Baaghi TV

Tag: سیکیورٹی

  • وفاقی بجٹ،پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت،سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

    وفاقی بجٹ،پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت،سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

    وفاقی بجٹ 2022-23 آج پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس اور اطراف کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ریڈ زون سیل کردیا گیا جبکہ ایکسپریس چوک ، نادرا چوک پہلے ہی بند ہے،سرینا ہوٹل کا راستے پر بھی کنٹینرز لگا دئیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ اجلاس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایوان کے باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ اجلاس میں صرف وہی شریک ہو سکیں گی، جنہیں اس سلسلے میں باقاعدہ مدعو کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وفاقی بجٹ میں اپنے مطالبات منظور کروانے کے لیے سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاج کیا. رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سرکاری ملازمین نے احتجاجی مارچ کی کال دی تھی

    مارچ کے سلسلے میں سرکاری ملازمین نے وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شاہراہ دستور کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ اس موقع پراسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

  • آئی جی سندھ کی سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات

    آئی جی سندھ کی سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات

    سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،آئی جی سندھ نے اجلاس کی صدارت کی۔

    باغی ٹی وی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سندھ میں جاری سی پیک اونان سی پیک پروجیکٹ سمیت دیگرپرائیویٹ پروجیکٹس سےمنسلک چائنیزشہریوں/ماہرین کی سیکیورٹی امورواقدامات کاخصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔

    چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

    آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر ایسے تمام پروجیکٹس کی باقاعدہ فہرستیں ترتیب دیکر چائنا پاکستان راہداری پروجیکٹ اور دیگر تمام ایسے منصوبے کہ جن سے چائینیز باشندگان/شہری وابستہ ہیں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو تیار کردہ کنٹی جینسی پلان کے مطابق یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں اسپیشل برانچ سندھ تفویض کردہ جملہ فرائض کو مربوط روابط کے تحت قابل عمل بنائے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی ایس پی یو/ سی پیک،اے آئی جی ایڈمن سی پی او سمیت اے آئی جی آپریشنز سندھ نے شرکت کی۔

    وفاقی کابینہ کی چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری

    قبل ازیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر سی پیک، نان سی پیک اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیزکی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گےڈی آئی جی آپریشنز ڈسٹرکٹ فارنرز سیکیورٹی سیل کے کام کی نگرانی کریں گے جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔

    اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،سی پیک سیکیورٹی کی طرز پرتمام ایس او پیز کا اطلاق نان سی پیک سیکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    لاہور: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں پولیس کی جانب سے شدید بدنظمی ہوئی اور شہباز شریف اور ججز کو بھی عدالت کے باہر روکنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : آج لاہور کی خصوصی سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے تھے اس موقع پر پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے اور بھاری نفری تعینات کی، جبکہ عدالت میں صحافیوں اور عام سائلین کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔ پولیس کی بدانتظامی کی وجہ سے ناخوشگوار صورتحال پیش آئی اور ججز و وکلا کو بھی اندر آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    شیرانی جنگلات میں آگ کا واقعہ:جسٹس جمال خان مندوخیل کی چیف جسٹس پاکستان سےازخود…

    اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز اعوان نے شہباز شریف سے کہا کہ جو حالات اس عدالت کے باہر ہوگئے ہیں ایسا تو کبھی نہیں دیکھا، میں گاڑی میں بیٹھا تھا اور میری گاڑی روک لی، آپ کی سیکیورٹی والا میرے گن مین کے گلے پڑا تھا اور اس کا گریبان پکڑا ہوا ہے، آپ کی سیکیورٹی نے عدالت کو ہی بند کردیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہماری طرف سے ایسی کوٸی ہدایت نہیں دی گئی تھی، مجھے بھی اندر نہیں آنے دیا جارہا تھا، میں خود باہر کھڑا تھا، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    اس موقع پر عدالت نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کیا لیکن عدالتی اہلکار کے بلائے جانے پر دونوں افسران عدالت میں نہ آئے جس پر جج نے کہا کہ پولیس والوں کے یہ حالات ہیں کہ عدالت کا حکم نہیں مان رہےاگر یہ سکیورٹی ہے تو اللہ ہی حافظ ہے، ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا جب کہ اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بھی عدالت میں بتایا کہ انہیں بھی راستے میں روکا گیا۔

    عدالت نے ان شہباز شریف سے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں اور انتظامیہ کے سربراہ ہیں، یہاں بھی حکم دے سکتے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں ابھی وزیر اعلی حمزہ شہباز کو تحقیقات کے لیے کہتا ہوں۔

    نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا،خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے…

    ایس پی سول لائنز عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، اس پر جج نے کہا کہ آئندہ نہیں، آج کی بات کریں، آج جس نے یہ سب خراب کیا اس کےخلاف کارروائی کرکےبتائیں، میں اس میں باقاعدہ حکم جاری کروں گا، کیا سکیورٹی کا یہ مطلب ہے کہ آپ کام میں رکاوٹ ڈالیں؟

    ایس پی نے بتایا کہ یہ رابطے کا فقدان ہوا ہے، عدالت کا مکمل احترام ہوگا، فاضل جج نے ایس پی سے سوال کیا کہ یہ عدالت کا احترام ہو رہا ہے؟ تحریری طور پر دیں کس نےجج کی گاڑی روکی۔

    دوسری جانب صحافیوں کا داخلہ بند کرنے پر لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی عدالت کے باہر ہی دھرنا دے کر کہا کہ وزیراعظم بھی اسی وقت اندر جائیں گےجب صحافی جائیں گےدھرنے کی وجہ سےوزیراعظم بھی عدالت کے باہر ہی کھڑے رہےاور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں آگے جانے سے روکا گیا۔

    بعدازاں ان کے حکم پر سیکیورٹی نے صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت دیدی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بھی شکوہ کیا کہ میری گاڑی کو بھی باہر ہی روکا گیا اور تمام ریکارڈ باہر پڑا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری-

    باغی ٹی وی :نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار کی جانب سے عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او اٹک جبکہ وہاں سے شعیب محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    کامران ممتاز کو ڈی پی او جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کے منتظر عطاءالرحمان کو ڈی پی او گجرات اور عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر لگایا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق فرقان بلال کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کئے تھے ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججز جبکہ 54 ایڈیشنل سیشن ججز سمیت ایک سول جج کے تقرر تبادلے کئے تھے سیشن جج ملتان مشتاق اوجلہ کو اٹک تعینات ہوئے سیشن جج اٹک محمد اکرم کو خانیوال میں جبکہ سیشن جج ابراہیم کو راجن پور سے لیہ میں جبکہ سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ،شوکت کمال کو وہاڑی تعینات ہوئے-

    سیشن جج لیہ غفار مہتاب کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ کی خانیوال سے فیروز والا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کی وہاڑی سے فیصل آباد تعیناتی ہوئی-

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے کا فیصلہ کیا تھاجس کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے-

    سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  • کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق دونوں میں سے کسی نے نہیں کی، تاہم دونوں خاندان پوری تیاری کے ساتھ راججستھان میں شادی کے وینیو پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کترینہ کی شادی کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سب سے دلچسپ راجستھان وینیو پر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی تصاویر ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز کے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پرسنل گارڈ ‘شیرا’ کی ٹیم نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کترینہ نے سلمان خان کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا ہے-

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اس کے علاوہ سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے اس بارے میں مزید انکشاف کیا ہے کہ’ سلمان خان کو شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا‘۔

    ذرائع کے مطابق سلمان خان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کو بھی کترینہ کی طرف سے شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا‘ تاہم’سلمان خان کی نیک خواہشات اداکارہ کے ساتھ ہیں‘۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہونے کا دعوی بھی کیا ہےجبکہ کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے شیشے کا منڈپ بنایا گیا ہے، جبکہ شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل