Baaghi TV

Tag: سی آئی اے

  • موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

    موبائل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا
    ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز راشد امین بٹ نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سول لاںٔنز نے بڑی کارروائی کی، موباںٔل IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد حذیفہ اور اس کا ساتھی دانیال شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش چوری اور چھیننے گئے موبائل خریدنے کا انکشاف کیا،ملزمان کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ سمیت مختلف ڈیواںٔسز کے استعمال سے IMEI تبدیل کرتے تھے،ملزمان IMEI تبدیل کرکے فروخت کرتے جس سے اصل ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہوتی،

    گرفتار ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی،پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، سی آئی اے سول لائنز،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے

    دوسری جانب بادامی باغ پولیس کا کریک ڈاون 8 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کو قمار بازی اور پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے پر گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم اور گٹکا برآمد کیا گیا،ملزمان کو چائنہ گیم پر سٹے بازی اور گٹکا فروخت کرتے موقع سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان میں یونس, مہتاب, ارسلان , عمیر ,آصف, سلیم, عثمان اور نصر اللہ شامل مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے,

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

  • مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ

    مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ

    سی آئی اے چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی
    قتل ،اقدام قتل ،اغوا معہ قتل اور ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم محمد آصف عرف آصو زخمی ہو گیا،پولیس ٹیم ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال شدہ اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد کر کے میاں چوک جوبلی ٹاؤن جانب نہر آ رہے تھے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جن کی فائرنگ سے ملزم آصف عرف آصو شدید زخمی ہو گیا ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کی سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    آصف عرف آصو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور دوران ڈکیتی شہریوں کو فائر مارنے کا عادی ہے ،زخمی ہونے والا ملزم آصف عرف آصو درجنوںسنگین مقدمات ڈکیتی ، اغوا معہ قتل، دوران ڈکیتی فائر مارنے اور پولیس مقابلوں جسیے سنگین مقدمات میں ملوث ہے ،آصف عرف آصو نے چند روز قبل ڈولفن پولیس پر شدید فائرنگ کر کے ڈولفن پولیس کے 2 اہلکار شدید زخمی کر دئیے تھے زخمی ہونے والے آصف عرف آصو کے دیگر 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب جن کی تلاش جاری ہے۔زخمی ملزم آصف عرف آصو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • لاہور،5 ماہ میں 8 گینگ کے 26 ملزمان گرفتار

    لاہور،5 ماہ میں 8 گینگ کے 26 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

    سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے رواں سال 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے رواں سال کے 5 مہینے میں 8 گینگ گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل کیے، 26 گینگ ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف پر 224 مقدمات میں چالان کیے،کل 413 مقدمات میں گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ مالیتی 11کروڑ 76 لاکھ 86ہزار سے زائد برآمد کئے، بعد از برآمدگی 605 ملزمان حوالات جوڈیشل بھجوایا،ڈی ایس پی حسین حیدر کے مطابق سنگین مقدمات میں A کیٹیگری کے46 کس مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ،اندھے قتل، رابری معہ قتل،زنا بالجبر،ڈکیتی میں 9 کس ملزمان کے چالان کیے،اجرتی قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 شوٹر گرفتار کیے ملزمان سے طلاںٔی زیورات،موباںٔل فونز،اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا،

    ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • کاروائی کے دوران خاتون اورجعلی سب انسپکٹرسمیت 8 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار

    کاروائی کے دوران خاتون اورجعلی سب انسپکٹرسمیت 8 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار

    سی آئی اے چوہنگ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ہے
    کاروائی کے دوران خاتون اور جعلی سب انسپکٹر سمیت 8 رکنی نوسرباز و ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان بنک سے رقم لے کر نکلنے والے سادہ لوح شہریوں کو نوسربازی کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان سے 50 لاکھ روپے نقدی،لیپ ٹاپ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش 25 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں،

    قبل ازیں اے ایس پی رائیونڈ بلال سلہری کی زیر قیادت میں رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی اور تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عقیل، رمضان اور غلام نبی شامل ہیں، ملزمان کو موبائل ٹریکنگ کی مدد گرفتار کیا گیا، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل رائیونڈ میں پٹرول پمپ پر دوران واردات سکیورٹی گارڈ سے رائفل بھی چھینی تھی،ملزمان کے قبضہ سے 02 لاکھ روپے نقدی،15 موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

    علاوہ ازیں کوئنز روڈ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی کے چوری ہونے کا معاملہ،اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہور نے اہم کارروائی کی ہے، کوئنز روڈ سے چوری ہونے والا فائر بریگیڈ ٹرک برآمد کر کے شہزاد نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ، اے وی ایل ایس پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فائر ٹرک کو ٹریس کیا ،ملزم سے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

    سندھ میں بارش اور سیلاب سے 15 لاکھ گھرمکمل تباہ ہو چکے، وزیراعلیٰ سندھ

     الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

     سزا کیخلاف شرمیلا فاروقی نے اپیل ہی نہیں کی تھی تو ختم کیسے ہوسکتی؟

  • بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے پولیس کی جانب سے شہریوں کو اغوا کے بعد تاوان لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغوا کر کے دو لاکھ تاوان لے لیا ۔اے ایس آئی بشارت سمیت تین اہلکاروں نے پرائیوٹ شہری مقصود کے ساتھ مل کر یہ واردات کی پولیس اہلکار دبئی پلٹ اسد کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نا معلوم جگہ پر لے گئے پولیس اہلکاروں نے شہری سے دو لاکھ لے کر اسے چھوڑا ۔اہلکار وں بشارت ،رزاق ،اختر اور امین کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، واقعہ کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں نوجون کو درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس اہلکار کی جانب سے ہی درج کیا گیا ہے

    شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے، پنجاب پولیس کا یہ حال ہو چکا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے خود لوٹ مار کر رہی ہے اور شہریوں کو اغوا کر کے تاوان لے رہی ہے، ایسے میں عوام کس کے پاس جائے اور کس سے تحفظ مانگے

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • کون ہو گا فاتح ، پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج اہم میچ

    پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

    چین نے بچوں پر پابندی لگادی

    قومی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر عرفان کی جگہ موسیٰ یا محمد حسین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان سے نمبر ایک رینکنگ تو نہیں چھین سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    آسٹریلوی ٹیم میں طویل قامت فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک اور شان ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے، ایبٹ کی گیند سے پانچ سال قبل فلپ ہیوز کی ہلاکت ہوئی تھی، ایبٹ اس کے بعد سے پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا تھا۔

    ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • سی آئی اے ابوبکر البغدادی تک کیسے پہنچی؟

    واشنگٹن :امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کو داعش کے ہلاک رہنما ابوبکر البغدادی تک پہنچنے میں اس کے قریبی ساتھی اور کمانڈرز اسماعیل التہوی اور حیات تحریر الشام نےکلیدی معاونت فراہم کی۔عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق 2018 میں ترکی کے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے داعش کے کمانڈر التہوی، جنہیں بعد میں عراق کے حوالے کیا گیا تھا، اور حالیہ مہینے گرفتار ہونے والے دوسرے کمانڈر تحری الشام نے البغدای کے ٹھکانے تک معلومات دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ایک سینئیر عراقی فوجی افسر نے بتایا کہ البغدادی موصل سے فرار ہونے کے بعد داعش کے صرف پانچ کماندرز بشمول التہوی اور تحریر الشام سے رابطے میں تھا اور ان کے ذریعے تنظیم کے جنگجوؤں کو ہدایات جاری کرتا تھا۔فوجی افسر کے مطابق التہوی اور تحریر الشام نے عراقی خفیہ ادارے کو البغدادی کے نقل و حمل اور خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں، جسے انہوں نے سی آئی اے کو دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق البغدادی کے بارے میں معلومات اکھٹا کرنے کے بعد امریکی سی آئی اے نے پانچ مہینے تک شام کے شہر اندلب میں اس کی ریکی کی۔ سی آئی نے عراقی اور شامی خفیہ اداروں اور مقامی مخبروں کی مدد سے البغدادی کے بارے میں ٹھوس شواہد اکھٹا کرنے کے بعد وہ معلومات امریکی افواج کے اعلیٰ حکام تک پہنچا دیں۔

    عراقی فوجی حکام کے مطابق البغداد بھیس بدل کر شام میں مختلف جگہیں بدلتا رہتا تھا تاوقتکہ اس نے اپنے قریبی خاندان کے افراد کے ساتھ اندلب کے علاقے میں ایک بڑے کمپاؤنڈ میں سکونت اختیار کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو دن پہلے البغدادی اپنے کنبے کے ساتھ اندلب میں واقع اپنے کمپاؤنڈ سے منی بس کے ذریعے قریبی گاؤں کا سفر پہ نکلا اور امریکی افواج اور مقامی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اخری قیام گاہ تک اس کا پیچھا کیا۔

    ذرائع کے مطابق امریکی افواج کے چھاپے سے بچنے کے لیے البغدادی نے اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک طرف سے بند سرنگ میں پناہ لینے کی کوشش کی جبکہ تربیت یافتہ کتوں نے اس کا پیچھا کیا۔زندہ گرفتاری سے بچنے کے لیے البغدادی نے سرنگ کے اندر اپنے آپ کو خودکش دھماکے سے اڑالیا جس میں اس کے تین بچے بھی ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوجی آفیسر کا کہنا ہے کہ وہیں (سرنگ) میں رہنا البغدادی کا آخری لمحہ تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ابوالحسن المہاجر کو ایک الگ کارروائی میں مارا گیا۔ کارروائی امریکی اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے مشترکہ طور پر کی۔المہاجر کو داعش کے سربراہ البغدادی کا دائیاں بازو قرار دیا جاتا تھا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔