Baaghi TV

Tag: سیاست

  • وزیر اعظم کی مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کےتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    وزیر اعظم کی مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کےتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،ایم کیو ایم کے کنونیئر نے مردم شماری پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے، جس پر بالخصوص شہری سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور اب پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران کئی رہائشی عمارتوں کو شمار نہیں کیا گیا اور نہ ہی گنتی کا عمل شفاف ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔

    جنگ عظیم دوم میں غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ 81 سال بعد مل …

    وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد پیش کی-

  • علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ خرم شیرزمان اور ارسلان تاج سمیت 200 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عمران اسماعیل اور آفتاب صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کےکیس میں ضمانت منظورکرلی گئی ہےپولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی-

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

  • میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت  تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان

    میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی چئیرمین) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نے سوشل میڈیاپر جاری پیغام میں کہا کہ جس انداز میں ہم نے ایک بنانا ریپبلک کا روپ دھارا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر دیکھتی ہے۔

    ماہرین کی جانب سے لاہور،راولپنڈی میں تمام بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کی تجویز

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج ہیں جیسے ہی ایک ایف آئی آر میں ضمانت مل جاتی ہے، دوسری ایف آئی آر تیار ہوجاتی ہے۔ میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ یہ ایف آئی آرز کا سرکس ہے۔

    ائیرپورٹ پرجس واقع کا ذکراپنی تقریرمیں کیا اس کا غلط مطلب لیا گیا،عبدالقادر پٹیل

    عمران خان نے کہا میرے زمان پارک کےباورچی،سوشل میڈیاکےہمارے ذمہ داراظہرمشوانی،وقاص اورمیرےسیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور ”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا-

    پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا ہے کہ اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔ رستے میں ناسازئ طبع کے باعث اسپتال منتقلی کے باوجود طبعیت میں بہتری و استحکام سے پہلے ہی اسے اسپتال سے بھی لے جایا گیا ہے۔ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

    عوام کی خدمت کا راستہ نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم

  • علی زیدی کی درخواست ضمانت دائر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کے خلاف 18کروڑ کے فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے جبکہ فوری سماعت کی استدعا پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    علی زیدی کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت آج ہی ہوگی اور علی زیدی کا جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوجائے گا اور کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نےعلی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

  • عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

    عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط ہیں-

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہواحکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نےاپوزیشن سےمذاکرات کےمعاملے پراصرارکیا اورمتحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، چوہدری سالک ، محسن داوڑ اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زین بگٹی نے کہا تھا کہ ہم ڈائیلاگ کےمخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، عمران خان بھروسے کے لائق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے بند کردینا ہمارے اصولوں کے خلاف ہے، بات چیت کے دروازے بند کردینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کے بعد حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا تھا تاہم اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبریں گردش کرنے پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا-

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے ، باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کیا جائے گااعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوس ناک ہے ، تمام جماعتیں معاملات پر اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی

  • مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

    مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: اعجاز چوہدری نے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز تو میری ہی ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے ہوئے ہیں، میں اپنی بات پر پشیمان نہیں ہوں مگر میری بات کو توڑ مروڑ کر جوڑا گیا ہے۔

    عمران خان سے ملاقات کیلئے 1 کروڑ روپے دینا ہوں گے. اعجاز چودھری کی مبینہ آڈیو لیک

    واضح رہے کہ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں اعجاز احمد کو فون کرنے والے امیدوار چوہدری حفیظ نے اپنا تعارف کروانے کے بعد کہاکہ میں نے پی پی 114 کی ٹکٹ کے لیے عرض کی تھی ۔اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ آپ آجائیں۔ چودھری حفیظ پوچھتے ہیں کہ ڈونیشن کتنا ہوگا؟ اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں ڈونیشن کی کوئی حد نہیں لیکن 1 کروڑ سے کم نہیں ہونا چاہیے۔

    چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    چودھری حفیظ نے کہا کہ چلیں میں عید کے بعد آجاتا ہوں۔ اعجاز چودھری نے اسے کہا کہ عید کے بعد نہیں بلکہ آج ہی آجائیں ۔ تاہم اس آڈیو لیک کے بعد تحریک انصاف پر کافی تنقید کی جارہی ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب عمران خان کا انصاف کہا گیا ہے.

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

  • گورنر سندھ کا مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان

    گورنر سندھ کا مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ سحری کرنے کراچی کے علاقے سمن آباد فوڈ اسٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے سحری عوام کے ساتھ کی اس دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لوگ پورے کراچی میں اب انویٹیشن لگا کر مجھے دعوت دیتے ہیں، گھر میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کیا جاسکتا ہے، لوگ ووٹ لے کر اقتدار تو لے لیتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا۔

    سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت


    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے شہر میں مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان بھی کیا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ سحر و افطار میں بند کی جائے، ایم ڈی سوئی گیس سے میری بات چیت ہوچکی ہے، ایک دن بعد ملاقات میں حتمی اقدامات کریں گے اس شہر کے کاروبار پرخاص توجہ دینا ہےجس نے بڑے دعوے اور وعدے کیے وہ ملک کا وزیراعظم بنا، ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا لیکن عمل نہیں کرسکا۔

    قوم نے ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دے دیا ہے،آصف علی زرداری

    کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ 34 قتل کے بعد ایس ایچ او نہیں بلکہ پولیس چیف بدل جانا چاہیئے صوبے کا آئی جی یہ کہے کہ 5000 اہلکار کی کمی ہے، سیکیورٹی کیمرہ نہیں ہیں تو میں بھی خاموش ہوجاتا ہوں، یہ حکومت کے کام ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : جہلم کی ممتاز سیاسی شخصیت نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا سابق ن لیگی رہنما نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری نے نذر گوندل اور تمام شخصیات کو خاش آمدید کہا-

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں۔ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا پچھلے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی ، پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی –

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    ملاقات کے دوران نذر گوندل کے ہمراہ،چوہدری اصغر گوندل،بلال نذر گوندل،تصور عباس پھپھرا اور پیر حمزہ کرامانی بھی موجود تھے انہوں نے بھی پورے گروپ کے ہمراہ پی پی میں شمولیت اختیار کی-

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

  • پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل بطور اعلیٰ ادارہ بالخصوص اور عام طور پر قانونی برادری کی نمائندہ کی حیثیت سے ہمیشہ یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے عدلیہ کو غیر جانبدار رکھنے کے لیے سیاسی معاملات میں کبھی ملوث نہ ہوں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان بار کونسل کے مطابق بدقسمتی سے سیاسی معاملات میں حالیہ سوموٹو لیا گیا تھا جس کی ضرورت نہیں تھی خاص طور پر جب یہ معاملہ دو مختلف ہائی کورٹس میں زیر سماعت تھا۔ سپریم کورٹ کا یہ معمول رہا ہے کہ جب بھی معاملہ کسی بھی ہائی کورٹ کے سامنے زیرِ سماعت ہوتا ہے تو معزز عدات مداخلت نہیں کرتی لیکن بدقسمتی سے اس طرز عمل کو بعض معاملات میں نظر انداز کیا گیا ہے خاص طور پر سوموٹو دائرہ اختیار کے معاملے میں جس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز نےسی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق ایک سروس معاملے میں جس کا اختتام معزز سپریم کورٹ کے اختلافی فیصلے پر ہوا اور عدلیہ کے وقار کو کم کیا گیا.

    الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ مریم نواز

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولرائزیشن اور تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش اور درخواست کی کہ سوموٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے معیارات بنائے جائیں اور بنچوں کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ ادارے میں ہم آہنگی برقرار رہے.
    https://twitter.com/tayyabbalochpk/status/1640723846612369409

    بار کونسل نے اپنے اعلامیہ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل عدلیہ کے ادارے کے لیے بہت عزت اور احترام رکھتی ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو کبھی بھی متزلزل نہیں ہونا چاہیے جبکہ خاص طور پر سپریم کورٹ کے تازہ ترین فیصلے کے پیش نظر، یہ ایک اہم معاملہ ہے۔

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا تھانے کے سامنے …

    علاوہ ازیں بارکونسل نے اس بات پر تشویش کرتے ہوئے کہا ایک فل کورٹ کو روکتے ہوئے، دو معزز ججز جنہوں نے اس معاملے کو سننے سے انکار کر دیا تھا، ملک و قوم کو انتشار کی صورتحال سے بچانے کے لیے آئین کی تشریح کے حوالے سے معاملے کی سماعت کریں جبکہ کونسل کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں کے کردار کشی سے گریز کریں، وہ صرف فیصلے پر تبصرہ کریں ججز پر نہیں سپریم کورٹ کی عزت اور معزز عدلیہ کے وقار کو بحال کیا جائے

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جائے گی مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حامیوں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    واضح رہے کہ کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کارکنوں کے نام ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک عدالت کی گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ پر پیر یا بدھ کو فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے، مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔

    نیویارک میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر تبصروں کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معمول کا کردار ادا کر رہا ہے کہ شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہو، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    چینی صدر روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

    فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام لگنے کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا ٹرمپ کے وکلا کے مطابق اگر سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو ان کی گرفتاری کے لیے چند طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں واقع اپنے گھر سے نیویارک سٹی کورٹ ہاؤس میں پیشی کے لیے روانہ ہوں گے اس کے بعد ممکنہ طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان بات چیت ہوگی،ایک بار جب مقدمہ درج اورجج کا انتخاب ہوجائے گا تو دیگر تفصیلات جیسے کہ مقدمے کا وقت اور ممکنہ سفری پابندیاں اور ضمانت کے طریقے سامنے آ جائیں گی۔

    علاوہ ازیں فرد جرم کے بعد ٹرمپ پر جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ اگر ٹرمپ کو سزا سنائی گئی تو انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمانے کا زیادہ امکان ہے۔

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟