Baaghi TV

Tag: شام

  • ترکیہ و شام زلزلہ: شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی متاثرہ علاقوں میں فضائی پل بنانے کی ہدایت

    ترکیہ و شام زلزلہ: شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی متاثرہ علاقوں میں فضائی پل بنانے کی ہدایت

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز(کے ایس آر ای ایف) کوشام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد مہیّا کرنے کے لیے ایک فضائی پل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس فضائی پل کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ شامی اور ترک عوام کو طبی سامان، ادویہ ،رہائش کے لیے خیمے، خوراک کا سامان مہیا کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ لاجسٹک معاونت بھی مہیّا کرے گا۔

    ترکی و شام میں زلزلہ، اموات 8 ہزار کے قریب،پاک فضائیہ،این ڈی ایم اے کی امداد روانہ

    خادم الحرمین الشریفین اورولی عہد کی ہدایات میں دونوں ممالک میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے "سہیم” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مہم کا انعقاد بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی،ترکیہ میں 7ہزار108،شام میں2 ہزار530 افراد جاں بحق ہوئے،،ترکیہ میں زلزلے سے 31 ہزار777 افرادزخمی ہوئے، زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں5 ہزار775عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگا دیے گئے –

    جاپانی پروفیسر کی مشرقی وسطی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی

    ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

  • سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: 5 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا مجموعی طور پر دونوں ملکوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 11 ہزار 200 سے بڑھ گئی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

    جاپانی پروفیسر کی مشرقی وسطی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی

    ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کچھ روز پہلے ہی اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کی تھی-

    فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔

    اب سوشل میڈیا پر ان ہی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں زلزلے کی پیشگوئی کی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جنہیں اب محکمہ موسمیات نے مسترد کردیا ہے۔

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

    اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا، پہلے سے زلزلےکا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی ومالی نقصان نہ ہوتا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے، ترکیہ اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں، زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔

  • شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ

    شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے کے مطابق شام زلزلہ متاثرین کیلئے سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں ،سامان اسلام آباد سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا،امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی وصول کریں گے-

    پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

    ترجمان کے مطابق زلزلہ سے متاثر ین کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کیلئے جلد روانہ کیا جائے گا-

    دوسری جانب ترجمان ریسکیو کے مطابق پاکستانی ریسکیوٹیم نے ترکیہ میں آپریشن شروع کردیا ہے،پہلا آپریشن سیکٹر آدیامن میں قائم کردیا گیا ہے،اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ٹیم کمانڈر رضوان نصیر ہیں،دوسری جانب 51رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہیں-

    ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

    ترجمان ریسکیوکے مطابق ریسکیو ٹیم کے ارکان اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ا سپشلائزڈ ہیں،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ریسکیو، ترک بھائیوں کیساتھ ہے-

  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار200 سے تجاوز کرگئی

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار200 سے تجاوز کرگئی

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار200 سے تجاوز کرگئی ہے.

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار200 سے تجاوز کرگئی، ملبے میں پھنسے زندہ افراد کو بچانےکے لیے ریسکیو ورکرز کی کوششیں جاری ہیں، زلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور آفٹرشاکس کے باعث لوگ شدید خوفزدہ بھی ہیں۔7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 7000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔ ترکیہ اور شام میں کم و بیش 6ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 5ہزار 434 جب کہ شام میں ایک ہزار 832 افراد جان سےگئے، مجموعی طور پر 16ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلےکی شدت 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

    امریکی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ47 فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد سات ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔دوسری جانب شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 968 ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیرکی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔

    صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔ فوٹورائٹرز.9 کلومیٹر تھی، اس صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔ خوفناک زلزلے کے بعد شام میں ایک عمارت کے ملبے سے ریسکیو اہلکاروں نے ایک نوزائیدہ بچے کو بچالیا، جس کی ماں اور دیگر اہل خانہ جاں بحق ہوگئے۔ ترکی اور شام میں زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
    شام میں ریسکیو اہلکاروں نے جب کمسن بچی کو ملبے تلے سے نکالا تو اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے.


    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    دوسری جانب پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

  • ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

    ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

    ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم نے مخیر حضرات سے ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کی امداد کی اپیل کی ہے وفاقی کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے-

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے 2 دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ترکیہ جانے والے پاک فوج کے دستوں میں ربن سرچ اینڈ ریسکیو اورمیڈیکل ٹیم شامل ہے۔

    اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ماہرین، سراغ رساں کتے، جدید آلات شامل ہیں، آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی ترکیہ روانہ ہوئی ہے۔

    30 بستروں والا موبائل ہسپتال، خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیا بھی ترکی بھجوائی گئی ہیں، امدادی کاموں اور ریسکیو آپریشن تک دستے ترکیہ میں ہی رہیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے اور زلزلہ متاثرین علاقوں کا دورہ بھی کریں گے-

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی،شام اور ترکیہ میں زلزلے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

  • ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،گرتے اسپتال سےنرسوں نےمریضوں کو تنہا چھوڑکرجانےسےانکارکردیا

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،گرتے اسپتال سےنرسوں نےمریضوں کو تنہا چھوڑکرجانےسےانکارکردیا

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی،شام اور ترکیہ میں زلزلے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی: ریسکیو ٹیمیں ترکیہ کے شہر اسکندرون کے ایک سرکاری اسپتال کے کھنڈرات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا کچھ حصہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے زمیں بوس ہوگیا تھا جس میں تقریباً 4,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ترکیہ وشام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز،ترکیہ میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار

    اندھیرا ہوتے ہی ایک زخمی کو ملبے سے نکال کراسٹریچر پر لے جایا گیا۔ امدادی کارکن ملبے کے اس بڑے ڈھیرسےزخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو نکالنے کے لیے گئےتو پتا چلا کہ اسکندرون اسپتال تباہ ہوچکا ہےاسپتال کا انتہائی نگہداشت کا سیکشن تباہ ہوچکا ہے۔ امدادی کارکن اس مقام پر بارش اورسرد موسم کےباوجود جہاں روشنی کے لیےجنریٹراستعمال کیے گئے تھے، مزید زندہ بچ جانے کی امید کر رہے تھے۔

    "العربیہ” کے مطابق اسپتال کے اس حصے میں جو اب بھی کھڑا ہے، صحت کے کارکنان افراتفری کے ماحول میں زخمیوں کی دیکھ بھال کررہےہیں ایمبولینسز نہ ہونے کی وجہ سے زخمی پرائیویٹ کاروں میں لائےجاتےرہے اوردرجنوں لوگ اسپتال کے داخلی دروازے پر فرش پر چٹائیوں پر لیٹائے گئے۔

    انتہائی نگہداشت کےیونٹ میں میرف نامی نرس نےکہا کہ وہ رات کی شفٹ پر تھیں جب صبح سےپہلے زلزلہ آیا۔ اچانک، عمارت لرزنے لگی اور زلزلے کے جھٹکے آہستہ آہستہ بڑھنے لگےمیں اور میرے دوستوں نے عمارت سے نکلنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ہم نے اپنے مریضوں کواکیلا چھوڑا۔ پھر ہم نے ایک خوفناک شور سنا اور عمارت گررہی تھی۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

    اس نے مزید کہا کہ سیڑھیوں کو نقصان پہنچ چکا تھا، ہم عمارت سے باہر نہیں نکل سکتے تھے ہمیں پہلے تو معلوم نہیں تھا کہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا ہے لیکن جب ہم اپنے کمرے سے باہر نکلے تو راہداری ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

    میرف نے مزید کہا کہ بالآخر اسے بچا لیا گیا، لیکن عمارت کے دوسرے حصے میں اس کے ساتھی اور مریض اتنے خوش قسمت نہیں تھے۔ وہ ملبے تلے دب چکے ہیں۔15 گھنٹے گزر چکے ہیں، میں اپنے کسی ساتھی سے رابطہ نہیں کر سکتی اور ان میں سے کسی کو بھی ملبے کے نیچے سے نہیں نکالا گیا۔ میرے ساتھیوں نے اپنے مریضوں کو نہیں چھوڑا اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کا انجام کیا ہوا ہے۔”

    زلزلے سے صرف خطائی صوبے میں 1,200 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ اسکندرون شہر بھی اسی میں واقع ہے۔ ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا کہ خطائی میں کم از کم 520 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پیر کی صبح جنوبی ترکی میں تباہ کن زلزلہ آیا جس کی شدت 7.7 تھی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں قیامت خیز زلزلے کے بعد سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے ملک میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم اس وقت مشکل لمحے سے گذر رہی ہے۔ اب تک ترکیہ میں 3000اور شام میں 1,445 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ترک حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق 12 فروری بہ روز اتوار شام تک ترکیہ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا-

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین…

  • شام میں تباہ کن زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ، 20 داعش جنگجو فرار

    شام میں تباہ کن زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ، 20 داعش جنگجو فرار

    دمشق: شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترکیہ کی سرحد کی نزدیک قائم جیل زلزلے میں تباہ ہوگئی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی داعش جنگجو فرار ہوگئے۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 2 ہزار سے زائد ملزم قید تھے جن میں سے 1300 داعش اور 700 کرد جنگجو ہیں جن میں سے 20 داعش جنگجو زلزلے کے بعد فرار ہوگئے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ 7.8 شدت کے زلزلے – جس کے بعد خطے میں درجنوں آفٹر شاکس آئے – نے جیل کو نقصان پہنچایا، دیواروں اور دروازوں میں شگاف پڑ گئے۔

    شام کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو گرفتار کرکے دوبارہ جیل میں ڈالا جائے گا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ

    امریکا سمیت عالمی قوتوں نے داعش جنگجوؤں کے فرار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حکومت سے جیلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے جنگی مانیٹرنگ نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ آیا قیدی فرار ہو گئے ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہاں بغاوت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں کئی جیلوں اور پناہ گاہوں میں داعش جنگجو قید اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں اور زلزلے کے باعث ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    یادرہے کہ ترکی اور شام کی سرحد کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد دونوں ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 4,800 سے تجاوز کر گئی ہے شام کی حکومت اور امدادی کارکنوں نے بتایا کہ پیر کو شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد کم از کم 1,444 افراد ہلاک ہو گئے جس کا مرکز جنوب مغربی ترکی میں تھا۔

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے

  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

    امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی ہے ترکیہ میں اموات کی تعداد 3000 ست تجاوز کر گئی ہے-

    ترکیہ وشام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز،ترکیہ میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار

    تاہم امریکی زلزلہ پیمامرکز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین…

    امریکی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ47 فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔

    دوسری جانب شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

  • مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل

    مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل

    مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی: مفتی منیب الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے کی قدرتی آفت پر ترکیہ کی حکومت، عوام اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زلزلے کے شہدا کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و بحالی عطا فرمائے-

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے


    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم ان کے غم اور دکھ کو اپنا غم اور دکھ سمجھتے ہیں تمام اہل خیر سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں ہمیں 2005 کے آزاد کشمیر اور ہزارہ کے زلزلے میں ترکیہ کی گراں قدر اعانت و احسانات اب تک یاد ہیں اور ہم بھولے نہیں ہیں،دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ترکیہ سمیت تمام مسلمانوں اور عام انسانیت کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے-

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد1541 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔


    امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا ہے۔

    ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد ماہرین ارضیات نے پاکستان اور بھارت کو بھی خبردار کر دیا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ترکی اور مشرق وسطیٰ کے ماہرین فلکیات، ماہرین ارضیات کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بھی اگلے 15 دنوں میں زلزلے کا خطرہ ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    https://twitter.com/Pak_Weather/status/1622580042239774723?s=20&t=h7Rz4eQuwWR69wZny4g_xw
    محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہم یقیناً ان کے طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں لیکن آنے والے کسی بھی قدرتی حادثے سے نمٹنے کیلئے پہلے سے احتیاطی تدابیر کرنا ضروری ہے-
    https://twitter.com/Pak_Weather/status/1622580042239774723?s=20&t=h7Rz4eQuwWR69wZny4g_xw
    محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ہم ان کے طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی ایک پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم ان کی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں لہذا بہتر ہے کہ محفوظ رہیں۔ امید ہے اس بار ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہو گی اللہ تعالیٰ ہمیں آفات سے محفوظ رکھے۔

    ترکیہ اورشام میں ہولناک زلزلےسےجاں بحق افرادکی تعداد1800سے تجاوز کر گئی

    ترکی کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ترکی میں شدید زلزلے ہزاروں عمارتیں گر گئیں، ہزاروں اموات ہوئیں دوسری جانب امریکہ، کینڈا 3.8 ،نیوزیلینڈ 5.1 اور انڈونیشیا میں 3.7 شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے.

    واضح رہے کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں آج سوموار کی صبح میں آنے والے خوفناک زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 2200 سے بڑھ گئی ہے،ترکیہ میں زلزلےسے1100سےزائدافرادجاں بحق ہوچکےہیں جبکہ شام میں زلزلےسےجاں بحق افراد کی تعداد 750ہوگئی-

    ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا –

    شام اورترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،600 سے زائد افراد جاں بحق،پاکستان کا اظہار افسوس