Baaghi TV

Tag: سی آئی اے

  • صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر  یقین کرتاہوں،سابق سربراہ سی آئی اے

    صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں،سابق سربراہ سی آئی اے

    واشنگٹن: سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، میں صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

    قبل ازیں امریکا کے سابق نائب معاون وزیر خارجہ جوئل روبن نے کہا ہے کہ ممکن ہے حقیقت میں کوئی بات چیت نہ ہو رہی ہو اور یہ صرف عالمی مارکیٹس کو سنبھالنے کا اشارہ دیا جا رہا ہو۔

    جوئل روبن نے منگل کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت نہیں ہوگی اگر امریکا ایرانی حکام سے رابطے میں ہو ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات بحال ہونے کا دعویٰ ممکنہ طور پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عالمی مارکیٹس کو پرسکون کرنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے حقیقت میں کوئی بات چیت نہ ہو رہی ہو اور یہ صرف عالمی مارکیٹس کو سنبھالنے کا اشارہ دیا جا رہا ہو، صدر ٹرمپ اس بات سے آگاہ ہیں کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں دباؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے وہ اس صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

  • ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں اضافے کی وجہ کیا؟سابق سی آئی اے افسر نےبتادیا

    ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں اضافے کی وجہ کیا؟سابق سی آئی اے افسر نےبتادیا

    سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ہاتھ سے جتنی صورت حال باہر نکلتی جائے گی ، وہ اور زیادہ دھمکیوں پر اتر آئے گا۔

    ایران کے خلاف ٹرمپ کے تند و تیز موقف پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ ایران کے غیر مشروط طور پر تسلیم ہونے کا منصوبہ بنیادی طور پر بے معنی بات ہے اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ سمجھ گیا ہے کہ میدانی صورت حال بہت زیادہ خراب اور پیچیدہ ہوچکی ہے اور اس کے کنٹرول سے باہر نکلتی جارہی ہے۔

    امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، ایران

    امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ جیسے جیسے یہ محسوس کرے گا کہ علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اس کی توقع کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہی تو اس کا لب و لہجہ تند و تیز اور لفظوں کی ادائیگی بے ربط ہو جائے گی، حقیقت یہ ہے کہ مجھے نہیں معلوم امریکہ ایران میں اپنی من پسند حکو مت کیسے لائے گا ، جبکہ یہ ایسے میں ہے کہ ایران کے عوام اپنے نظام کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں اور اپنی ارضی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھر پور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اگر امریکی فوج ایران کی سرزمین میں داخل ہوئی تو امریکہ کو منہ کی کھانی پڑے گی اور اسی دلدل میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا ممکن نہ ہوگا۔

    کویت میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں

  • خامنہ ای کے قتل میں‌ کس نے مدد کی؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    خامنہ ای کے قتل میں‌ کس نے مدد کی؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کیسے شہید کیا گیا امریکی اخبار نے تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کر دیا۔

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی حکومتی حکام کی شہادت ہو چکی ہے جس کی تصدیق ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے تاہم ایران کی سب سے بڑی شخصیت کوشہید کرنا اسرائیل کے لیے کیسے ممکن ہوا، اس کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے اس آپریشن سے واقف لوگوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کا قتل امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی انٹیلیجنس شیئرنگ کے بعد ہوا سی آئی اے نے سپریم لیڈر سمیت ایرانی قیادت کے اجتماع کی نشاندی کرنے میں مدد کی،ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔

    پریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل

    سی آئی اے جو کئی ماہ سے سپریم لیڈر کی نقل وحرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی اس کو معلوم ہوا کہ ہفتے کی صبح تہران کے قلب میں واقع ایک لیڈر شپ کمپاؤنڈ میں ہوگی ابتدائی منصوبے کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں حکومتی کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح حملہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس اطلاع کے بعد امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خامنہ ای کے کمپلیکس پر 30 بم گرائے، جس سے وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا،اس حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے خاندان کے افراد، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے چیف اور سپریم لیڈر کے مشیر شہید ہوئے۔

    سندھ حکومت کا کراچی میں مظاہرین کی ہلاکت پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

  • امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکا کی خفیہ ایجنسی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئے پیغام میں ایرانی شہریوں کو محفوظ طریقے سے رابطہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    سی آئی اے نے اپنا فارسی زبان کا پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام، فیس بک، ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر جاری کیا، یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جار ی ہیں۔

    پیغام میں ایرانی شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، دفتری کمپیوٹر یا ذاتی موبائل فون استعمال نہ کریں اور ممکن ہو تو نیا اور عارضی ڈیوائس استعمال کریں، اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال کریں کہ کوئی ان کی اسکرین یا سرگرمی نہ دیکھ سکے،رابطہ کرنے والے افراد اپنی لوکیشن، نام، عہدہ اور ایسی معلومات یا مہارتوں کی تفصیل فراہم کریں جو ادارے کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔

    سی آئی اے نے مشورہ دیا کہ رابطے کے لیے ایسا قابلِ اعتماد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جائے جس کا صدر دفتر روس، ایران یا چین میں نہ ہو، یا پھر ٹور نیٹ ورک استعمال کیا جائے جو ڈیٹا کو خفیہ بناتا اور صارف کا آئی پی ایڈریس چھپاتا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، سی آئی سے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیایہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین تقریر میں کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا ممکنہ کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

    ایران کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہاتجزیہ کاروں کے مطابق سی آئی اے کا یہ نیا پیغام سفارتی کوششوں اور ممکنہ دباؤ کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

  • اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ملک کے دو بڑے شہروں، اسلام آباد اور کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی اے (کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    ادھر کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زین محمد شہید ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے اہلکار پر دور سے دو گولیاں چلائیں، جو اسے لگیں اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں ممکنہ دہشت گردی یا منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

  • امریکی خفیہ ایجنسی  کا  اہلکار  اسرائیلی حملوں کے دستاویزات  لیک کرنے میں ملوث نکلا

    امریکی خفیہ ایجنسی کا اہلکار اسرائیلی حملوں کے دستاویزات لیک کرنے میں ملوث نکلا

    امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا اعلیٰ ترین اہلکار ہی اسرائیلی حملوں کے دستاویزات کی لیک میں ملوث نکلا-

    باغی ٹی وی: نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملوں کے منصوبوں سے متعلق دستاویزات لیک کرنے کے کیس میں امریکی اداروں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک اعلیٰ اہلکار کو گرفتار کیا ہے، آصف ڈبلیو رحمٰن سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا اور اُسے غیر معمولی سیکیورٹی کلیئرنس بھی حاصل تھی اُسے امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے منگل کو کمبوڈیا میں گرفتار کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے خلاف اسرائیل کے ممکنہ جوابی اقدامات کے منصوبوں سے متعلق دستاویزات وائرل ہوگئی تھیں یہ دستاویزات یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے جانے بعد طے کی جانے والی حکمتِ عملی سے متعلق تھیں۔

    یہ دستاویزات نیشنل جیو اسپیٹیل انٹیلی جینس ایجنسی نے تیار کی تھیں جن سے سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصویریں بھی نتھی کی گئی تھیں۔ اس میں میزائلز کے ذریعے کی جانے والی جوابی کارروائی کی تفصیلات بھی درج تھیں یہ دستاویزات آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکا پر مشتمل انٹیلی جنس الائنس فائیو آئیز سے تعلق رکھنے والے صرف وہی لوگ دیکھ سکتے تھے جہیں اعلیٰ ترین سطح پر کلیئرنس دی گئی ہو، دی مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر نے بتایا تھا کہ اُسے یہ دستاویزات نامعلوم ذرائع سے موصول ہوئی تھیں اور یہ کہ اُس کا اِن دستاویزات کو لیک کرنے والے سے کوئی تعلق نہ تھا۔

  • ٹرمپ نے سی آئی اے سربراہ،اسرائیل میں سفیر کی نامزدگی کر دی

    ٹرمپ نے سی آئی اے سربراہ،اسرائیل میں سفیر کی نامزدگی کر دی

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ سمیت مشرق وسطیٰ کیلئے ایلچی اور اسرائیل میں اپنے سفیر کے کیلئے نامزدگیاں کردی ہیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے ڈونر اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسٹیو وٹکوف امن کیلئے ایک ان تھک آواز ہوں گے اور ہم سب کیلئے فخر کا باعث بنیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کیلئے ایلچی نامزد ہونے والے 67 سالہ اسٹیووٹکوف کو اس سے قبل باضابطہ سفارت کاری یا خارجہ پالیسی کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیرنامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مائیک ہکابی بہترین پبلک سرونٹ اور گورنر رہ چکے ہیں، وہ اسرائیل سے محبت کرتے ہیں اور اسرائیل کے لوگ انہیں چاہتے ہیں،مائیک ہکابی کی بیٹی سارہ ہکابی سینڈرز اس وقت امریکی ریاست ارکنساس کی گورنر ہیں، وہ 2017 سے 2019 تک ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری بھی رہ چکی ہیں۔

    ٹرمپ کی جانب سے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 سے 2021 کے دوران جان ریٹکلیف کو نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر مقرر کیے جانے کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی تھی کہ صدر ٹرمپ انٹیلی جنس ایجنسی کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہے ہیں،ڈونلڈ کی نئی انتظامیہ میں جیوئش امریکن لی زیلڈین انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ ہوں گے، زیلڈین نے بائیڈن کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق قانون کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا۔

    واضح رہے کہ 5 نومبر 2024 کو امریکا میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو شکست دیکر دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تھے،ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

  • امریکی خفیہ ایجنسی نے  چین، ایران اور شمالی کوریا میں جاسوسوں  کی بھرتیاں تیز کر دیں

    امریکی خفیہ ایجنسی نے چین، ایران اور شمالی کوریا میں جاسوسوں کی بھرتیاں تیز کر دیں

    واشنگٹن:امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین، ایران اور شمالی کوریا میں جاسوسوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آن لائن بھرتیوں کا عمل تیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے نے مینڈرن، فارسی اور کورین زبانوں میں اپنے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور لنکڈ ان اکاؤنٹس سمیت ڈارک ویب پر جاسوسوں کی بھرتیوں سے متعلق پوسٹ شیئر کیں گئیں۔

    سی آئی اے کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس میں امریکی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے خواہشمند افراد کو سی آئی اے سے رابطہ کیلئے محفوظ طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی گئی،ایک بیان میں سی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ جاسوسی کے اس محاذ پر روس میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد چاہتے ہیں کہ دیگر اتھاریٹیرین رجیمز میں ہمارے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد کو بھی ہماری دستیابی سے متعلق معلوم ہو سکے-

    حماس نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ کردیے

    خبر ایجنسی کے مطابق چین کے روس اور ایران سے بڑھتے ہوئے عسکری تعاون کے بعد سی آئی اے کی خفیہ معلومات کے حصول کی بھوک میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہےامریکی انٹیلیجنس کمیونٹی میں روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کو ’ہارڈ ٹارگٹ‘ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان حکومتوں میں گھس پانا امریکہ اور اس کی اتحادی خفیہ ایجنسیوں کیلئے مشکل ہوتا ہے۔

    حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    امریکی خفیہ ایجنسی کے اقدام پر چینی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے امریکا جھوٹ پھیلا رہا ہے لیکن وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں کر پائے گا،تاہم روس، ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    قبل ازیں سی آئی اے کی جانب سے روس میں جاسوسوں کی بھرتیاں 2022 میں شروع کی گئی تھیں، اس کیلئے روسی زبان میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اعلان کیا جاری کیا گیا تھا۔

    بجلی کے بلوں میں کمی نہ لائی گئی تو تحریک منظم کی جائے گی …

  • ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    ماہ رنگ بلوچ ایک پیادہ، اصل ایجنڈا بلوچستان اور کے پی کو توڑ کر پاکستان کے ٹکڑے کرنا ہے،ماہ رنگ سی آئی اے کے ایجنڈے کی تکمیل پر عمل کے لئے پاکستان میں متحرک ہے

    ماہ رنگ بلوچ صرف ایک پیادہ ہے جس کا اصل ایجنڈا سی آئی اے کے ایک اندرونی نے بیان کیا ہے کہ بلوچستان اور کے پی کو توڑ کر پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے۔ ایک انٹرویو میں سارہ آدم ،سابق سی آئی اے آفیسر کہتی ہیں کہ ان سب گروپس نے مل کر کے پی اور بلوچستان میں قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے،ان کی حکمت عملی کا ایک اور اہم پہلو "فائٹ آور وارز” منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں القاعدہ اور طالبان شامل ہیں۔ القاعدہ برصغیر میں بھارت اور چین کو ہدف بناتی ہے، جبکہ پاکستان میں ایک سیاسی گروپ، جماعت الاحرار، جس کی قیادت دانیال فیصل رحمان کر رہے ہیں، بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ تمام ادارے مل کر ایک جنگی منصوبے پر عمل پیرا ہیں جس کا مقصد پشتونستان پر قبضہ کرنا ہے۔ اس میں پاکستان کے وفاقی انتظامی قبائلی علاقوں (فاٹا)، خیبر پختونخوا (جو پہلے شمال مغربی سرحدی صوبہ کہلاتا تھا)، اور بلوچستان کے صوبے پر قبضہ شامل ہے۔ یہ جنگی منصوبہ شام اور عراق میں تعیناتی کے بعد ان کا دوسرا بڑا مقصد سمجھا جاتا ہے۔

    امریکی سی آئی اے اور بھارتی ایجنسی را کے ساتھ ماہ رنگ بلوچ کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ماہرنگ بلوچ نے انارکی اور انتشار پھیلانے کی سازشوں کے تحت لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ماہرنگ بلوچ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کے علاوہ کسی اور مقام پر احتجاج کی پیشکش کی تھی تاہم ماہرنگ بلوچ بضد تھی کہ انہوں نے گوادر میں ہی لانگ مارچ کرنا ہےکیونکہ وہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل پرعمل کر رہی ہے.گوادر میں جاری راجی مچی احتجاج دراصل ماہرنگ بلوچ کے زیر قیادت ایک خطرناک سازش ہے جو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے ہے۔گوادر کے محب وطن پاکستانیوں نے ماہرنگ کے انتشاری احتجاج راجی مچی مارچ کو مکمل مسترد کردیا ہے۔ یہ مارچ صرف اسمگلروں اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کے لیے کیا جا رہا ہے جو بلوچستان کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

    کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • سی آئی اے اغواء برائے تاوان پولیس کی کارروائی،3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    سی آئی اے اغواء برائے تاوان پولیس کی کارروائی،3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    سی آئی اے اغواء برائے تاوان پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کا سرغنہ حسنین، عرفان اور اس کا ساتھی نعیم شامل ہیں، ڈی ایس پی میاں توقیر انجم نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر راہزنی،ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون، اور 1عدد ٹریکٹر اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان نے دوران تفتیش ٹریکٹر چوری، ڈکیتی،و راہزنی کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

    ایک اور کاروائی میں سی آئی اے لاہور پولیس نے پیشہ ور شکیلہ ڈکیت و نقب زن گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں سرغنہ شکیلہ بی بی اور اس کا ساتھی فدا حسین،آصف شامل، مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان سے 1 کروڑ 10لاکھ نقدی ،طلاںٔی زیورات،ناجاںٔز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمہ گھروں میں نوکرانی بن کر کام پر جاتی نشہ آور اشیاء گھر والوں کو کھلا کرساتھی کے ساتھ واردات کرتی،ڈی ایس پی رضوان منظور چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا

    سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عمر حیات عرف عمری گرفتار

    سول لائنز ڈویژن میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،شالیمار پولیس کی کارواٸی، سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عمر حیات عرف عمری گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم نے تعلیمی اداروں،ہوسٹلز کے گردونواح میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا انکشاف کیا، ایس ایچ او شالیمار اسد بشیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج،مزید تحقیقات جاری ہے نو جوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت