Baaghi TV

Tag: سیاست

  • رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    لندن: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہےکہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : نجی اخبارجنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے اور وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے-

    شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا،کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شہزاد اکبر عمران خان کے مشیر برائے احتساب تھے جب کہ انہیں ایسٹ ریکوری یونٹ کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا تاہم حکومت کے آخری دنوں میں عمران خان نے شہزاد اکبر کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا تھا۔

    تحریک انصاف کے دور حکومت میں معاون خصوصی مقرر ہونے سے قبل شہزاد اکبر قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مختلف عدالتوں میں دائر کی جانے والی درخواستوں کی پیروی کرتے تھےانہوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں نیب میں بطور معاون بھی کام کیا تھا۔

    اسٹاک ہوم میں مقامی مسجد کےسامنے ہزاروں افرادکا قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج

  • سیاست بیزاری کا باعث، تجزیہ، شہزاد قریشی

    سیاست بیزاری کا باعث، تجزیہ، شہزاد قریشی

    سیاسی جماعتیں ان دنوں الیکشن کے بارے گفتگو کر رہی ہیں۔ اس وقت یہی دعا کی جا سکتی ہے ہمارے سیاستدان جمہوری بن جائیں۔ جمہوریت کو مستحکم کریں ۔ آئین پر عمل کریں اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ زبانی جمع خرچ سے باہر نکلیں بھڑکیں نہ ماریں ۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے میں بھی کردار ادا کریں۔ حیرت ہے بعض سیاستدانوں پر آئین میں صاف لکھا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے پھر بھی کہیں سے آواز آتی ہے کوئی حتمی نہیں الیکشن لیٹ بھی ہو سکتے ہیں ۔

    پنجاب میں آج بھی نگران حکومت ہے اور خیبر پختونخوا میں یہ نگران کب تک رہیں گے ۔ آئین میں سب کچھ لکھا ہے ۔ کیا اب وفاقی نگران حکومت جو بنے جا رہی ہے اُ س کی معیاد بھی پنجاب اور خبیر پختونخوا کی طرح بڑھائی جائے گی ؟ اگر ایسا ہے تو پھر کیسی جمہوریت اور کیسا آئین ؟ سیاسی گلیاروں میں پیپلزپارٹی جو رونق جیالے لگاتے ہیں وہ رونق پی ٹی آئی والے بھی لگانا سیکھ چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ، قیلولہ میں چلی گئی سیاسی جلسوں میں رونق مریم نواز اور نواز شریف ہی لگا سکتے ہیں مگر(ن) لیگ کی قانونی ٹیم کہاں تک پہنچی ہے نواز شریف کا راستہ ہموار کرنے کے لیے اس کا جواب تو شہباز شریف ہی دے سکتے ہیں۔ اس وقت اصل مسئلہ سیاست ، جمہوریت اورمعیشت کا ہے ۔

    ان مسائل سے نکلنے کے لئے نواز شریف کا پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔الیکشن جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں ۔(ن) لیگ کا الیکشن مریم نواز اور بالخصوص نواز شریف کے بغیر ادھورا ہو گا ۔ کہا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی ریڈ لائن سے گرین لائن تک پہنچ چکی ہے ۔ آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ آئندہ ملک کے وزیراعظم بلاول بھٹو بنیں اس سلسلے میں وہ اپنے تیر نشآن کو لے کر بلوچستان سے لے کر پنجاب اور خیبر پختونخوا تک چلا رہے ہیں۔ نئی سیاسی جماعت بھی پیپلزپارٹی کے لئے غنیمت ثابت ہو ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    آصف علی زرداری سیاسی چال چلتے ضرور ہیں مگر وہ قدم پھونک پھونک کر رکھ رہے ہیں۔ ویسے بھی نظریات وغیرہ دفن ہو چکے ہیں۔ آئین پر عمل بھی ایک خوا ب لگتا ہے۔ عوام کی اکثریت رو رہی ہے اور سیاسی تماشے بھی دیکھ رہی ہے۔ سیاست اور سیاستدان عام انسانوں کے لئے بیزاری بنتے جا رہے ہیں۔

  • اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ آصف

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی، اس شخص نے اتنی غلطیاں کیں جس کے ڈپریشن میں اس نے 9 مئی کا پلان بنایا، اس نے ریاست کو للکارا اس نے دشمنوں کی طرح کردار ادا کیا، اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا-

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کا تقریباً آغاز ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گاہم نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہو جائے گی۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہےگا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے سیاسی غلطیوں کی اس نے قیمت ادا کی اور حکومت چلی گئی، سیاست دانوں نے بےشمار غلطیاں کیں، اسٹیبلشمنٹ نے بھی غلطیاں کیں لیکن کسی پارٹی کا کوئی ورکر مفرور ہوتے نہیں دیکھا جس طرح ان کے لیڈران مفرور ہوئے، سیاسی ورکر عزت آبرو سے گرفتار ہوتا ہے تو اس کی چادر چار دیواری کا تقدس بھی رہتا ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

  • بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت  قرار

    بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت قرار

    کوئٹہ(تجزیہ: منصور مگسی ) ،بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت قرارباپ پارٹی دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے-

    جنرل الیکشن 2023 کی مناسبت سے بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حسب روایت مخلوط حکومت بنے گی جس کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو سونپی جائے گی باپ پارٹی دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے جام کمال گروپ اور قدوس بزنجو گروپ ایک دوسرے سے اپنی راہیں الگ کر چکے ہیں-

    میرون لیزلی مڈلکوٹ پاک فضائیہ کا جنگجو پائلٹ ،جو وطن پہ قربان ہوا اور سمندر …

    ذرائع کے مطابق جام گروپ میں شامل سردار سرفراز خان ڈومکی ، نوابزادہ طارق خان مگسی ، خالد خان مگسی اور سردار صالح محمد بھوتانی و دیگر ہم خیال ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ، اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، میر سرفراز بگٹی اور چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور ان کے دیگر ہم خیال ساتھی بلوچستان عوامی پارٹی میں ہی رہیں گے جبکہ صوبائی وزیر روینیو میر سکندر خان عمرانی ” قدوس بزنجو گروپ” میں ہوتے ہوئے بھی پارٹی میں خود کو اجنبی اور تنہا محسوس کر رہے ہیں اس لیے شاید وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دیں گے-

    محافظ ہو جہاں محمود عالم سا کوئی بیٹا ، وہ دھرتی سر اٹھاتی ہے وہ …

    ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ نصیر آباد میں میر سکندر خان عمرانی کی جگہ میر شوکت خان بنگلزئی کو بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کیلئے آمادہ کر کے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے ان کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے کوشش کی جائے گی اس ساری صورتحال میں مختلف حلقوں کی جانب سے میر صادق سنجرانی کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں اور قابل قبول شخصیت قرار دے کر ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے-

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

  • جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے،عون چوہدری

    جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے،عون چوہدری

    رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عون چوہدری جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آصف علی زرداری اور نواز شریف کو جہانگیر ترین کا اہم پیغام پہنچانے دبئی روانہ ہوگئے-

    باغی ٹی وی: لندن سے دبئی کےلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے اہم شخصیت نے جہانگیر ترین کے خلاف سازش میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرقانونی اور غیر اخلاقی بنیادوں پر جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنے اقتدار کی راہ ہموار کی ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے ساتھ ایسا ظلم کیا جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کےلیے اہل ہوگئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں حلفاً بتائیں انہوں نے کیا ثاقب نثار کے ساتھ مل کر سازش نہیں کی؟ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن مسترد کروانے میں ان کا کیا کردار تھا؟ شواہد موجود ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد کروانے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہاتھ تھا عملیات کی بنیاد پرجہانگیر ترین کو انتخابی سیاست سے فارغ کروایا گیاجہانگیر ترین تین دن بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے جبکہ دبئی میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد میں بھی لاہور جاؤں گا۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

  • پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    دبئی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پرملاقاتیں جاری ہیں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

    نجی خبررساں ادارےکے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں، گیلانی خاندان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

    رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے، دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن لیڈرز کا نام فائنل کیا جائے گا ۔

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

    ذرائع کے مطابق اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکےگا ن لیگ کے کچھ مرکزی رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے، استحکام پاکستان اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے اس پر بھی بات ہو گی۔

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا

  • پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا ردعمل

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا ردعمل

    پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو چلائے جانے پروزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ جاری کیا گیا تھا جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے تھے کہ ہزار بندوں کو اگر ایک دفعہ پھانسی دے دی جائے یا گولی ماردی جائے تو پورا ملک بالکل ٹھیک ہوجائے گاجبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہزاروں پاکستانیوں کو ایک ساتھ گولی مارنے یا پھانسی چڑھانے کے حق میں ہیں۔

    اس ویڈیو کلپ پر ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر شارٹ ویڈیو کلپ پر (جوکہ پراپیگینڈے کے لیے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے) ایکشن ہو تو پھر یہ کہیں گے ہیومن رائٹس (انسانی حقوق) کی خلاف ورزی ہو گئی ہے-

    منی لانڈرنگ کیس:ضمانت ملنے کے باوجود پرویز الہی کی رہائی نہ ہو سکی

    اس ویڈیو کلپ کو پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں نے شئیر کیا، ساتھ ہی عالمی اداروں اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کو ٹیگ بھی کیا،لیکن جب بعد میں عوام نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کی تو اسے ڈیلیٹ کردیا گیا ایک سوشل میڈیا صارف نے رانا ثناء اللہ کی اس گفتگو کا پورا ویڈیو کلپ بھی شئیر کیا۔

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے17 جون کو فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ 9 مئی کو حکومت گرانے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، باقاعدہ لوگوں کو ٹرین کیا گیا، اور مقصد یہ تھا کہ جب یہ چند سو لوگ پورے ملک میں جا کر فوج پر حملہ آور ہو جائیں گے ان پر چڑھ دوڑیں گے تو اس کے بعد پیچھے ہزاروں لاکھوں عوام کی سپورٹ پہنچ جائے گی اور اس طرح سے ریاست گر جائے گی، اور ہم اس طرح سے قابض ہوجائیں گے۔

    گرمی کی لہر: شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ،دریائے سندھ میں پانی کا بہا …

    انہوں نے کہا تھا قابض ہونے کے بعد کرنا کیا تھا؟ وہی جو بطور وزیراعظم (عمران خان) کہتے رہے ہیں کہ جی میرے پاس اگر اختیار ہوتو میں کم از کم 500 بندوں کو پھانسی دے دوں، پانچ ہزار بندوں کو اگر ایک ہی دفعہ پھانسی دےدی جائے یا گولی ماردی جائے تو پورا ملک بالکل ٹھیک ہوجائے گا ہر چیز جو ہے وہ بہتر ہوجائے گی۔ سعودی عرب کا قانون بہت اچھا ہے، چائنہ میں بھی قانون بہت اچھا ہے ، وہ بھی فوری ٹرائل کرکے بندے کو فوری پھانسی پر چڑھا دیتے ہیں، (عمران خان کا) یہ ارادہ تھا کہ بعد میں ہم یہ کریں گے-

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

  • عام انتخابات:پیپلز پارٹی نےٹکٹ کے امیدواروں کیلئے بورڈ قائم کر دیا

    عام انتخابات:پیپلز پارٹی نےٹکٹ کے امیدواروں کیلئے بورڈ قائم کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے حتمی فیصلے کے لیے بورڈ قائم کر دیا۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بحاری کا کہنا ہے کہ پی پی نے ضعلی تنظیموں پر مشتمل بورڈ قائم کیا ہے، بورڈ میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، فیڈرل کونسل اور صوبائی کونسل کے ممبران شامل ہیں بورڈ میں ضلعی تنظیم، پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن (پی ایس ایف) کے ضلعی صدور بھی شامل ہیں، بورڈ میں خواتین ونگ، اقلیتی ونگ اور لیبر ونگ کے ضلعی صدور کو بھی رکھا گیا ہے ضلعی بورڈ 15 دن کے اندر قومی اور صوبائی نشستوں کی سفارشات ارسال کرے گا، ضلعی بورڈ اپنی سفارشات پارٹی سیکرٹریٹ کو بھجوائے گا۔

    عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی ملاقات کی-


    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو ہمیں دن رات محنت کرنی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہمارے جو فنڈز سیلاب کی تعمیر نو کے بجٹ میں شامل ہوئی ہیں مستقبل پر مبنی جو پیغام ہے اس کا 15 جوالئی تک اعلان ہو جائے گا میرے خیال میں پورے ملک اس کا نہ صرف ہمارا فائدہ ہے معاشی فائدہ ہے مگر ساکھ کی حد تک بھی بہت ضروری تھا اور ہم بہت شکرگزار ہیں کہ یہ ہو چکا ہے مگر ہماری جو سوچ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جو سوچ ہے کہ آگے جاکر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ہو یاس کو ہمیں اس کے اردگرد تشریق نو کرنا پڑے گا تاکہ اہم پاکستان کو ایک سبز انقلاب کے لئے تیار کریں چاہے وہ گرین انرجی ہو چاہے وہ گرین انفراسٹرکچر ہو چاہے وہ گرین ایگریکلچر ہو تاکہ ہم نہ صرفموسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے چ سکیں اپنے لووں کو تیار کر سکیں-

    دبئی :پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی70ویں سالگرہ کا …

    ڈی جی خان:ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا دورہ ،ریٹیلرز …

  • مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    کراچی: میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پارٹی سے نکال دیا،جن میں 10 یوسی چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین شامل ہے۔

    باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد کبیر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن اراکین کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے ان میں مومن آباد کے اسد اللہ ،صلاح الدین، امجد علی، ملیر کے عاصم حیدر اور صدر ٹاؤن کے اسلم خان نیازی اور مورڑو میربحرکے زبیر موسیٰ بھی شامل ہیں، شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھو پیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہےجبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے-

    عید سے پہلے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

    پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

    عمران خان کو ٹھکانہ مل گیا؟ نواز کی اگست میں واپسی، الیکشن کب ہونگے؟

    دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

  • بلاول بھٹو کا  قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار

    بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار

    اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر عمومی بحث میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو نے اس سے قبل (ن) لیگ کے ساتھ بجٹ تجاویز کےلیے ہونے والے دہرے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کی تھی-

    قومی اسمبلی میں انتخابی ایکٹ میں ترامیم اسی ہفتے منظوری کےلیے ایوان صدر میں بھیجی جائیں گی،صدر علوی کی غیر حاضری کی صورت میں عبوری صدرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس کی منظوری دیں گے، بجٹ کی منظوری ہفتے کو دی جائے گی کیونکہ چند ایک قانون ساز فوراً حج ادائیگی کےلیے روانہ ہو جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا …

    ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا

    سینیٹ نے بجٹ پر بحث مکمل کر لی ہے اور اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں اپنی تجاویز/ ترامیم بھیج دی ہیں قومی اسمبلی مالیاتی دستاویز کے لیے حتمی ووٹنگ سے قبل سینیٹ کی تجاویز پر غور کرے گی۔

    مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک

    واضح رہے کہ سوات میں جلسے سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسہ نہیں ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی بلاول نے حکومتی معاشی ٹیم پر تنقید کی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپےکی منظوری دی۔

    عمران خان جو مرضی اسٹریٹجی اپنائیں،میں اتفاق نہیں کرتا،اسد عمر

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا