Baaghi TV

Tag: سیاست

  • صوبے آبادی کو کم کرنے پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

    صوبے آبادی کو کم کرنے پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

    کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے سی سی آئی میں بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ15 لاکھ 9 ہزار بتائی گئی تھی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کی 67 لاکھ آبادی کو کم ظاہر کر کے منظوری دی گئی ہے۔

    سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ ایسی مردم شماری ہوئی جو تمام سیاسی جماعتوں کے لئے قابل قبول تھی، ہمیشہ بلوچستان کی آبادی کو بنیاد بنا کروسائل کی تقسیم اورایوانوں میں نمائندگی پر نا انصافی کی جاتی رہی ہے سی سی آئی کے اقدام کے خلاف بلوچستان کی تمام مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو یکجا کریں گے۔

    ئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،خاقان عباسی

    رہنما پشتونخوامیپ عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ سی سی آئی نے بلوچستان کی آبادی میں کمی کر کے ناانصافی کی ہے جس پر ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ڈیجیٹل مردم شماری میں کمی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟

    صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا، اس طرح کا فیصلہ بلوچستان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں،بلوم برگ

    واضح رہےکہ مشترکہ مفادات کونسل نےنئی مردم شماری کی منظوری دے دی، پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی وزیرا عظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نئی مردم شماری کی منظور دی گئی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

    ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

  • پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل ارکان کی مخالفت کے بعد ڈراپ

    پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل ارکان کی مخالفت کے بعد ڈراپ

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل ارکان کی مخالفت کے بعد ڈراپ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کا بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا۔ بل پیش ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئےپی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ لگتا ہے یہ بل تحریک انصاف کو الیکشن سے روکنے کا بل ہے اس بل کی تمام شقوں سے تحریک انصاف کے خلاف بو آ رہی ہے حکومتی اتحادی جماعتوں جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی نے بھی بل کی مخالفت کر دی-

    مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام بل 2023 اہمیت کا حامل ہے، اس بل کو پاس کرنے سے پہلے کمیٹی میں پیش کرنا چاہیے تھا،کل کو کوئی بھی اس بل کا شکار ہوسکتا ہے،ابھی جلد بازی میں بل پاس ہورہا ہے،کل کہا جائے گا بل پاس ہورہا تھا تو آپ کہاں تھے،سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل کل ہمارے گلے پڑے گا-

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …

    سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ بل کل ہم سب کیلئے مصیبت بنے گا، اعتماد میں لیے بنا قانون سازی نہیں کرنی چاہیے جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیخلاف نعرہ بھی لگایا گیا تو کہا جائے گا عوام کو اکسایا گیا ہے،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ بل پی ٹی آئی نہیں تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے، یہ بل جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،اس بل کی مخالفت کرتا ہوں۔

    سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ یہ بل جمہوریت کیخلاف ہے، یہ بل کل تمام جماعتوں کے گلے کا پھندہ بن جائے گا،یہ بل جمہوریت پر کھلا حملہ ہے، ہم اس بل کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، اگر بل منظور کیا گیا تو ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کروں گا، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، ن لیگ سے سخت گلہ ہے، کسی جماعت کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا،وفاقی وزیرشیری رحمان نے کہا کہ بل عجلت میں پاس کرنے میں کوئی ممانعت نہیں، ہم اس بل میں اپنی ترامیم لائیں گے۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی وجہ سے2.3 شدت کا زلزلہ

    چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ بل منظور کرنے کے لیے اجلاس نہیں بلایا ، حکومت کرے یا نہ کرے ، میں اس بل کو ڈراپ کررہا ہوں-

  • نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور: نیب نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الہیٰ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

    نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔

    قبل ازیں لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    لاہور میں اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج بخت فخر بہزاد نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کیا۔

    حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کسٹڈی والےملزم کو عدالت کی مرضی کے بغیر منتقل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ آج ایک شخص کی آزادی پولیس کےہاتھ میں ہے توکل یہ آزادی کسی اورکےہاتھ میں جاسکتی ہے، ایک قیدی کو تین افسران نے مغوی بنایا ہے، یہ اقدام ریاست کی بےحسی بےنقاب کرتاہےجو ایک قیدی کو اس کے آئینی حقوق سے محروم کرنے پربھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتی۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سمجھ سےباہر ہے کہ ریاست کیسے ایک شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر مسلسل قید میں رکھنے پرغافل ہے، یہ صورتحال ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا تقاضہ کرتی ہے لیکن ابھی تک اس پکار نے کسی کو نہیں جگایا سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم صبح سے جیل کے باہر کھڑی ہے لیکن ملزم کو حوالے نہیں کیا جا رہا، عدالت نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے ملزم کو راولپنڈی بھیجا گیا؟ تو ڈی آئی جی نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے منتقل کیا۔

    عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اورہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا اور تینوں افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیا عدالت نے تینوں افسران کو 5 اگست کے لیے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا اوریہ بھی حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو 5اگست کو پیش کیا جائے۔

    ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

  • نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    نئے عام انتخابات سے پہلےآئی ایم ایف کی جانب سے نئی شرائط پر پاکستان نے یقین دہانی کرادی-

    باغی ٹی وی : ڈالر کے اوپن اور انٹر بینک ریٹ میں 1.25 فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہوگا پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو توانائی پر سبسڈی کم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے علاوہ درآمدات پر پابندی ہٹانے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔پاکستان نے تنخواہوں اور پنشن اخراجات کم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فنڈ بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے طے پانے والی مزید اہم شرائط کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف فیٹف شرائط پر عملدرآمد کا عزم کیا گیا ہےاس حوالے سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے الیکٹرانک ایسیٹ ڈکلیئریشن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران بیرونی اثاثے نہیں چھپا سکیں گے۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    آئی ایم ایف دستاویز کے مطابق بینکوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات تک رسائی ہوگی، اس حوالے سے تمام بینکس ایف بی آرکو فیڈ بیک دینے کےپابند ہوں گےمنتخب یا غیر منتخب عوامی نمائندوں کےسالانہ اثاثہ ڈکلیئریشن کوعام کیا جائے گا، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کرے گا۔

    دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غریب ترین طبقے کو مہنگائی کے حساب سے ریلیف دینے کا عزم کیا گیا ہے، توانائی شعبے میں بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا آئی ایم ایف کو ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں خامیاں دور کرنے اور ایکسچینج ریٹ مارکیٹ میں مداخلت یا کوئی پابندی نہ لگانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی …

    تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے نئے قرض معاہدے پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف قرض معاہدے پر کاربند رہنے کے لیے پُرعزم ہیں آئی ایم ایف دستاویز کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں نے پروگرام کے مقاصد اور پالیسیوں کی حمایت کردی ہے۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گاآئی ایم ایف کے مطابق معاہدے سے آنے والے مہینوں میں بیرونی فنانسنگ کے حصول کے لیے مدد ملے گی۔

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی خیبرپختونخوا کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی خیبرپختونخوا کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا-

    فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیا تھا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔

    سائفرتحقیقات، ایف آئی اے کو اجازت مل گئی

  • تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب

    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دور میں یہی جگہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے تھی، اتحادی حکومت کو 14 ماہ ہوگئے ، نگراں حکومت تک اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کریگی ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ تھوڑ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیل لیا،چیئرمین پی ٹی آئی سری لنکا کی مثال دیتے تھے،مسلط وزیراعظم نے ملک کو اس دھانے پر پہنچا دیا،جس وقت اتحادی حکومت کو حکومت ملا تو ملک کی معیشت تباہ تھی ،ہمیں ڈیفالٹ ملک دے کر چلا گیا جب کہ ہم نے ترقی پذیر ملک دیا تھا ،پی ٹی آئی کے پہلے 14 مہینوں میں گیس، آٹا ، چینی ختم ہوگئی تھی،تاریخی موقع تھا گیس خریدنے کا وہ ضائع کیا گیا ، پی ٹی آئی نے پڑوسی ممالک نے ناراض کیا،اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑنا جرم کے مترادف ہے ، اپنی سیاست کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی نے پٹرول سستا کیا،خارجہ پالیسی کو ہم دوبارہ 14 ماہ میں واپس لے آئیں ،ماضی میں آئی ایم پروگرام توڑ کر مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیا، تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے، ہم نے گزشتہ 14 ماہ میں 3900 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا۔تحریک انصاف دور حکومت کے چوالیس ماہ کا جو گند تھا اسے مخلوط حکومت نے 14 ماہ میں صاف کردکھایا ہے یہ لوگ صرف اپنی سیاست بچانے کیلیے آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ کے گئے ،ہمارے 14 ماہ میں فرنس آئل سے چلنے والے بجلی کے کارخانے صفر ہیں اس وقت فرنس آئل سے کوئی بجلی نہیں بنائی جارہی.وزیراعظم کا 10 ہزار میگاواٹ کا جو سولرائزیشن کا پروگرام ہے اس پہ اس وقت عملدرآمد ہورہا ہے یہ سب 4 سال میں کیوں نہ ہوسکا؟ کیونکہ اُس وقت انکی ترجیح صرف مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر موت کی چکیوں میں رکھنے پر تھی.

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • پی ٹی آئی نےمزید 6 ممبرزکی بنیادی رکنیت معطل کردی

    پی ٹی آئی نےمزید 6 ممبرزکی بنیادی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

    باغی ٹی وی: پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق حاجی شوکت علی، مجاہد میتلہ سمیت نادیہ عزیز کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے اس کے علاوہ سلیم بریار، ذوالفقار شاہ اورعثمان ترکئی کی بھی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے،پارٹی پالیسی سے انحراف پر ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کوبھی شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

    سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط شدہ نوٹیفیکشن میں اراکین کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

    ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم

    نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام ۔ عہدہ اوررکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر پی ٹی آئی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، شوکاز نوٹس ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کے نام جاری کیا گیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے، آپ کے حوالے سے گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران پارٹی کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، آپ کو تین روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جواب نہ ملنے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

    ایرانی شخص کی خلیج فارس میں وہیل شارک پرسواری کرنے کی ویڈیو وائرل

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔

    قبل ازیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

    سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےاس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

  • آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پرآمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

    آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پرآمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

    لاہور: سابق صدر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر آمد، دونوں راہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی-

    باغی ٹی وی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے،جہاں وزیراعظم نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، جس کے بعد شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔


    شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، قومی اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ نگراں سیٹ اپ اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

    ٹھٹھہ : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی کام …

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ بروقت کروانے پر اتفاق کیا جبکہ دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے آصف علی زرداری اور شہبازشریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت ازخود آئینی تاریخ پر ختم کرنے پر اتفاق رائے بھی ہوگیا جس کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات کو ازخود ختم ہوجائے گی اور پھر نگراں حکومت آجائے گی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی تجویز پر شہبازشریف کی دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنماوں نے آئندہ نگران وزیر اعظم کسی بیوروکریٹ کے بجائے سینئر سیاست دان کو لانے پر غور کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کے لئےکلیدی کردار کوسراہا اورآئی ایم ایف ڈیل پرمبارکباد دی جس پر وزیراعظم نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے معیشت کے لئے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہم مل کرصاف کر رہے ہیں، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں ملک سے انتشار اورفتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کر کے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کاخواب خواب ہی رہ گیا۔

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ چار روز قیام کریں گے آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے وہ سیاسی نوعیت کی اہم ملاقاتیں کریں گےآصف زرداری لاہور میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں اور دیگر امور پر بھی سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    دوسری جانب قبل ازیں قبل وزیراعظم شہباز شریف سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پرمعاون خصوصی وزیراعظم عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی وہاں موجود تھے۔

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

  • چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کے کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی جس میں تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2،2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،تھانہ کراچی کمپنی،کوہسار، رمنا اورسیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

    اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں جس سلسلے میں عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گےاس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشتگردی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

    عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے …