Baaghi TV

Tag: شام

  • شام میں بشارالاسد دور کے مفتی اعظم  کو عمر قید

    شام میں بشارالاسد دور کے مفتی اعظم کو عمر قید

    شام میں بشارالاسد دور کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق شام کی فوجداری عدالت نے شیخ احمد بدر الدین حسون کو قید کی سزا سنائی، عدالت نے شیخ احمد پر معزول صدر بشارالاسد کی حمایت کا الزام عائد کر دیا اور مفتی اعظم پر فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے۔

    شیخ احمد بدرالدین 2005 سے 2021 تک شام کے مفتی اعظم رہے، شیخ احمد کو بشارالاسد کے وفادار رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ شام کی عدالتوں کی جانب سے 10 شخصیات کو سزا ہو چکی ہےدو ہفتے قبل شامی عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کو بھی انسانیت کیخلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا دی تھی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی بشار الاسد پر شام کی 14 سالہ خانہ جنگی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے ،عدالت کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔

    عدالت نے بشارالاسد دور کے سکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی، سزائے موت سنائے جانے کے وقت عاطف نجیب کمرہ عدالت میں موجود تھے ، انہوں نے ملزمان کا مخصوص لباس بھی پہن رکھا تھا۔

    واضح رہے شام کے باغیوں نے دسمبر 2024 میں دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر دیا تھا ، شامی باغ گروپ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ہے شامی باغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے۔ شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    شامی باغی گروپ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سے دور رہیں،عوام نے امیہ اسکوائر پر جشن بھی منایا تھا ، باغیوں کے قبضے کے بعد شام کے صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

  • شام نے حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیئے

    شام نے حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیئے

    شام نے ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیئے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر فی الحال اعتماد نہیں، اسرائیلی حملے روکنا شام کی اولین ترجیح ہے، شام سفارت کاری کے ذریعے تعلقات کا خواہشمند ہے،اسرائیل سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، معاہدے میں اسرائیل سے تمام سکیورٹی امور پر اتفاق ہو گیا تھا، اسرائیل میں معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش نہیں دیکھی، شام کی ترجیح سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے سے پہلے اسرائیلی جارحیت روکنا ہے۔

    واضح رہے اسرائیل نے پانچ دن قبل شمال مغربی شام میں واقع ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر فضائی حملے کیے جن میں رن وے اور اسٹوریج تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اس کے علاوہ آج بھی شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع ایک گاؤں میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، ڈرون نے بیت جن کے مضافاتی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں ایک ایسے شخص کو نشانہ بنایا گیا جو ’’دہشتگرد حملوں کی تیاری کے آخری مراحل‘‘ میں تھا اور جس کی سرگر میاں اسرائیلی فوجیوں کے لیے فوری خطرہ بن رہی تھیں،شام کی وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    دمشق نے اسرائیل کو ایسے حملوں کے ممکنہ نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی کارروائیاں رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • شام  کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    شام کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،شامی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی پاکستان آئے گا، دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا،شام کے وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

  • شام میں دو بسوں کے درمیان  تصادم، 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    شام میں دو بسوں کے درمیان تصادم، 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    شام میں دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم سے تقریباً 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    شام میں دو مسافر بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر کے باعث پیش آیا، تاہم حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ بسوں کی باڈی کو کاٹ کر متعدد مسافروں کو باہر نکالا-

    شامی حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سڑک پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

  • فرانسیسی صدر کے دورہ شام کے دوران ہوٹل کے قریب دھماکے

    فرانسیسی صدر کے دورہ شام کے دوران ہوٹل کے قریب دھماکے

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ شام کے دوران ان کے ہوٹل کے قریب دھماکے ہوئے-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز اس ہوٹل کے قریب دھماکے ہوئے جہاں فرانسیسی صدر قیام کر رہے تھے صدر میکرون محفوظ رہے دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ایک عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے علاقے میں دھماکوں کی آواز سنی اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا تاہم فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے پیلس نے کہا کہ دھماکوں کی آواز صدارتی قافلے تک نہیں پہنچی اور صدر میکرون معمول کے مطابق اپنے پروگرام میں شریک ہوئے۔

    ایلیزے پیلس کے مطابق صدر میکرون کو دھماکوں کے بارے میں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا اور وہ بعد ازاں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کے لیے پہنچے فرانسیسی صدر کی ملاقات شام کے صدارتی محل میں ہوئی، جس کی تصدیق سرکاری ٹی وی نے بھی کی-

    ایمانوئل میکرون کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے کسی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جو احمد الشرع کی قیادت میں نئی شامی حکومت کے قیام کے بعد شام پہنچے ہیں، میکرون کے دورے نے شام میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں کو بھی نمایاں کیا ہے، جہاں نئی قیادت عالمی برادر ی سے تعلقات بہتر بنانے اور جنگ سے متاثرہ ملک کی تعمیر نو کی کوشش کر رہی ہے۔

    احمد الشرع کی قیادت میں باغی گروپوں نے 2024 میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا احمد الشرع ماضی میں القاعدہ سے منسلک گروپ کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں، تاہم اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے شام میں ایک جامع اور سب کو شامل کرنے والے نظام کے قیام کا وعدہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے گی۔

    شام میں 13 سال تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران مختلف مسلح گروپوں نے اثر و رسوخ حاصل کیا، جن میں داعش بھی شامل تھی بشار الاسد خاندان کی پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سخت حکمرانی کے خاتمے کے بعد نئی حکومت کو ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

    احمد الشرع کی حکومت کو گزشتہ برس بھی مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات کا سامنا رہا، جہاں حکومتی فورسز اور مذہبی و نسلی اقلیتی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے ان واقعات کے باعث نئی حکومت کے امن، اتحاد اور شمولیت کے وعدوں پر سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

  • شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا

    شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا

    دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے سرکاری عہدوں میں ردوبدل کے دوران اپنے بھائی کو بھی اہم عہدے سے ہٹا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع کے بھائی مہر الشرع دمشق میں صدارتی سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان پر اقربا پروری کے الزامات عائد کیے جا رہے تھے مہر الشرع کی تقرری نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے دور حکو مت کی یاد تازہ کر دی تھی۔

    صدر احمد الشرع نے ایک نئے حکم نامے کے تحت سابق گورنر حمص عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو صدارتی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا جو اب مہر الشرع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مہر الشرع کو اب کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا مہر الشرع پیشے کے اعتبار سے معالج ہیں اور اس سے قبل شام کے عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • شام سے واپس آنے والی داعش سے منسلک 3 خواتین آسٹریلیا میں گرفتار

    شام سے واپس آنے والی داعش سے منسلک 3 خواتین آسٹریلیا میں گرفتار

    شام میں شدت پسند تنظیم ‘داعش’ سے منسلک کیمپوں میں کئی برس گزارنے کے بعد آسٹریلیا واپس آنے والی 3 خواتین کو دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

    بی بی سی کے مطابق گرفتار خواتین میں 53 سالہ کوثر عباس، 31 سالہ زینب احمد اور 32 سالہ جنائی صفار شامل ہیں کوثر عباس اور زینب احمد کو میلبورن ایئرپور ٹ جبکہ جنائی صفار کو سڈنی پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ان کے ساتھ مجموعی طور پر 9 بچے بھی آسٹریلیا پہنچے، تاہم ایک خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    آسٹریلوی حکام کے مطابق بچوں کی نفسیاتی معاونت کی جائے گی اور یہ بھی جانچا جائے گا کہ آیا وہ انتہا پسند نظریات سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں ،یہ خواتین 2019 سے شام کے الروج کیمپ میں مقیم تھیں، جہاں داعش کے خاتمے کے بعد ہزاروں غیر ملکی خواتین اور بچوں کو رکھا گیا تھا۔ انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق ان کیمپوں میں حالات انتہائی خراب اور جان لیوا رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کوثر عباس کے شوہر محمد احمد پر الزام تھا کہ وہ ایک فلاحی ادارے کے ذریعے داعش کو مالی معاونت فراہم کرتے رہے، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی جنائی صفار 2015 میں شام گئی تھیں اور مبینہ طور پر ایک داعش جنگجو سے شادی کی تھی انہوں نے 2019 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں آسٹریلیا واپسی پر گرفتاری اور اپنے بچے سے علیحدگی کا خوف تھا۔

    آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین پر دہشت گردی، ممنوعہ علاقوں میں قیام اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے الزامات عائد کیے جاسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو مکمل قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ،سعودی عرب  کی شدید مذمت

    شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ،سعودی عرب کی شدید مذمت

    سعودی عرب نے شام کے جنوبی علاقے میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ہفتے کے روز سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی حملہ قابلِ مذمت ہے اور یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، یہ حملہ اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے جو ایک خود مختار ملک کی سالمیت کے خلاف ہے، یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور اس طرح کے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے–

    بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت

    قبل ازیں ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو ’خطرناک کشیدگی‘ قرار دیا تھا جسے روکا جانا چاہیے مصر، اردن، قطر اور کویت نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور شام کی خود مختاری کو یقینی بنانے اور ایسے حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ صوبہ سویدا میں حکومتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار دروز جنگجو مارے گئے، بعد ازاں اسرائیلی گولہ باری سے سویدا شہر کے رہائشی علاقے نشانہ بنے۔

    امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی

  • سعودی  فلائی ناس اور شامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان نئی ایئرلائن  کے قیام کا معاہدہ

    سعودی فلائی ناس اور شامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان نئی ایئرلائن کے قیام کا معاہدہ

    فلائی ناس اور شامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان نئی ایئرلائن ‘فلائی ناس شام’ کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا نئی ایئرلائن کی پروازوں کا آغاز 2026 کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے-

    یہ معاہدہ سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹجک سرمایہ کا ری کے فریم ورک کے تحت طے پایاجس میں سعودی وزارتِ سرمایہ کاری اور شامی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اینڈ ایئر ٹرانسپورٹ نے ہم آہنگی کی۔

    نئی ایئرلائن ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی جائے گی، جس میں 51 فیصد شیئر شامی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور 49 فیصد فلائی ناس کے پاس ہوں گے کمپنی منظور شدہ ضوابط اور اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے مطابق کمرشل پروازیں چلائے گی، جبکہ تمام لائسنسنگ اور آپریشنل مراحل متعلقہ اداروں کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گےفلائی ناس شام مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے متعدد مقامات کے لیے پروازیں چلائے گی، جس کا مقصد شام سے اور شام کے لیے فضائی آمدورفت کو فروغ دینا اور علاقائی و بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

    سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ یہ اقدام معیاری سرحد پار سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا حصہ ہے ان کے مطابق ہوا بازی کا شعبہ معا شی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور یہ شراکت داری دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور علاقائی استحکام کو تقویت دے گی۔

    شامی سول ایوی ایشن کے سربراہ عمر حصاری نے کہا کہ یہ منصوبہ شام کے فضائی شعبے کی جدید بنیادوں پر ازسرنو تعمیر کی قومی حکمتِ عملی کا حصہ ہےفلائی ناس اس وقت ریاض، جدہ اور دمام سے دمشق کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہی ہے اور 2025 میں دمشق کے لیے شیڈول پروازیں بحال کرنے والی پہلی سعودی ایئرلائن بنی تھی۔

  • امریکی فوج کے  شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکی فوج کے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں،یہ کارروائیاں داعش کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں-

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملے آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا حصہ ہیں، جو گزشتہ ماہ پالمیرا میں ہونے والے اس حملے کے جواب میں کیے گئے، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی مترجم ہلاک ہو گئے تھے۔

    امریکی فوج کے مطابق حملوں کی درست جگہوں کی تفصیل جاری نہیں کی گئی، تاہم جاری کی گئی فضائی ویڈیو میں دیہی علاقوں میں متعدد دھماکے دیکھے جا سکتے ہیں،امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں پر ہونے والے حملے کو نہ بھولے گا اور نہ ہی اس کا جواب دینا چھوڑے گا۔

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    گزشتہ ماہ امریکا اور اردن نے بھی مشترکہ فضائی کارروائیاں کی تھیں، جن میں داعش کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ان حملوں میں داعش کے کم از کم 5 جنگجو مارے گئے تھےداعش اگرچہ 2014 میں قبضہ کی گئی بڑی زمین سے محروم ہو چکی ہے، تاہم شام کے صحرائی علاقوں میں اس کی موجودگی اب بھی برقرار ہے، امریکا نے حالیہ مہینوں میں شام میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد کم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک