Baaghi TV

Tag: سیکیورٹی

  • پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کےلیے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں 13 فروری تا 19 مارچ شیڈول ہیں۔

    واضح رہے پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے لاہور اور ملتان میں ہوگا، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس شائقین کے لیے دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔

    ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی، شائقین کے لیے فری بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • سیکیورٹی کی بڑی ناکامی،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشکوک شخص ایپرن تک جا پہنچا

    سیکیورٹی کی بڑی ناکامی،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشکوک شخص ایپرن تک جا پہنچا

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، مشکوک شخص تمام سیکورٹی حصار پار کرتا ہوا ائیرسائیڈ پر رن وے کے قریب ایپرن تک جا پہنچا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی نشاندہی پر ویجیلنس اسٹاف نے مشکوک شخص کو تحویل میں لے لیا-

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 22 جنوری کی شب شلوار قمیض ، سر پر ٹوپی اور دو مختلف رنگوں کی جیکٹیں پہنے مشکوک شخص اچانک ایئر سائیڈ پر رن وے کے قریب ایپرن میں موجود پایا گیا جس کی حرکات دیکھ کر ائیر ٹریفک کنٹرول کے عملے نے حکام اور سول ایوی ایشن کے ویجیلینس اسٹاف کو آگاہ کیا ۔

    گھوٹکی میں پولیس کی کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

    سی اے اے ویجیلنس کے عملےنے اسےقابو کرکے ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر کےدفتر منتقل کیا اور ابتدائی چھان بین کے بعد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا اور اس سےتاحال چھان بین جاری ہےمشکوک شخص سےکسی قسم کی شناختی دستاویز بھی نہ ملی وہ اپنے مختلف نام اور رہائشی علاقہ ڈیرہ غازی خان بتاتا ہے ۔

    مشکوک شخص تمام سیکیورٹی حصار پار کرکے ایپرن جیسے حساس ایریا تک کیسے پہنچا ، اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ائیرپورٹ پر متعین انٹیلیجنس اداروں نے اے ایس ایف عملے کی مبینہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے انسیڈینٹ رپورٹ بھی اتھارٹیز کو ارسال کردی ۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

  • عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے

    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے

    لاہور: زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف(پی آٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :میڈیا ذرئع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں بلٹ پروف شیشے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ان کےگھر کی 7 کھڑکیاں ہیں جن پر 35 بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے۔

    عمران نیازی نےاپنےسیاسی مفادات کیلئےپاکستان کےبیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانےمیں کردارادا…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشوں کی قیمت 90 لاکھ روپے ہے جو عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر حملے کے بعد سے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے پی ٹی آئی چئیرمین کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی جس دوران انہیں ٹانگوں پرگولیاں لگی تھیں-

    عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی دینے…

    گزشتہ روز عمران خان کی ٹانگوں پہ لگنے والی گولیوں کے زخموں کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور دوبارہ پٹی کی جس کی ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر شئیر کی تھی-

    عمران خان کے حوالے سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹانگوں پر تین گہرے زخم لگے ہوئے ہیں جن کا ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے۔

    یہ ثابت کرنےکےلیے کہ واقعی گولی لگی ہے ،جرائم پیشہ لوگ کس طرح ڈرامہ کرتے ہیں:

  • دھمکیاں،اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی سیکیورٹی ڈیوٹی  دینے سے انکار

    دھمکیاں،اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے سے انکار

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور ڈپٹی اسپپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد کو دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے سے انکارکر دیا ہے۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمارے افسران کے خلاف زبان استعمال کی اسلیے ڈیوٹی چھوڑ کر جا رہے ہین پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے

    شہباز گل پر قانو ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا گیا، عمران خان

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ہماری فورس کے سربراہ سے متعلق نازیبا بیان بازی قبول نہیں کریں گے.زرائع کے مطابق پولیس کا موقف ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےہماری قیادت اور فورس پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، دوسری طرف الزامات لگانے والوں کی ہم سے ہی سیکیورٹی کروائی جا رہی ہے۔

     

    شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

     

    ذرائع کے مطابق پولیس کے جونیئر افسران اور جوانوں نے اسلام آباد پولیس قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت خاتون مجسٹریٹ کو اپنے خطاب میں دھمکی دے دی تھی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ساتھ میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

     

    غداری کے مقدمہ میں گرفتار شہبازگل کے حق میں ریلی مسترد،عمران کی سرعام دھمکیاں

  • کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

    کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

    9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جلوس نکالے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوگا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

    دوسری جانب 9 محرم کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا، جلوس سے قبل 10:30 پر نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔

    مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے، مرکزی جلوس 12 بجے تک برآمد ہوگا، جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی گلیاں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

    جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار معمور ہوں گے۔

    لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا جبکہ اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہواتاہواواپس یہیں ختم ہوگا۔

    روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جبکہ پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

    اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

  • پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ کرلیا ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ وجیل خانہ جات کرنل ( ر) محمد ہاشم ڈوگر کا تھانہ پرانی انار کلی کا اچانک دورہ کیا،سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر داخلہ نے امام بارگاہ خیمہ سادات پر مجلس کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا،صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات نے تھانہ پرانی انار کلی کے فرنٹ ڈیسک، حوالات،رپورٹنگ روم،بیرکس، سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا

    صوبائی وزیر داخلہ کی تھانہ پرانی انار کلی کے افسران اور عملے سے مسائل سے آگاہی حاصل کی صوبائی وزیر داخلہ نے امام بارگاہ خیمہ سادات کے انٹری پوائنٹس پر تعینات سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر داخلہ کی پولیس اہلکاروں کو مزید الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی.

  • عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت لاہور پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور عاشورہ محرم کے سکیورٹی انتظامات بارے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کرائم کنٹرول بارے میں حکمت عملی سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے عاشورہ محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ محرم الحرام کے لیے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔ جینڈر کرائم سیل کو ازسر نو تشکیل دیکر فعال بنایا جایے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس میں شامل خواتین اہلکاروں و افسران کو بھی فیلڈ میں موقع دیا جائے
    شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے،پولیس اہلکاروں اور افسران کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور معصوم شہریوں کے املاک پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ شہر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، منظم گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پیروی کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تفتیشی افسران مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شرکت کی. آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز تمام ڈویژنل ایس پیز اور لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،غلام محمود ڈوگر

    تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،غلام محمود ڈوگر

    یکم محرم الحرام پرمجالس اور عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا.

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں،محرم الحرام میں 5235مجالس منعقد،650سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے.

    سی سی پی او کے مطابق یکم سے دس محرم کے دوران مجموعی طور پر 3868 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 460 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے،آج شہر میں 400سے زائد مجالس منعقد اور 10عزاداری جلوس برآمد ہونگے،تعینات افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،عزاداروں کے مکمل انخلا تک ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑیں، علما کرام محرم میں بین المسالک ہم آہنگی،بھائی چارے اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں.

    غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ پولیس افسران عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیں،بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات،امام بارگاہوں پر وینٹیج پوائنٹس تشکیل دیئے ہیں،شرکا کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی جلوسوں،مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے،مجالس کے انٹری پوائنٹس پر تعینات کمیونٹی رضا کاروں کو چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے.

    فلیش و ٹرابل پوائنٹس پر تنازعات کےحل کے لئے سنٹرل و ذیلی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے،نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عزداری جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے گی،مانیٹرنگ کےلئے عزاداری جلوسوں کے روٹس،مجالس عزا گاہوں میں اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،

    غلام محمود ڈوگرنے بتایا کہ جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف مقامات پر کنٹرول رومزبھی قائم کئے گئے ہیں،سوشل میڈیا پر دل آزاری کرنے والے شر پسند اور اشتعال انگیز عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا،
    مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا جائے گا،یکم محرم سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں بھی تیزی لائی گئی ہے،فیلڈ میں جا کر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کروں گا.

  • عید الاضحی،سکیورٹی پلان فائنل،صفائی کے لیے کنٹرول روم قائم

    عید الاضحی،سکیورٹی پلان فائنل،صفائی کے لیے کنٹرول روم قائم

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔پنجاب بھر میں 27645نمازعید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 35 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    ڈیلی ویجزملازمیں عید پربھی تنخواہیں نہ مل سکیں

    لاہور میں نماز عید کے5278 اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض آٹھ ہزار سے زائد اہلکاران و افسران سر انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ اے کیٹیگری مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔ حساس مقامات پرسی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ساتھ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

    محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کی جائیگی ، رانا ثناء اللہ

     

     

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ عید کی چھٹیوں پر پارکوں اور دیگر پبلک مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اہم شاہراہوں پرڈولفن،پیرو اور کیو آر ایف جبکہ ہائی ویز پر پٹرولنگ فورس کے گشت کے دورانئے میں اضافہ کیا جائے۔ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں نظر آئیں۔ مویشی منڈیوں کے گردونواح میں شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جائے۔ ڈی آئی جی ٹریفک عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ایکشن پلان کی خود نگرانی کریں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پرعائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

     

    لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے

     

     

    مزید برآں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نےعید الاضحی پر صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ،محکمہ بلدیات نے کنٹرول روم کے لیے 103افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دیں ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کنٹرول روم کی سربراہی کریں گے، کنٹرول روم لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس عاطف چوک ساندہ روڈ پر قائم کیا جائے گا، 13افسران کنٹرول روم میں بحیثیت انچارج ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سیکرٹری بلدیات عمران سکندرنے کہا عید سے ایک روز قبل کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا،
    کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہے گا۔ عید کے تینوں روز کنٹرول روم تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ پہلے شفٹ صبح 9 سے شام 5بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ 5سے رات 9تک جبکہ تیسری شفٹ رات 1سے صبح 9تک کام کرے گی۔ صوبائی کنٹرول روم صوبہ بھر میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔ شکایات درج کروانے کے لیے کنٹرول روم کے نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔مرکزی کنٹرول روم کے نمبر 042- 99214834,99214838,99214840 پر شکایات درج کروئی جا سکتی ہیں.عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ
    شہری شکایات کی صورت میں متعلقہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔لوکل گورنمنٹس کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پر کنٹرول روم بھی 24 گھنٹے کام کریں گے۔

    علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا کہ لیسکو ریجن بھر میں عید الاضحی کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کرئے گا۔ لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملہ ہائی الرٹ رہیگا، لیسکو کی تمام ڈویثزنز کو اضافی میٹیریل فراہم کردیا گیا ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریزکریں۔ صارفین سے التماس ہے کہ اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، اور ٹرانسفارمروں کے نیچے رکھنے سے گریز کریں۔ لیسکو ریجن میں مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔ تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے علاقے کی شکایات دفاتر اور 118 کے علاوہ مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔042-99205461، 042-99205464،
    0320-0520888

  • نیشنل سکیورٹی کا اہم اجلاس، طاقت کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے،اعلامیہ

    پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی پارلیمانی وسیاسی قیادت، چئیرمین سینٹ، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی ، دفاع سے متعلق قومی اسمبلی وسینٹ کی مجالس قائمہ کے اراکین، وفاقی وزرا، صوبائی وزرا اعلی کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی ، وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس کو قومی سلامتی کے امور اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ شرکاءنے اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف پاکستان نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا ہے۔ اجلاس نے قوم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی وجہ سے ملک کے تمام حصوں میں ریاستی عمل داری یقینی ہوئی۔

    اجلاس نے اعادہ کیا کہ دستور پاکستان کے تحت طاقت کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے۔ اجلاس نے سانحہ ’اے۔ پی۔ ایس‘ سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے اور اِس کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست پاکستان اپنے شہداءکی قربانیوں اور متاثرہ خاندانوں کی امین ومحافظ تھی، ہے اور رہے گی۔

    اجلاس نے بہادر قبائلی عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اُن کی قربانیوں اورکلیدی حمایت سے شدید مشکلات اور مصائب کے بعد امن واستحکام کی منزل حاصل ہوئی ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ سکیورٹی فورسز کی موثراور عملی کارروائیاں کلیر ،ھولڈ، تعمیر اور اختیارات کی سول انتظامیہ کو منتقلی*‘ کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ اجلاس نے زور دے کر کہاکہ پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق ریاست ان علاقوں کو بااختیار بنانے اور اِن کی خوش حالی کے لئے پختہ عزم پر کاربند ہے۔

    افغان حکومت کی معاونت اور سول و فوجی حکام کی قیادت میں حکومت پاکستان کی کمیٹی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ آئین پاکستان کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کررہی ہے تاکہ علاقائی اور داخلی امن کو استحکام مل سکے۔ اجلاس نے قرار دیا کہ حتمی نتائج پر عمل درآمددستور پاکستان کی حدود قیود کے اندر ضابطے کی کارروائی کی تکمیل اور حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد ہوگا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے بات چیت کے اس عمل کو آگے بڑھانے کی باضابطہ منظوری دے دی جبکہ ایک ’پارلیمانی اوورسائیٹ کمیٹی‘ تشکیل دینے کی بھی منظوری دی جوآئینی حدود میں اس عمل کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔اجلاس نے ’نیشنل ۔گرینڈ ۔ری کنسی لی۔ ایشن۔ ڈائیلاگ‘ کی اہمیت کی تائید کرتے ہوئے قرار دیا کہ آج کی نشست اس سمت میں پہلا قدم ہے۔

    سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی،وفاقی وزراء

    100 یونٹ استعمال کرنے والےگھریلو صارفین کی بجلی مفت،حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

     

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی گذشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔