کورٹ کی عزت اور معزز عدلیہ کے وقار کو بحال کیا جائے

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جائے گی مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حامیوں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    واضح رہے کہ کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کارکنوں کے نام ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک عدالت کی گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ پر پیر یا بدھ کو فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے، مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔

    نیویارک میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر تبصروں کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معمول کا کردار ادا کر رہا ہے کہ شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہو، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    چینی صدر روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

    فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام لگنے کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا ٹرمپ کے وکلا کے مطابق اگر سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو ان کی گرفتاری کے لیے چند طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں واقع اپنے گھر سے نیویارک سٹی کورٹ ہاؤس میں پیشی کے لیے روانہ ہوں گے اس کے بعد ممکنہ طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان بات چیت ہوگی،ایک بار جب مقدمہ درج اورجج کا انتخاب ہوجائے گا تو دیگر تفصیلات جیسے کہ مقدمے کا وقت اور ممکنہ سفری پابندیاں اور ضمانت کے طریقے سامنے آ جائیں گی۔

    علاوہ ازیں فرد جرم کے بعد ٹرمپ پر جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ اگر ٹرمپ کو سزا سنائی گئی تو انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمانے کا زیادہ امکان ہے۔

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے،شاہد خاقان،اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،مفتاح اسماعیل

    ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے،شاہد خاقان،اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے ،سابق وزیر اعظم اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں نیشنل ڈائيلاگ آن ری امیجنگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عدلیہ آئین کے حساب سے نہیں اپنی منشا کےحساب سے کام کرتی ہے، کبھی آئین کی پاسداربن جاتی ہے، کبھی ڈاکٹرائن اور کبھی ججز ہم خیال ہو جاتے ہیں حکومت کا کام پولیس اسٹیشن اور کورٹ چلانا ہے پیٹرول پمپس چلانا نہیں۔

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہر شخص سوال کررہا ہے کہ مسائل کا حل کیسے نکلے گا، مجھے معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے، یہ جو کچھ ہورہا ہے صرف اس حکومت یا پچھلی حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط فیصلوں کے تسلسل آئین شکنی کا نتیجہ ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کا نوجوان مایوس ہے اور یہ سب سے خطرناک بات ہے، ہم معیشت کو مل کر بہتر کرلیں گے مگر اس کے لیے سب کو آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا، میں بھی اس نظام کا حصہ رہا 35 سال خود کو بھی ملزم سمجھتا ہوں، اس نہج پر پہنچے ہیں تو صفائی دینے کے بجائے قبول کریں سب اس میں شریک ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین اس سال 50 سال کا ہوجائے گا، کون سی شق ہے جو ہم نے نہ توڑی ہو، جتنا مفصل آئین پاکستان کا ہے کسی ملک کا نہیں، اس کے باوجود ہر وقت اس کی تشریح کرتے رہتے ہیں، ہر آئینی عہدے کا حلف بھی آئین میں تحریر ہے۔ اس موقع پر سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اس حلف کی پاسداری کی ؟-

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم سے …

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہمارے یہاں فہرستیں بنتی ہیں اور واضح کیا جاتا ہے کہ جو حکم مانے گا وہ پارلیمنٹ کا رکن ہوگا، ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے، پارلیمان کو کرپٹ کردیا تو کس سے توقع کریں کہ مسائل حل کرے گا، ہم تو خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، ملک کے مسائل حل کرنے والو کو پارلیمان جانے سے روکیں تو مسائل کیسے حل ہوں گے-

    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے احتساب کے لیے آمروں نے ادارہ بنایا مگر اُن کے کسی ایک آدمی کا احتساب نہیں ہوا، نیب کی وجہ سے کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، جو دو ادارے نیب سے مستشنیٰ ہیں اُن کے ہی ریٹائرڈ لوگوں کو قومی احتساب بیورو کا سربراہ لگایا جاتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ’ہر رکن پارلیمان بتائے اُس خرچہ کہاں سے پورا ہوتا ہے، جب سیاست دان خود ٹیکس ادا نہیں کرتے تو وہ دوسروں پر ٹیکس نافذ کرنے کی ہمت کیسے کرسکتے ہیں جبکہ ہر شناختی کارڈ کا حامل پوٹینشل ٹیکس گزار ہےملک میں صرف نوکری پیشہ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا ملک کو بہتر کرنے کے لیے کوئی معجزہ نہیں ہوگا بلکہ ہمیں فیصلے کرنے ہوں گے اور سب سے پہلا فیصلہ آئین کی پاسداری، ٹیکس ادائیگی کا ہونا چاہیے، اس کے بعد پانی کی قلت سمیت دیگراہم مسائل پر بھی غور کرنا چاہیے-

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، ہم سری لنکا نہیں ہیں، ملک ڈیفالٹ ہوا تو یہاں لوگ آگ لگائیں گے، یہاں سب کے پاس مسلح جھتے ہیں، ہمیں ملک سے نفرتیں ختم کرنی ہیں-

  • مداریوں سے عوام تنگ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    مداریوں سے عوام تنگ، تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی ایسے مسائل ہیں جن کو اعتدادل پر لائے بغیر ملک کی سالمیت اور بقاء ناممکن ہے مقتدر حلقوں اور قومی سلامتی کے ضامن اداروں کو بغیر وقت ضائع کئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے بے معنی تنازعات کو دفن کرنے کا فیصلہ صادر کرنا چاہئے اور معاشی سدھار پیدا کر لے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔گزشتہ ادوار کا اگر جائزہ لیا جائے تو بلاشبہ نوازشریف کے دور اقتدار میں سی پیک، توانائی اور صنعتی ترقی کے اقدامات کے بل بوتے پر پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر ترقی کے راستے پر گامزن تھا ۔

    ترقی کے سفر میں ناعاقبت اندیش رختہ ڈال کر نہ جانے کیوں وطن عزیز کو نہ ختم ہونے والے عدم استحکام کا شکار کر دیا گیا اور اب نہ جانے کون سے پوشیدہ ہاتھ ہیں جو ملک کی سیاسی قوتوں کو منتشر رکھ کر اپنے نادیدہ عزائم کی تکمیل پر بضد ہیں۔ چند دن قبل وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے پریشر کو زائل کرنے کے لئے قومی سطح پر کفایت شعاری کا اعلان کیا لیکن ان پر عمل ہوا یا ہوتا نظر آرہا ہے؟ کیا کابینہ کے براتی حجم کو کم کرنے کا سوچا؟ –

    کیا ہم نے اعلیٰ افسران کی نازبرداریوں کے اخراجات کو کم کے اقدامات کئے؟ کیا ہم نے پروٹوکول کے نام پر درجنوں گاڑیوں کا سفر کم کیا؟ کیا ہم نے پی آئی اے، سٹیل ملزم، حتیٰ کے اسمبلیوں میں من پسند عزیزوں کی غیر ضروری بھرتیوں کو روکا؟ نہیں بالکل نہیں حکومت کی بدانتظامی اور بے خبری کا یہ عالم ہے کہ ہم سفارش اور رشوت کی کشش میں دیہی علاقوں کے کالجوں میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کو نظرانداز کر دیا سرکاری کالج ویران ہو گئے کفایت شعاری اور انتظامی صلاحیت کیا باقی رہ گئی ہے؟-

    مقتدر حلقوں کو نیوٹرل نیوٹرل کی گردان سے نکل کر بدانتظامی اور عدم استحکام کے گرداب میں پھنسے وطن عزیز کو ترقی کی منزل کی جانب گامزن کرنا ہوگا خواہ اس کے لئے قومی حکومت کا حربہ ہی کیوں نہ آزمانا پڑے ملک میں اس وقت صرف سیاسی بیانات کا طوفان اور واقعات کا ایک ریلا ہے ان حالات میں کچھ بھی آگے نہیں بڑھ پا رہا۔ عوام جعلی نعرے سن سن کر تھک چکے ہیں داخلی معاملات ہوں یا خارجہ پالیسی دونوں فکر انگیز ہیں۔ عوام ان مداریوں سے تنگ آچکے ہیں۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

  • حکومت نے پچھلےچارماہ میں جو فیصلےنہیں کیےاس سےملک کو نقصان ہوا،مفتاح اسماعیل

    حکومت نے پچھلےچارماہ میں جو فیصلےنہیں کیےاس سےملک کو نقصان ہوا،مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ادارے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو واپس لائے تو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا۔

    آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے،اسوقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،شاہد…

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہےاس وقت مشکل معاشی حالات ہیں۔ حکومت نے پچھلے چار ماہ میں جو فیصلے نہیں کیے اس سے ملک کو نقصان ہوا۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا ہےکہ 20 برسوں میں قرض بڑھتا جارہا ہےپاکستان کا قرض بڑھ کر51ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ امید ہے اب معاشی مسائل حل ہوں گے اس سال پاکستان کو 21 ارب ڈالر واپس کرنا ہیں۔

    توانائی کےشعبےکےمسائل سمیت گردشی قرضے کو ختم کیا جائے،اسحاق ڈار

    مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت تعلیم اور صحت کے بجائے قرض کی قسط ادا کرے گی، قسطیں ادا کرنے کے لیے لوگوں کے مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں ہے، وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیے جائیں، پاکستان اس لیےنہیں بنایاتھا کہ لوگ غربت میں زندگی گزاریں،

    دوران پریس کانفرنس سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، برآمدات بڑھانا ہوں گی، زراعت بہتر بنانا ہوگی،حکومت نے چار مہینے فیصلے نہیں کیے،جس سے معیشت کو نقصان ہوا۔

    اے این ایف کی کاروائی کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ملزمان فرار

  • آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے،اسوقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،شاہد خاقان

    آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے،اسوقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،شاہد خاقان

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم سب ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار ہیں-

    باغی ٹی وی: کوئٹہ میں لشکری رئیسانی، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مفتاح اسماعیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کل کوئٹہ میں قومی ڈائیلاگ منعقد ہوا تھا جس میں ہم سب نے غیر جماعتی بنیادوں پر ملکی مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

    مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی،رانا ثناء اللہ

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار ہیں اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، معیشت، سیاست اور دیگر مسائل کا حل آئین میں موجود ہے، جو خرابیاں 10 سے 20 سال میں پیدا ہوئیں وہ 8 ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتیں، موجودہ مسائل کے ذمہ دار سیاستدان، فوجی، بیوروکریٹ، اور میڈیا سمیت ہم سب ہیں، عدلیہ بھی ان فیصلوں کو دیکھے جس کے اثرات ملک پر پڑے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی بات کرتے ہیں لیکن آئین پر مکمل عمل نہیں کرتے، آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے، آج سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے اور الزامات لگانے کا نام ہے، یہ سیاست ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی ان سب مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک فورم رکھا جس کی ابتدا کوئٹہ سے ہوئی ہے، حقائق وہ نہیں جو ٹی وی پر دکھائے جاتے ہیں یا اخبارات میں بتائے جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ملک کے حقائق بہت تلخ ہیں، پاکستان کے پاس مسائل کو کوئی معجزاتی حل نہیں ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملکی مسائل حل ہوں تو ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین کے مطابق تمام فیصلے کرنے ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات  پرویز الہیٰ کو دے دئیے گئے

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دے دئیے گئے

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ، الیکٹورل کالج کے عہدیداروں نے اختیار پرویز الہیٰ کو دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کے معاملے پر اہم فیصلے پرغور کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ق لیگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ق کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدے دار شریک ہوئے۔

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اجلاس میں ارکان نے ضلعی سطح پربھی پارٹی عہدیداروں سےمشاورت کی تجویز دے دی شرکاء نے پرویز الہیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو تفویض کردیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی سطح پرپارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی، تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا، پرویز الٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران سے مشاورتی عمل کاآغازکریں گی وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء ، کسان ، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ۔

    اجلاس میں شریک عہدے داران نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمارے لیڈر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالہیٰ کے شانہ بشانہ ہیں۔

    اس حوالے سے پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا میں نے پرویز الٰہی کو تجویز دی ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا ہم نے اس معاملے پر اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں فیصلہ کریں گے۔

    اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور شوکاز بھی جاری کیا ہےشوکاز میں چوہدری شجاعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا،پرویز الہٰی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں، مسلم لیگ ق بطورسیاسی جماعت اپنا ووٹ بینک، ڈسپلن، منشور اور ضابطہ رکھتی ہے، پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ہیں۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

  • معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ. احسن اقبال کا دعوٰی

    معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ. احسن اقبال کا دعوٰی

    معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ. احسن اقبال کا دعوٰی

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے،معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ ہے۔

    پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے 17 سو سےزیادہ جانوں کا نقصان ہوا ۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے90لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے ، 80 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں10ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    سیلاب کے نقصانات کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے ۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے حکومت نے تین سالہ ایجنڈا تیار کیا ہے ۔ قومی تعمیر نو کے ایجنڈے کے مطابق حکومت پچاس فیصد وسائل فراہم کرے گی ۔ بقایا50 فیصد وسائل جینوا کانفرنس میں کئے گئے عالمی وعدوں سے پورے کئے جائیں گے ۔بین الاقوامی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں سے ملکر تعمیر نو کریں گے۔