Baaghi TV

Tag: سیلاب

  • شدید برسات،ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب کا خدشہ

    شدید برسات،ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب کا خدشہ

    قصور
    کل سے قصور و گردونواح میں شدید بارش،فصلوں میں پانی کھڑا ہو گیا ،کچے مکانوں کو نقصان،ندی نالوں میں طغیانی،گہرے بادل تاحال موجود

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فصلوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے اور کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش کے تیز سلسلہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور گلیوں بازاروں میں پانی کھڑا ہے
    گہرے بادل تاحال موجود ہیں جس سے مذید برسات کا امکان ہے موجود ہے
    گنڈا سنگھ بارڈر پر دریائے ستلج میں بھی طغیانی ہے جس کے باعث قریب کے دیہات میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ریلیف وارننگ و کیمپ قائم کر دیا ہے

  • بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    عارف والا:بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں رات گئے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے عارف والا کے مقام پر ڈھولا بند ٹوٹ گیا ،جس کے باعث متعدد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں‌اور اس بند کو دوبارہ مرمت کرنے کے لیے کام جاری ہے

    عارف والا سے تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے باعث عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے ڈھولا بند ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹنے کے نتیجے میں متعدد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔ ریسکیو کے مطابق بستی مینگل آبادی اور بستی محمد حسین کھرل میں بھی پانی داخل ہو سکتا ہے ،جبکہ تحصیل کی متعدد بستیوں کا زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ضلعی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بند ٹوٹنے کے فوری بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور مقامی لوگوں نے نقل مقانی شروع کر دی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق بند پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھا ،تاہم انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے بند کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔