Baaghi TV

Tag: شام

  • شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

    شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

    تہران:شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ کیا گیا –

    باغی ٹی وی: ایرانی میڈیا کے مطابق شام میں ڈرون حملہ کونیکوآئل فیلڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا،جس کے بعد زوردار دھماکا بھی سنا گیا، ڈرون حملے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امریکی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے، دوسری جانب لبنان بارڈر پر اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ نقل وحرکت زمینی کارروائی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، ہفتے کے روز حملوں میں 33 افراد شہید اور 195 زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں سے تقریباً 10 لاکھ لبنانی بے گھر ہو چکے ہیں۔

  • شام کی خاتون اول  میں خون کے کینسر کی تشخیص

    شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

    بیروت: شام کی خاتون اول اسماء الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول اسماء الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں،خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے،طبی ماہرین نے خاتون اوّل کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایات کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ 48 سال کی اسماء الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہوگئی ہیں۔

    اسماء الاسد برطانیہ میں پیدا اور پرورش پائی، اگرچہ ان کا خاندان اصل میں وسطی شام سے ہے، لیکن خاتون اول ایک طاقتور اور تفرقہ انگیز شخصیت ہیں، وہ مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں اور شامی تنازعے کے دوران ایک انتہائی متنازع شخصیت رہی ہیں،2000 میں اس وقت کے نو منتخب صدر بشار الاسد سے شادی کرنے سے پہلے وہ ایک انویسٹمنٹ بینکر تھیں۔ اس کے بعد سے انہوں نے ایک عوامی کردار کو برقرار رکھا، سول اور چیریٹی گروپس کو فروغ دیا، لیکن ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی برطانوی تعلیم اور مغربی انداز کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔

  • شام کے نائب وزیر تعلیم کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

    شام کے نائب وزیر تعلیم کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

    شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی شامی وفد نے وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شام اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان شام کو اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ باہمی تعاون اور مہارت کے تبادلے سے ہی دونوں ممالک تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے تکنیکی مہارتوں کی ترقی اور توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کا مقصد لاکھوں نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کورسز کی پیشگی سطح پر تربیت دینا ہے۔

    سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے وفد کو تعلیم کے شعبے میں جدید ترین طریقوں کو اپنانے کے لیے حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ احمد وانی نے موجودہ حکومت کی طرف سے اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنے اور تعلیم تک رسائی اور معیار کو بڑھانے کے لیے شروع کیے گئے متعدد پروگراموں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی میں شروع کیے گئے سکول میلز پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایسے تخلیقی اقدامات کے ذریعے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔

    شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان 1971 سے تعلیمی تبادلے کے حوالے سے متعدد ایم او یوز ہوئے ہیں، اس طرح کے تبادلے میں اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • اسرائیل کا دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت پر حملہ

    اسرائیل کا دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت پر حملہ

    اسرائیل نے دمشق میں حملہ کیا ہے جس میں‌پانچ افراد کی موت ہوئی ہے

    شامی دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے ایرانی حکام کے زیر استعمال ایک عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملے میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار کی بھی موت ہوئی ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیر استعمال تھی،شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پر ممکنہ اسرائیلی حملہ رپورٹ کیا تھا

    دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے پبلک پراسیکیوشن نے اسرائیلی صدر کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا، سوئٹزرلینڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کو عالمی اقتصادی فورم ڈیووس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے ، اسرائیلی حکام کو سوئٹزرلینڈ کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے

  • دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    اسرائیل نے شام کے دمشق ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت ہوئی ہے

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 28 دسمبر کی شب دمشق ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلان کے 11 اراکین کی موت ہوئی ، جن اراکین کی اسرائیلی حملے میں موت ہوئی وہ ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے اور اسرائیلی حملے کے وقت وہ ایئر پورٹ پر ایک سینئر وفد کا استقبال کرنے آئے تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب میڈیا کے دعوے کو غلط قرار دیا

    قبل ازیں شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کی خبر دی تھی، اسرائیل کی جانب سےبھی دمشق کے ایئر پورٹ پر حملے بارے کوئی بیان نہیں دیا گیا، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو صدر بشارالاسد کی ملک میں موجودگی کو طول دینے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اجازت نہیں دے گا،

    واضح رہے کہ ایران پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے ہی شام میں اپنے اہم کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضا موسوی کے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی،ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، قاسم سلیمانی کے بعد موسوی ایران سے باہر مارے جانے والے سب سے سینئر ایرانی رہنما قرار دئیے جاتے ہیں۔

  • سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق شام کی معیشت 2011 میں شروع ہونے والے اس تنازعے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

    شامی حکومت نے ان لوگوں کی تنخواہوں اور پنشن کو دوگنا کر دیا جو سول سروس اور ملٹری میں ملازم یا کنٹریکٹ ورکرز ہیں فیصلے سے پہلے سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ شامی پاؤنڈ کی قدر کے لحاظ سے تقریباً 10 سے 25 ڈالر کے درمیان تھی صدارتی حکمناموں میں نجی شعبے میں کم از کم ماہانہ اجرت ایک لاکھ 85 ہزار 940 شامی پاؤنڈ یا بلیک مارکیٹ میں تقریباً 13 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    دوسری جانب وزارت تجارت نے پیٹرول پر سبسڈی مکمل ختم کرنے اور ایندھن پر سبسڈی کو جزوی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار پاؤنڈ اور ایندھن کے تیل کی قیمت 7 سو سے بڑھ کر 2 ہزار پاؤنڈ ہوگئی ہےجنگ کے آغاز کے بعد سے شامی کرنسی اپنی زیادہ تر قدر کھو چکی ہے اور آبادی کا بڑا حصہ غربت کا شکار ہے۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

  • امریکا کا  ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

    امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری جہازوں کو پکڑنے اور سفر سے روکنے کی کوششوں کے تناظر میں امریکہ اس علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے ’’ اے 10 ‘‘ لڑاکا طیارہ اڑا رہا ہے تاہم امریکہ نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں خطے میں ’’ ایف 16‘‘ طیاروں کا نیا بحری بیڑہ خلیج میں بھیجے گا یہ اقدام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کی ایرانی کوششوں کے جواب میں کیا جارہا ہے۔

    پینٹا گون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں ایف 16 طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔

    سینئر امریکی فوجی اہلکار نے روس، ایران اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک امریکہ کو شام سے باہر دھکیلنا چاہتے ہیں فضا میں امریکہ کی موجودگی سے نگرانی کا موقع ملے گا کہ خطے میں کون سے بحری جہاز موجود ہیں اور وہ کیا لے کر جاتے ہیں اور ان کا مالک کون ہے جس سے امریکہ کو یہ بھی اندازہ ہو گا کہ کون سے بحری جہازوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    سینئر امریکی عہددیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ کے لڑاکا طیارے ’’ اے 10‘‘ ڈیڑھ ہفتہ سے آبنائے ہرمز اور وسیع تر خلیجی علاقوں پر پرواز کر رہے ہیں۔ اس موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم اس ہفتے کے آخر میں ایف 16اڑانا شروع کر رہے ہیں۔

    امریکی بحریہ کے مطابق ابھی گزشتہ ہفتے ہی ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب تیل کے دو ٹینکوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک پر گولیاں چلائی تھیں امریکی فوجی عہدیدار نے کہا کہ جیٹ طیاروں کو گولہ بارود سے لیس کیا گیا ہے۔ ان طیاروں میں لیزر گائیڈڈ بم بھی ہیں جو تیز کشتیوں کے خلاف جانے کے لیے کارآمد ہوں گے ’’ اے 10 ‘‘ طیارہ نے اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔ یہ مخصوص طیارہ اس ماحول میں کارگر ہے جہاں فضائی خطرات یا سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے خطرے سے متعلق کوئی تشویش نہ ہو۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش مخالف مشن کے دوران تین الگ الگ مرتبہ امریکی ڈرونز کو ہراساں کیا اور بعض صورتوں میں ان کے سامنے شعلے گرائے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اعلیٰ فوجی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ روس کی بار بار خلاف ورزیاں خطے میں ایک اہم حفاظتی مسئلہ بن رہی ہیں۔ روس گزشتہ کئی مہینوں میں درجنوں بار ایسی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

  • برطانیہ نے شامی وزیر دفاع اورچیف آف سٹاف پر پابندیاں عائد کر دیں

    برطانیہ نے شامی وزیر دفاع اورچیف آف سٹاف پر پابندیاں عائد کر دیں

    برطانیہ نے شام کے وزیر دفاع اور شامی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : "وائس آف امریکا” کے مطابق فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) نے کہا کہ پابندیوں کے تحت شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس اور شام کے آرمی چیف آف سٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا اور انہیں سفر سے روک دیا جائے گا علی محمود عباس کا شام کی فوج اور مسلح افواج کی قیادت کرنے میں ایک کردار تھا جنہوں نے منظم طریقے سے شہریوں کے خلاف عصمت دری اور جنسی یا صنفی بنیاد پر تشدد کی دیگر اقسام کا استعمال کیا ہے۔

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    انہوں نے مزید کہا کہ عبد الکریم جو شامی فوج اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ ہیں، "ملٹری فورسز کی کمانڈنگ کے ذریعے شامی آبادی پر جبر میں ملوث رہا ہے وہ عصمت دری اور جنسی اور سماجی تشدد کی دیگر اقسام کے منظم استعمال کا سہارا لینے والے فوجی دستوں کو کمانڈ کرکے شامی شہریوں کو دبانے میں ملوث تھا-

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    مزید برآں برطانیہ نے مشرقی کانگو میں دو باغی رہنماؤں ديزيری ندجوكپا اور ولیم یاکو ٹومبا پر بھی اسی طرح کی پابندی عائد کردی ہے ندجوكپا کوآپریٹو فار ڈیولپمنٹ آف کانگو (CODECO) ملیشیا کے سربراہ ہیں جبکہ یاکو ٹومبا مسلح Mai-mai Yakutumba باغی گروپ کا رہنما ہے۔ کامن ویلتھ آفس نے مزید کہا کہ دونوں گروپوں نے انفرادی اور اجتماعی عصمت دری کا سہارا لیا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    جونیئر وزیر خارجہ طارق احمد نے کہا کہ تصادم میں ایک ہتھیار کے طور پر جنسی تشدد کی دھمکیوں کو روکنا چاہیے اور زندہ بچ جانے والوں کو آگے آنے کے لیے تعاون کرنا چاہیےیہ پابندیاں مجرموں کو ایک واضح اشارہ دیتی ہیں کہ برطانیہ آپ کو آپ کے ہولناک جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا۔

    امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

  • شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال، تکنیکی ٹیم  دمشق پہنچ گئی

    شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال، تکنیکی ٹیم دمشق پہنچ گئی

    شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کے لیے تکنیکی ٹیم دمشق پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے عہدہ دار غازی بن رافع العنزی کی سربراہی میں وفد نے شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں شام کے معاون وزیر خارجہ برائے تارکینِ وطن ایمن سوسان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں سعودی سفارت خانہ دمشق میں دوبارہ کھولنے سمیت تعلقات کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

    اس موقع پر شامی عہدہ دار نے کہا کہ ان کی وزارت سعودی ٹیم کے کام کو آسان بنانے اور تمام ضروری مدد مہیا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات ایک دہائی سے زائد عرصے سے منقطع تھےشامی صدر بشارالاسد کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر سعودی عرب سخت مؤقف اپنائے ہوئے تھا تاہم 18 اپریل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت کی تھی جب کہ عرب لیگ میں بھی شام کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

    ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

    سعودی عرب نے 9 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ شام میں خانہ جنگی اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے سفارت کاروں کو دمشق میں دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دے گا اسی ماہ 12 سال کی معطلی کے بعد شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے اور صدر بشارالاسد نے گذشتہ ہفتے جدہ میں لیگ کے 32 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں انھوں نے اس اجلاس کو خطے میں بحرانوں سے نمٹنے کا ’تاریخی موقع‘ قرار دیا تھا۔

    آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

  • سعودی وزیر خارجہ  دمشق پہنچ گئے

    سعودی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے سعودی وزیر خارجہ کا شام پہنچنے پر استقبال کیا،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی صدر بشارالاسد اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں قیام امن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنےکیلئےتیارہیں،چین

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں قیام امن اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امور کے حوالے سے سعودی عرب گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

    شامی صدر کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک ایک رشتے میں جڑے ہیں جن کے درمیان بہتر تعلقات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ہے۔

    سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ فیصل کا دورہ شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی سعودی عرب کی خواہش اور دلچسپی کے دائرے میں آتا ہے سعودی عرب شام کے بحران کے ایسے حل کا حامی ہے جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور اس کی عرب شناخت کو برقرار رکھے اور اسے اس کے عرب ماحول میں اس طرح بحال کرے جس سے اس کے برادرعوام کی فلاح وبہبود میں مدد ملے-

    کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

    سعودی میڈیا کے مطابق بیانات میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا کوئی ذکرنہیں کیا گیا جو کہ اگلے ماہ ریاض میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ 2011 کے بعد سعودی وزیرخارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، شام کی دہائیوں سے جاری علاقائی تنہائی کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے، شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے شام سے تعلقات منقطع تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی عرب اور شام نے گزشتہ ماہ تعلقات بحالی پر اتفاق کیا تھا۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم