Baaghi TV

Tag: سی ڈی اے

  • سی ڈی اے اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، 14 افراد گرفتار، 7 غیر قانونی ڈھانچے مسمار

    سی ڈی اے اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، 14 افراد گرفتار، 7 غیر قانونی ڈھانچے مسمار

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے موضع سنگجانی اور شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے موضع سنگجانی اور شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات اور سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف بڑے پیما نے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا، 7 غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیئے، جبکہ غفلت برتنے پر موضع سنگجانی کے نمبردار کو عہدے سے بھی فارغ کر دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی کا تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام یقینی بنانا ہے، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر موضع سنگجانی کے نمبردار کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے انہوں نے خبردار کیا کہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں ناکام رہنے والے تمام متعلقہ افسرا ن کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ یا بغیر این او سی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی،انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی اور قانونی اجازت نامے ضرور حاصل کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

    ضلعی انتظامیہ نے عوام سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات یا سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش نظر آئے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

  • سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

    سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

    وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیاوزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن 120 دن میں کی جائے گی ، شہری درخواستوں کا اپ ڈیٹ اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے، اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزیر داخلہ نے نئے کنونشن سینٹر ، ایکسپو سینٹر اور اسلام آبار ارینا کی تعمیر کیلئے 3 بین الاقوامی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ نئے کنونشن سینٹر ، ایکسپو سینٹر اور اسلام آبار ارینا کی تعمیر ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کی جائے۔

    اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں خدمت مرکز کیلئے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیر داخلہ نے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے،وزیرداخلہ نے شاہدرہ ڈیم کے ساتھ تفریحی سہولیات کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں  پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی پر بحث

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی پر بحث

    چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ ماضی میں اسلام آباد کو سرسبز بنانے کے لیے بغیر منصوبہ بندی کے پیپر ملبری کے درخت لگائے گئے، جس کے نتیجے میں پولن الرجی میں اضافہ ہوا اور متعدد اموات بھی ہوئیں۔

    سینیٹرشیری رحمان کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی اوراس سے جڑے ماحولیاتی نقصان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شکرپڑیاں، پارک روڈ، ایف 9 پارک اور ایچ 8 ایکسپریس وے پر درختوں کی کٹائی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اسموگ، گاڑیوں کے اخراج اور ماحولیاتی منصوبوں پر متعلقہ اداروں کی بریفنگ بھی دی گئی-

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے واضح کیا کہ پیپر ملبری کے علاوہ کوئی بھی درخت نہیں کاٹا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شکایت یا اعتراض ہے تو کسی بھی ادارے سے تحقیقات کرائی جا سکتی ہیں،’ہم ہر وقت حاضر ہیں، ایک درخت کاٹنے کی صورت میں اس کی جگہ 3 سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔‘

    چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ ماضی میں اسلام آباد کو سرسبز بنانے کے لیے بغیر منصوبہ بندی کے پیپر ملبری کے درخت لگائے گئے، جس کے نتیجے میں پولن الرجی میں اضافہ ہوا اور متعدد اموات بھی ہوئیں،امریکا اور آسٹریلیا میں بھی انہی وجوہات کی بنا پر پیپرملبری کے درخت ہٹائے گئے۔

    چیئرپرسن کمیٹی شیری رحمان نے کہا کہ درختوں کی کٹائی سے قبل عوام اور سول سوسائٹی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور ماحول کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہےدرختوں کے ساتھ پانی کے تحفظ پر بھی پالیسی بنائی جائے اور اگرڈیم بن سکتا ہے تو موجودہ پانی کو صاف کرنے پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔

    شیری رحمان نے پیپر ملبری کی کٹائی سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پہلے عوام کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے تھا،وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے بتایا کہ اسلام آباد گزشتہ 2 دہائیوں سے شدید پولن بحران کا شکار ہے 2022 میں پولن کاؤنٹ 82 ہزار فی کیوبک میٹر تک پہنچ گیا تھا، جس کا 94 فیصد سبب پیپر ملبری کے درخت ہیں، مارچ اور اپریل میں پولن سیزن عروج پر ہوتا ہے پیپر ملبری کی کٹائی سے سانس کی الرجی میں 40 فیصد سے زائد کمی آئے گی۔

    وزیر مملکت برائے صحت نے اجلاس میں پولن مینجمنٹ و ایکولوجیکل ریسٹوریشن انیشی ایٹو 2024 پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ وزارت صحت اور سی ڈی اے کی سربراہی میں شروع کیا گیا تھا، پیپر ملبری کے خاتمے کے لیے 3 نکاتی طریقہ کار اپنایا گیا ہے؛ درختوں کی کٹائی، جڑوں کا مکمل خاتمہ، اور مٹی کی دوبارہ بھرائی۔

    مختار بھرتھ کے مطابق اب تک 29,115 پیپر ملبری کے درخت ہٹائے جاچکے ہیں، جن میں ایف 9 پارک سے 12,800 اور شکرپڑیاں سے 8,700 درخت شامل ہیں، اسی طرح مختلف سیکٹرز اور کوریڈورز میں بھی کارروائی کی گئی ہے۔

    کمیٹی اجلاس میں نیلوفر قاضی نے کہا کہ اگر مقصد الرجی کنٹرول تھا تو ماہر ماحولیات سے مشاورت ضروری تھی، ماہر ماحولیات سید رضوان نے کہا کہ پیپر ملبری کے درخت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جبکہ مادہ درخت نہیں، ان کے مطابق تمام درخت کاٹنے کے بجائے صرف زیادہ خطرناک درختوں کو ہٹایا جانا چاہیے تھا، جڑیں اکھاڑنے سے مٹی کے کٹاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور درخت مرحلہ وار ختم کیے جانے چاہییں تھے۔

    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مؤقف اختیار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کے گرین کور کو نقصان پہنچنے کا تاثر درست نہیں، سی ڈی اے نے ڈیزائنز میں تبدیلیاں کر کے درخت بچانے اور پیوندکاری پر توجہ دی ہے، جبکہ کئی جگہوں پر درختوں کا کور دگنا بھی کیا گیاہر ایک درخت کے بدلے 3 درخت لگانے کا عزم ہے، ایف 9 پارک میں نئے کرکٹ گراؤنڈ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پہلے سے گراؤنڈ موجود ہے اور صرف بیٹھنے کی جگہ بنائی جا رہی ہے۔

  • اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    شیری رحمان نے اس معاملے پر چیئرمین سی ڈی اے کو 22 جنوری کو ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں طلب کر لیا ہے تاکہ درختوں کی کٹائی سے متعلق وضاحت لی جا سکے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے، ماحولیاتی تحفظ کو نظرانداز کرنا قومی مفاد کے خلا ف ہے، 50 سال پرانے درختوں کی کٹائی ناقابل قبول ہے، پیپر مل بیری کے نام پر اسلام آباد کو براؤن کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلام آباد کی شجرکاری قومی ذمہ داری ہے، جسے احسن طریقے سے نبھانا ہم سب کا فرض ہےماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سی ڈی اے جو خود درختوں کی کٹائی میں مصروف عمل ہے، اسے شہریوں کو اس عمل کے بارے میں مکمل آگاہی دینا چاہیے ،مستقبل میں اس طرح کی کٹائی روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے، لاہور اور ملتان پہلے ہی سموگ کے شدید شکار ہیں، کیا اب اسلام آباد کو بھی اسی نہج تک لے جانا چاہتے ہیں؟

    انہوں نے خبردار کیا کہ درختوں کی کمی سے گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوگا، ماحولیاتی تحفظ آئندہ نسلوں کے لیے ناگزیر ہے سبز علاقوں کی حفاظت صحت مند ماحول کے لیے ناگزیر ہے، شہریوں کی صحت اور فلاح کے لیے ہر اقدام شفاف اور مؤثر ہونا چاہیئے-

  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

    ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائی اسلام آباد کے مختلف مواضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ افراد کو پلاٹ الاٹ کرنے کے معاملے میں کی گئی۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں۔ یہ ملزمان سی ڈی اے میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات تھے، جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ شامل ہیں۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، ملزمان نے کرپشن کی بدولت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس غیر مستحق افراد کو الاٹ کئے، جس سے اربوں روپے کی بدعنوانی کی گئی۔

    ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے یہ پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو فراہم کیے۔ایف آئی اے نے اس مقدمے میں مجموعی طور پر 46 ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کرپشن کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا

    کراچی،سگی بیٹی سے زیادتی اور حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو سزا

    وزیراعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  • اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد میں شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سی ڈی اے کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن سسٹم نصب نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سی ڈی اے کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلیجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں لیکن ان کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔سی ڈی اے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 16فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی غیر محفوظ پایا گیا ۔ پلانٹس پر جدید فلٹریشن سسٹم نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ڈی جی واٹر مینجمنٹ سی ڈی اے سردار خان زمری کا کہنا ہے کہ پولی فارم کی وجہ سے دو سے تین فیصد رزلٹ پازیٹو آ جاتے ہیں ۔ اس کے مستقل حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ہم ایک باقاعدہ کلورینیشن سسٹم کی تنصیب کرنے جا رہے ہیں۔

    سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  • سی ڈی اے  کی میٹرو بس کے نئے روٹس کی منظوری

    سی ڈی اے کی میٹرو بس کے نئے روٹس کی منظوری

    جڑواں شہروں کے شہریوں کے لئے سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے روٹس پر آپریشنز دو ہفتوں میں شروع ہو گا، روٹس کی توسیع کا مقصد سفر کو تیز تر، زیادہ سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے۔نئے روٹس میں آبپارہ سے ترامڑی براستہ پارک روڈ روٹ بھی منظورکیا گیا ہے، گلبرگ سٹاپ سے جی ٹی روڈ تک بلیو لائن کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔پولیس لائنز سے آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون فیض آباد تک نیا روٹ منظور کیا گیا ہے، پولیس لائن سے ڈی بارہ شاہ اللہ دتہ براستہ جی ٹین، جی الیون، ایف ٹین، ایف الیون بھی میٹرو بس چلے گی،26نمبر سے بی 17کا روٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

    سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ملک میں آج سونے کی قیمتیں کم

    کراچی: پاراچنار واقعے پر احتجاج، شہر میں ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر

    ٹیکس جمع نہ کروانے پر شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  • رہائشی علاقے میں میڈیا دفتر، سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا

    رہائشی علاقے میں میڈیا دفتر، سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا

    سی ڈی اے نے انٹر نیشنل میڈیا سے وابستہ ادارے وائس آف امریکہ کو رہائشی ایریا میں آفس رکھنے پر نوٹس جاری کر دیا۔

    سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-6/3 میں واقع ایک رہائشی گھر پر غیر قانونی تجارتی استعمال کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ڈائریکٹریٹ آف بلڈنگ کنٹرول (سٹی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گھر نمبر 1، گلی نمبر 89، سیکٹر جی-6/3 میں رہائش پذیر شخص، مس شمیم غلام، نے اپنے رہائشی مکان کو غیر قانونی طور پر دفتر یا میڈیا ہاؤس کے طور پر استعمال کیا ہے، جو کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی واضح خلاف ورزی ہے۔سی ڈی اے کی طرف سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اوپر ذکر کردہ غیر متناسب استعمال کو اس نوٹس کی تاریخ سے 15 دن کے اندر ختم کر دیا جائے، ورنہ سی ڈی اے مذکورہ خلاف ورزی کو ختم کرنے کے لئے قانونی کارروائی کرے گی۔

    اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کے مطابق، رہائشی مقامات پر غیر تجارتی یا غیر متعلقہ استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ یہ قوانین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ رہائشی علاقوں میں صرف رہائشی سرگرمیاں کی جائیں اور تجارتی یا دفاتر کی تعمیرات نہ ہوں، تاکہ شہری سہولتوں اور ماحول کو نقصان نہ پہنچے۔سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ اگر نوٹس میں درج ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تو اتھارٹی اس کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے گی، جن میں عمارت کی سیلنگ اور الاٹمنٹ کی منسوخی شامل ہو سکتی ہے۔

    سی ڈی اے نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مذکورہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری مکمل طور پر متعلقہ فرد پر ہوگی، اور اس کے اخراجات بھی اسی کے ذمہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ، اس طرح کی خلاف ورزیاں مقامی انتظامیہ کے لیے سنگین مسائل پیدا کرتی ہیں، اور اس سے نہ صرف قانونی مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ شہر کی ترقی اور رہائشی معیار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مکانات اور جائیدادوں کے استعمال کے حوالے سے تمام قانونی تقاضوں کا احترام کریں تاکہ شہر میں قانون کی حکمرانی قائم رہے اور شہریوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

    notice

  • منتھلی نہ دینے پر سی ڈی اے نے ہوٹل کی پارکنگ بند کر دی

    منتھلی نہ دینے پر سی ڈی اے نے ہوٹل کی پارکنگ بند کر دی

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے پارکنگ کی منتھلی نہ دینے پرہوٹل سروسز فراہم کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی کے ہوٹل رمادہ انٹرنیشنل اسلام آباد کی پارکنگ کو تباہ و برباد کر کے بند کر دیا ہے ،ہوٹل کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے کے افسران کی طرف سے کافی روز سے مطالبات کیے جا رہے تھے کہ باقی انٹرنیشنل ہوٹلوں کی طرف سے پارکنگ کے استعمال پر جو ماہانہ رقم فراہم کی جاتی ہے اسی طرح رمادہ انٹرنیشنل ہوٹل بھی اتنی ہی رقم ادا کرے جس کی ادائیگی نہ کرنے پر سی ڈی اے کے چیئرمین کے حکم پر سی ڈی اے کے افسران نے گزشتہ روز پارکنگ پر ٹریکٹر چلا کر تباہ و برباد کر دیا اور پارکنگ ایریا کو سیل کر دیا .

    ہوٹل ذرائع نے بتایا ہے کہ رشوت حاصل کرنے کے لیے افسران مختلف طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں جس میں سب سے آسان طریقہ پارکنگ کا استعمال کیا جاتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے سی ڈی اے کے افسران انٹرنیشنل اور لوکل ہوٹلوں کی پارکنگ سے ہر مہینے کروڑوں روپے رشوت وصول کرتے ہیں اور بغیر کسی قانونی کاروائی کے پارکنگ کا استعمال کرنے دیتے ہیں اور اس کے ذریعے انٹرنیشنل ہوٹلوں اور مالز انتظامیہ سے  رشوت وصول کی جاتی ہے اور جو ہوٹل اور مالز کی انتظامیہ انکاری ہوتی ہے ان کی پارکنگ اور دیگر املاک کو تباہ و برباد یا پھر سیل کیا جاتا ہے ،ہوٹل ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں سے میریٹ انٹرنیشنل ہوٹل اسلام آباد اور دیگر مالز اور بڑے پلازے اس وقت بڑے پیمانے پر سی ڈی اے کی زمین کا پارکنگ کے نام پر استعمال کر رہے تاہم ان کے خلاف کاروائی نہیں عمل میں لا ئی جاتی اور ان سے کروڑوں روپے رشوت سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ اور دیگر انتظامیہ وصول کرتی ہے اس حوالے سے سی ڈی اے کے افسران سے رابطہ کی گیا اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے

    رپورٹ، زبیر قصوری، اسلام آباد

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

  • پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہرسی ڈی اے کی آپریشن کی تیاری مکمل

    پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہرسی ڈی اے کی آپریشن کی تیاری مکمل

    پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہرسی ڈی اے کی آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی

    سی ڈی اے کی بھاری مشینری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے باہرپہنچادی گئی ہے،باخبر ذرائع کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں ، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے سی ڈی اے آپریشن کریگا ، سیکٹر G-8/4 میں پی ٹی آئی کی طرف ایک پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیرقا نونی تعمیرات کی گئی ہیں۔مذکورہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کی گئی ہیں

    بیرسٹر گوہر،رؤف حسن اسلام آباد سے گرفتار

    قبل ازیں چند ماہ قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا،آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا،سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئےکیا گیا،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام