Baaghi TV

سی ڈی اےنے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

fire

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز اسپتال) کے چلڈرن نرسری وارڈ میں جان لیوا آتشزدگی کی تحقیقات سے متعلق سی ڈی اے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی-

سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق نرسری وارڈ میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ یا پلگ اوور لوڈنگ کے باعث لگی،آتشزدگی کی اطلاع صبح 6 بج کر 54 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے صرف 6 منٹ بعد فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی اور ریسکیو وین جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری وارڈ سے 7 بچوں سمیت 19 افراد کو بحفاظت نکالا، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق ہوگئے متاثرہ افراد میں 7 بچے، 10 خواتین اور 2 مرد شامل تھے،پمز اسپتال کے نرسری وارڈ میں فائر اور لائف سیفٹی کے انتظامات ناکافی تھے اور متعدد انتظامات مقررہ معیار کے مطابق نہیں پائے گئے۔

report

ہنگامی اخراج کے راستے مستقل طور پر باہر سے لاک ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف رکاوٹوں کا بھی شکار تھے، جس کے باعث ایمرجنسی کی صورت میں جان بچانے کے اقدامات متاثر ہوئے،ہسپتال کے سیکیورٹی عملے کی جانب سے فائر عملے کے ابتدائی ریسپانس میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی، جبکہ آتشزدگی کے مقام پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے انتظامات بھی ناکافی پائے گئے۔

سی ڈی اے کے مطابق آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن میں 6 فائر ٹینڈرز، 6 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وین نے حصہ لیا، آپریشن کے لیے واٹر باؤزر سمیت 44 آپریشنل اہلکار اور 6 افسران تعینات کیے گئے، جی 10، آئی 9، جی 5 اور ایف ایچ کیو کی ٹیمیں بھی آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروا ئیو ں میں حصہ لیا۔

More posts