Baaghi TV

Tag: سید مراد علی شاہ

  • دہشتگردی سے نمٹنے کے لیےکئی اقدامات کیے ہیں ،مراد علی شاہ

    دہشتگردی سے نمٹنے کے لیےکئی اقدامات کیے ہیں ،مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہاپسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں۔ انتہاپسندی کو شکست اور امن کو فروغ دینے کیلیے سماجی رابطہ کاری کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 25 کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 240 شرکا میں پاک فوج کے افسران سول سرونٹس اور 24 دوست ممالک کے فوجی افسران شریک تھے۔ شرکا کی قیادت چیف انسٹرکٹر میجر جنرل محمد اختر کر رہے تھے۔ صوبائی وزرا شرجیل میمن، سردار شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ اور دیگر صوبائی سیکریٹریز نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت نے پولیس فورس کو مضبوط کرنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں تربیتی پروگرام اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔ مزید برا?ں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے سندھ بھر کے چالیس ٹول پلازہ پر چہرے اور نمبر پلیٹ کی خودکار شناخت کا نظام نصب کیا گیا ہے۔
    مراد علی شاہ نے بتایا کہ انویسٹی گیشن کے اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تھانوں کیلیے چار ارب اسی کروڑ روپے کا براہ راست بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کیلیے چار ارب نوے کروڑ اور دس لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ شہدا پیکج بھی 10 ملین سے بڑھا کر 23 ملین روپے کردیا گیا ہے۔ شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک لواحقین کیلیے تنخواہ کا اجرا اور خاندان کے دو افراد کو نوکری بھی دی جائے گی۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کچے کے علاقے میں چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بھی کوشاں ہے۔ افرا اسٹرکچر اور سماجی خدمات کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کو ڈرون، اے پی سیز اور 7۔12 بور بندوقیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ نقل و حمل کو بہتر بنانے کیلیے سڑکیں اور پل بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ صوبے کے مالی حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 25-2024 کا بجٹ 3 کھرب، پانچ ارب اور ساٹھ کروڑ روپے کا ہے جس میں نقد محاصل 1912 ارب روپے ہیں۔
    959 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے جبکہ 184ارب اور اسی کروڑ روپے سرمایہ کاری پر خرچ ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے محاصل 2 کھرب، 56ارب اور 20 کروڑ روپے ہوں گے۔ 1900ارب اور اسی کروڑ روپے وفاقی منتقلی اور 661ارب اور 90 کروڑ روپے صوبائی وسائل سے حاصل ہوں گے تاہم حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایف بی ا?ر سے 139 ارب روپے کم موصول ہوئے ہیں جبکہ صوبائی محاصل میں بھی 35ارب اور 90 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
    حکومتی اخراجات 300 ارب ، نوے کروڑ روپے ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت کو 28ارب، نوے کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مالیاتی نظم و ضبط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن کے ساتھ ضروری ماہانہ اخراجات 143 ارب روپے ہیں۔ حکومت بیرونی امدادی منصوبوں میں انفرا اسٹرکچر، سماجی تحفظ اور سماجی خدمات کو ترجیح دے رہی ہے۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب میں 70 فیصد صوبہ متاثر ہوا۔ ایک کروڑ 20 لاکھ افراد بیگھر اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ حکومت سندھ نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا اور 20 ارب ڈالر نقصانات کا تخمینہ لگایا۔ جینیوا میں پاکستان موسمیاتی کانفرنس میں 11 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بحالی منصوبہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رواں مالی سال کے 959 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں انفرا اسٹرکچر، تعلیم، صحت اور زراعت کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے۔
    پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام میں پیش رفت جاری ہے۔ سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کو ایشیا کا چھٹا بہترین یونٹ قرار دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے۔ شمسی توانائی کے منصوبے سے 3 لاکھ 60 ہزار افراد مستفیذ ہو رہے ہیں۔ حکومت سندھ بحالی اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں کیلیے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے مقامی اداروں کا 23-2022 کے 82 ارب روپے کے مقابلے میں بجٹ بڑھا کر 267 ارب روپے کردیا ہے اور خصوصی پروگرام کے تحت ان کی صلاحیتوں میں ضافے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    مراد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے مقامی انتخابات کرائے اور اختیارات منتخب اداروں کو منتقل کیے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ سسٹم میں پانی کی کمی کی وجہ سے سندھ کو پانی کے بحران کا سامنا ہوگا اور زراعت تباہ ہوجائیگی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں ہندووں سے متعلق ایک سوال سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہندو پرامن طور پر مقیم ہیں۔ انہوں نے ہندو مسلم بھائی چارے کا ذکر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ عام انتخابات کے دوران سندھ میں ایک رکن قومی اسمبلی اور دو رکن صوبائی اسمبلی ہندو منتخب ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: اسلام کی تبلیغ اور اتحاد پر زور

    سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14نومبر ہوں گے

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1  آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1 آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ملیر ایکسپریس وے پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ پہلے مرحلے کو آئندہ ماہ تک ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ احکامات وزیراعلیٰ ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیے۔ اجلاس میں وزیر مںصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ، سیکریٹری مالیات فیاض جتوئی ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے سی ای او اسد ضامن نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان بھر کے شہری ملازمت کی تلاش، کاروباری مواقع اور رہائش کی غرض سے کراچی کا رخ کرتے ہیں اس لیے شہری کی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگیا ہے۔ آبادی میں بےپناہ اضافے کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جام کے واقعات عام ہوگئےہیں۔ شہریوں کو وقت اور پٹرول کے ضیاع جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شور اور دھویں کے باعث ماحولیاتی آلودگی اور حادثات بھی بڑھ رہے ہیں۔

    70ارب روپے سے شہر میں نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے گا: مئیر کراچی

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں دو بندرگاہیں ہیں جہاں سے بڑی گاڑیوں میں تیل اور دیگر برآمدی اشیا باقی ملک کو سپلائی کی جاتی ہیں جس کے باعث سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سے پہلے شہر کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا دباؤ الگ آتا ہے۔ اس صورتحال کو مدںظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے مختصر متبادل راستے کے ذریعے شہر کو موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملیر ندی کے دائیں کنارے پر پچاس کلومیٹر طویل چھ رویہ ایکسپریس وے قائم کیا جائے جو قیوم آباد کے قریب کے پی ٹی انٹرچینج سے شروع ہو کر کاٹھوڑ کے مقام پر ایم 9 موٹروے سے ملے۔ جام صادق پل سے شروع ہونے والے ملیر ایکسپریس وے پر تین پل اور ایک انڈرپاس ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جام صادق پل سے قائد آباد تک 15 کلومیٹر کا پہلا حصہ 85 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ قائدآباد سے کاٹھوڑ تک 38 کلومیٹر پر مشتمل دوسرے حصے پر 35 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ وہ ملیر ایکسپریس وے پر قائدآباد پل، شاہ فیصل انٹرچینج اور ای بی ایم انٹرچینج پر کام کی خود نگرانی کریں تاکہ ملیر ایکسپریس وے کا پہلا حصہ آئندہ ماہ کے آخر تک ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کے کناروں اور سلوپ کے کام کو باقاعدہ اچھے طریقے سے سرانجام دیا گیا ہے۔

  • سندھ :بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

    سندھ :بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے،وزیر تعلیم سردار شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں سے متاثر اسکول عمارتوں کے حوالے بریفگ دی جس کے مطابق سندھ میں سنہ 2022ء میں 40978 اسکولوں میں سے 19808 اسکول بری طرح متاثر ہوئے،متاثر 19808 اسکولوں میں 7503 مکمل تباہ ہوئے اور 12305 جزوی طور پر متاثر ہوئے، تباہ شدہ اسکولوں میں 2.233 ملین بچے زیر تعلیم ہیں.اس موقع پر وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ جو اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں وہ دوبارہ تعمیر کروائیں،بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہی.

    سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام

    وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ میں 2608 الیمینٹری اسکولوں میں 1192 تباہ ہوئے،1192 تباہ الیمینٹری اسکولوں میں 338 مکمل تباہ اور 854 جزوی تباہ ہوئے،سندھ میں 1654 سیکنڈری اور 491 ہائیر سیکنڈری اسکول ہیں
    928 سیکنڈری اور 278 ہائیر سینڈری اسکول بارشوں میں تباہ ہوگئے،صوبے کے 23 اضلاع میں 538 تباہ اسکولوں کی تعمیر اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ہے.چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکولوں کی تعمیر کی اسکیم منظوری کے آخری مرحلے میں ہے.100 اسکولوں میں 20 حیدرآباد، 29 خیرپور، 29 لاڑکانو اور 22 سکھر ڈویژن میں شامل ہیں.

  • کراچی: سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص

    کراچی: سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی جبکہ محکمہ بلدیات کو 2022 کے بعد بننے والی سڑکوں کے ٹوٹنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ پبلک انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور دیکھ بھال کےلیے احتساب کا ہونا ضروری ہے۔منظوری وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر زشاہ، سیکریٹری میونسپل کارپوریشن کراچی افضل زیدی اور اسپیشل سیکریٹری مالیات ناصر میمن نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیربلدیات سعید غنی کو ہدایت کی کہ 2022 کے بعد تعمیر یا مرمت ہونے والی سڑکوں کے ٹوٹ جانے کی تحقیقات شروع کریں، ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام معیاری نہیں کیا گیا اس لیے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

    مولانا فضل الرحمان کے ساتھ راستے جدا نہیں، تعاون کا عزم برقرار ہے ، خواجہ آصف

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ حالیہ بارشوں میں ایک کروڑ 78 لاکھ ، ا61 ہزار اور 500 مربع فٹ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں جن میں سے ضلع جنوبی میں 9لاکھ 9 ہزار 500مربع فٹ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں۔ ضلع شرقی 7لاکھ 95ہزار مربع فٹ، وسطی میں 8 لاکھ 32 ہزار مربع فٹ، ضلع غربی میں ایک کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ ، کورنگی میں 55 لاکھ 55 ہزار اسکوائر فٹ، ملیر میں 6 لاکھ 25 ہزار مربع فٹ اور 3 لاکھ 95 ہزار اسکوائر فٹ فلائی اوور اور پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی کی 120 سڑکوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کو استرکاری کی ضرورت ہے جن میں ضلع جنوبی کی 20 سڑکیں، 22 شرقی، 7 وسطی، 38 غربی، 11 کورنگی، 12 ملیر کی سڑکیں اور 10 فلائی اوورز شامل ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کی مرمت، دوبارہ تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ نے پیسوں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔

    میئر کراچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ کلک پروگرام کے تحت چھ بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں ضلع ملیر کے خالد بن ولید روڈ کی ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر، ابراہیم حیدری میں ناصر جمپ کو جانے والے مہرالنسا اسپتال روڈ کی تعمیر، اورنگی میں باب خیبر سے چار نمبر روڈ کی بحالی، نارتھ ناظم آباد میں خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر براستہ ڈاڈیکس فیکٹری سڑک اور نکاسی کے نظام کی تعمیر، ضلع غربی میں کیپٹن کرنال شیر خان شہید فٹ بال اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور ملیر میں شہزاد فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایک الگ اجلاس کی صدارت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے حیدرآباد ڈویژن کی 3 ہزار 545 سے زائد کلومیٹر پر مشتمل 219 سڑکیں اور سکھر ڈویژن کی 124 کلومیٹر سے زائد کی 178سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو نقصانات کا تخمینہ لگا کر بحالی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    ٹیکسٹائل سیکٹر ،دو برس بعد برآمدات میں اضافہ

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 2024 کی موسلا دھار بارشوں سے حیدرآباد ڈویژن میں 3 ہزار544 اعشاریہ 39 کلومیٹر تک 219 سڑکیں اور سکھر ڈویژن میں 319 کلومیٹر تک 27 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں ہیں۔ جن میں سڑکوں کی سطح کا خراب ہونا، کھڈے پڑ جانا، پلوں اور کلورٹس کے نقصانات شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ اور وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری کو اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ بیٹھ کر سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تاکہ ان پر کام شروع کرنے کی منظوری دی جا سکے۔

  • وزیر اعلیٰ ، گورنر سندھ اور  اراکین کی مزارِ قائد پر حاضری

    وزیر اعلیٰ ، گورنر سندھ اور اراکین کی مزارِ قائد پر حاضری

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 148 ویں برسی کے موقع پر پیغام مٰیں کہا ہے کہ قائد اعظم نے حکومت برطانیہ سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک کے مطالبہ کو منوایا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ مزارِ قائد پر حاضری اور میڈیا سے گفتگو مٰیں کہا کہ بابائے قوم نے جس مقصد کے لیے اس مملکتِ عظیم کی بنیاد رکھی ، ہم اسی شاہراہ کے مسافر ہیں، قائد اعظم ایک کرشماتی شخصیت کے مالک تھے انہوں نے ایک ایسی سر زمین کی بنیاد رکھی جہاں تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو مذہبی حقوق و آزادی حاصل ہیں، مساواتی ریاست کا قیام قائد اعظم کا ایک عظیم کارنامہ ہے.آج دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو یک جان ہوکر اس ملک کی حفاظت کرنا ہوگی،یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے.ہم اس مملکت عظیم میں آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں.

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں اگلی نسل کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے، ہمیں مستقبل کے معماروں کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے،قائد اعظم کے حقیقی خواب کی تعبیر ہمیں ہی کرنا ہے،ہمیں سب سے پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا، اقلیت و اکثریت ، ریاست کی نظرمیں سب برابر ہیں.ہمارے مفاد یکساں ہیں ، ہماری منزل ایک ہے، وہ ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی.قائداعظم نے قلم کو بڑا ہتھیار قرار دیااور اُس کی طاقت سے ہمیں یہ ملک عظیم بخشا.ہم ہمیشہ بابائے قوم کے احسان مند رہیں گے.آئیں!پاکستان کے حقیقی خواب کی تعبیر کریں، اسے مل کر سنواریں

  • مراد علی شاہ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

    مراد علی شاہ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ربیع الاوّل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں حاجی حنیف طیب، علامہ کوکب نورانی، محمد جان نعیمی و دیگر علمائے کرام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران علماء کی مشاورت سے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے راستوں پر ضروری انتظامات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو جلوسوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت اور مساجد میں پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کو علمائے کرام کی تجاویز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سرکاری عمارات پر عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر چراغاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ وزیرِ توانائی عید میلادالنبی ﷺ پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کو بتایا کہ بارشوں کے باعث زیادہ تر سڑکیں خراب ہوگئی ہیں،ہم فوری سڑکوں کی مرمت نہیں کر سکیں گے لیکن کچھ پچ ورک کرنے کی کوشش کرینگے.

  • 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا جلد بڑا اعلان کریں گے,سید مراد علی شاہ

    300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا جلد بڑا اعلان کریں گے,سید مراد علی شاہ

    حیدرآباد : سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں، بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے دوران 10 نکاتی ایجنڈا دیا تھا، یہ ایجنڈا پورے ملک کے لیے تھا، اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے 21 لاکھ مکانات کی تعمیر کا مںصوبہ تیار کیا تھا، ان مکانات کی تعمیر کے لیے مکمل فنڈنگ کا انتظام ہوچکا ہے، صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، اہلِ سندھ کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میں صحتِ عامہ سے متعلق سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

    وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کسان کارڈ کے اجرا کی طرف جارہی ہے، عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے جلد بڑا اعلان ہوگا، تھر سے کوئلہ برآمد کرنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں، اکنامک زونز کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہےانسداد منشیات کے لیے سخت مہم چلائی جارہی ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمیت ہر سیاسی جماعت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، گور نر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، گورنر کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم کو حاصل ہے۔

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

  • عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی،وزیر اعلیٰ سندھ

    عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی،وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بےساکھیوں کے سہارے آئے تھے اور اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور سندھ کے ہر ضلع میں بارش کے انتظامات دیکھنے ایک وزیر انچارج مقرر کیا ہے بارش کہیں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹھٹہ میں بارش کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جس پر افسوس ہے اور ٹھٹھہ واقعے کی انکوائری کر رہےہیں پنجاب میں انتخابات ہورہےہیں جہاں پرسخت مقابلہ چل رہا ہےاورسیاسی ماحول گرم ہے الزامات پر الزامات لگائے جا رہے ہیں جبکہ فواد چودھری نے خود کہا ہم نے غلط کیا، اس پر کچھ ہونا تو چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے آئے تھے لیکن اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان نے ساڑے 3 سال میں ملک و قوم کے لیے کیا کیا ؟ موجودہ حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی اور وفاقی وزیر احسن
    اقبال کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ لوگوں کو انتشار کی طرف نہ لایا جائے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو انا کو ایک طرف رکھ کر ملک کے کام کرنا چاہیے،پاکستان ایک دن انشاء اللہ کامیاب ملک بن جائے گا،ملک سے محبت ہے اس لیے بڑی آفتوں سے نکل کر آئے ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے،لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے،معیشت ٹھیک ہوتو سیاست بھی ہو جائے گی اور باقی کام بھی،سب نےملکرکوشش کرنی ہےکہ ملک اس عذاب سےنکلے،ہم نے مل کر قوم کی محرومیوں کا احساس کرنا ہے،ساڑھے8سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے،سابق حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے-

    ماحولیاتی تبدیلی شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج ہے،سپریم کورٹ

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

    وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ نے میہڑ واقعے پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے میٹنگز ہوئی ہیں، 6 سے7 ہزارمیگاواٹ بجلی اس لیےنہیں بنائی جارہی کہ پاور پلانٹس کوفیول نہیں ملا، سندھ بھرمیں 10سے12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے –

    دادو آتشزدگی واقعہ: وزیر اعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا…

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کہتی رہی کہ بجلی سسٹم میں موجود ہے آج پوچھتا ہوں کدھر ہے بجلی ؟ سابق وزیر فواد چودھری نے کہا اسٹیبلشمینٹ سے نہ بن سکی اس لیے حکومت ختم ہوئی پی ٹی آئی حکومت صرف ان کی نا اہلی سے گئی فیڈرل اور صوبائی گورنمنٹ دونوں کے لیے لوڈ شیڈنگ ایک بڑا چیلنج ہے، ایک پاور پلانٹ جو میرٹ آرڈر میں سب سے اوپر ہے اور سستی بجلی دیتا ہے، یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ 172لوگ نہ ہونے کے باعث ان کی حکومت گئی، عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی تردید خود ہی کرتے رہتے ہیں عمران خان کو شاید اپنے بیانات خود یاد نہ ہوں لیکن لوگوں کو یاد رہتے ہیں، نا اہلی، نالائقی کی وجہ سے ان کی حکومت گئی ہے، عمران خان مسلسل ناکام ہورہے ہیں اب ان کا بیانیہ نہیں چلے گا، عمران خان 100،100روپے چندہ جمع کرکے چارٹرڈ طیارے پر سفرکرتےہیں-

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سابق وزیرنے کہا اسٹیبلشمنٹ سے نہ بن سکی اس لیے حکومت ختم ہوئی، صدر مملکت اپنی آئین ذمہ داریاں پوری کریں، صدر آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں-

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے سارے دعوے غلط تھے، اب تجربہ کار ٹیم آئی ہے وہ اس کو دیکھے گی، یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہےکہ جومسائل وہ چھوڑکرگئےانہیں حل کرنا ہے، حکومت کا ڈیڑھ سال رہ گیا ہے، ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کرسکے، ہمیں ان ڈیڑھ سالوں میں 5 سال کا کام کرنا ہے، الیکشن میں جائیں گے تو لوگ 5 سال کا حساب مانگیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میہڑواقعے میں حکومتی ریسپانس سست ترین تھا سستی برتنے والے حکام کے خلاف کارروائی کی جائیگی، میہڑ واقعے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائیگی، قریبی میونسپل کمیٹی کی فائربریگیڈ خراب تھی –

    سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم سےملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نےدادو میں آتشزدگی سےریلیف کیلئےایک کروڑ روپے امداد کا کہا، دادوکےگاؤں میہڑمیں آگ سےمتاثرہ علاقےکا خود دورہ کیا، جن لوگوں کے گھرجلےہیں،انہیں گھربناکردیں گے –

    مریم نوازنے عمرے پر جانے کے لئے عدالت سےرجوع کر لیا

    ملاقات میں وزیراعظم نے عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا کہا ماہ رمضان کے دوران جو ریلیف پیکج دیا گیا اس پر عمل کیا جائے-

    مراد علی شاہ نے کہا ساڑھے 3 سال سندھ میں کافی ایشوز آئےلیکن سلیکٹڈ وزیراعظم نے اس وقت ایک فون بھی نہیں کیا، اب موجودہ وزیراعظم نے کہا ہےکہ ان کا آفس سندھ کےمسائل حل کرنےکیلئے حاضر ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے شریک ملزمان حسن رضا، شازیہ جعفر بیمار ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے شریک ملزمان کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کی گئی شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دینےسے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی نیب کا جواب آ جائے تو پھر درخواستوں کو دیکھتے ہیں-

    اے این ایف نے پارسل کے ذریعے منشیات برمنگھم بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی

    واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے گرمی اور رمضان کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے عوام پریشان ہے اور شکوہ کر رہی ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل تو آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی۔ ادھر تاجر اور درزی بھی وقت پر آرڈر مکمل نہ کرنے سے مشکلات کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب لیسکو حکام نے بجلی کا کوٹہ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ترجمان کےالیکٹرک کا کہناہے کہ نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طورپربڑھا دیاگیا ہے۔

    چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

  • چین کے قونصل جنرل کی  وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات:ویکسین کی خریداری پر سپورٹ کی یقین دہانی

    چین کے قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات:ویکسین کی خریداری پر سپورٹ کی یقین دہانی

    ٕ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر لی بیجین کی ملاقات

    ملاقات میں سائینوفارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت کی گئی- وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے- قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کی سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی- مجھے سندھ کے عوام کو کوویڈ19 سے محفوظ کرنا ہے- اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کے سی آر معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا- ہمیں کے سی آر کی تعمیر کیلئے چائنیز حکومت کی ضرورت ہے-

    قونصل جنرل لی بیجین نے کہا کہ چین کے سی آر پروجیکٹ کیلئے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کریگی- وزیراعلیٰ سندھ نے چین کا تھر میں مائننگ اور پاور پروجیکٹ پر کام کو سراہا-