Baaghi TV

Tag: سیاست

  • میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے دل میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، اور جب میرا مزاج خراب ہوتا ہے تو میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف باتیں کر دیتا ہوں۔ جب میں کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے رابطہ کرکے شکایات کرتے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے اور بھارت کو اس بات کی تکلیف ہے کہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر بات کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سب سے بڑا دھچکا یہ لگا ہے کہ کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دو نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی جنرل باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی ہے۔ نومبر کے دس دنوں میں جب نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ہونی تھی، اس دوران جنرل باجوہ روزانہ مختلف منصوبے لے کر آتے تھے جن میں ان کی تصویر بھی شامل ہوتی تھی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ اگر میں زیادہ بولوں تو پھر شکایات بڑھ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف اور جنرل باجوہ میں بہت فرق ہے، اسی وجہ سے باجوہ انہیں روکنے کے لیے سخت کوششیں کر رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ باجوہ کی شرط تھی کہ یا تو ان کی خدمات جاری رکھی جائیں یا ان کے منتخب کیے گئے فرد کو ہی آرمی چیف بنایا جائے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

  • مل جل کر تلخیوں کا خاتمہ، مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،ایاز صادق

    مل جل کر تلخیوں کا خاتمہ، مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،ایاز صادق

    18ویں 2روزہ سپیکرز کانفرنس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں جاری ہے

    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں.اپنے خطاب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تمام سپیکرزکوکانفرنس میں خوش آمدیدکہتا ہوں.ہماری ہر کانفرنس اور فورم پر کشمیرایجنڈے کاحصہ ہوگا.سپیکرکانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کو بہتربنانے کیلئے تجاویزپر غور ہو گا.سپیکرکاکام ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی متوازن اندا ز میں چلائے.سپیکرکی نگاہ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان برابرہیں.بغیرکسی دباؤ کے ایوان کو چلانا سپیکرکی ذمہ داری ہے .سپیکرز کانفرنس سے اتحاد کا پیغام جا رہاہے.2013ء میں اسمبلی کے دروازے طلبہ کیلئے کھولے اور مہمان گیلری میں بٹھایا.یونیورسٹی ،کالجز اور سکولوں کے طلبہ کیلئے ایوان کی کارروائی دکھانا ضروری ہے. نوجوانوں کے لیے اسمبلی میں انٹرن شپ ضروری ہے.قومی اسمبلی میں وہپ کا کردار وزراء سے بھی زیادہ مضبوط ہے.اسمبلی میں احتجاج اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے ہونا چاہئے.پارلیمانی عمل میں قائمہ کمیٹیوں کا کردارانتہائی اہمیت رکھتاہے.پارلیمنٹرینزکی تربیت اور آگاہی کیلئے پپس فورم کاکردار اہم ہے. مل جل کر تلخیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا.تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے. اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ،مذاکرات تلخیاں مٹانے کا ذریعہ ہیں،

    کانفرنس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز شریک ہیں،سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سپیکرزکانفرنس کا انعقادخوش آئندہے. کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سپیکر ایاز صادق کومبارکبادپیش کرتاہوں.سپیکرزکانفرنس کاانعقادہرسال ہوناچاہئے.تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکرزکی قربانیاں ملک میں جمہوری استحکام کیلئے ہیں.پنجاب ایک بڑاصوبہ ہے.تمام صوبائی اکائیاں مرکزکی مضبوطی میں اہم کرداراداکرتی ہیں.صوبائی وزراء اداروں کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں،

    سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    بیرسٹر سیف کا مذاکرات کا مشورہ،حکومت دلچسپی نہیں دکھا رہی،عمر ایوب

  • سکاٹ لینڈ کے سابق وزیراعظم حمزہ یوسف کا انتخاب نہ لڑنے کا اعلان

    سکاٹ لینڈ کے سابق وزیراعظم حمزہ یوسف کا انتخاب نہ لڑنے کا اعلان

    سکاٹ لینڈ کے سابق وزیرِاعظم اور معروف سیاستدان حمزہ یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں سکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات میں اپنے ایم ایس پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس میں کہا کہ وہ 15 سال کی سیاسی خدمات کے بعد آگے بڑھنے کا وقت سمجھتے ہیں۔

    حمزہ یوسف نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "میرے والدین تارکین وطن تھے، اور میں کبھی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ میں اتنی شاندار سیاسی سفر پر گامزن ہوں گا۔” انہوں نے اپنے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے سفر میں ان کا ساتھ دیا۔یوسف نے مزید کہا کہ 2026 میں وہ سکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات کے دوران اپنی ایم ایس پی کی سیٹ چھوڑ دیں گے تاکہ نئے سیاستدانوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ ان کا کہنا تھا، "15 سال کی خدمت کے بعد، یہ وقت صحیح ہے کہ میں آگے بڑھوں اور دنیا کے سامنے کچھ نئی ذمہ داریاں اور چیلنجز اپنانے کا موقع تلاش کروں۔”

    حمزہ یوسف نے 2023 کے مارچ میں سکاٹ لینڈ کے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، لیکن مئی 2024 میں انہوں نے "بیوٹ ہاؤس ایگریمنٹ” کے ٹوٹنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس دوران ان کا سیاسی سفر خاصا مشکل رہا، خاص طور پر گرین پارٹی کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کے بعد۔یوسف نے اس بارے میں مزید کہا کہ "بیوٹ ہاؤس ایگریمنٹ کے حوالے سے مختلف چیلنجز اور پارٹی کے اندرونی اختلافات نے ان کے استعفیٰ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔” ان کا کہنا تھا، "میرے لیے یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا، لیکن میں نے سوچا کہ اس صورت میں میرا استعفیٰ دینا درست ہے تاکہ میری جانشینی کسی رکاوٹ کے بغیر ممکن ہو سکے۔”

    حمزہ یوسف کی سیاسی زندگی میں کئی اہم وزارتیں شامل ہیں۔ انہوں نے سکاٹش حکومت میں صحت، انصاف، اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم محکموں میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2012 سے 2016 تک یوسف وزیرِیورپ اور بین الاقوامی ترقی کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر/X پر ایک انٹرویو شیئر کیا جس میں کہا کہ وہ اب "فرنٹ لائن سیاست” سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تاکہ نئے سیاستدانوں کے لیے جگہ بن سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے تجربات کا فائدہ اُٹھا کر عالمی سطح پر اپنی خدمات پیش کریں۔ "اب میں دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل کے لیے اپنی بصیرت اور تجربات سے مدد کرنا چاہتا ہوں۔” یوسف نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ناکامیوں اور کامیابیوں دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، اور وہ اس علم کو عالمی سطح پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    حمزہ یوسف کا یہ فیصلہ سکاٹ لینڈ کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد، سکاٹ لینڈ کی سیاست میں ایک نئی قیادت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مستقبل میں کون سی شخصیت ان کی جگہ لے گی۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں،حافظ حمداللہ

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں،حافظ حمداللہ

    اسلام آباد: جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستعفی ہو اور ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جے یو آئی ایک اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے، ہم نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کیا، موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے، اس لئے موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے ازسرنوانتخابات کرائے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی تحریک جاری ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرمولانا فضل الرحمان کے پاس آئے، پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ ہمارے گھر آئے ہم نے خوش آمدید کہا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں ان کے لئے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ اٹل فیصلہ ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اورنہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    حافظ حمداللہ نے کہا کہ انتخابات کے رول کے مطابق 5 سال کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ضروری ہے، انہی رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا، انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جارہا ہے، رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گا اور اس کے بعد جے یو آئی کے امیر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا اللہ

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا اللہ

    اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے چھ گھنٹے جاری رہا، جس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبا ئی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی وزراء نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع پیشرفت حاصل کی اور مستقبل میں طے شدہ سنگ میلوں کو پورا کرنے کے منصوبے پیش کیے۔

    کمیٹی نے اب تک کی مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا،کمیٹی نے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہو لیا ت کو بھی سراہا۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے، ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہےایس آئی ایف سی کے فورم پر سب متحد ہیں،اجلاس میں شرکت پر تمام وزرائے اعلیٰ کے مشکو ر ہیں، ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم 6 گھنٹے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈا پور سے بہت خوش گوار ماحول میں گپ شپ ہوئی، آج کا اجلاس اچھے ماحول میں ہوا، آج کی میٹنگ سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے۔

    ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی اور ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ ایس آئی ایف سی سے باہر نہیں، ایس آئی ایف سی کے اندر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، وزیر ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی لائف لائن ہے۔

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    ان کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی، معیشت کے اشارے مثبت سے مثبت ترین ہوتے جا رہےہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ ہماری توجہ امداد پر نہیں سرمایہ کاری پر ہوگی، یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بڑی کاوش ہے۔

    ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیزوں کو بہتر کرکے پیش کیا گیا ہم تو پہلے ہی کہتے صوبے کی وسائل پاکستان کیلئےخرچ ہورہے ہیں ہمارے وسائل استعمال ہورہےلیکن ہمیں ہمارا حق ملنا چاہیےاجلاس میں صوبے کی نمائندگی کرنے کیلئے شرکت کی، فاٹا میں ٹیکس کا معاملہ بھی تھا اس ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے واجبات ہیں صوبے کی عوام کو ریلیف دینا ہے اگر ہمارے واجبات ادا نہیں کئے گئے تو پھر زیادتی ہوگی آئین میں بجٹ پیش کرنے میں منع نہیں کیا گیامیری عوام میرے ٹیکسز سے میں اپنے طریقے سے ٹیکس لگائیں گے نوجوانوں کو روزگار دیں گے بجٹ بہترین پیش کیا ہے عوام کا حق بنتا تھا ہم نے ریلیف دیا ہے مجھے پہلے نہیں بلایا گیا تھا وہ زیادتی تھی مائننگ کمپنی بنا لی ہے۔

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایس آئی ایف سی میں نہ بلاتے تو مجھے فرق نہیں پڑنا تھا ہمارے پاس ویژن بھی اور کام کرنا بھی جانتے ہیں سابق فاٹا میں کافی مسائل آرہے ہیں افغانستان سے تجارت بند ہونے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہورہا بانی پی ٹی آئی کا معاملہ نمبر ون پر ہے اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے ایس آئی ایف سی کا ایجنڈا الگ تھا،پنجاب حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے، اس کے لوگ اپنی حکومت کو بدنام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت ایسے کام نہ کرے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے دو بار علیک سلیک ہوئی ہے عمران خان کا معاملہ پہلے نمبر پر ہے، اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے، جب ویسے ہی بات کرنے کا موقع مل رہا ہے تو ایسی جگہ پر بات کرنے کی ضرورت نہیں جہاں نہ ماحول نہ تھا، نہ موقع تھا اور دیگر لوگ بھی موجود تھے بانی چیئرمین پاکستان کیلئے بات چیت کرنے تو تیار ہیں علی امین گنڈا پور بہت جلد بہتر رزلٹ ملیں گے پنجاب حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں یہ کام ہم بھی کرسکتے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، یو اے ای قیادت نے دس ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کیے ہیں ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کو لے کر چل رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں سعودی عرب اور یو اے ای یکسو ہیں کہ تمام سرمایہ کاری ایف آئی سی ایف کے ذریعے ہی ہوگی، ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے فوجی اور سول افسران مل کر کام کررہے ہیں، جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کرلیں گے ہمارا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کامیاب رہا ہے، عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

    وزیراعظم نے کہا کہ امارات اور سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، اب ہماری طرف سے تیاری ہونی ہے، وقت قریب ہے پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں کہہ دیا کہ ہم کشکول توڑ رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ بتائیں ہم کتنی سرمایہ کاری کریں اور پھر دس بلین کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، سب سے درخواست ہے کہ ایک قوم بن جائیں، دن رات محنت کر کے خون پسینہ بہائیں، صوبوں اور وفاق کو ملکر چلنا اور روکھی سوکھی اکھٹے کھانی ہے، متحد ہونے کے علاوہ کوئی جادو ٹونہ کام نہیں دے سکتا،اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی گئی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اینٹی اسمگلنگ کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

  • سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں، فیصل واوڈا

    سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے ابھی تک عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے،مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا ہے مگر مجھےاس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میرے علاوہ گورنر سندھ، طلال چودھری ، وزیر اطلاعات اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی ہے –

    میں نے کہا تھا کہ آپ ثبوت دے دیں ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ، اگر ریکارڈ اورثبوت نہیں ہیں تو وہ محض صرف الزامات ہی ہیں، سستی روٹی پر اسٹے آرڈر ، چھٹی والے دن حکومت گرا دی جاتی ہے ، کیا یہ میرا گنا ہ ہے –

    فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس،سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کسی نے کہا ہے میں پراکسی ہوں تو پھر انہیں ثابت کرنا ہو گا ، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا ، کیا سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں –

    میں نے کہا تھا کہ اگر مجھے عزت دی جائے گی تو میں ڈبل عزت دوں گا ،لیکن اگر میرے ساتھ بدمعاشی کریں گے تو میں ڈبل کروں گا میر ی پگڑی اچھالی گئی تو میں اس کی پگڑیوں کا فٹبال بنا دوں گا، میں نے کہا اگر سوشل میڈیا کمپین پر نوٹس لیں گے تو میں ساتھ ہوں۔

    پاکستان کی کوئی پگڑی اُچھالے گا ہم اس پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے،فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میری مرحوم والدہ کےخلاف کمپین چلائی گئی مگر کوئی نہیں بولا ، مجھے دو مرتبہ اس پر سزا دی گئی جو میں نے گناہ ہی نہیں کیا تھا ، میرا ایک بات کرنے کا لہجہ ہے مگر میں نے کسی کو گالی نہیں دی ، اگر میں غلطی پر ہوا سب کے سامنے کسی سے بھی معافی مانگ لوں گا اور اگر میں غلط نہ ہوا تو گردن کٹا دوں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا،بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی ، نسلہ ٹاور گرایا گیا ، آصف زرداری کو 14سال سزا دی گئی ، اس جج کا کیا ہوا ، ثابت کریں میں کسی کی پراکسی ہوں ۔

    علی امین اور پیسکو چیف کاصوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے …

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی گزشتہ روز عدلیہ سے متعلق کی جانے والی دھواں دھار پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل کرے گا۔ جس کے لیے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بینچ میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر شامل ہوں گے۔

    غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

  • مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

    مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

    کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے نام کاایک دو دن میں میٹنگ کرکے فیصلہ کر لیں گے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ دو تین نام جو شارٹ لسٹ ہوئے ہیں ان میں ایک ”عوام پاکستان“ ہے، ایک ”ریفارم پاکستان“ ہے اور ایک ”نئی امنگ“ ہے ایک دو دن میں میٹنگ کرکے نام کا فیصلہ کر لیں گے مجھے یقین نہیں کہ یہ پارٹی چلے گی لیکن مجھے امید ہے اور ہم کوشش کریں گے۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بیان پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر راج ناتھ سنگھ اتنے ہی پر اعتماد ہیں تو دونوں کشمیر میں ریفرنڈم کروالیں اور دیکھ لیں کون کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ہم نے کشمیر کو ایک آئینی صوبہ بنانے کے بجائے انتظامی صوبہ بنا کر رکھا ہے، ان کا سی سی آئی میں حصہ نہیں ہے، دیگر قومی کمیٹیوں میں حصہ نہیں ہے، وفاق ان کو پیسے دیتا ہے لیکن محصولات کی صوبوں کو تقسیم میں ان کا حصہ نہیں ہے۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت

  • سب سے پہلے پاکستان ایجنڈہ ضروری، تجزیہ : شہزاد قریشی

    سب سے پہلے پاکستان ایجنڈہ ضروری، تجزیہ : شہزاد قریشی

    اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) پاکستان کی مقتدرہ سیاست عوام اور میڈیا کو پاکستان سب سے پہلے رکھنا ہوگا۔ پاکستان کے مفادات، سالمیت اور بقا کو دائو پر لگا کر سیاست اور اقتدار کی دکان چمکانے والے کسی طرح بھی محب وطن نہیں، سوشل میڈیا بشمول الیکٹرانک میڈیا کو عوا م کے حقیقی مسائل اجاگر کرنے چاہئیں نہ کہ اپنی ریٹنگ کے چکر کی دوڑ میں قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا جائے۔ پولیس کسی بھی معاشرے میں امن و امان اور عوام کی حفاظت کی ضامن ہوتی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دستہ اول کے طور پر پولیس نے عوام کی جانوں کی حفاظت میں پولیس نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں اور ایک تاریخ رقم کی۔ پولیس کو عوامی تذلیل اور تمسخر کا نشانہ بنانا اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا ذریعہ بنانا دراصل عوام کو عدم تحفظ اور بے لگام معاشرے اور لاقانونیت کے جنگل میں دھکیلنے کے مترادف ہے، مسند اقتدار پر براجمان بعض سیاستدان نہ جانے کن آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ٹی وی پر آکر زبان درازیوں اور بازاری جملہ بازیوں کے کرتب دکھا رہے ہیں اور نوجوانان قوم کو بے لگام آزادی کے خواب دیکھنے میں مشغول کر رہے ہیں قومی سیاستدانوں، مسند اقتدار پر براجمان شخصیات کے ہر قول و فعل حتیٰ کہ لباس اور حرکات و سکنات میں بے مثال سلیقہ نظر آنا چاہئے جو عوام اور خصوصاً نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے لیکن ناعاقبت اندیش ہستیاں عارضی اقتدار کے نشے میں سستی شہرت کے حصول کی خاطر نوجوان نسلوں کو گمراہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں ان کی تقلید کرنے والوں کو عراق ، یمن ، اردن ، لیبیا اور دیگر زوال کا شکار ہونے والے ممالک کی ماضی قریب کے حالات کا مطالعہ کرنا چاہئے وہ بھی ایسے ہی فتنوں اور جھوٹی آزادی کے خوابوں میں مبتلا ہو کر حقیقی آزادی سے محروم ہو گئے اور ان کی نسلیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑی گئیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مقتدرہ، سیاست اور حکمرانوں کو مل بیٹھ کر وطن عزیز کو اس گرداب سے نکالنے کے لئے اپنی حدود کے تعین اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے تمام اداروں کو عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مخلص افسران کی تعیناتیوں کو عمل میں لانا ہوگا۔ ہر نئی حکومت نئے عہد و پیمان لے کر آتی ہے اور قومی سرمایہ کو کفایت شعاری سے استعمال کرنے کے وعدے لاتی ہے اور ان کے جانے پر دریافت ہوتا ہے کہ انہوں نے کمال ہوشیاری سے کرپشن کی جس کی زندہ مثال حالیہ گندم اسکینڈل میں تین سو ملین ڈالر کا ٹیکہ ہے، مقتدرہ اور حکمرانوں کو اس میں ملوث کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچا کر عوام کا اعتماد بحال کرنا چاہئے۔

  • آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    لاہو ر: سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت بہت اضطراب کا شکار ہے وہ اکیلے میں جیل کی دیواروں سے باتیں کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تقریریں کر ہے ہیں-

    باغی ٹی وی :سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ چڑیل بہت سخت گرم ہے اور وہ بہت خبریں لا رہی ہے سب سے زیادہ خبریں اڈیالہ جیل سے آ رہی ہیں عمران خان اس وقت بہت اضطراب کا شکار ہے وہ اکیلے میں جیل کی دیواروں سے باتیں کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تقریریں کر ہے ہیں، یہ کوئی من گھڑت کہانی نہیں پی ٹی ذرائع سے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں نو مئی کو آرمی چیف کا بیانیہ آیا اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے تین گھنٹوں کی اتنی لمبی پریس کانفرنس کی اس سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور جو بشری بیگم پیچھے بیٹھ کر ٹونے شونے کررہی تھیں وہ سارے کے سارے ٹونے وڑ گئے ہیں کیو نکہ اب دو ٹوک پتہ چل گیا ہے کہ جتنا یہ ایڑھیاں رگڑ رہا تھا ملنے کی کوششیں کررہا تھا ہاتھ ملا لیں اسے جواب وہی مل رہا تھا جو بائیڈن سے ملا تھا آپ کو یاد ہو گا کہ اس نے ایک سال سے زیادہ دو لابنگ فرمز کو پیسے دئیے تھے اور بیان یہ تھے کوششیں یہ تھیں کہ جوبائیڈن سے بات ہو جائےاور امریکی صدر جوبائیڈن نے نا فون رسیو کیا اور نا اس نے کال بیک کیا نا اس نے کال کیا نا وہ کسی لابی کے ہتھے چڑھا نا ان کے پراپیگنڈا کے ہتھے چڑھا چائنہ ان سے ناراض ہو کے بیٹھا ہوا تھا سی پیک انہوں نے خود ہی رول کر دیا تھا سعودی عرب اور یو اے ای کو ان سے سخت خفگی تھی ایران الگ سائیڈ پر بیٹھا ہوا تھا ان سے بات ہی نہیں کرنا چاہ رہا تھا مہاتیر اور طیب اردگان کو اتنا سیریس لیٹ ڈاؤن کیا تھا عمران خان نے کہ ترکی اور ملائیشیا ان سے دور ہو گئے تھے پاکستان بلکہ خود کمیونٹی أف نیشنز میں اکیلا پڑ گیا تھا اب یہ جو حال ہی میں اسٹیٹمنٹ آئی ہے آرمی چیف کی کہ آپ کو پتہ ہے جو پیچھے سے فنڈنگ آ رہی ہے یہودی لابی کی خاص طور پر گولڈ اسمتھ کی جو فنڈنگ آ رہی اس نے کہیں نا کہیں تو اثر دکھانا ہوتا خاص طور پر ویسٹرن میڈیا کہیں ٹیلی گراف میں آرٹیکل چھپ رہا ہے تو کہیں ڈیلی میل میں آ رٹیکل چھپ رہا ہے کبھی کہیں آرہی ہے خبر واشنگٹن پوسٹ میں اور آپ کو پتہ ہے یہ رائٹ مین جو میڈیا ہے برطانیہ وغیرہ میں ان کو گولڈ سمتھ کنٹرول کرتا ہے ان کو فلسطین میں شہید ہوتے نہتے بچے کبھی نظر نہیں آئیں گے شہید ہوتی عورتیں کبھی نظر نہیں آئیں گی جن کے اوپر سے ٹینکس گزار دئیے گئے ان کو نظر آئے گا تو عمران خان کی بے بسی اور مفلسی، اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے اب آپ دیکھیں گے کہ عنقریب پاکستان کے میڈیا میں آپ کو خبریں آئیں گی ایک اور پینڈورا باکس کھلے گا ایک طوفان بدتمیزی مچایا جائے گا آن لائن ہو گا پاکستان میں نہیں ہوگا پہلے باہر ہو گا اور اسی سے آپ کڑیاں ملا سکتے ہیں پہلے باہر ہو گا پھر پاکستان میں آئے گا پھر ٹی وی پر ہم بحث کریں گے مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آپریشن گولڈسمتھ انتشار پھیلائے گا اور لوگوں کو مزید کنفیوز رکھے گا لوگ اب جو سیٹل ہونا شروع ہو گئے ہیں امیدیں بننا شروع ہو گئی ہیں کہ اب گورننس بہتر ہو رہی ہے،ان میں انتشار پھیلے گا-

    ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، رؤف حسن

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    تنگوانی:پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے ملازمین کی ڈاکوؤں نےویڈیو وائرل کردی

  • سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا،گورنر پنجاب

    سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے۔

    باغی ٹی وی : عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پرحاضری دی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عام ورکر ہوں، میری کوشش ہوگی گورنر ہاؤس عام لوگوں کےلئےکھلا ہو، قائد ذوالفقار بھٹو کا جو مشن اس کو جاری رکھےگے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہے سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا، لیکن ایک پارٹی ہٹ دھرمی پرقائم ہے انھیں قائل نہیں کیا جاسکتا۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسان گندم کی فروخت کے لئےخوار ہورہا ہے، پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کروں گا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے، گورنر پنجاب نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی-

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا,محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پر مشتمل تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی اورفیصل آباد جلسوں میں رکاوٹ پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں عمرایوب خان، اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا ساجد ترین اورثنا ءاللہ بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

    اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، اجلاس میں تحریک کوآگے بڑھانے اورحقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا,اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور فیصل آباد کے جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اورجمہوری حق ہے۔

    اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اورآئین کے ساتھ کھلواڑہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا …