Baaghi TV

Tag: شوبز

  • معروف بھارتی اداکارہ نے نند ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    معروف بھارتی اداکارہ نے نند ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    ممبئی :بھارت کی ٹی وی کی مشہور اداکار مسکان نینسی نے اپنی نند اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکان نینسی اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کے درمیان 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن دو سال بعد ہی دونوں الگ ہوگئے تھے اب اداکارہ مسکان نینسی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شوہر، ساس اور نند ہنسیکا کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد ساس اور نند نے زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی جس کے باعث شوہر بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا اس کے علاوہ ساس اور نند مہنگے تحائف اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے اور مطالبات پورے نہ کرنے پر تنگ کیا جاتا تھا، اس دوران ڈپریشن ہوگیا اور لقوے (بیلز پالسی) کا شکار ہوگئیں۔

    48 ممالک سے برطانیہ آنے والےمسافروں کو درخواست اور فیس کی ضرورت

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مسکان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی غیر متوقع اور حیرتوں سے بھری ہوئی ہےکچھ لوگ سوچتے ہیں کہ میں تھوڑا عرصہ کہاں غائب تھی،اور کچھ لوگوں نے یہ سمجھا کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے اور کچھ لوگ حقیقت میں جانتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں۔
    اسٹیل کمپنیوں نے بائیڈن انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    مجھے بیل کے فالج نامی عارضے کی تشخیص ہوئی تھی (چہرے کا فالج) یہ بہت زیادہ تناؤ، صدمے کی وجہ سے ہو سکتا ہے میں 70 فیصد صحت یاب ہو گئی ہوں اور پچھلے چند ماہ میرے اور میرے والدین کے لیے بہت دباؤ والے رہے ہیں2021 سے پریشان تھی اور جذباتی تناؤ سے نمٹ رہی تھی لیکن ہر روز میں اپنی نعمتوں کو گن رہی ہوں اور خدا کا شکر ادا کر رہی ہوں کہ اس نے مجھے اس برے وقت کے دوران کھڑے ہونے کی طاقت دی اپنے والدین کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے سہارا دیا۔ میں یہ کہہ کر بات ختم کروں گی کہ زندگی آسان نہیں ہے لیکن مجھ پر بھروسہ کریں ایک دن ساری آزمائشیں ختم ہو جائیں گی، مضبوط رہیں ہمت نہ ہاریں۔

    چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں عدالتی اصلاحات پر اجلاس، اعلامیہ جاری

    مسکان نینسی جمیز بھارت ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں تھوڑی خوشی تھوڑے غم، ماتا کی چوکی سمیت دیگر ڈرامہ سیریل شامل ہیں جبکہ ہنسیکا موٹوانی بھی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے 2001 میں ڈراموں اور 2003 میں بطور چائلڈ اداکارہ کیرئیر کا آغاز کیا، اس کے بعد اب وہ کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

    شرجیل میمن کاصحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایات

  • عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟

    عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟

    ممبئی: بالی ووڈسُپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کے مطابق جب وہ 6 سال کے تھے انکشاف ہوا تھا کہ ان کو ڈسلیکسیا (Dyslexia) کا مرض ہے۔

    باغی ٹی وی: ایک انٹرویو کے دوران جُنید خان نے بتایا کہ ڈسلیکسیا کا عامر خان اور ان کے خاندان سے بھی تعلق رہا ہے، جب میں 6 سال کا تھا تب انکشاف ہوا کہ مجھے ڈسلیکسیا کا مرض ہے،فلم "تارے زمین پر” اسکرپٹ کی وجہ سے میرے والدین کو میری دماغی کیفیت سمجھنے میں کافی مدد ملی۔

    جنید خان کے مطابق میرے والدین نے جب فلم ’تارے زمین پر‘ کا اسکرپٹ پڑھا تو ان کو یہ اندازہ ہوا کہ میں ایسی ہی کیفیات سے گزر رہا ہوں، جس کے بعد وہ مجھے ایک اسپیشلسٹ کے پاس لے کر گئے جہاں یہ انکشاف ہوا کہ مجھے واقع ڈسلیکسیا کا مرض ہے، اس مرض کے انکشاف کے بعد میرے والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔

    آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

    واضح رہے کہ ڈسلیکسیا ایک عارضہ ہے جس کے حوالے سے آگاہی کی بہت کمی ہے، اس مرض کا شکار بچے کو پڑھنے اور سمجھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ کوئی ذہنی بیماری یا معذوری نہیں ہے بلکہ اس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچا ننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے کے عمل میں دشواری محسوس ہوتی ہے، تاہم انہیں کند ذہن یا نکما نہیں کہا جاسکتا ، اِس مرض نے اُس وقت توجہ حاصل کر لی جب 2007ء میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم تارے زمین پر ریلیز ہوئی-

    گورنر خیبرپختونخوا کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    ڈسلیکسیا کی علامات ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں کچھ بچے ہجے کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو کچھ لکھنے میں جدوجہد کررہے ہوتے ہیں، کچھ بچے اس کشمکش میں بھی جلدی لکھنا سیکھ نہیں پاتے کہ انھیں دائیں ہاتھ سے لکھنا ہے یا بائیں ہاتھ سے توجہ طلب بات یہ ہے کہ بعض لوگوںسےعمر بھر املا اور گرامر کی غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں۔

    امریکا میں سردی سے اموات میں اضافہ

  • گلوکار ارمان ملک اور  فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    ممبئی: بھارتی گلوکار ارمان ملک نے اب باضابطہ طور پر اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اور فیشن بلاگر آشنا شروف سے شادی کر لی-

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کے مطابق 29 سالہ ارمان ملک اور ان کی اہلیہ نے آج ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی، ارمان ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تو ہی میرا گھر‘

    سوشل میڈیا پر شادی کے اعلان کے بعد جوڑے کو مبارکبادوں اور نیک خواہشات کے پیغامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ، شادی سے انکار،لڑکی کا قتل،ٹرائل کورٹ کو دوبارہ فیصلے کا حکم

    واضح رہے کہ ان دونوں کی منگنی اگست 2023ء میں ہوئی تھی،ارمان ملک نے کئی بھارتی گانوں کا ریمیک گایا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی گانے گائے جبکہ گلوکار ارمان ملک وجہ تم ہو اور بول دو نا ذرا جیسے مشہور بھارتی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

    دوسری جانب آشنا شروف معروف فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں، وہ ایک یوٹیوبر بھی ہیں جنہوں نے 2023 کی بھارتی بلاگر ہونے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا-

  • اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی ؟

    اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی ؟

    کراچی: پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں سے افیئرز رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نےاپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوگئی تھی، انٹر کے امتحان کا نتیجہ حتیٰ کہ شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، میرے شوہر اور مجھ میں 5 سال کا فرق ہے، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، درحقیقت ساس نے گھر کو لے کر چلنا سکھایا، آج جو کچھ بھی ہوں ساس کی وجہ سے ہوں۔

    نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کانیا ریکارڈ

    سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ جب عاصم کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو شروع کے 3 ماہ بہت مشکل گزرے، بھوک پیاس ختم ہوگئی لیکن اس کے بعد سسر سے گفتگو کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا،میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے، شوہر کی شادی کیلئے بچوں کو بھی میں نے خود منایا-

    پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ، معیشت میں استحکام لانا ہے،وزیراعظم

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ عاصم کے ایک حادثے کے بعد میں نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کیلئے راضی ہو جائیں، جس کے بعد بیٹے نے مجھے کہا کہ اگر میں عاصم کی شادی کے بعد نہ روؤں تو وہ راضی ہے جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔

    پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

  • ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں

    ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں

    لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ اللہ کے گھر مانگی گئی اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ ریشم کا نجی ٹی وی چینل پر دیا گئے انٹرویو کا ایک مختصر سا کلپ وائرل ہو رہاہے جس میں ریشم نے اپنی تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ پر بات کی ،وائرل کلپ میں ریشم کہہ رہی ہیں کہ میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے چلی گئی تھی،میں اللہ کے گھر گئی-

    اداکارہ ریشم نے کہا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھے تو سب نے کہا کہ دعا مانگو، دعا مانگو، جو دعا مانگو گی وہ قبول ہو گی، میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔

    پی آئی اے نے 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاہور سے مسافروں کو ملتان نہ بھجوایا

    ریشم کہتی ہیں کہ میری یہ دعا کوئی ایسی قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب ہی نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی ہے کہ میری اب شادی کروا دے، کام چھوڑ دیا تھا مگر بعد میں پھر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

    جنوبی کوریا ، بدترین فضائی حادثے کے بعد فضائی حفاظتی تحقیقات کا حکم

  • ہانیہ عامر کی امریکا میں  ایونٹ سے نکالنے جانے پر وضاحت

    ہانیہ عامر کی امریکا میں ایونٹ سے نکالنے جانے پر وضاحت

    ڈیلاس: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکا میں مداحوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اچانک ختم ہونے والے ایونٹ پر وضاحت دے دی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کیساتھ امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اچانک ختم ہونے والے ایونٹ پر وضاحت دے دی، انسٹاگرام اسٹوری پر ہانیہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محبت اور حمایت کو سراہا، اور اس واقعے کی تفصیلات بیان کیں جس کی وجہ سے تقریب غیر متوقع طور پر ختم ہوئی اور مداحوں میں غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔

    ہانیہ نے بتایا کہ اس ایونٹ کے ایک منتظم نے ان کی خاتون مینیجر کے ساتھ بدتمیزی کی، جس کے بعد صورتحال خراب ہو گئی، ان کی خاتون مینیجر بیک اسٹیج چلی گئی جس کے پیچھے وہ اور فہد بھی گئے تاکہ اسے دیکھ سکیں کہ وہ ٹھیک ہے اور کیا ہوا ہے؟اس کے بعد ہم نے بیک اسٹیج ہی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنانے کا فیصلہ کیا کہ اسی دوران انتظامیہ کا وہی شخص جس نے ان کی مینیجر سے بدتمیزی کی بھاگتا ہوا آیا اور نام لے کر پکارتے ہوئے ہمیں ایونٹ سے باہر نکلنے کو کہا۔

    میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام کے عوض معاوضہ دیا،وارث بیگ

    اداکار کا کہنا تھا کہ منتظم نے نامناسب رویہ اپنایا، نام لے کر پکارا، اور حفاظتی پروٹوکول منسوخ کر دیئے، یہاں تک کہ ہمیں ہراساں کیا گیا اور لوگوں کو اسے روکنا پڑا جس کے بعد انہیں خود واپسی کا انتظام کر کے اپنی حفاظت کرتے ہوئے ہوٹل پہنچنا پڑا، عہدے کا اختیار کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی اور کی عزت پامال کرےخاص طور پر خواتین کو مردوں کےغالب شعبوں میں کام کرنےپر نشانہ بنایا جائے۔

    مستقبل میں بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، رپورٹ

    ہانیہ نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ بغیر حقائق جانے کسی بھی خاتون فنکار پر انگلی نہ اٹھائی جائے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ وہ ان سے پیار کرتی ہیں اور انہیں افسوس ہے کہ تقریب ایسے ختم ہوئی۔

  • میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام کے عوض معاوضہ دیا،وارث بیگ

    میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام کے عوض معاوضہ دیا،وارث بیگ

    کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھ سے معافی مانگ چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران وارث بیگ نے بتایا کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں نادیہ خان نے مجھے اور مہیش بھٹ کو ایک ساتھ لائیو کال پر شامل کیا تھا جس دوران مہیش بھٹ نے ہٹ فلم ‘مرڈر’ میں میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھے سوری کیا تھا، اس کال پر مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا گانا آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں‘۔

    کراچی بار کونسل نے26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    وارث بیگ کے مطابق فلم ساز نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت اس کی اصلیت سے لاعلم تھے گلوکار کے مطابق زیادہ تر بالی ووڈ پروڈکشنز نے ان کے کئی گانوں کو گزشتہ برسوں میں کاپی کیا ہے،”اگر کوئی میرے گانوں کی کاپی کرتا ہے تو میں برا نہیں مانتا،” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران فنکاروں کے کام کی حفاظت کے لیے کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا،”اب یوٹیوب ان لوگوں کو اسٹرائیک بھیجتا ہے جو نقل کرتے ہیں، لیکن اس وقت ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ کار نہیں تھا۔”

    مستقبل میں بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، رپورٹ

    گلوکار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ میں نے بھارت جاکر ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا کے ساتھ 2 ویڈیوز بنائیں، ہمارے یہاں سے لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھا کیونکہ بھارت کاویزا بہت مشکل سے ملتا تھا –

    دنیا میں موجود 1445 سال پرانی کمپنی جس نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں

    وارث بیگ نے کہا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ پاکستان میں اتنا نام کمانے کے بعد مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں بھارت جاکر ان سے کام اور معاوضہ مانگوں، بھارت میں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے، وہ لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔

  • فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوشگوار  موڈ میں تصاویر وائرل

    فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر وائرل

    کراچی: اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں نئی تصا ویر نے علیحدگی کی افواہوں کا گلا گھونٹ دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں اور سوشل میڈیا پر پوسٹس زیرِ گردش رہیں،بعد ازاں اداکار فیروز خان اور ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے ان افواہوں کی تردید بھی کی تھی بعد ازاں اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

    ان تصاویر میں جوڑے کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ ایک دوسرے کے ساتھ مثبت اور مضبوط رشتے سے جڑے ہیں،تصاویر پر فیروز خان کے مداح کمنٹس میں جوڑی کے لیے دعائیں جبکہ اداکار کے ناقدین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

    کتنا حق مہر دیا گیا؟جویریہ سعود نے 19 ویں سالگرہ پر یادگارویڈیو جاری کردی

    واضح رہے کہ پہلی اہلیہ علیزے رضا المعروف علیزے سلطان سے طلاق کے بعد رواں سال جون میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

    کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں

    ابتداً شادی کے چند ہفتوں کے بعد ہی اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر انسٹاگرام سے آرکائیو کر دی تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بعدازاں انہوں نے آرکائیو کی ہوئی ایک ، دو تصاویر واپس ری اسٹور کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار دیا اور صارفین کا منہ بند کروا دیا تھا،تاہم ایک بار پھر ان کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا جب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کو ان فالو کر دیا-

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

  • کتنا حق مہر دیا گیا؟جویریہ سعود نے 19 ویں سالگرہ پر  یادگارویڈیو جاری کردی

    کتنا حق مہر دیا گیا؟جویریہ سعود نے 19 ویں سالگرہ پر یادگارویڈیو جاری کردی

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ پر نکاح کے خوبصورت اور دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور نکاح کی ویڈیو شیئر کی ہے، ادا کارہ نے اپنے شوہر، اداکار و پروڈیسر سعود کے ساتھ کروایا گیا شادی کا روایتی فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے،جویریہ سعود نے پوسٹ میں نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’یادگار لمحہ‘۔

    کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں

    جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق ان کا حق مہر 51 ہزار مقرر کیا گیا تھا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جویریہ سعود کے ’ہاں‘ کہنے کے بعد قاضی صاحب نے اداکار سعود سے دلچسپ انداز میں بار بار ’ہاں‘ کہلوایا تھا۔

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ اداکارہ جویریہ جلیل کی شادی معروف اداکار سعود سے ہوئی دونوں کا اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے ان کی ایک بیٹی جنت 2007ء میں پیدا ہوئی اور ایک بیٹا ابراہیم 5 اگست، 2011ء کو پیدا ہوا جویریہ نے” یہ زندگی ہے” اور "یہ کیسی محبت ہے” جیسے ڈراموں سے شہرت پائی۔

    سال 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد اضافہ

  • کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں  پھر گردش کرنے لگیں

    کریتی سینن کی بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں پھر گردش کرنے لگیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے تعلقات کی افواہیں پھر سے گردش کرنے لگیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں کے تعلقات ڈیٹنگ کے مرحلے میں ہیں، گزشتہ سال یونان میں اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والی تصویر میں کبیر باہیا کو دیکھے جانے کے بعد بھی ان دونوں کے تعلقات کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کریتی اور کبیر نے ایک ساتھ کرسمس منایا جس کی کئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوگئیں اور ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ اداکارہ کریتی سینن کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں-

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

    اداکارہ کریتی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کرسمس سلیبریشن پوسٹ میں ان کے ہمراہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے،کبیر باہیا کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کریتی کے ہمراہ کرسمس کے جشن کی ایک جھلک شیئر کی گئی جس میں ایک گروپ فوٹو میں کریتی اور کبیر کو ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سال 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد اضافہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن اور کبیر باہیا کے درمیا ن اب کافی وقت سے سنجیدہ رشتہ قائم ہے تاہم دونوں نے ہی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے کبیر باہیا کو کئی دفعہ خاص مواقع پر کریتی سینن کے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہےکریتی سینن اور کبیر باہیا کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کسی بھی قسم کا اعلان نہ کرنے کی وجہ دونوں کے اہلِ خانہ ہیں کیونکہ ان کے اہلِ خانہ نے ابھی تک اس رشتے سے متعلق کوئی منظوری نہیں دی ہے۔

    توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی