Baaghi TV

Tag: سیاست

  • آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

    آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے، وہ سخت سیکیورٹی میں ائرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوئےآصف زرداری آج لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

    لاہور میں 3 دن قیام کے دوران آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں 9 مئی کے واقعات کے بعد کی صورت حال کے تناظر میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا آصف زرداری آئندہ انتخابات کےحوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

    جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

    سابق صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے-

  • پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ

    پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ

    امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا-

    باغی ٹی وی: قتصادی امور پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے اگر حکومت اور عمران خان کے درمیان سیاسی محاذ آرائی اسی طرح جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا جس سے ملک میں مزید مہنگائی ہو گی۔

    جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

    جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے جون کے بعد ڈیفالٹ ہو نے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، اور آئی ایم ایف سے مزید کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ لین دین بھی تعطل کا شکار ہے اور یہ سب آئی ایم ایف کی منظوری سے متعلق ہے۔ جون اور جولائی سے ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں لیکن پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر ہیں، اس سے خطرات بڑھیں گے اور پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھے گا۔

    جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور …

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 300 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ نئے مالی سال میں ملک کی معاشی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

  • پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سےملاقاتیں

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سےملاقاتیں

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نےجہانگیر ترین سےملاقاتیں شروع کر دی ہیں، نئی پارٹی کیلئے نام پر بھی غور و خوض شروع کر دیا گیا ہے جہانگیر ترین نےنئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد تحریک انصاف سے لاتعلقی کرنے والے رہنماوں نے جہانگیر ترین سے رابطے کئے ہیں۔

    تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ڈی ایم جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں،حافظ حمداللّٰہ

    حال ہی میں تحریک انصاف چھوڑنے والی دو اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے، اور پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے رہنماوں نے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے۔

    نا اہلی کی صورت میں پارٹی کا سربراہ کون ہوگا؟عمران خان نے نام بتا دیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    مودی سرکارنے 100 سے 200 کروڑ فنڈز پی ٹی آئی کو دلوائے،بھارتی تجزیہ کار کے …

  • تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ڈی ایم جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں،حافظ حمداللّٰہ

    تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ڈی ایم جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں،حافظ حمداللّٰہ

    ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ نےکہا ہےکہ وہ سیاسی لوٹےجنہوں نےتحریک انصاف چھوڑی ان کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں۔

    باغی ٹی وی: ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمداللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے عمران خان کے کہنے پر قومی اداروں پر حملہ کیاتحریک انصاف سے استعفیٰ دینے والے اگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے اور آئین کے مطابق سزا دی جائے۔

    مودی سرکارنے 100 سے 200 کروڑ فنڈز پی ٹی آئی کو دلوائے،بھارتی تجزیہ کار کے …

    ان کا کہنا تھا کہ علی وزیر کو تقریر کرنے پر 26 مہینے جیل میں رکھا گیا اور ریاست پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی تک نہیں ہوتی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟انہوں نےاپیل کی کہ وہ سیاسی لوٹےجنہوں نے تحریک انصاف چھوڑی ان کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں۔

    قبل ازیں سپریم کورٹ کے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدرمریم نواز نے چیف جسٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام لگادیا-

    مریم نواز کا چیف جسٹس پر عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہےتو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟یاچیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

  • عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

    عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں جناح ہاؤس دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے معصوم لوگوں کو ورغلا رہے تھے،9 مئی کا غصہ ان کی گرفتار ی کا نہیں تھا، بیرونی ایجنڈا تھایہ وہی غصہ ہےجو بھارت کی آنکھوں میں نظر آتا ہے 9 مئی کوج ناح ہاؤس میں مسجد سمیت ایک ایک چیز جلائی گئی، شاید پی ٹی آئی میں کوئی شہید نہیں،انہوں نےشہدا کی یاد گار وں کو بھی نہیں چھوڑا، ملوث افراد کو عبرت ناک سزادی جائے۔

    تیسرا دن ہے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سن رہے ہیں،چیف جسٹس

    گورنر سندھ نے عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر جج صاحبان خود جناح ہاؤس اورشہدا کی یادگار کا وزٹ کریں، 9 مئی کو جناح ہاؤس میں فوج تھی لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ورنہ یہ تاثر جاتا کہ بچوں اوربچیوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔

    کور کمانڈر ہاؤس دراصل جناح ہاؤس اور قانونی طور پرسویلین عمارت ہے، عمران خان

    دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ، ان حملوں کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بات ہوئی ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق

  • میری ترجیح میرے بچے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، شیریں مزاری

    میری ترجیح میرے بچے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، شیریں مزاری

    پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی خبررساں ادارے کے مطابق شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 ، 10 مئی کے پُر تشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں ،بچے اور والدین میری ترجیح ہیں، 12 دن رہائی ، گرفتاری ہوئی، میری بیٹی ایمان کو آزمائش سے گزرنا پڑا، اڈیالہ میں بیٹی کی ویڈیو بھی دیکھی اس لئے سیاست چھوڑ رہی ہوں ، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی جماعت کا حصہ نہیں، میری ترجیح میرے بچے ہیں۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے-

    دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما ؤں افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ،پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔

  • جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماوں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جمشید اور مسرت چیمہ نے نظر بندی کیخلاف دائر درخواست میں کہا ہے کہ جیل سے باہر آ کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں۔

    کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس نہیں دلاتی،اماراتی سفیر

    میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

    دوسری جانب مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کے بیٹے نے بھی والدین کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

    مسرت جمشید چیمہ اہلیہ جمشید اقبال چیمہ یکم جنوری 1981 کو رینالہ خورد میں پیدا ہوئیں مسرت چیمہ ایک سماجی کارکن ہیں اور صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں عام انتخابات 2018 میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئی ہے اور چیئرپرسن، قائمہ کمیٹی برائے ہوم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

    نیب پیشی عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ روانہ،گرفتاری کا بھی خوف

    مشیر، محکمہ اطلاعات، حکومت پنجاب؛ اور بطور ممبر سنڈیکیٹ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔ وہ چین، تھائی لینڈ، دبئی، ازبکستان، سعودی عرب اور آذربائیجان کا سفر کر چکی ہیں۔

  • ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران خان

    ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ وہ اختیارکرتے ہیں جو الیکشن سے خوفزدہ ہیں-

    باغی ٹی وی: ٹائمز ریڈیو کو دیئے جانے والے حالیہ انٹرویو میں سابق وزیراعظم کے کہا کہ اس وقت جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے میرا مطلب ہے کہ ملک آرمی چیف چلارہا ہے۔

    عمران خان نے ایک بار پھرخود کے گرفتار ہونے کا دعویٰ کردیا

    اپنے خلاف القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ ظاہرنہیں کیا گیا کہ اس ٹرسٹ سے مجھے کیسے فائدہ ہوا ٹرسٹ ڈیڈ میں لکھا ہےٹرسٹی کوئی مالی فائدہ، جیسے تنخواہ وغیرہ حاصل نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے آج نیب راولپنڈی ، انسداد دہشتگردی عدالت اور الیکشن کمیشن میں پیشی کے موقع پرمممکنہ گرفتاری کے حوالے سے پارٹی کو پُرامن رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منگل (آج) کو اسلام آباد میں ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی پُرامن رہے اورپُرتشدد سرگرمیوں کاحصہ نہ بنے۔

    پی ٹی آئی کے بدبخت ٹولےکی وجہ سے لوگوں کے گھر بھی محفوظ نہیں. رانا …

    عمران خان نے کہا کہ جب بھی تشدد ہو حکومت کو کریک ڈاؤن کا بہانہ مل جاتا ہے، میری ہمیشہ سے کارکنوں کو تجویز رہی ہے کہ ہمیں پُرتشدد سرگرمیوں کی ضرورت نہیں، بڑے ووٹ بینک والی پارٹیوں کو امن اور الیکشن درکار ہوتا ہے، تشدد کا راستہ وہ اختیارکرتے ہیں جو الیکشن سے خوفزدہ ہیں میں نے پارٹی کو واضح پیغام دیا ہے کہ مجھے پُرتشدد مظاہرے نہیں چاہئیں، انہیں محدود اظہار کی تجویز دی ہےکیونکہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہر شخص کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتارکرنے کا موقع مل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں کل (آج) متعدد مقدمات کیلئے اسلام آباد میں پیش ہو رہا ہوں، مجھے لگتا ہے میری گرفتاری کا بڑا امکان ہے۔

    جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟

  • پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر دیا

    پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر دیا

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پلوشہ عباسی نے 9 مئی کی واقعات کی سوشل میڈیا پر مذمت کی تھی ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملے کی مذمت کرتی ہوں، امید ہے کہ خان صاحب اس واقعے کا خود نوٹس لیں گے کہ کیسے چیزوں کو بڑھاوا دیا گیا قانون کا بھرپور ساتھ دوں گی، اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تمام ثبوت منظرِ عام پر لاؤں گی۔

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پلوشہ عباسی کو ویمن ونگ کے اجلاسوں میں عدم شرکت کی وجہ سے برطرف کیا ہے پلوشہ عباسی کو ہٹائے جانے کے نوٹیفیکشن کے مطابق پلوشہ عباسی نومبر 2022 سے جنوری 2023 تک پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں اور نا ہی پارٹی کی کسی ایکٹویٹی میں حصہ لیا جس کی وجہ سے پارٹی وویمن ونگ کی صدر کنول شوذب نے 24 جنوری 2023 کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا-

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن


    پارٹی ترجمان کے مطابق پلوشہ کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نو مئی کے واقعات یا مذمت سے کوئی لینا دینا نہیں ،، پلوشہ عباسی کو جنوری میں ہی پارٹی پوزیشن سے ہٹا دیا گیا تھا ،، تاہم پلوشہ عباسی کو کوئی ایشو ہے تو پارٹی کے فورم پر بات کرنا چاہیے-

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    جبکہ پلوشہ کا کہنا ہے کہ مجھے کافی عرصے سے کمپرومائزڈ بول کر humiliate کیاجا رہا ہے اور مجھے اسی وجہ ویمن ونگ سےڈی نوٹیفائی بھی کیاگیا کیونکہ میں پاک آرمی کےفیورمیں بولتی ہوں اوروجہ یہ لکھی گئی کہ میں پارٹی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی،جب کہ خان صاحب نےبھی ہمیشہ کہاملک بھی میرااورفوج بھی میری۔

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

  • فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا،عمران خان

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال قبل میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید


    عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے (پہلے 14 سالوں میں سے زیادہ تر نشیب و فراز تھے) جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا، جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا، فردوس شمیم کینسر کے مرض سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے اپنے مرض کا بھی پورے وقار اور ہمت سے مقابلہ کیا، ایسے شخص کو دہشت گردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر پستی کے شکار ہیں۔

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ ٹیپوسلطان پولیس نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا-

    اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگرکارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں,عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاجب کہ پولیس نے انہیں کراچی سے سکھر جیل بھیج دیا ہے۔

    پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل